تاریخ پیدائش سے برج اسد کی شخصیت جانیئے
تاریخ پیدائش سے برج اسد کی شخصیت جانیئے
24 جولائی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ اپنے اور دوسروں کے حوالے سے ذمہ داریاں لینے سے نہیں گھبراتے۔ اس لیے انہیں اپنی فیملی اور دوستوں میں خاص اہمیت حاصل ہوتی ہے۔ انہیں پورا احساس ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنے پیاروں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
25 جولائی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے مہربان اور میانہ رو قسم کے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ تھوڑے سے ڈرپوک بھی ہوتے ہیں۔ سائنس اور ٹیکنالوجی سے انہیں خاص دلچسپی ہوتی ہے۔ لیکن اگر کھیل سے وابستہ ہوں تو کھیلوں میں بھی اکثر اپنا نام پیدا کرتے ہیں۔
26 جولائی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بہت دلیر ہوتے ہیں۔ اکیلے بھی اچھا کام کر لیتے ہیں اور گروپ کی شکل میں کام کرنے میں بھی انہیں کوئی پرابلم نہیں ہوتی۔ علمی و ادبی کاموں میں دلچسپی لیتے ہیں۔ اس دن پیدا ہونے والی مشہور شخصیات میں ڈرامہ نگار جارج برنارڈ شا قابل ذکر ہیں۔
27 جولائی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بہت قابل اور اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ لوگ کھلے ذہن کے مالک ہوتے ہیں اور خود غرض نہیں ہوتے۔ہمدردانہ رویہ رکھنے کے باعث انہیں سراہا جاتا ہے۔ انہیں اپنی صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔
28 جولائی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بے پرواہ طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ کوئی کام جم کر کرنا ان کے لئے ذرامشکل ہوتا ہے۔ لیکن یہ انرجی سے بھرپور ہوتے ہیں اور قائدانہ صلاحیتیں رکھتے ہیں۔ ان کا سوچنے کا اپنا الگ انداز ہوتا ہے۔ یہ اپنے بھرپور جذبہ کو کام میں لاکر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
29 جولائی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے ذہین ہوتے ہیں۔ ان کا فطری رجحان صحافت کی طرف ہوتا ہے۔ یہ زندگی کے معاملے میں آئیڈیلسٹ ہوتے ہیں۔ اگرچہ یہ تخلیقی صلاحیتیں رکھتے ہیں لیکن یہ بےجاپابندیوں کو پسند نہیں کرتے۔یہ لوگ مشکل حالات سے نپٹنا جانتے ہیں۔

30 جولائی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ پیدائشی آرٹسٹ ہوتے ہیں اور اچھے رائٹر اور ٹیچرثابت ہو سکتے ہیں۔ ان کی صلاحیتوں کو لوگ مانتے ہیں۔ بولنے کے فن میں بھی ماہر ہوتے ہیں۔یہ مصروف اور ایکٹیو زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں۔ اگر کبھی سمجھوتا کرنا پڑے تو یہ لوگ باآسانی کر لیتے ہیں۔
31 جولائی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے خوش قسمت ہوتے ہیں۔ اپنی دھن کے پکے ہوتے ہیں۔سنجیدہ اور قابل بھروسہ ہوتے ہیں۔ غیرروائتی انداز میں سوچتے اور عمل کرتے ہیں۔ یہ جو چاہیں، اپنی محنت اور قابلیت سے حاصل کر سکتے ہیں۔قائداعظم کی بہن محترمہ فاطمہ جناح 31جولائی کو پیدا ہوئیں۔
1 اگست
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے نرم دل اور محبت کرنے والے ہوتے ہیں۔ یہ دباؤ میں بھی باآسانی اپنا کام کرنا جانتے ہیں۔اگرچہ حساس ہوتے ہیں مگر اچھے کاروباری ثابت ہوتے ہیں۔ کئی دیگر شعبوں کی طرح مارکیٹنگ اور ریسرچ میں بھی اپنا لوہا منوا سکتے ہیں۔
2 اگست
اس دن پیدا ہونے والے لوگ دوسروں کو قائل کرنا جانتے ہیں۔ سادہ زندگی پسند کرتے ہیں اور ہر مشکل میں راستہ بنانا جانتے ہیں۔ زندگی میں سرپرائز کو پسند کرتے ہیں۔ یہ لوگ روحانیت میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں اور کائنات کے چھپے راز جاننا چاہتے ہیں۔
