عدد پانچ (5)
جو لوگ سال کے کسی بھی مہینے کی 5، 14 یا 23 تاریخ کو پیدا ہوتے ہیں، ان کا عدد (5) ہے۔
لکی تاریخ اور دن
مہینے کی 5، 14 اور23 تاریخیں ان کے لئے مبارک ہیں۔ ان لوگوں کو اپنے اہم کام انہی تاریخوں میں انجام دینا چاہیئں۔ بدھ اور جمعہ انکے لئے خوش قسمتی کے دن ہیں۔
اہم سال اور مہینے
14واں،23واں، اور50واں سال ان کے لئے اہم ہیں۔ جون، ستمبر اور دسمبر کے تین مہینوں میں اپنی صحت کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

لکی رنگ اور پتھر
سفید اور ہلکا بھورا رنگ ان کے لئے مناسب ہیں۔ ویسے یہ لوگ ہر طرح کا رنگ استعمال کرسکتے ہیں،لیکن بہتر یہی ہے کہ وہ اپنے مخصوص کلر استعمال کریں۔ گہرے رنگوں سے اجتناب برتنا چاہیے، کوئی بھی رنگ ہو ہلکا ہونا ضروری ہے۔ مبارک ترین پتھر ہیرا ہے۔ علاوہ ازیں تمام چمکدار جواہرات پلاٹینم اور چاندی بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
شخصیت کی خوبیاں و خامیاں
  • عدد 5، سیارہ عطارد کی نمائندگی کرتا ہے، جو اپنی مخصوص خصوصیات رکھتا ہے۔
  • یہ لوگ بڑی پرکشش شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اور بڑے ملنسار ہوتے ہیں۔
  • یہ لوگ کوئی بھی فیصلہ کرنے میں دیر نہیں لگاتے۔
  • یہ دوسروں کو اپنا دوست بنانے کا طریقہ جانتے ہیں، لیکن یہ با مقصد تعلقات کے قائل ہوتے ہیں اور ذہانت کی بنیاد پر دوست بناتے ہیں۔
  • اس عدد کے حامل سے دوستی کرنا یا ان کا قرب حاصل کرنا آسان نہ ہوگا۔ ان کے گہرے اور قریبی دوستوں کی تعداد بڑی کم ہوگی۔
  • اس عدد کے حامل طبعاً نہایت حساس ہوتے ہیں، لہٰذا معمولی نقطہ چینی پر بھی فوراً بد دل ہوجاتے ہیں۔
  • بعض اوقات اختلاف رائے کرنے سے یہ آپ سے دور بھی ہو سکتے ہیں۔
  • یہ لوگ پیدائشی منصوبہ ساز ہوتے ہیں۔ ۔
  • یہ لوگ حادثوں اور مصائب کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے اور نہ ہی زیادہ عرصہ تک ان کا اثر لیتے ہیں۔
  • یہ لوگ اپنے معاملات میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کرتے۔ اورنہ کسی کے معاملات میں اپنی ٹانگ اڑاتے ہیں۔
  • یہ لوگ اس وقت تک خاموش اور پس منظر میں رہیں گے ،جب تک حاضرین کے بارے میں کھل کر کوائف سے آگاہ نہ ہوجائیں۔
  • یہ لوگ سنجیدہ ہوتے ہیں لیکن بدھو نہیں ہوتے۔ بات چیت میں ان کی ذہانت پوری طرح ظاہر ہوگی۔
  • یہ کم عمری سے ہی دولت کے دیوانے ہوتے ہیں۔ ہر وقت ڈھیروں دولت کمانے کی منصوبہ سازی کرتے رہتے ہیں۔
  • یہ دولت پیدا کرنے کے لئے ہر حربہ آزماتے ہیں۔ ان لوگوں میں اکثر سٹےباز، لاٹری بازاور جواری ہوتے ہیں۔
  • گھوڑ دوڑ، کاروں کی دوڑ اور سکیٹنگ وغیرہ سے بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔
  • وہ بخوبی جانتے ہیں کہ دوسرے لوگوں کو کس شے کی ضرورت ہے اور ان کی اس ضرورت کا خیال کر کے وہ اکثر پیسہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔
  • یہ لوگ بڑے آئیڈیل پسند ہونگے۔
  • وہ فنکارانہ صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں۔ ان کی فنکارانہ تخلیقی صلاحیتوں کا تعلق دماغ کے ساتھ ساتھ جذبات سے بھی ہوتا ہے۔
  • یہ افراد کام کے ذریعہ اپنے اندر توانائی کی ایک نئی لہر محسوس کرتے ہیں۔ اسی لیے یہ ہر وقت متحرک رہتے ہیں۔
  • یہ لوگ دوستوں کے دوست ہوتے ہیں۔ برے وقت میں جب کوئی اور آگے نہیں بڑھتا، وہ آگے بڑھتے ہیں۔
  • اس عدد کے حامل لوگ محبّت پانے میں بڑا وقت لیں گے کیونکہ شریکِ حیات کا انتخاب کرتے وقت وہ تنقیدی رویہ اختیار کریں گے۔
  • اپنی محبوبہ کو تنقیدی نظروں سے دیکھنے والا اس عدد کا حامل مرد وفا دار شوہر ثابت ہوگا۔
  • اس عدد کے حامل اپنی اندرونی بے چینی کے اظہار میں بمشکل ہی کریں گے۔ ان کے تاثرات مصنوعی ہوں گے۔ وہ بناوٹ کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔
  • ایسے لوگ اگر کوئی فیصلہ کرلیں تو خواہ کچھ ہو جائے اس کو عملی جامہ پہنا کر دم لیں گے۔ اپنے راستے میں کسی رکاوٹ کی پرواہ نہیں کرتے۔
  • یہ افراد خود کو ماحول میں ڈھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
  • انکی عوامی شہرت عملی کی بجائے تصوراتی انسان کے طور پر ہوتی ہے۔ وہ فراریت کا رحجان بھی رکھتے ہیں۔
  • ایسے لوگ جذباتی اور مادی طور پر بڑی ہمت اور قوت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
  • ایسے لوگ معاشرتی زندگی میں پراسرار رویہ اختیار کریں گے تا کہ لوگ ان کی اہمیت کو محسوس کریں۔
  • اس عدد کا حامل بطور بزنس پارٹنر بڑا جذباتی ہوگا۔ جب وہ محسوس کرے گاکہ اس پر توجہ نہیں دی جارہی تو وہ فوراً مضطرب ہوجائے گا۔
  • وہ گھر والوں کی خدمت کے لئے ہر وقت کمربستہ رہتے ہیں۔
  • یہ افراد گھر سے اتنے وابستہ ہوتے ہیں کہ وہ اکثر عملی زندگی میں اپنا دفتر یا ورکشاپ گھر کے اندر ہی قائم کرلیتے ہیں۔
  • ایسے لوگ مختصر خاندان پسند کرتے ہیں۔ماں یا باپ بننے کے بعد انتہائی فرض شناس ہوجائیں گے۔
  • ایسے والدین تعلیم کے فوائد سے اچھی طرح آگاہ ہونگے۔ اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں گےاور ان کی تعلیم و تربیت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔
  • اس عدد کے حامل لوگ کفایت شعار ہوں گے۔ وہ اپنی دولت فضول میں خرچ نہیں کرتے۔ ان کو نمود و نمائش پسند نہ ہوگی۔
  • اس عددکے حامل بچوں کو انکے والدین یا اساتذہ جس کام میں دلچسپی لینے کی ترغیب دیں گے، وہ پوری عمر اس پر عمل پیرا ہوں گے۔

