تاریخ پیدائش سے برج حوت کی شخصیت جانیئے
تاریخ پیدائش سے برج حوت کی شخصیت جانیئے
19 فروری
اس دن پیدا ہونے والے لوگ اچھی یاداشت کے مالک ہوں گے۔ یہ لوگ بڑے جذباتی اور جلد غصے میں آنے والے ہوتے ہیں۔ اگر یہ اپنی پسند کے شعبے میں تعلیم حاصل کریں تو اپنے پروفیشن میں زیادہ کامیاب ہوں گے۔
20 فروری
اس دن پیدا ہونے والے بچے کسی قدر سخت زندگی گزارنا پسند کریں گے۔ انہیں فضول خرچی سے بچنا چاہیے۔ کامرس یا تجارتی مضامین کی تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دیں۔ بزنس میں کامیاب ہوں گے۔
21 فروری
اس دن پیدا ہونے والے بچے تخلیقی ذہن کے مالک ہوں گے۔ ان کے بارے میں تو یہ کہنا چاہیے کہ یہ پیدائشی ادیب ہوتے ہیں۔ عموماً تاریخ اور ادب کے مضامین میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔ انہیں نئی نئی سکیمیں سوچنے کا خبط ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ اپنا زیادہ تر وقت اسی قسم کے منصوبوں پر ضائع کر دیتے ہیں۔
22 فروری
اس دن پیدا ہونے والے لوگ قدرتی طور پر تعمیراتی ذہن رکھنے والے ہوتے ہیں۔ عوام کی بھلائی کے لئے بہترین منصوبوں کو عملی شکل دینا، سماجی خدمات کے ذریعے لوگوں کو بہترین امداد فراہم پہنچانا ان کی زندگی کا مقصد ہوتا ہے۔عالمی شہرت یافتہ لوگوں میں سکاؤٹنگ تحریک کے بانی لارڈ بیڈن پاؤل 22 فروری کو پیدا ہوۓ۔ امریکا کے پہلے صدر جارج واشنگٹن بھی 22 فروری کو پیدا ہوئے۔
23 فروری
اس دن پیدا ہونے والے بچے آسان زندگی گزاریں گے۔ پڑھائی میں دلچسپی لینے والے ہوں گے۔ لیکن مالی معاملات کی کچھ زیادہ سمجھ نہ ہوگی۔ چنانچہ انھیں اپنی آمدنی کے مطابق بجٹ بنا کر روپیہ خرچ کرنے کی تلقین کریں۔

24 فروری
اس دن پیدا ہونے والے لوگ با اصول اور نظم و ضبط کے سختی سے قائل ہوتے ہیں۔ دفاعی محکموں میں ان کی صلاحیّتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔ کھیلوں میں بھی نام پیدا کرتے ہیں۔
25 فروری
اس دن پیدا ہونے والے بچےگہرے غوروفکر کی صلاحیتوں کے مالک ہوں گے۔ سائنٹفک ریسرچ کا کام بھی اچھی طرح کر سکیں گے۔ تعلیم کے معاملے میں خصوصاً جدید سائنس کے مضامین میں ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ یہ اچھی تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔
26 فروری
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے ہمدرد اور مہربان ہوتے ہیں۔ یہ لوگ میڈیکل کے شعبے میں بہترین کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر یا نرس کی حیثیت سے یہ بیمار لوگوں کے بہترین مسیحا ثابت ہوتے ہیں۔
27 فروری
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے خوش قسمت ہوتے ہیں۔ یہ لوگ مٹی میں بھی ہاتھ ڈالیں تو سونا بنا لیتے ہیں۔ ان لوگوں کو ترقی کرنے کی بڑی لگن ہوتی ہے۔ صنعتی میدان میں بڑی ترقی کر سکتے ہیں۔
28 فروری
اس دن پیدا ہونے والے خاصی کم عمری میں عروج کی زندگی گزارنے لگیں گے۔ انہیں قانون کی تعلیم حاصل کرنے اور قانون دان بننے کی تلقین کریں۔ یہ لوگ کامیاب وکیل اور جج بن سکتے ہیں۔
29 فروری
