تاریخ پیدائش سے برج دلو کی شخصیت جانیئے
تاریخ پیدائش سے برج دلو کی شخصیت جانیئے
21 جنوری
اس دن پیدا ہونے والے لوگ مقناطیسی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔یہ اپنے شعبے میں بہت شہرت پاتے ہیں۔یہ محبت کرنے والے ہوتے ہیں۔ یہ غیر روائتی سوچ اور طریقہ کار کے حامل ہوتے ہیں۔
22 جنوری
اس دن پیدا ہونے والے لوگ دوسروں کی نفسیات سمجھنے والے ہوں گے۔ یہ عملی زندگی میں اپنی اس خوبی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ان کا مزاج ذرا سنجیدہ ہوتا ہے۔ یہ لوگوں کے ساتھ رہنا پسند کرتے ہیں۔
23 جنوری
اس دن پیدا ہونے والے لوگ اچھی قوت برداشت کے مالک ہوں گے۔ علم و ادب اور مطالعہ کے شوقین ہوں گے۔ ان کی قوت مشاہدہ بہت تیز ہوتی ہے اور یہ کسی بھی صورتحال میں خود کو ڈھال سکتے ہیں۔
24 جنوری
اس دن پیدا ہونے والے لوگ مختلف خوبیوں کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ اپنے لباس اور بات چیت میں ایک نیا ٹرینڈ سیٹ کرنے والے ہوتے ہیں۔ یہ نئی ٹیکنالوجی کو پسند کرتے ہیں۔
25 جنوری
اس دن پیدا ہونے والے لوگ اپنی مرضی کے مالک ہوں گے۔ یہ فطرت کو پسند کرتے ہیں۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ نئے نئے تجربات کریں۔ لوگوں کی فلاح کے کام کر کے انہیں بہت خوشی ملتی ہے۔
26 جنوری
اس تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگ پراسرار چیزوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ فلسفیانہ سوچ کے مالک ہوتے ہیں۔ کاروباری معاملات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔لوگوں میں رہنا پسند کرتے ہیں۔
27 جنوری
اس دن پیدا ہونے والے لوگ پڑھائی کے معاملے میں بڑے سنجیدہ ہوں گے۔ یہ اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مختلف طریقے اختیار کرتے ہیں اور ہر طرح سے جدوجہد کرتے ہیں۔ جس کام میں بھی پڑ جائیں، اسے بہترین طریقے سے کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

28 جنوری
اس تاریخ کو پیدا ہونے افراد اپنی آزادی کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ ان میں آزادانہ کام کرنے کی بہت صلاحیتیں موجود ہوں گی۔ محنت بہت کریں گے اور اپنی مرضی کا پروفیشن اختیار کریں گے۔
29 جنوری
اس تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگ دوسروں کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بڑوں کا ادب کرنے کے سلسلہ میں اور احساس ذمہ داری قبول کروانے کے لیے ان پر بڑی محنت درکار ہوگی۔ لیکن اگر ذمہ داری قبول کرلیں تو والدین کی بہت عزت کریں گے۔ نامور لوگوں میں پاکستان کے نوبل انعام یافتہ سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام 29 جنوری کو پیدا ہوئے۔
30 جنوری
اس دن پیدا ہونے والے لوگ نڈر اور بے خوف ہوں گے۔ ایک وقت میں کئی کام کر سکتے ہیں۔ کھیلوں کے شوقین ہوں گے۔ ایسے لوگوں کے لیے بہترین شعبہ فوج ہوتی ہے جو بڑے بڑے بگڑے مزاج والوں کو درست کر دیتی ہے۔
31 جنوری
