Zسے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج
Zسے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج

جن افراد کا نام Z سے شروع ہوتا ہے، ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں:
  • ایسے لوگ اپنے گھراور فیملی سے محبت کرنے والے اور صاحبِ وجدان ہوتے ہیں۔
  • وہ باطنی اور پر اسرار علوم یعنی جادو، سحر و دست شناسی، علم نجوم، ٹیلی پیتھی، شمع بینی، اور علم حاضرات وغیرہ سے دلچسپی رکھتے ہیں۔
  • وہ اپنے کاموں کو خوش اسلوبی سے انجام دینا جانتے ہیں۔
  • ایک منفی زیڈ (Z) عیار، مکار، فریبی اور جعل ساز ہوسکتا ہے۔اوراس کا ذہن تخریبی منصوبوں اور ہنگامہ خیز سازشوں کی آماجگاہ ہوسکتا ہے۔
  • انہیں اپنے آپ کو نمایاں کرنے کی بڑی شدید خواہش ہوتی ہے۔ وہ اس کے لیے مسلسل جدوجہد بھی کرسکتے ہیں اور اس کے لیے بڑی سے بڑی قربانی بھی دے سکتے ہیں۔
  • وہ خطروں سے کھیلنا پسند نہیں کرتے۔ مگر اس کے باوجود اپنی مخصوص طبیعت کے باعث انہیں خطرات سے دوچار ہونا ہی پڑتا ہے۔ جن سے وہ اپنی مضبوط قوت ارادی کے باعث عہدہ براء ہونےمیں اکثر کامیاب رہتے ہیں۔
  • وہ اپنے آپ کومکمل طور پر مقدر اور حالات کے رحم و کرم کے حوالے نہیں کرتے بلکہ ہر کام غور و فکر کرکے اور پوری منصوبہ بندی سے کرتےہیں۔
  • ان کے دوست چند ایک ہی ہوتے ہیں اور ان میں سے بھی ہر ایک کے ساتھ ان کی بے تکلفی نہیں ہوتی۔ وہ اپنے معیار پر اترنے والے مرد یا عورت ہی سے بے تکلفی اختیار کرتے ہیں اور پھر کوشش کرتے ہیں کہ یہ دوستانہ روابط ہمیشہ قائم رہیں۔
  • وہ اپنے اندر ایک طرح کی روحانی قوتیں رکھتے ہیں اور ان میں دوسروں کی نیتوں اور ذہنیتوں کو سمجھنے کی پوری صلاحیت ہوتی ہے اور وہ اپنے فیصلے اسی کے مطابق کرتے ہیں۔
  • ایسی خواتین غیر معمولی بصیرت کی حامل ہوتی ہیں اور اس بصیرت سے اپنے دشمنوں اور مخالفوں کو زیر کرنے کے لئے پورا پورا کام لیتی ہیں۔
  • یہ خواتین جذبہ وفا رکھتی ہیں۔مگر ان میں حاکمانہ جذبات ہوتے ہیں اور وہ دوسروں کے اشاروں پر چلنے کی بجائے دوسروں کو اپنے اشاروں پر چلانے کی آرزو مند ہوتی ہیں۔
  • یہ خواتین اپنی حاکمانہ فطرت کے ہاتھوں مجبور ہوکر اپنے رفیق زندگی کو دبا کر رکھنے کی کوشش کرتی ہیں اور اس کوشش میں کامیاب ہونے کی صورت میں مثالی اور خوشگوار زندگی گزارسکتی ہیں مگر اس کوشش میں ناکامی ان کی زندگی کو تلخیوں سے بھر سکتی ہے۔

دیگر حروف

 
 

