تاریخ پیدائش سے برج سرطان کی شخصیت جانیئے
تاریخ پیدائش سے برج سرطان کی شخصیت جانیئے
22 جون
اس دن پیدا ہونے والے لوگ محنت وعمل کے قائل ہوتے ہیں۔ عملی زندگی میں عموماً تجارت اور بزنس ان کے لئے بہتر رہتا ہے۔ یہ لوگ بہترین ٹیچر، ڈاکٹر یا نرس بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔
23 جون
اس دن پیدا ہونے والے لوگ عملی زندگی میں قانون یا میڈیکل کی طرف رحجان رکھتے ہیں۔ یہ لوگ جدّت پسند ہوتے ہیں اور ہر قسم کا کام بڑی مہارت اور دلچسپی سے کر لیتے ہیں۔
24 جون
اس دن پیدا ہونے والے لوگ پیدائشی فنکار ہوتے ہیں۔ موسیقی، مصوری، سیروتفریح میں دلچسپی لیتے ہیں۔ یہ لوگ بڑی حساس طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔
25 جون
اس دن پیدا ہونے لوگ عملی زندگی میں ٹیکنیکل نوعیت کے کاموں میں بڑے کامیاب ہوتے ہیں۔ یہ لوگ موجد، ایکٹر، شاعر، مصنف، انجنیئر اور تجارت کے پیشے کے لئے موزوں ہوتے ہیں۔
26 جون
اس دن پیدا ہونے لوگ دین کی طرف زیادہ رحجان رکھنے والے اور بڑے عبادت گزار ہوتے ہیں۔ ان پر وجدانی کیفیّت اکثر طاری رہتی ہے۔ یہ لوگ بڑے صبروشکر کرنے والے ہوتے ہیں۔ دین کی تبلیغ کرتے ہیں۔ حضرت مجدد الف ثانی 26 جون کو پیدا ہوئے۔
27 جون
اس دن پیدا ہونے لوگ آزاد خیال ہوتے ہیں۔ انہیں پابندیوں سے سخت نفرت ہوتی ہے۔ یہ سب سے محبت کرنے والے لوگ ہوتے ہیں۔ عملی زندگی میں اہل علم، بیرسٹر اور قانون ساز اداروں میں کام کرتے ہیں۔
28 جون
اس دن پیدا ہونے والے بچے جائیداد کے معاملے میں کسی قدر لاپرواہ ہوں گے۔ انہیں روپے پیسے کی قدروقیمت اور دوسروں کے احساسات و جذبات کا خیال رکھنے کی تربیت ضرور دیں۔
29 جون
اس دن پیدا ہونے والے بچوں کو کسی ہنر یا پیشے کی تعلیم ضرور دلائيں تاکہ کسی کے محتاج نہ رہیں۔ تعلیم مکمّل کرنے کے بعد انھیں ذاتی کام یا کاروبار کرنے کی ہدایت کریں، اس کے علاوہ کفایت شعاری بھی ضرورسکھائيں۔