3 اگست
اس دن پیدا ہونے والے لوگ دوسروں کی خاصی توجہ حاصل کرتے ہیں اور اس پر خوش ہوتے ہیں۔ روپے پیسے کو سنبھالنا بھی جانتے ہیں۔ محنتی ہونے کی وجہ سے آگے بڑھنا ان کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ دوسروں کی مدد کرنے کے لیے اگر انہیں اپنی مصروفیات میں سے ٹائم نکالنا پڑے تو نکال لیتے ہیں۔
4 اگست
اس دن پیدا ہونے والے لوگ قدرتی طور پر لیڈر ہوتے ہیں۔ دوسروں کے جذبات اور احساسات سے واقف ہوتے ہیں۔ سخاوت پسند ہوتے ہیں۔ انہیں اپنے وقت کی قدروقیمت کا احساس ہوتا ہے۔ یہ اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہیں۔ ان کی فیملی ان کے لیے بہت اہم ہوتی ہے۔
5 اگست
اس دن پیدا ہونے والے لوگ اپنی اتھارٹی کو پسند کرتے ہیں۔ قدرتی طور پر قصہ گو ہوتے ہیں۔ تاریخ اور ادب کی طرف رجحان رکھتے ہیں۔ حوصلہ افزائی کو پسند کرتے ہیں۔کھلے ذہن کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ جذباتی لحاظ سے مضبوط ہوتے ہیں اور دوسروں کو بھی سہارہ فراہم کرتے ہیں۔
6 اگست
اس دن پیدا ہونے والے لوگوں میں بے شمار تخلیقی صلاحیتیں ہوتی ہیں۔ یہ عملی ہوتے ہیں اورکاروباری معاملات میں دلچسپی لیتے ہیں۔روحانیت میں دلچسپی لیتے ہیں۔ اچھے مقاصد کے لیے قربانی دینا بھی جانتے ہیں۔یہ آسانی سے دوست بنا لیتے ہیں۔ عقلمند لوگوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔یہ کسی بھی موضوع پر کسی سے بھی بات چیت کر سکتے ہیں۔
7 اگست
اس دن پیدا ہونے والے لوگ عموماً ذہین ہوتے ہیں اور دو ٹوک کھری بات کرتے ہیں۔ دوستانہ مزاج رکھتے ہیں اور دوستی نبھانا بھی جانتے ہیں۔ روحانیت پسند بھی ہوتے ہیں۔ زندگی اور موت کے راز جاننا چاہتے ہیں۔ اپنی بات موثر انداز میں کرتے ہیں اور لوگ ان پر بھروسہ کرتے ہیں۔
8 اگست
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے بلند خیال ہوتے ہیں۔ چیزوں کو ترتیب دینا تو کوئی ان سے سیکھے۔ اگر ریاضی کی طرف توجہ دیں تو بہترین ریاضی دان بن سکتے ہیں۔انہیں چاہیے کہ دوسرے لوگوں کو بھی ان کے اپنے انداز میں کام کرنے دیں۔ جیو اور جینے دو کی پالیسی پر عمل کرنا چاہیے۔
9 اگست
اس دن پیدا ہونے والے لوگ مضبوط خیال کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ مستحکم کیرئیر کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ لوگ ان کی لیڈرشپ میں کام کرنا پسند کرتے ہیں۔ ان کی زندگی سے جوش و جذبہ کبھی ختم نہیں ہوتا۔ یہ دوسرون کو خوش دیکھ کر خوش ہونے والے لوگ ہوتے ہیں۔
10 اگست
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑی اچھی قوت یادداشت کے مالک ہوتے ہیں۔ عمدہ نفسیاتی صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں۔ خود بھی ایکٹیو رہتے ہیں اور دوسرے ایکٹیو لوگوں کو پسند بھی کرتے ہیں۔گروپ میں بات چیت کرنا جانتے ہیں۔ بعض اوقات ان سے بڑے لوگ بھی ان سے صلاح مشورہ کرتے رہتے ہیں۔
11 اگست
اس تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگ حالات کی اونچ نیچ سے نپٹنا جانتے ہیں اور کبھی حوصلہ نہیں ہارتے۔ اگر یہ لوگ محنت سے جی نہ چرائیں تو حالات کو ہمیشہ اچھا رکھ سکتے ہیں۔ یہ توجہ کو پسند کرتے ہیں۔ ان کے دوست اچھے اور محبت کرنے والے ہوتے ہیں۔
12 اگست
اس دن پیداہونے والے لوگ اپنی تعریف کو پسند کرتے ہیں۔ ہر کام اپنے انداز میں کرتے ہیں۔ لوگوں کو کسی خاص مقصد کے لیے اکٹھا کرنا جانتے ہیں کیونکہ انہیں علم ہوتا ہے کہ کس شخص میں کیا صلاحیتیں موجود ہیں۔لوگ ان کی متحرک شخصیت کو پسند کرتے ہیں۔