اس تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگ بے حد ذہین ہوتے ہیں۔ کسی بھی شعبہ میں اپنی ذمہ داریاں بڑے احسن طریقے سے نبھاتے ہیں۔ ان کی آنکھیں پراسرار ہوتی ہیں۔آنکھیں دل کا آئینہ ہوتی ہیں اور یہ بات ان پر فٹ بیٹھتی ہے۔ ہر وقت کچھ نئے کی تلاش میں رہتے ہیں اور جلد بور ہو جاتے ہیں۔
1 فروری
اس دن پیدا ہونے والے لوگ آرٹسٹک ہوں گے۔ یہ ڈائریکٹ نقطہ نظر کے حامل ہوتے ہیں۔ انہیں دوسروں کے ساتھ معاملات میں ذرا ڈپلومیسی سیکھنے کی ضرورت ہے۔ یا تو یہ شرمیلے ہوتے ہیں اور یا پھر ان کی توجہ اپنی طرف زیادہ ہوتی ہے۔
2 فروری
اس دن پیدا ہونے والے لوگ علوم مخفی سے دلچسپی لینے والے ہوتے ہیں۔ یہ دنیا کو اپنے خاص نقطہ نظر سے دیکھتے ہیں۔ قدرتی طور پر ذہین اور غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔ تعلیمی معاملات میں ان کی حوصلہ افزائی ان کی جستجو میں اضافہ کرے گی۔
3 فروری
اس دن پیدا ہونے والے لوگ خوش قسمت ہوں گے۔ اگرچہ یہ مصروف ہوتے ہیں لیکن ٹائم نکالنا بھی جانتے ہیں۔ تاہم تعلیمی معاملات میں لاپرواہی نہ کریں۔ یہ لوگ بڑے تعاون کرنے والے ہوتے ہیں۔ کفایت شعار نہیں ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ عمر کے آخری حصہ میں مالی پریشانیوں سے دو چار ہوسکتے ہیں۔
4 فروری
اس دن پیدا ہونے والے لوگ پختہ ارادے کے مالک ہوتے ہیں۔ چیزوں کو آرگنائز کرنا خوب جانتے ہیں۔ لوگ ان سے مشورہ لینا پسند کرتے ہیں کیونکہ یہ منطقی ہوتے ہیں۔ یہ لوگ کفایت شعاری سے کام نہیں لیتے اور اخراجات کو اپنے وسائل سے بڑھائے رکھتے ہیں۔ یہ لوگ اپنا وقت غیر نصابی سرگرمیوں میں گزارنا پسند کرتے ہیں۔
5 فروری
اس دن پیدا ہونے والے لوگ اچھی یادداشت کے مالک ہوں گے۔ قدرتی طور پر ان کا رجحان لکھنے لکھانے کی طرف ہوتا ہے۔ یہ لوگ بہترین لکھاری کی حیثیت سے بڑا نام پیدا کرسکتے ہیں۔
6 فروری
اس دن پیدا ہونے والے لوگوں کے متعلق کوئی اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے کیونکہ یہ بہت تیزی سے تبدیل ہوتے ہیں اور جمود اور ٹھہراؤ کو پسند نہیں کرتے۔ کبھی یہ بہت پرجوش ہوتے ہیں اور کبھی اس کے بالکل الٹ ہوتے ہیں۔
7 فروری
اس دن پیدا ہونے والے لوگ علم و ادب کا رجحان رکھتے ہیں۔ اپنی محنت و مشقت سے رزق کماتے ہیں۔ کسی کے سہارے کو قبول نہیں کرتے ۔ ان میں خودداری کا بڑا جذبہ پایا جاتا ہے۔ عالمی شہرت یافتہ لوگوں میں چارلس ڈکنز، معروف انگلش رائٹر 7 فروری کو پیدا ہوا۔
8 فروری
اس دن پیدا ہونے والے لوگ جذباتی طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ ان میں فنکارانہ صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں۔ لوگوں سے میل جول بڑھانا پسند کرتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے کام میں مگن رہنے والے اور محنتی ثابت ہوتے ہیں۔
9 فروری
اس دن پیدا ہونے والے لوگ ہر طرح کی صورتحال کے لیے خود کو تیار رکھتے ہیں۔ کاروباری ذہن بھی رکھتے ہیں۔عموماً اس شعبہ میں بہت کامیاب رہتے ہیں جس کا تعلق زمین سے معدنیات نکالنے سے ہوتا ہے۔ یہ لوگ دوسروں پر بہت جلد اعتماد کرنے والے ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر اوقات دھوکہ بھی کھا جاتے ہیں۔
