بُرج عقرب کی مشہور شخصیات
ایشوریا رائے
بولی وڈ کی وہ اداکارہ جن کی اداؤں سے لیکر صرف مسکراہٹ نے پوری دنیا میں دھوم مچائی ہے وہ صرف ایشوریا ہی ہیں۔ بہت سے لوگ ایش کے نا م سے بھی پکارتے ہیں۔ دنیا کی خوبصورت ترین خاتون جو کہ بولی وڈ کی جان رہی ہیں ، پڑھنا ذوالوجی چاہتی تھی کیونکہ میڈیسن کا شوق تھا۔ لیکن موڈلنگ میں کیریئر بنا نے کیلئے سب کچھ چھوڑ دیا۔ ویسے تو یہ پیدائشی خوبصورت ہیں لیکن اپنی خوبصورتی کو بر قرار رکھنے کیلئے یہ کھانا بہت کم کھاتی ہیں۔ جب بھی بھوک لگے پھل کھا لیتی ہیں۔ مطلب اگر آپ بھی انکے جیسے بننا چاہتے ہیں تو پھل کھانا شروع کر دیں ،ہو سکتا ہے معجزہ ہو ہی جائے۔
انکے عاشق دینا بھر میں ہیں ،لیکن ابھیشک بچن وہ خوش نصیب آدمی ہیں جنھیں انکا ساتھ نصیب ہوا۔ شادی سے پہلے سلمان خان کیساتھ تعلق میں رہیں اور وہ ان پر جان تک نچھاور کرنے کو تیار تھے، لیکن ان دونوں کی راہیں مل نہ پائیں۔ اب ایک بچی کی ماں ہیں لیکن بڑی خوفناک ماں ہیں۔ اپنی بچی کے معاملے میں بڑی پروٹیکٹو ہیں ۔لڑ پڑتی ہیں ، اگر کوئی ہاتھ بھی لگا دے۔ اتنی بڑی سٹار ہونے کے باوجود محترمہ اپنے شوہر کیلئے خود کھانا پکانا پسند کرتی ہیں۔ نوکروں سے کبھی نہیں بنواتیں۔ کتابیں پڑھنا انھیں بہت پسند ہے اور خود پر لکھا ہر آرٹیکل پڑھتی ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا ایشوریا رائے کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 1 نومبر 1973 (عمر 44 سال)۔ مقام: منگلور، انڈیا
برج عقرب کے لوگ سچے دوست ہوتے ہیں ۔ یہ لوگ دوستی میں ہر حد پار کر جاتے ہیں ، چاہے کتنی ہی مشکل سہنی پڑے۔ یعنی بہت جوشیلے ہوتے ہیں لیکن غصے کے تیز ہونے کی وجہ سے یہ لوگ مار دھاڑ میں بھی ملوث ہوجاتے ہیں، جو کہ انکے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ انھیں غصے اور حسد پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔
ایشوریا رائے میں یہ تمام خصوصیات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

 
 
مشہورعقرب شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
جنرل قمرباجوہ
ہیلری کلنٹن
اندرا گاندھی
مصور پکاسو
میڈم کیوری
مارٹن لوتھر
گیلپ
مشہورعقرب شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
جنرل قمرباجوہ
ہیلری کلنٹن
ریما خان
مصور پکاسو
مارٹن لوتھر
اندرا گاندھی
میڈم کیوری
گیلپ


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

کترینہ کیف کا بُرج
Katrina Kaif
انکا اصل نام کترینہ ترکیوت ہے لیکن مشکل ہونے کی وجہ سے کترینہ کیف کہلواتی ہیں۔ برطانیہ کی یہ اداکارہ بولی وڈ پر مکمل طور پر قابض ہوچکی ہیں۔ یہ خاتون اداکارہ ہونے کیساتھ مذہبی بھی ہیں ، باقاعدگی سے مندر بلکہ گرجاگھربھی جاتی ہیں۔ شہرت نے انھیں سست نہیں بنایا۔ روزانہ 6 بجے اٹھ جاتی ہیں یوگا اور ورزش کرنے کیلئے۔ ایکٹرس بننے سے پہلے روزانہ 16 گھنٹے کام کرتی تھیں۔ انکی چھ بہنیں اور ایک بھائی ہے۔ باپ سے علیحدگی کے بعد انکی ماں نے ہی بچوں کو پروان چڑھایا ۔ تبھی کم عمری میں ہی ذمہ دار بیٹی کیطرح کام کرتی آئی ہیں۔
خوبصورتی اور اعلی شخصیت ہونے کیوجہ سے ہر دلعزیز ہیں۔ لیکن انکا دل ٹوٹ چکا ہے۔ رنبیر کپور سے علیحدگی کا غم شاید آج بھی انھیں ہے۔ سلمان خان کیساتھ اپنے تعلق کو ماننے سے انکار کرتی آئی ہیں لیکن آخر 2011 ءمیں اعتراف کر ہی لیا خاتون نے۔ نہ جانے شادی کا ارادہ ہے بھی کہ نہیں۔ کترینہ کو اپنی زندگی اور معاملات کو شیئر کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے ۔تبھی یہ میڈم فیس بک استعمال نہیں کرتی تھیں، لیکن سلمان خان کے اصرار پر آخر بنا ہی لیا اکاونٹ تاکہ شائقین سے رابطہ رہے۔
کترینہ رنبیر کپور سے بریک اپ کے بعد کافی سمجھدار ہوگئی ہیں۔ چلو دیر آئے درست آئے ! اب یہ کافی سوچ سمجھ کر انڈسٹری میں چل رہی ہیں۔ خاموش رہ کر اپنے کام سے کام رکھتی ہیں۔ لوگ انھیں کیٹ کہتے ہیں جو کہ انھیں با لکل پسند نہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا کترینہ کیف کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 16 جولائی 1983 (عمر 34سال)۔ مقام: ہانگ کانگ
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج سرطان ہے۔ برج سرطان کے لوگ انتہائی حساس اور جذباتی شخصیت کے حامل ہوتے ہیں۔ اپنے قریبی لوگوں سے بہت پیار کرتے ہیں اور انکے لیے ہر کسی سے لڑ جاتے ہیں ۔ وفاداری ان کا زیور ہوتا ہے ،کبھی بھی بے وفائی نہیں کرتے۔ انکی طبیعت میں ہمدردی پائی جاتی ہے۔ البتہ یہ لوگ تھوڑے موڈی ہوتے ہیں اور موڈ سے ہٹ کر نہیں چلتے۔
کترینہ کیف میں یہ تمام عناصر پائے جاتے ہیں۔

 

جاوید شیخ کا بُرج
دنیا میں ہر شخص کسی نہ کسی ہنر کیساتھ پیدا ہوا ہے لیکن کچھ لوگوں کے پاس عام لوگوں سے زیادہ صلاحیتیں ہوتی ہیں اور جاوید شیخ صاحب ان میں سے ایک ہیں۔ پاکستان فلم اندسٹری کے جانے مانے اداکار جو عرصہ دراز سے اپنی عمدہ اداکاری کے جوہر دکھاتے آئے ہیں اور ابھی بھی پوری دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ لولی وڈ کی فلم دھماکہ میں 1974 میں پہلی بار انھوں نے ہیر و کا کردار ادا کیا اور تبھی سے انکا سفر شروع ہو گیا۔ اسکے بعد شیخ صاحب نے 100 سے زائد فلموں میں کام کیا۔
پاکستان میں ہی نہیں بھارت میں بھی اپنے جوہر دکھا چکے ہیں۔ انکی شادی زینت سے ہوئی لیکن شادی چل نہ پائی اور دو بچوں کیساتھ شیخ صاحب نے اکیلے زندگی گزاری ہے۔ ابھی کچھ دنوں پہلے ان پر سوشل میڈیا میں الزام لگائے گئے کہ یہ مائرہ خان کو ایورڈ شو میں کِس کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جب کہ وہ صرف پیار دے رہے تھے۔ ہمارا میڈیا ہر بات کو اپنے ہی رنگ میں رنگ دیتا ہے جس پر مائرہ نے انکی صفائی میں ٹویئٹ کیا کہ اتنے بڑے لیجنڈ پر ایسے الزام لگاتے ہوئے لوگوں کو سو چنا چاہیئے۔ لیکن اس بات کو جاوید صاحب نے دل پر نہیں لیا، انھیں اپنے دشمنوں کی چال بچگانہ لگی۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 8 اکتوبر 1954ء (عمر64 سال)۔ مقام: راولپنڈی، پاکستان
آئیے ذرا جاوید شیخ کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج میزان ہے۔ برج میزان کے لوگوں میں آپ ہم آہنگی اور امن دیکھتے ہیں۔ بہت پیا ر کرنے والے اور شفیق ہو تے ہیں خوبصورتی کی بہت عزت کرتے ہیں۔ لیکن یہ اچھے بننے کے چکر میں اپنا نقصان کر بیٹھتے ہیں۔ کسی کو ناں نہیں کرتے اور یوں انکی اپنی بینڈ بج جاتی ہے۔ انھیں تھوڑا ڈپلومیٹ ہونے کی ضرورت ہے۔
جاوید شیخ میں یہ تمام اوصاف واضح ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !