ہمارے بارے میں
UrduHoroscope.pk کی دلچسپ و پراسراردنیا میں خوش آمدید! یہ ایک ایسی ویب سائٹ ہے جوآسٹرولوجی اور اس جیسے دیگر علوم کے متعلق اردو زبان میں وہ تمام معلومات مہیا کرتی ہے، جو آپ جاننا چاہتے ہیں۔
اس سائٹ کا مقصدمختلف علوم مثلاً آسٹرولوجی، علم الاعداد، یوگا اور مائنڈ سائنس کے ذریعے لوگوں کی بھلائی اور رہنمائی ہے۔ہم یہاں آپ کو بتائیں گے کہ کائنات کی ان قوتوں اور بھیدوں کو کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے، تا کہ کامیابی، خوشی، سکون اور محبت جیسی چیزیں، کہ جن کی آپ کو ہمیشہ سے طلب ہے، آپ کی طرف کھنچی چلی آئیں۔
آج کے جدید مشینی دور میں زندگی گزارنا آسان کام نہیں ہے۔ ذہنی دباؤ، مقابلہ بازی، مہنگائی، بے روزگاری، بیماری اور غیر یقینی کیفیت نے لوگوں کو پریشان اور بے سکون کیا ہوا ہے۔ یہ محض چند لوگوں کا نہیں، بلکہ ہر شخص کا مسئلہ ہے، خواہ وہ دولت مند ہو یا غریب۔ یہی وجہ ہے کہ انسان ناامیدی کا شکار ہو کر ایک بےمقصد زندگی گزاررہاہے۔
اس ویب سائٹ کے ذریعے ہم آپ کو آپکی چھپی ہوئی صلاحیتوں کے متعلق بتانا چاہتے ہیں تاکہ آپ زندگی کے چیلنجز کا سامنا کر سکیں اور اپنی شخصیت کی خامیوں اور کمزوریوں پر قابو پا سکیں۔ اپنی پوشیدہ ذہنی قوتوں کو کام میں لاکر آپ اپنے لیے درست فیصلے کر سکتے ہیں۔
آسٹرولوجی چند دیگر علوم مثلاً نمرالوجی، پامسٹری، خواب بینی اور یوگا کی طرح ایک قدیم اور پراسرارعلم ہے۔ان علوم کا مقصد انسانی جسم، ذہن، شعور، شعورِاعلیٰ اور روح کی پیچیدگیوں کو سمجھنا ہے۔ تا کہ انسان اپنی ذات اور روح کا ارتقا ءکر سکے اورایک متوازن زندگی کے ذریعے اپنی شخصیت کی تکمیل کر سکے۔ سیاروں کی پوزیشن اور انکے اثرات سے واقفیت حاصل کر کےہم اپنے ماضی کی رکاوٹوں سے پیچھا چھڑا سکتے ہیں اور اچھے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
کیا آج کا دن اچھا ثابت ہوگا؟ جیسی سادہ چیزوں سے لے کر دیگر معاملات مثلاً موافق اور غیر موافق برج، باہمی تعلقات، ذہنی سکون، کامیابی، دولت، صحت، روحانیت اور نفسیاتی مسائل وغیرہ کے سلسلے میں ہم آپکو یہاں رہنمائی فراہم کریں گے۔ ہماری ویب سائٹ سوسائٹی کے تمام طبقوں کے لیے فائدہ مند ہے، خواہ آپ سٹوڈنٹ ہوں یا بزنس مین، آئی ٹی پروفیشنل ہوں یا ڈاکٹر، ٹیچر ہوں یا ہاؤس وائف۔
ہمیں اپنی ان تمام خدمات پر فخر ہے ۔۔۔۔اور اب ہم چاہیں گے کہ آپ بھی اس کا حصہ بنیں۔ ۔۔۔ کیا آپ ہماری اگلی کامیاب سٹوری بننا پسند کریں گے؟
ویب سائٹ کا جائزہ