13 اگست
اس دن پیدا ہونے والے لوگ مالی معاملات میں اچھا شعور رکھتے ہیں۔ اگر یہ بزنس یا قانون کی تعلیم حاصل کریں تو عموماً بڑے کامیاب ہوتے ہیں۔یہ عاجز مزاج ہوتے ہیں اور سخاوت کرکے خوش ہوتے ہیں۔مشکل صورتحال میں یہ پرسکون رہتے ہیں اور اپنی پوری صلاحیتیں استعمال کر کے اس صورتحال سے باہر نکل جاتے ہیں۔
14 اگست
اس تاریخ کو پیدا ہونے والےلوگ بہت ذہین اور قابل ہوتے ہیں۔ سائنسی مضامین میں کافی کامیابیاں حاصل کرتے ہیں۔ ان کی شخصیت ذرا پیچیدہ ہوتی ہے۔ جب حالات کا تقاضا ہو تو یہ کامیاب ہونے کے لیے تمام صلاحیتیں استعمال کرتے ہیں۔ یہ بڑے خواب دیکھتے ہیں اور دوسروں سے مل کر ان خوابوں کو حقیقت میں ڈھالتے ہیں۔
15 اگست
اس دن پیدا ہونے والے لوگ عام لوگوں کی نسبت بہت دور تک سوچتے ہیں۔ اپنے کام کو کرنے کی شدید لگن ان میں موجود ہوتی ہے۔ اور یہ اپنے اس جذبہ کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ ان کی باڈی لینگویج بھی خوب ہوتی ہے اور یہ اپنی بات باآسانی دوسروں کو سمجھا سکتے ہیں۔
16 اگست
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے پرعزم ہوتے ہیں۔ دوسرے لوگوں کی نسبت یہ تنقید کو باآسانی برداشت کر لیتے ہیں۔اپنی منزل پر پہنچنے کے لیے یہ باربا ر کوشش کرتے ہیں، خواہ کتنی ہی بار ناکام ہونا پڑے۔ بالآخر کامیابی ان کے قدم چومتی ہے۔
17 اگست
اس دن پیدا ہونے والے لوگ زندگی میں ٹھہراؤ کی خواہش رکھتے ہیں۔ یہ اپنے لیے اور اپنی فیملی کے لیے اچھی زندگی کے لیے کوشش کرتے ہیں۔ یہ تقریبات کے انتظام میں بھی ماہر ہوتے ہیں۔ بات چیت کا مرکز بننا ان کو اچھا لگتا ہے۔ یہ صلاحیتوں کو ضائع کرنا ہرگز پسند نہیں کرتے، خواہ وہ ان کی اپنی صلاحیتیں ہوں یا دوسرے لوگوں کی۔ صبر اور لچک اپنا کر یہ زندگی میں اعلیٰ مقام حاصل کر سکتے ہیں۔
18 اگست
اس دن پیدا ہونے والے لوگ زندگی کے طوفانوں کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ مشکلات سے گھبراتے نہیں۔ یہ ایماندار ہوتے ہیں اور اپنے قول و فعل کی پوری ذمہ داری لیتے ہیں۔ یہ اپنے سے کم عمر لوگوں کی رہنمائی کرنا پسند کرتے ہیں۔
19 اگست
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بہت محنتی ہوتے ہیں۔ سائنسی کاموں میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان کا ذہن تجزیہ کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ بات چیت کے ذریعے دوست بنانا پسند کرتے ہیں۔اس دن ہوائی جہاز کا موجد ارول رائٹ پیدا ہوا۔
20 اگست
اس دن پیدا ہونے والے لوگ کام اور فیملی دونوں کو یکساں اہمیت دیتے ہیں۔ یہ لڑائی جھگڑوں کو پسند نہیں کرتے۔ کسی بھی معاملہ پر دوسری رائے لینے سے ہرگز نہیں ہچکچاتے، اور یہ خوبی ان کے ذہن کو وسیع کرتی ہے۔ یہ ہر مشکل کا سامنا بڑے اطمینان سے کرتے ہیں۔
21 اگست
اس دن پیدا ہونے والے لوگ زندگی میں لچکدار رویہ رکھتے ہیں۔ ان کا ذخیرہ الفاظ بڑا وسیع ہوتا ہے۔ انہیں چاہیے کہ جو کام بھی شروع کریں ، اسے پایہ تکمیل تک ضرور پہنچائیں۔ دیگر بہت سے شعبوں کی طرح یہ مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ میں کافی کامیاب ہو سکتے ہیں۔
22 اگست
اس دن پیدا ہونے والے لوگ تعریف کو پسند کرتے ہیں۔ یہ کسی حد تک بے صبرے بھی ہوتے ہیں۔ تعلیم کی طرف رغبت دلانے سے راغب ہوتے ہیں۔ یہ لوگ اچھے لیڈر ثابت ہوتے ہیں۔یہ ماضی سے سبق سیکھتے ہیں اور اپنا مستقبل بہتر بنانے میں لگے رہتے ہیں۔


 


اپنے تاثرات بیان کریں !