عدد آٹھ (8)
جو لوگ سال کے کسی بھی مہینے کی 8، 17 یا 26 تاریخ کو پیدا ہوتے ہیں، ان کا عدد (8) ہے۔
لکی تاریخ اور دن
ایسے لوگ اپنےاہم کام کسی بھی ماہ کی 8، 17، اور26تاریخوں کو کریں۔ ہفتہ ان کے لئے بہترین دن ہے۔ خصوصاً جب یہ دن 8، 17، 26 تاریخ کوآۓ۔
اہم سال اور مہینے
17واں،26واں،35واں،44واں،53واں اور 62واں سال اہم ہیں۔ جنوری، فروری، جولائی، اور دسمبر، یہ چار مہینے ایسے ہیں جن میں عدد 8 رکھنے والے افراد کو محتاط رہنا چاہیے اور اپنی صحت پر توجہ دینی چاہیے۔

لکی رنگ اور پتھر
گہرے خاکی، گہرے نیلے، سیاہ اور قرمزی رنگ اچھے ہیں۔ انہی رنگوں کے لباس پہننا مناسب ہے۔ 8 عدد والوں کو ہلکے رنگ کے کپڑے پہننے سے گریز کرنا چاہیے۔ ہلکے رنگ عموماً ان کے لئے اچھے نہیں ہوتے۔ گہرے رنگ کا نیلم، سیاہ موتی اور سیاہ ہیرا موافق پتھر ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی پتھر اگراس طرح پہنا جائے کہ جلد سے چھوتا رہے تو بہتر ہے۔
شخصیت کی خوبیاں و خامیاں
  • عدد 8، سیارہ زحل کی نمائندگی کرتا ہے، جو اپنی مخصوص خصوصیات رکھتا ہے۔
  • زمانہ قدیم سے اس عدد کو خاص اہمیت حاصل رہی ہے۔ جہاں یہ عدد بغاوت، خود سری، بدنظمی، غلط فہمی، انتشار و ابتلا کی نمائندگی کرتا ہے وہاں دوسری طرف یہ عدد فلسفیانہ خیالات، مذہبی رحجانات اور توکل و تقدیر پر یقین راسخ کا بھی مظہر ہے۔ اس عدد کے لوگ عموماً موت کے بعد شہرت پاتے ہیں۔
  • اس عدد کے تحت پیدا ہونے والے لوگ عموماً قدامت پسند اور مضبوط قوت ارادی کے مالک ہوتے ہیں۔
  • اس عدد کے حامل ظاہری نمائش سے متاثر نہ ہوں گے۔ پرانے رسم و رواج اور طور طریقے پسند کریں گے۔
  • وہ کسی کےاحسان کا بدلہ چکانے کے لئے بے چین رہتے ہیں۔
  • وہ مہذب ہوتے ہیں اور قانون کا احترام کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
  • اس عدد کے لوگ جفاکش، فرض شناس، قابل اعتماد، دیانتدار اور عمل پسند ہوں گے۔
  • یہ افراد، سنجیدہ ، محتاط اور کچھ حد تک افسردہ بھی ہوتے ہیں۔
  • وہ دماغی کام کے وقت تنہائی پسند کرتے ہیں۔
  • یہ افراد جو بھی کام کرتے ہیں، وہ کام کسی واضح مقصد کے حصول کے لئے کیا جاتا ہے۔
  • یہ مجاز حکام اور افسران کا دل جیتنے کی خوبی اور مہارت رکھتے ہیں اور اس طرح ترقی کی منازل طے کرتے ہیں ۔
  • پیشہ ورانہ امور میں اخلاقیات کا مضبوط شعور رکھنے کی وجہ سے وہ عموماً اچھی شہرت اور اعلیٰ مقام کے حامل قرار پاتے ہیں۔
  • اس عدد کے لوگ ہر قدم، خواہ اس کا تعلق ملازمت سے ہو یا نجی زندگی سے، نہایت سنجیدگی اور بردباری سے اٹھائیں گے۔