عدد پانچ کی حامل عورت
  • اس کی ذہانت، باتونی پن اور گھومنے پھرنے کی عادت اس بات کی ضمانت ہے کہ اس کے گرد ہمیشہ ایک ہجوم ہوگا۔
  • وہ گپ شپ کا سٹاک رکھنے کی شوقین ہوتی ہے۔اور کسی بھی شخص سے، کسی بھی وقت، کسی بھی چیز کے بارے میں گفتگو کرسکتی ہے۔
  • اگر آپ اپنی تقریب میں ہلا گلہ چاہتے ہیں تو اس عورت کو دعوت دے ڈالیں۔ یہ بات وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ وہ مہمانوں میں گھل مل جائے گی۔
  • وہ اتنی تیزی سے حرکت میں آتی ہے کہ بہت سے لوگ اس کے ساتھ چلنے میں دشواری محسوس کرتے ہیں۔
  • اگر ماحول خاموش اور پر سکون ہو جائے تو وہ الجھن محسوس کرتی ہے۔
  • وہ بور لوگوں اور بور جگہوں سے بہت جلد راہ فرار اختیار کرتی ہے۔
  • وہ دوسروں کی بات کو زیادہ توجہ سے نہیں سنتی۔
  • شائد ہی کبھی ایسا ہوکہ وہ کسی قریبی دوست کے آگے اپنے جذباتی مسائل کےسلسلے میں اپنا دل کھول کر رکھ دے۔ اگر ایسا ہو بھی جائے تو اگلے روز اس کے ساتھ اس موضوع پر تبادلہ خیالات کی کوشش نہ کریں کیونکہ وہ اس بات کو ذہن سے نکال چکی ہوگی۔
  • اس کی آنکھوں پر کبھی پٹی نہیں بندھی ہوتی۔ وہ بڑے واضح انداز سے دیکھتی ہے اور اپنی بصیرت پر بھروسہ کرتی ہے۔
  • جب گھر میں یا کسی دوست کی زندگی میں کوئی ایمرجنسی ہو تو اس کی چھٹی حس اسے پہلے ہی ہوشیار کر دیتی ہے اور وہ سب سے پہلے پہنچنے والوں میں سے ہوتی ہے۔ اس بہانے اسے کوئی نہ کوئی نئی چیز سیکھنے کو مل جاتی ہے اور اسے اپنے علم و عقل کی نمائش کا موقع بھی میسر آجاتا ہےنیزوہ دوسرے افراد کو بھی فکر و عمل کی ترغیب دے سکتی ہے۔
  • اس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ اس کی باتوں پر توجہ دیں۔
  • وہ ایک طویل عرصے تک اپنے قریبی دوستوں سے دوری کے باوجود تعلقات کو ازسرنو وہیں سے شروع کر سکتی ہے جہاں سے چھوڑ کر گئی تھی۔
  • اس کے جذبات کی حرارت کی مثال راکھ سے دی جاسکتی ہے جس میں دبی ہوئی چنگاریاں ایک دم بھڑک اٹھتی ہیں۔

دیگر اعداد

 
 
 


اپنے تاثرات بیان کریں !