30 جون
اس دن پیدا ہونے والے بچے قدیم و پراسرار علوم اور علم نجوم وغیرہ میں دلچسپی لیں گے۔ تاہم ان علوم کو حاصل کرنے سے قبل تعلیمی قابلیت کی موجودگی کی اہمیت ان پر واضح کریں اور تعلیمی معاملات میں کوئی لا پرواہی نہ ہونے دیں۔
1 جولائی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے جذباتی اور اشتعال انگيز طبيعت کے مالک ہوتے ہیں۔ بطور آرٹسٹ ان کے لئے بڑی کاميابی موجود ہے۔
2 جولائی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ سنجيدہ اور خوبصورت طبيعت رکھنے والے ہوتے ہیں۔ یہ محبّت کرنے والے اور دوسروں کے کام آنے والے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی تعریف سن کر خوش ہوتے ہیں۔
3 جولائی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے سیدھے سادھے اور سادہ مزاج کے حامل ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کو خوشحالی ورثے میں ملتی ہے۔ یہ ہمیشہ خوش و خرم زندگی بسر کرتے ہیں۔
4 جولائی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ مجموعی طور پر محبت کرنے والے ہوتے ہیں لیکن ان کی طبیعت میں گرمی پائی جاتی ہے۔ کفایت شعاری نہ ہونے کی وجہ سے انہیں زندگی میں مالی پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑسکتا ہے۔
5 جولائی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑی حساس طبیعت کے حامل ہوتے ہیں۔ انہیں زندگی میں کئی طرح کے حادثات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔
6 جولائی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ کفایت شعار نہیں ہوتے۔ یہی وجہ ہے کہ انھیں عملی زندگی میں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ لوگ جلد دوسروں کی باتوں میں آجاتے ہیں۔
7 جولائی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ محنت کرنے والے اور مہربان طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ عملی زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے انہیں محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔
8 جولائی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ عملی زندگی میں بڑے لا پرواہ اور غیر محتاط ہوتے ہیں۔ یہ فضول خرچی کی طرف مائل رہتے ہیں اور کسی بھی کام کو دلجمعی سے نہیں کرتے۔انہیں اپنی اس عادت پر قابو پانا چاہیے۔
9 جولائی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ اپنی زندگی سے بڑے مطمئن اور پر سکون رہتے ہیں۔ یہ لوگ ہر قسم کے حالات سے سمجھوتہ کرنے والے ہوتے ہیں۔ یہ جو کاروبار بھی کرتے ہیں اس میں کامیاب رہتے ہیں۔
10 جولائی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ الجھے ہوئے ذہن کے مالک ہوتے ہیں۔ انہیں مستقل مزاجی کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔
11 جولائی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ عملی زندگی میں اونچے عزم اوراعلیٰ خیالات کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کا مزاج مہربانہ اور طبیعت میں میانہ روی ہوتی ہے۔ یہ لوگ فنون لطیفہ میں بڑی دلچسپی رکھتے ہیں۔
12 جولائی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ ہر وقت متحرک رہنے والے ہوتے ہیں۔ ان کے بارے میں کوئی بھی راۓ قائم کرنا مشکل ہوتا ہے۔
13 جولائی
اس دن پیدا ہونے والے لوگوں کو زندگی کو حقیقت کی آنکھ سے دیکھنا چاہیے۔ انہیں کاروبار یا کسی پیشہ ورانہ ہنر کو اپنانے میں بڑی کامیابی ملتی ہے۔
14 جولائی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ عملی طور پر مالیاتی شعبوں میں کامیاب رہتے ہیں۔ یہ لوگ مجموعی طور پر اچھے ذہن اور قابلیت کے مالک ہوتے ہیں اور کفایت شعار اور دانش مند ہوتے ہیں۔
15 جولائی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑی شوخ طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ لوگ جلد غصے میں آجاتے ہیں۔ فطری طور پر ان کا رحجان آرٹ کی طرف ہوتا ہے۔
16 جولائی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ فطری طور پر علوم مخفی کی طرف مائل ہوتے ہیں۔ انہیں اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
17 جولائی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل اور اچھی یاداشت رکھنے والے ہوتے ہیں۔ اگرچہ یہ لوگ سنجیدہ طبیعت اور حساس ہوتے ہیں لیکن ادبی ذوق کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ لوگ تاریخ اور ادب کے مضامین میں دلچسپی لیتے ہیں۔
18 جولائی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ عملی طور پر بہت لائق اور باکمال ہوتے ہیں۔ ٹیکنیکل ورک میں بڑے ماہر ہوتے ہیں ۔خاص طور پر نیوی میں اپنی قابلیت کا بہترین مظاہرہ کرتے ہیں۔
19 جولائی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے سادہ مزاج اور بھولے بھالے ہوتے ہیں۔ لوگ انہیں جلد بیوقوف بنا لیتے ہیں۔ یہ لوگ دوسروں پر بہت جلد بھروسہ کرنے والے ہوتے ہیں۔ ان میں خود اعتمادی کا فقدان ہوتا ہے۔
20 جولائی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ قدرتی صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ پیدائشی طور پر آرٹسٹ ہوتے ہیں۔ یہ لوگ سیلزمین یا تجارتی شعبے میں کامیاب رہتے ہیں اور انھیں یہی شعبے اپنانے چاہییں۔
21 جولائی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے حساس ہوتے ہیں۔ ٹیکنیکل نوعیت کے کاموں میں بڑے ماہر ہوتے ہیں۔ ان کے ہاتھ میں بڑا ہنر ہوتا ہے۔
22 جولائی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے اونچے خیالات کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ لوگ تصورات میں رہنے والے مگر عملی لوگ ہوتے ہیں۔ جو سوچ لیتے ہیں وہ کرتے ضرور ہیں۔ ان کو اپنی کارکردگی پر بڑا فخر ہوتا ہے۔
23 جولائی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے جلد باز اور غصہ کرنے والے ہوتے ہیں ۔ دوسروں سے بحث میں الجھنا ان کی عادت میں شامل ہوتا ہے۔ انہیں اپنی اس عادت پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔


 


اپنے تاثرات بیان کریں !