10 فروری
اس دن پیدا ہونے والے لوگ عموماً بحیثیت ٹیچر یا بحیثیت صحافی اچھا کیریئر بناسکتے ہیں۔ لوگوں کو قائل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہیں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔ انہیں اپنے وسائل کے لیے کافی محنت کرنا پڑتی ہے۔
11 فروری
اس دن پیدا ہونے والے لوگ عمدہ سوچ کے مالک ہوتے ہیں۔ ان میں ریاضی کے مضمون اور سائنس کا قدرتی رجحان اور قابلیت ہوتی ہے۔ ان لوگوں میں ٹیکنیکل کام کرنے کی بھی بھرپور صلاحیت پائی جاتی ہے۔ عالمی شہرت یافتہ لوگوں میں بلب کے موجد ایڈیسن 11 فروری کو پیدا ہوئے۔
12 فروری
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑی سنجیدہ طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ غور و غوض کے عادی ہوتے ہیں۔ زندگی کے دشوار گزار مراحل سے کامیابی کے ساتھ گزرجاتے ہیں۔ ایمانداری، سچائی، اخلاقی جرأت ان میں بہت ہوتی ہے۔ عالمی شہرت یافتہ لوگوں میں امریکہ کے صدر ابراہم لنکن 12 فروری کو پیدا ہوئے۔
13 فروری
اس دن پیدا ہونے والے لوگ مہذب، شائستہ اور بہترین اخلاقی قوت کے مالک ہوتے ہیں۔ فراخ دل ہونے کی وجہ سے شاہ خرچ ہوتے ہیں اور کفایت شعاری سے واقف نہیں ہوتے۔ تحمل مزاج اور خاموش رہتے ہیں۔ علم و ادب میں اکثرنام کماتے ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ لوگوں میں پاکستان کے مقبول ترین شاعر فیض احمد فیض 13 فروری کو پیدا ہوئے۔
14 فروری
اس دن پیدا ہونے والے لوگ مشکلات کا باآسانی مقابلہ کر سکتے ہیں۔ یہ بڑی جلد باز طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ سائنس کے میدان میں ان کی کافی اچھی کارکردگی ہوتی ہے۔ ان میں فوج کی ملازمت میں بھی اچھے عہدے حاصل کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔
15 فروری
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے قابل اور ذہین ہوتے ہیں۔ انہیں غیر ذمہ داری سے بچنا چاہیے اور کام ادھورے نہیں چھوڑنے چاہییں ۔ یہ بروقت ردعمل دکھاتے ہیں۔
16 فروری
اس دن پیدا ہونے والے لوگ ذہین ہوں گے۔ آرٹسٹک صلاحیتوں کے مالک ہوں گے۔ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر شعبہ میں کامیاب ہوسکیں گے۔ یہ پرجوش ہوتے ہیں اور مضبوط قوت ارادی رکھتے ہیں۔
17 فروری
اس دن پیدا ہونے والے لوگ خاصے خوش نصیب ہوتے ہیں۔ تمام زندگی خوشگوار گزارتے ہیں۔ یہ غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کی یادداشت بھی غیر معمولی نوعیت کی ہوتی ہے۔ یہ ہر چیز اور ہر بات کو بڑی آسانی سے سمجھ اور سیکھ لیتے ہیں۔
18 فروری
اس دن پیدا ہونے والے لوگ مہذب اور شائستہ اطوار کے مالک ہوں گے۔ محبت کرنے والے اور بچوں کو پسند کرنے والے ہوں گے۔ فیملی میں سب کو احترام دیتے ہیں۔ یہ ٹیچنگ یا مارکیٹنگ میں اکثر کامیاب رہتے ہیں۔


 


اپنے تاثرات بیان کریں !