  • اس عدد کے تحت پیدا ہونے والے لوگ کاروبار کی طرف مائل ہوں گے۔ مالیات کے بارے میں ان کی معلومات بہت اچھی ہوں گی۔ اور اکثر کامیاب کاروباری ہوں گے۔
  • اس عدد کے افسر یا مالک جذباتی تحفظ نہیں بلکہ مادی تحفظ چاہتے ہیں۔ وہ دولت اور پیار کے مساوی تناسب کو خوشی قرار دیتے ہیں۔
  • بزنس پارٹنر کی حیثیت سے ان کی رفاقت زیادہ اچھی ثابت نہ ہوگی۔ کیونکہ یہ لوگ من موجی ہوں گے۔ ان کے مزاج کے بارے میں کوئی صحیح اندازہ لگانا آسان نہ ہوگا۔
  • اس عدد کے لوگ یا تو عظیم الشان کامیابی حاصل کرتے ہیں یا شدید ناکامی سے دوچار ہوتے ہیں۔
  • اس عدد کے لوگوں کی شخصیت کا صحیح اندازہ بڑا دشوار ہے۔ دراصل ان کی شخصیت ناقابل فہم ہوگی۔
  • مزاج کے اعتبار سے ان کی شخصیت دو متضاد پہلوؤں پر مشتمل ہوگی۔ جن میں سے کوئی ایک پہلو غالب ہوگا۔
  • یا تو انتہائی مضبوط یا پھر انتہائی کمزور قسم کی شخصیت۔
  • اس عدد کے لوگ ناکامیوں سے نہیں گھبرائیں گے اور خاموشی سے اپنے مقصد کے حصول کے لئے سرگرم رہیں گے۔
  • یہ لوگ دل کی بات کسی پر ظاہر نہیں کرتے۔ وہ بڑے گہرے ہوتے ہیں اور اس کی ذرا پرواہ نہیں کرتے کہ دوسرے ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔
  • ایسے لوگ زندگی کی اسٹیج پر بڑا اہم کردار ادا کرتے ہیں لیکن وہ اپنے دل میں خود کو بالکل تنہا پاتے ہیں۔
  • یہ لوگ زیادہ تر وہمی ہوتے ہیں۔ انہیں ہر وقت یہی اندیشہ رہتا ہے کہ انہیں کوئی حادثہ پیش نہ آجائے۔
  • اس درجے کے حامل نچلے طبقے کے لوگ اکثر قانونی الجھنوں میں الجھے رہتے ہیں۔ وہ اس امر کے شاکی ہوتے ہیں کہ ان کے ساتھ انصاف نہیں ہوتا۔
  • ہر قدم نہایت سوچ سمجھ کر اٹھائیں گے اور محتاط طرز عمل کے حامل ہوں گے۔
  • اس عدد کے لوگ اپنے مخالفوں سے نمٹنا جانتے ہوں گے۔ یا پھر دلجمعی کے ساتھ اپنے کام میں مصروف رہیں گے۔
  • ان کو زندگی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرنے کا بڑا شوق ہوگا۔
  • ان کا شعور نہایت بیدار ہوگا۔ وہ ہر ملاقاتی کو ایک نظر سے پرکھ لیں گے۔
  • اس عدد کے لوگ بڑے حساس ہوں گے۔ ان کی روحانی قوت اتنی مضبوط ہوگی کہ یہ اکثر ادب یا آرٹ کے شاہکاروں کی تخلیق کا باعث ہوں گے۔
  • اس عدد کے لوگ موڈ کے تابع اور خیالی دنیا میں مگن رہنا پسند کریں گے۔
  • یہ افراد اپنے دوستوں کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے جذباتی ہوتے ہیں اور انہیں وہ اپنی فیملی ممبرز کی طرح تصور کرتے ہیں۔
  • اس عدد کے لوگ گھریلو نظم و ضبط کا خاص خیال رکھیں گے۔ نیز فرض شناسی اور بردباری پرزور دیں گے۔

