Gemini Horoscope Weekly!

3 3 17 2 3

آپ دو طرح کی چیزوں سے ٹینشن لیتے ہیں۔ایک وہ جو آپ کے کنٹرول میں ہیں:مثال کے طور پراگر لیٹ ہونے پرآپ کو ٹینشن ہوتی ہے،تو سُستی چھوڑ دیں،آپ لیٹ نہیں ہوں گے،لہذا ٹینشن بھی نہیں ہوگی۔دوسری وہ چیزیں ہیں جو آپ کے کنٹرول میں نہیں ہیں،ارے بھائی !جو چیز آپ کے کنٹرول میں ہی نہیں ہے،اُس نے تو ہونا ہی ہونا ہے،لہذا اُس پر ٹینشن لینے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔اُسے برائے مہربانی خدا پر چھوڑ دیں۔
اگر آپ زیادہ ٹی وی دیکھتے ہیں توآپ آہستہ آہستہ عملیت پسندی سے دور ہوتے جائیں گے۔شوبز محض کاغذی پھول ہے،حقیقی زندگی اس سے بہت مختلف ہے۔اُس دنیا میں ہیرو کوئی اور ہے،جبکہ اپنی زندگی کے ہیرو تو آپ خود ہیں،آپ کی زندگی بذاتِ خود ایک سٹوری ہے،جسے خدا نے تحریر کیا ہے،اور اس سٹوری میں کامیڈی ،ٹریجڈی ،ایڈونچر ،سسپنس سب کچھ ہے۔
آپ کے ذہن میں بہت سے منصوبے ہیں،آپ بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں۔لیکن سارے منصوبے اکٹھے شروع کرنا عقلمندی نہیں ہے،ان سب کو پایہ تکمیل تک پہنچانا بہت مشکل ہو جائے گا۔یہ چیز اہم نہیں ہوتی کہ زندگی میں آپ کیا کچھ شروع کرتے ہیں،اہم چیز یہ ہے کہ زندگی میں آپ کیا کچھ مکمل کرتے ہیں۔
گھڑی کی طرف مت دیکھیں،بلکہ وہ کام کریں جو گھڑی کرتی ہے،یعنی ہر وقت آگے بڑھتے رہیں۔
آپ آخری دفعہ کب ہنسے تھے؟اگر اس کو کئی دن گزر چکے ہیں تو آپ اپنے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔

14

© UrduHoroscope.pk 2011-2017 - All Rights Reserved.