Sسے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج
Sسے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج

جن افراد کا نام S سے شروع ہوتا ہے، ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں:
  • ایسے لوگ جذباتی ہوتے ہیں۔
  • وہ تخلیق کی جانب مائل ہوتے ہیں۔
  • وہ صاحب وجدان اور دور اندیش ہوتے ہیں۔ ماضی کی غلطیوں سے سبق لیتے ہیں۔
  • ایک منفی ایس (S) کے مزاج میں اضطراب ممکن ہے۔
  • وہ بے حد معتبر، انتہائی قابل، ترقی پسند، تخلیقی ذہن اور درخشاں نظریات کے مالک ہوتے ہیں۔
  • ان کا دماغ بڑی تیزی سے کام کرتا ہے۔
  • وہ جذبات سے زیادہ عقل سےاور دل سے زیادہ دماغ سے کام لیتے ہیں، یہاں تک کہ محبت کے معاملات میں بھی اپنے جذبات کو دماغ کی چھلنی سے گزار کر اور نفع نقصان کے ترازو میں تول کر پھر کوئی قدم اٹھاتے ہیں۔
  • وہ کسی کام کو نا ممکن نہیں سمجھتے اور اس سوچ کے پیچھے انکے مضبوط نظریات اور تیز ذہانت کی کارفرمائی ہوتی ہے۔
  • وہ امن اور محبت کے پیر و کار اور صلح و آشتی کے علمبردار ہوتے ہیں۔
  • ان کے لیے اگر چہ اپنے نظریات کے مطابق زندگی گزارنا آسان نہیں ہوتا، اس کے باوجود اپنے اصولوں اور نظریات پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کرتے بلکہ حالات کو اپنے لیے سازگار بنانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔
  • وہ اگر کسی سمت چل پڑیں تو اپنا راستہ یا طریقہ کار بڑی مشکل سے تبدیل کرتے ہیں۔
  • وہ اپنے نظریات کو اپنی انا کا مسئلہ بنالیتے ہیں۔ ایک تو وہ اپنے دل کی بات دوسروں سے چھپائے رکھتے ہیں، دوسرے کسی کی بات نہیں سنتے اور نہ ہی مناسب جواب سے ان کی تسلی ہوتی ہے بلکہ وہ ہر بات میں اپنی کرنے اور اپنی منوانے کی کوشش کرتے ہیں۔
  • وہ دوسروں کے معاملات میں دخل دے کر اگرچہ اپنی کامیابی کے امکانات پیدا کر لیتے ہیں، مگر اکثر یہ ان کی زندگی کا سخت ترین سبق ہوتا ہے۔
  • ان کی فطرت کا سب سے بڑا جوہر ثابت قدمی ہے۔ اس ثابت قدمی کے ساتھ جب وہ معاملات ہاتھ میں لیتے ہیں تو کامیابیاں ان کے قدم چومتی ہیں۔
  • وہ کاروبار میں منفی رحجانات کے زیر اثر آجائیں تو کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ایک سے ایک غلط کام کر گزرتے ہیں اور اس سلسلے میں دوسروں کو نقصان پہنچانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔
  • وہ جذباتی طور پر غیر جانبدار ہوتے ہیں اور دوسروں کے جذبات کا احساس کرنے کی بجائے ان کی بھلائی کاخیال ان کے دماغ پر چھایا رہتا ہے۔

دیگر حروف

 
 