عدد آٹھ کی حامل عورت
  • اس عدد کی عورت مہذب اور باصلاحیت ہوگی۔ اس کی شخصیت مرد کے لئے پرکشش ہوگی۔
  • اس عدد کی عورت خوش سلیقگی، نفاست پسندی، ذہانت اور عمل پسندی کے لحاظ سے ایک مکمل عورت ہوگی۔
  • وہ اپنی غلطی کا کبھی اعتراف نہ کرے گی۔ وہ اپنی غلطی اور خامی تسلیم کرنے میں شرمندگی محسوس کرے گی۔
  • اس عدد کی عورت سچی محبت کی قائل ہوگی اور محبت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
  • اگر شوہر اس کے معیار کا نہ ہوگا تو علیحدگی میں بھی دیر نہ کرے گی۔
  • وہ اپنی پسند کے معیار پر پورا اترنے والے شوہر کی خدمت جی جان سے کرے گی۔
  • وہ اپنےشوہر کی ٹیبل پر اپنی تیار کردہ دستکاری یا ہلکی پھلکی اشیاء رکھنا پسند کرتی ہے اور اس طرح اسے اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
  • وہ اپنے رفیق حیات کے لیے پسندیدہ پکوان تیار کرنا اور انہیں نفاست سے پیش کرنا پسند کرتی ہے۔
  • وہ خود کو اور اپنے محبوب کو تحفظ اور پرائیویسی مہیا کرنے کے لئے پیش پیش ہوتی ہے۔
  • وہ اپنے مرد کی پسند کی سی ڈی اور مشروب جیسی چھوٹی چھوٹی باتوں کو بھی ذہن میں رکھتی ہے۔
  • وہ یہ جاننے کے لئے کہ اس کا محبوب بچپن میں کن باتوں سے محظوظ ہوتا تھا، اس کی ماں سے ملاقات کرے گی اور وہ ابتدائی ذائقوں کے ذریعے ماضی کو ازسر نو زندہ کرسکتی ہے۔
  • اس عدد کی عورت جب یہ دیکھے گی کہ اس کا رفیق اپنے کام سے ناخوش اور افسردہ ہے تو وہ اس پر اپنی توجہ بڑھا دے گی۔ اور اس کا دکھ درد بانٹنے کی کوشش کرے گی۔
  • اس عدد کی عورت خاندانی اور باہمی تعلقات کی بڑی قدر کرتی ہے۔
  • وہ عزیز و اقارب اور گھر کی اشیاء کو بڑا عزیز رکھے گی اور مکاری و عیاری سے شدید نفرت کرے گی۔
  • یہ عورت قسمت کی دھنی ہوتی ہے۔
  • وہ سرپرائز سے بھرپور ہے، حتیٰ کہ وہ خود اس سے آگاہ نہیں ہوتی ہے کہ وہ آئندہ کیا کرنے والی ہے۔
  • وہ لوگوں سے نقصان کی توقع کرتے ہوئے دفاعی انداز اختیار کرتی ہے۔
  • وہ مستقل مزاج عورت ہے۔ وہ اپنے حقوق کے ساتھ فرائض بھی احسن طریقے سے سرانجام دیتی ہے۔
  • یہ عورت ہاتھوں کے ساتھ کام کرنے میں خاصی مہارت رکھتی ہے۔ ہاتھ سے بنے ہوئے تحفے اس کی محبت کی علامت ہیں۔
  • وہ اپنے خوابوں کی جنت، اپنے گھر کا تصور کرتے کرتے بہت زیادہ وقت گزار سکتی ہے اور تصور ہی تصور میں اس کا پورا نقشہ بھی تیار کرلیتی ہے۔

دیگر اعداد

 
 
 


اپنے تاثرات بیان کریں !