 
 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

کترینہ کیف کا بُرج
Katrina Kaif
انکا اصل نام کترینہ ترکیوت ہے لیکن مشکل ہونے کی وجہ سے کترینہ کیف کہلواتی ہیں۔ برطانیہ کی یہ اداکارہ بولی وڈ پر مکمل طور پر قابض ہوچکی ہیں۔ یہ خاتون اداکارہ ہونے کیساتھ مذہبی بھی ہیں ، باقاعدگی سے مندر بلکہ گرجاگھربھی جاتی ہیں۔ شہرت نے انھیں سست نہیں بنایا۔ روزانہ 6 بجے اٹھ جاتی ہیں یوگا اور ورزش کرنے کیلئے۔ ایکٹرس بننے سے پہلے روزانہ 16 گھنٹے کام کرتی تھیں۔ انکی چھ بہنیں اور ایک بھائی ہے۔ باپ سے علیحدگی کے بعد انکی ماں نے ہی بچوں کو پروان چڑھایا ۔ تبھی کم عمری میں ہی ذمہ دار بیٹی کیطرح کام کرتی آئی ہیں۔
خوبصورتی اور اعلی شخصیت ہونے کیوجہ سے ہر دلعزیز ہیں۔ لیکن انکا دل ٹوٹ چکا ہے۔ رنبیر کپور سے علیحدگی کا غم شاید آج بھی انھیں ہے۔ سلمان خان کیساتھ اپنے تعلق کو ماننے سے انکار کرتی آئی ہیں لیکن آخر 2011 ءمیں اعتراف کر ہی لیا خاتون نے۔ نہ جانے شادی کا ارادہ ہے بھی کہ نہیں۔ کترینہ کو اپنی زندگی اور معاملات کو شیئر کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے ۔تبھی یہ میڈم فیس بک استعمال نہیں کرتی تھیں، لیکن سلمان خان کے اصرار پر آخر بنا ہی لیا اکاونٹ تاکہ شائقین سے رابطہ رہے۔
کترینہ رنبیر کپور سے بریک اپ کے بعد کافی سمجھدار ہوگئی ہیں۔ چلو دیر آئے درست آئے ! اب یہ کافی سوچ سمجھ کر انڈسٹری میں چل رہی ہیں۔ خاموش رہ کر اپنے کام سے کام رکھتی ہیں۔ لوگ انھیں کیٹ کہتے ہیں جو کہ انھیں با لکل پسند نہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا کترینہ کیف کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 16 جولائی 1983 (عمر 34سال)۔ مقام: ہانگ کانگ
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج سرطان ہے۔ برج سرطان کے لوگ انتہائی حساس اور جذباتی شخصیت کے حامل ہوتے ہیں۔ اپنے قریبی لوگوں سے بہت پیار کرتے ہیں اور انکے لیے ہر کسی سے لڑ جاتے ہیں ۔ وفاداری ان کا زیور ہوتا ہے ،کبھی بھی بے وفائی نہیں کرتے۔ انکی طبیعت میں ہمدردی پائی جاتی ہے۔ البتہ یہ لوگ تھوڑے موڈی ہوتے ہیں اور موڈ سے ہٹ کر نہیں چلتے۔
کترینہ کیف میں یہ تمام عناصر پائے جاتے ہیں۔

 

جاوید شیخ کا بُرج
دنیا میں ہر شخص کسی نہ کسی ہنر کیساتھ پیدا ہوا ہے لیکن کچھ لوگوں کے پاس عام لوگوں سے زیادہ صلاحیتیں ہوتی ہیں اور جاوید شیخ صاحب ان میں سے ایک ہیں۔ پاکستان فلم اندسٹری کے جانے مانے اداکار جو عرصہ دراز سے اپنی عمدہ اداکاری کے جوہر دکھاتے آئے ہیں اور ابھی بھی پوری دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ لولی وڈ کی فلم دھماکہ میں 1974 میں پہلی بار انھوں نے ہیر و کا کردار ادا کیا اور تبھی سے انکا سفر شروع ہو گیا۔ اسکے بعد شیخ صاحب نے 100 سے زائد فلموں میں کام کیا۔
پاکستان میں ہی نہیں بھارت میں بھی اپنے جوہر دکھا چکے ہیں۔ انکی شادی زینت سے ہوئی لیکن شادی چل نہ پائی اور دو بچوں کیساتھ شیخ صاحب نے اکیلے زندگی گزاری ہے۔ ابھی کچھ دنوں پہلے ان پر سوشل میڈیا میں الزام لگائے گئے کہ یہ مائرہ خان کو ایورڈ شو میں کِس کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جب کہ وہ صرف پیار دے رہے تھے۔ ہمارا میڈیا ہر بات کو اپنے ہی رنگ میں رنگ دیتا ہے جس پر مائرہ نے انکی صفائی میں ٹویئٹ کیا کہ اتنے بڑے لیجنڈ پر ایسے الزام لگاتے ہوئے لوگوں کو سو چنا چاہیئے۔ لیکن اس بات کو جاوید صاحب نے دل پر نہیں لیا، انھیں اپنے دشمنوں کی چال بچگانہ لگی۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 8 اکتوبر 1954ء (عمر64 سال)۔ مقام: راولپنڈی، پاکستان
آئیے ذرا جاوید شیخ کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج میزان ہے۔ برج میزان کے لوگوں میں آپ ہم آہنگی اور امن دیکھتے ہیں۔ بہت پیا ر کرنے والے اور شفیق ہو تے ہیں خوبصورتی کی بہت عزت کرتے ہیں۔ لیکن یہ اچھے بننے کے چکر میں اپنا نقصان کر بیٹھتے ہیں۔ کسی کو ناں نہیں کرتے اور یوں انکی اپنی بینڈ بج جاتی ہے۔ انھیں تھوڑا ڈپلومیٹ ہونے کی ضرورت ہے۔
جاوید شیخ میں یہ تمام اوصاف واضح ہیں۔

 


اپنے تاثرات بیان کریں !