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے ضدی اور ہٹ دھرم ہوتے ہیں۔ یہ لوگ بڑے جارحیت پسند ہوتے ہیں۔ بات کو کبھی سوچ سمجھ کر نہیں کرتے۔ ان کی طبیعت میں حسد پایا جاتا ہے۔ یہ کسی کو اپنے برابر دیکھنا پسند نہیں کرتے۔
1 مارچ
اس دن پیدا ہونے والے بچے محبت کرنے والے ہوں گے ۔ ان میں آرٹسٹک صلاحیّتیں بھی ہوں گی۔ ان کی فطری صلاحیتوں کی نشوونما کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کریں اور موزوں ماحول فراہم کریں۔
2 مارچ
اس دن پیدا ہونے والے بچے مبہم سوچ رکھنے والے ہوں گے، چنانچہ انھیں حقیقت پسندانہ سوچ اختیار کرنے کی تعلیم دیں۔ تعلیمی معاملات میں رہنمائی اور حوصلہ افزائی کریں۔ بڑی مشفق طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔
3 مارچ
اس دن پیدا ہونے والے بچے ملنسار اور خوش اخلاق، لیکن کسی قدر سست ہوں گے۔ تعلیمی معاملات کوئی لا پرواہی نہ ہونے دیں۔ پڑھائی کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل کاموں میں دلچسپی پیدا کرائیں۔
4 مارچ
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑی خوش گوار طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ لوگ عملی زندگی میں بڑے بہادراور من چلے ہوتے ہیں ۔لیکن کاروباری طور پر اپنے کام میں کوئی زیادہ دل چسپی نہیں لیتے۔
5 مارچ
اس دن پیدا ہونے والے لوگ محبّت کرنے والے اور فنکارانہ مزاج کے حامل ہوتے ہیں۔ ان میں قوت برداشت کی کمی ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ اپنے لیے مشکلات بھی پیدا کر لیتے ہیں۔
6 مارچ
اس دن پیدا ہونے والے بچے خوش قسمت ہوں گے، سول سروس میں شمولیت اختیار کر کے اچھا کیریئر بنا سکیں گے۔تعلیمی معاملات میں رہنمائی اور حوصلہ افزائی کریں اور اعلی تعلیم دلوائیں۔ یہ لوگ ذرا سی ناکامی پر دلبرداشتہ ہو جاتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی تعریف کو پسند کرتے ہیں۔
7 مارچ
اس دن پیدا ہونے والے لوگ عملی زندگی میں زیادہ کامیاب نہیں رہتے۔ ساری زندگی ایک ہی طرح کی نوکری میں گزاردیتے ہیں، چاہے ان کا گزارہ ہو یا نہ ہو۔ یہ لوگ زیادہ ترقی پسند ذہن کے مالک نہیں ہوتے۔
8 مارچ
اس دن پیدا ہونے والے بچے سخت زندگی گزارنا پسند کریں گے۔ ان کی تعلیم کی طرف پوری توجہ دیں ۔ تعلیم مکمّل کرنے کے بعد گھروں کی دیکھ بھال سے متعلق کوئی کام کرنے کی تلقین کریں۔
9 مارچ
اس دن پیدا ہونے والے بچےزیادہ جوش میں آنے والے ہوں گے۔ انہیں اسکول کے کام اور پڑھائی میں دلچسپی لینے کے لئے بے حد محنت اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہو گی۔ مارکیٹنگ کا کام ان کے لئے موزوں رہے گا۔
10 مارچ
اس دن پیدا ہونے والے لوگ عملی میدان میں ہر شعبے میں اپنا مقام پیدا کر لیتے ہیں۔ کاروباری لحاظ سے ان کے لئے گاڑیوں اور ان کے پرزہ جات (سپیئر پارٹس) کا بزنس بڑا مفید ہوتا ہے۔
11 مارچ
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے روایتی قسم کے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ آثار قدیمہ کے ماہر، قدیم اشیاء میں دلچسپی رکھنے والے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ نادر اور قدیم چیزوں کو جمع کرنے کے شوقین ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے گھر کی آرائش اور استعمال کے سامان میں بھی ان کے ذوق کی نشانیاں ملتی ہیں۔
12 مارچ
اس دن پیدا ہونے والے بچے محبت کرنے والے ہوں گے۔ نرم طبیعت رکھنے والے میانہ رو ہوتے ہیں۔ ان میں اکثر خود اعتمادی کا فقدان ہوتا ہے اور بہت جلد دوسروں کے زیراثر آجاتے ہیں۔
13 مارچ
اس دن پیدا ہونے والے بچے مختلف زبانیں با آسانی سیکھنے کی صلاحیت کے مالک ہوں گے۔ اس صلاحیت کی نشوونما کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ عملی زندگی کامیاب رہتی ہے۔
14 مارچ
اس دن پیدا ہونے والے بچے فضول خرچ ہوں گے۔ انہیں مالی معاملات میں دانش مندی اور میانہ روی اختیار کرنے کی تعلیم ضرور دیں۔ دوستوں کا حلقہ احباب ان کا زیادہ ہوگا ۔علم و ادب خصوصاً شاعری سے گہرا لگاؤ رکھیں گے۔ گھر اور باہر شعر و شاعری کی محفلیں منعقد کرانا ان کے ذوق میں شامل ہوگا۔
15 مارچ
اس دن پیدا ہونے والے لوگ پیدائشی فنکار ہوتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی عملی زندگی میں بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ یہ لوگ فنی کاموں میں ماہر ہوتے ہیں۔ فن کے ہر شعبے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ یہ اچھے ڈیزائنراور آرائشی کاموں میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہیں۔ یہ لوگ مہذب اور شائستہ اطوار کے مالک ہوتے ہیں۔
16 مارچ
اس دن پیدا ہونے والے بچے خوش قسمت ہونگے۔ ساری زندگی اچھی گزرے گی۔ تعلیم کے میدان میں بڑی محنت اور لگن سے کامیاب ہوں گے۔اعلیٰ تعلیم ان کی خواہش ہو گی۔
17 مارچ
اس دن پیدا ہونے والے بچوں کو پڑھانا خاصا مشکل ہوگا۔ ان کے ساتھ بہت صبروتحمل سے کام لینا پڑےگا۔ تعلیمی معاملات میں ان کی رہنمائی کریں۔ کھیل میں انہیں آزادی سے کھیلنے دیں۔ راستہ میں رکاوٹ نہ بنیں۔ کھیل کے بعد آرام کرنے دیں۔ پھر بڑی شفقت سے ان کو تعلیم کی جانب راغب کریں۔
18 مارچ
اس دن پیدا ہونے والے بچے بنیادی طور پر غیر سلیقہ اور فضول خرچ ہوتے ہیں۔ فضول خرچی سے ہٹانے کے لئے ان کو مناسب لباس پہنائیں اور گھر میں مختلف ذائقوں کے کھانے کھلائیں ، پھر باہر جانے دیں۔ اس سے فضول خرچی میں کمی آجائے گی۔ یہ بچے سول انجینئرنگ سے متعلق کوئی کام اختیارکر کے اچھا کیریئر بنا سکتے ہیں۔
19 مارچ
اس دن پیدا ہونے والے لوگ پڑھائی کے معاملے میں لاپرواہ ہوتے ہیں۔ ان کو اچھی اچھی کہانیاں، واقعات اور تجربات کی باتیں سنائیں۔ سختی ہر گز نہ کریں۔ پھر آہستہ آہستہ یہ لوگ تعلیم کی جانب راغب ہوں گے۔
20 مارچ
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے دلیر اور باہمّت ہوتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی صلاحیتوں کی بنا پر اپنا مقام بناتے ہیں اور اچھی زندگی گزارتے ہیں۔ اتنے تعلیم یافتہ نہیں ہوتے مگر اکثر کھیلوں میں دلچسپی کی وجہ سے اپنا نام کماتے ہیں۔


 


اپنے تاثرات بیان کریں !