 
 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

شان کا بُرج
اصل نام ارمغان شاہد ہے لیکن پو را پاکستان انھیں شان شاہد کے نا م سے جانتا ہے۔ شان پاکستان فلم انڈسٹری کے نمبر ون سٹار ہیں۔ 1990 میں اپنی فلم بلندی سے کیریئر کا آغاز کرنے والے شان نے بلندی میں ایسی دھوم مچائی کہ پاکستان میں چھا گئے۔ انھوں نے 500 فلموں میں اپنی اداکاری کے جو ہر دکھائے ہیں۔ انکا فیملی شوبز سے تعلق رکھتی تھی، تبھی شان کو بھی انڈسٹری میں با آسانی جگہ مل گئی۔ شان کو گارڈننگ کا بہت شوق ہے، نہ صرف پودے لگا کر انکا نام رکھتے ہیں، بلکہ ان سے باتیں بھی کرتے ہیں۔ بڑی دلچسپ عادت ہے یہ۔ اسکے علاوہ انھیں کھانے کا بے انتہا شوق ہے، انکا کہنا ہے کہ کیک کھا لونگا، پھر چاہے فیٹس برن کرنے کیلئے ایک گھنٹہ ورزش کیوں نہ کرنی پڑے، لیکن کھانے پر کوئی سمجھوتا نہیں۔
شان چار بیٹیوں کے باپ ہیں اور انھیں کافی خوشی ہےکہ خدا نے انھیں اتنی رحمتوں سے نوازا ہے۔ شان کے بال سفید ہو چلے ہیں لیکن بالوں کو کلر نہیں کرواتے انکا ماننا ہے کہ سلور بال انھیں پسند ہیں۔ اتنی بڑے فلم سٹار ہو کر بھی شان دیسی ٹوٹکوں پر یقین رکھتے ہیں اور بعض ٹوٹکےتو آزماتے بھی ہیں۔ بہت اچھی بات ہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 27 اپریل 1969ء (عمر49 سال)۔ مقام: لاہور، پاکستان
آئیے ذرا شان کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج ثور ہے۔ برج ثور کے لوگ ہمیشہ چست اور ایکٹو نظر آتے ہیں خود کو کسی بھی کام میں بخوبی وقف کر دیتے ہیں۔ صبروتحمل سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں۔ اپنی مزاج کو بھی قابو میں رکھنا جانتے ہیں۔ لیکن بس سمجھوتا کرنا انکی فطرت کا حصہ نہیں ہے، چاہے کچھ بھی ہو جا ئے۔ اگر یہ تھوڑا تھوڑا سمجھوتا کرنا شروع کردیں تو انکی شخصیت مزید نکھر سکتی ہے۔
شان شاہد میں یہ تمام خوبیا ں موجود ہیں۔

 

دیپکا پڈکون کا بُرج
انکا تعلق بھارت کی اعلیٰ ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ بولی وڈ ہی نہیں بلکہ ہولی وڈ میں بھی انھوں نے تہلکہ مچانا شروع کردیا ہے۔مشہور ایکٹر ون ڈیزل کیساتھ کام کر کے دیپکا بہت خوش ہیں۔ اداکارہ بننے سے پہلے نیشنل لیول پر بیڈ منٹن چیمپئن بھی رہ چکی ہیں اور روزانہ صبح پانچ بجے اٹھ کر پریکٹس کیا کرتی تھیں۔ کیرئیر کا آغاز انہوں نے صابن کے کمرشل میں کام سے کیا۔ خوبصورتی تو بےحد ہے تبھی مرد انکے آس پاس رہتے ہیں۔ کیریئر کے آغاز میں ہی رنبیر کپور کیساتھ تعلق تھا انکا، جو کہ رنبیر نے توڑ دیا۔ انکا دل تو ٹوٹا بہت، لیکن پھر جلد ہی یہ غم بھول کہ انھوں نے کام کی طرف بھر پور توجہ دی۔ اب انکی زندگی میں رنبیر سنگھ ہیں جو کہ ان سے کافی محبت بھی کرتے ہیں اور سرعام انکی اہمیت کا اظہار بھی کرتے ہیں۔
دیپکا کامیاب اور آزاد نظر آتی ہیں ۔لیکن مسائل انکی زندگی میں بھی ہیں اور وہ خود مانتی ہیں کہ زندگی میں ایک سٹیج پروہ بھی ڈپریشن کا شکار تھیں۔ وہ اپنی فیملی سے بہت محبت کرتی ہیں۔ فلم رام لیلا میں انکے شاندار کام کو دیکھ کر شائقین ہی نہیں بلکہ امیتابھ بچن نے بھی نوٹ لکھ بھیجا جسے دیکھ کر دپیکا کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا۔ یہ اداکارہ فلاحی کاموں میں بھی رواں دواں ہیں اور مہاراشتراء کےایک گاؤں کو تمام سہولیات مہیا کرتی ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا دیپکا پڈکون کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 5جنوری 1986 (عمر 33 سال)۔ مقام: ڈنمارک
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج جدی ہے۔ برج جدی کے لوگ کافی سمجھدار اور نظم و ضبط کا خیال رکھنے والے ہوتے ہیں۔ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سمجھتے بھی ہیں اور نبھاتے بھی ہیں۔ یہ لوگ ہر معاملے میں خود مختار رہنا پسند کرتے ہیں خواہ وہ انکی ذاتی زندگی سے متعلق ہو یا کام کے متعلق ہو۔ اپنے آپ پر یہ لوگ غضب کا کنٹرول رکھتے ہیں۔ اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہیں اور دوبارہ نہیں دہراتے۔
دیپکا پڈکون میں یہ تمام خصوصیات واضح طور پر موجود ہیں۔

 


اپنے تاثرات بیان کریں !