اس ویب سائٹ میں آپ کو بہت سی چیزیں ملیں گی مثلاً اپنا برج معلوم کریں، آج کا دن، کل کا دن، ہفتہ، مہینہ اور سال کا ہاروسکوپ، سیاروں کی انرجی اور خصوصیات چال وغیرہ۔ الغرض آسٹرولوجی کے حوالے سے جو بھی معلومات آپ کو درکار ہوں گی، ہم دلچسپ طریقے سےاردو زبان میں آپ کو اس ویب سائٹ پرفراہم کریں گے۔
برجوں کے باہمی تعلقات کے سیکشن میں ہم مختلف برجوں کے مزاج اور موزوں، غیر موزوں برجوں کی بات کریں گے۔ ان معلومات کو استعمال کر کے آپ اپنے دوستوں اور فیملی ممبرز سے تعلقات بہتر بنا سکتے ہیں۔
اگر آپ کو آسٹرولوجی سیکھنے کا شوق ہے یا آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ماہرین آسٹرولوجی کس طرح ہاروسکوپ بناتے ہیں توآپ کے اس شوق کی تکمیل کے لیے یہاں آسٹرولوجی سیکھئے کا سیکشن بھی موجود ہے۔ یہاں آپکو بہت سے دلچسپ اور معلوماتی آرٹیکلز پڑھنے کو ملیں گے۔ بالخصوص بارہ گھر اور زندگی کے بارہ شعبے آپکو بیش بہا معلومات فراہم کرے گا۔
یہ ویب سائٹ علم الاعداد کے متعلق جاننے کے لیے بھی بہترین آن لائن ذریعہ ہے۔ کسی شخص کا عددکس طرح معلوم کیا جا سکتا ہے، عدد کے انسانی مزاج پر کیا اثرات ہیں، لکی پتھر اور لکی رنگ کون سا ہے، مختلف اعداد کی حامل خواتین کا مزاج کیسا ہوتا ہے؛ ہم اپنے پڑھنے والوں کو یہ تمام انفارمیشن آسان انداز میں یہاں فراہم کریں گے۔
اگر آپ لوگوں کے عزائم اور انکے رویے کے پیچھے چھپی وجوہات اور ان کے محرکات جاننا چاہتے ہیں تو نام کے انسانی شخصیت پر اثرات کا سیکشن آپ کی بھرپور مدد کرے گا۔
پیدائشی زائچہ کا سیکشن اس سائٹ کا سب سے دلچسپ اور اہم سیکشن ہے۔ پیدائشی زائچہ کسی بھی شخص کے مزاج کے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کرتا ہے۔ اس زائچہ میں ہم آپکو بتائیں گے کہ آپکی پیدائش کے وقت مختلف سیاروں کی کیا پوزیشن تھی، کون سے سیارے الٹی چال میں تھے اور اسکے آپ کے مزاج اور حالات زندگی پرکیا اثرات مرتب ہوئے۔
اس ویب سائٹ میں اور بھی بہت سے سیکشن ہیں، جو آپ کو تفریح اور معلومات بیک وقت فراہم کریں گے اور آپ کا دل نہیں چاہے گا کہ آپ اس سائٹ سے نظریں ہٹائیں۔ مثلاً ٹیرٹ کارڈز، علم رمل اور چائنیز آسٹرولوجی کے ذریعے مستقبل کے حالات معلوم کرنا، چھٹی حس کی بیداری، خوابوں کی سائنس، یوگا، ہربل طریقہ علاج، اور متفرق ٹپس وغیرہ۔ ان کے علاوہ بھی ہم باقاعدگی سے آپ کے فیڈ بیک کو مدِ نظر رکھتے ہوئےاس ویب سائٹ پر مزید اچھے اچھےمعلوماتی آرٹیکلز شامل کرتے رہیں گے۔
آپ سب کا فیڈ بیک ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ ہم سے رابطہ کرنے کے لیے آپ ہمارا ای میل ایڈریس This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it. یا رابطہ پیج Contact Us استعمال کر سکتے ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !