Astrology in Urdu Leo Asad Star 2018

برج اسد کا مختصر جائزہ
تاریخ پیدائش
24 جولائی تا 22 اگست
حاکم سیارہ
سورج
خصوصیات
سخی، اقتدار پسند، طاقتور، شان و شوکت، سست، منتظم
موزوں برج
غیرجانبدار برج
تاریخ پیدائش:
24 جولائی تا 22 اگست
حاکم سیارہ:
سورج
خصوصیات:
سخی، اقتدار پسند، طاقتور، شان و شوکت، سست، منتظم
موزوں برج:
غیرموزوں برج:
قابل برداشت برج:
غیرجانبدار برج:
اسد افراد کیسے ہوتے ہیں؟
اسد شمس کا برج ہے اور شمس ہی کی طرح چمکتا اور دمکتا ہے۔ اسد کی مقناطیسی کشش انہیں ایک ایسا مرتبہ عطا کرتی ہے۔ جہاں وہ ہمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں۔ یہ برج عیش و عشرت‘ مہم جوئی‘ قیاس آرائی‘ محبت اور رومان انگیز خیالات کی ترجمانی کرتا ہے۔ اسے سرچشمہ زندگی اور طاقت کی علامت بھی تصور کیا جاتا ہے۔ برج اسد کو تمام برجوں کا بادشاہ تسلیم کیا جاتا ہے۔

شخصیت اسد افراد کا سب سے مضبوط وصف ہے جب وہ اس کا استعمال کریں تو ان کی شخصیت کا جادو بڑے بڑے سورماؤں کو سحر زدہ کر دیتا ہے جب وہ اپنے جو بن پرہوں تو ماحول میں رنگینیاں اور قہقہے بکھیرتے ہیں۔ وہ مثبت ‘ پرجوش‘ روح پرور‘ متحرک اور زندگی سے بلند تر ہوتے ہیں۔ اسد افرد اپنے آپ سے بہترین کی توقع رکھتے ہیں۔ یہی توقع وہ اپنے اردگرد کے لوگوں سے بھی رکھتے ہیں۔ ان کا یہی رویہ ان کے خوابوں کو سچا کرتا ہے۔ اگر کبھی بھولے سے ان پر مایوسی طاری ہونے لگے تو یہ بے خوف ہو کر اس مایوسی سے پیچھا چھڑاتے ہوئے اپنے لئے سنہری مواقع پیدا کرتے ہیں۔ جن سے وہ خاطر خواہ فائدے اٹھا سکیں۔ لیکن اگر انہیں دھوکا دیا جائے تو پھر وہ بہت مختلف شخص ہوتے ہیں۔ وہ وفاداری کو پسند کرتے ہیں اور دل کی گہرائیوں سے وفاداریاں نبھاتے ہیں۔ دھوکہ دینے والے کو وہ کم ہی معاف کرتے ہیں۔ وہ ان پر بھروسہ نہیں کرتے۔ ان کےلئے یہ آسان بات ہے کہ وہ اس کا اقرار کرنے کی بجائے کہ کسی کی دھوکہ دہی سے انہیں تکلیف پہنچی ہے‘ اسے ڈانٹ دیں ایسی صورت میں مذکورہ شخص کے لئے ان کی گرم جوشی ختم ہو جاتی ہے۔ وہ ہر قسم کے شخص کے ساتھ اس کے مزاج اور نظریات کے مطابق گفتگو کر سکتے ہیں۔
یہ لوگ وقت کی قدر و قیمت سے پوری طرح آگاہ ہوتے ہیں اور اس قیمتی وقت کو ضائع کرنا بہت برا سمجھتے ہیں۔ ان کے خیال کے مطابق وقت سے پورا پورا فائدہ اٹھانا چاہیے اور ترقی و کامیابی کے لئے وقت کو اچھے طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ کامیابی کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے اور ایک وقت آتا ہے کہ یہ اپنی لگن اور محبت سے کامیابی کی منزل پر پہنچ جاتے ہیں۔
اسد افراد بعض اوقات بالکل اجنبی سے لگتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان افراد کی اندرونی زندگی اس قدر مضبوط اور خواہشات سے بھری ہوتی ہے کہ وہ بیرونی دنیا سے کچھ وقت کے لئے لاتعلق سے ہو جاتے ہیں۔ یہ لوگ ناراض نہیں کرتے کیونکہ وہ بے حد فراغ دل اور پر جوش ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کی مزاح کی حس بے حد تیز ہوتی ہے۔

اسد افراد اپنی جرات کے باوجود ڈپریشن سے چھٹکارا حاصل نہیں کرتے اور جب سورج غروب ہونے لگے تو یہ اپنے آپ کو آسانی سے نقصان پہنچاتے ہیں۔ اسد ایک پیچیدہ برج ہے۔ ان سے وابستہ افراد اپنے خوابوں کی تکمیل پا جاتے ہیں اگر ان کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ ہو تو بھی وہ اپنے خوابوں کو ہرگز تبدیل نہیں کرتے۔ اسد افراد جب اپنا کوئی افیئر ختم کرتے ہیں تو وہ انتہائی سرد مہر اور لاتعلق ہو جاتے ہیں اور بالکل پہلے ہی کی طرح خوش و خرم رہتے ہیں۔ یہ افراد بے حد قابل اور زندہ دل شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ وہ صرف محسوس کرنے کی ہی نہیں بلکہ سوچنے اور غور کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ یہ لوگ آزادی پسند ہوتے ہیں اور گوشہ نشینی سے شدید نفرت کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہر کوئی انہیں اپنادوست بنانا پسند کرتا ہے۔
اتنی بہت ساری صلاحیتوں کے باوجود یہ لوگ محبت کے بارے میں خوش قسمت ہوتے ہیں۔ اسد افراد ہر قیمت پر اپنی مرضی کرنے پر تلے ہوتے ہیں اور اس سلسلہ میں وہ دوسروں کی رائے کا احترام بھی نہیں کرتے ۔یہی وجہ ہے کہ ان کی مرضی کے بغیر کام ہونے پر وہ طوفان برپا کر دیتے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ یہ برج بچہ برج ہے کیونکہ اس کا مزاج بچوں کی طرح ہوتا ہے یعنی اگر اسے چھیڑا جائے تو یہ بالکل بچوں کی طرح رویہ اختیار کرتا ہے مگر جب اسے تنگ کیا جائے تو یہ بھڑک اٹھتا ہے۔ لیکن اس کا رویہ زیادہ دیر تک قائم نہیں رہتا۔ یہ لوگوں سے‘ عمارتوں سے اور نظریات سے محبت کرتے ہیں۔ متعدد افراد اور چیزوں کے بارے میں ان کا مثبت رویہ انہیں بے حد طاقت عطا کرتا ہے۔ یہی طاقت ہے جو خوابوں کو معجزوں میں تبدیل کرتی ہے۔
اسد افراد کے اندر تو جیسے خدا چھپا ہوا ہوتا ہے جو ان کی تمام تر طاقت کا مالک ہے جو انہیں زندگی دیتا ہے۔ زندہ دلی عطا کرتا ہے۔ فراغ دلی دیتا ہے اور مثبت سوچ دیتا ہے جس کے بعد یہ ایک منفرد اور اپنی مرضی کی زندگی گزارتے ہیں اور لوگ بھی ان سے خوش رہتے ہیں۔
اسد افراد کی خواہش ہوتی ہے کہ لوگ نہ صرف ان کے تابع ہوں بلکہ ان کے حکم کو مانیں اور عمل کریں ۔ یہ لوگ عقل کل کے مالک نہیں ہوتے اور جذبات میں آکر بڑی بڑی غلطیاں سرزد کر جاتے ہیں اور بعض دفعہ نقصان بھی اٹھاتے ہیں۔ یہ افراد کتابیں پڑھ کر ان سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور یہ اپنی بہتری کے لئے قدم آگے ہی آگے بڑھاتے ہیں۔


 


اپنے تاثرات بیان کریں !