Astrology in Urdu Scorpio Aqrab Star 2018

برج عقرب کا مختصر جائزہ
تاریخ پیدائش
24 اکتوبر تا 22 نومبر
حاکم سیارہ
مریخ اور پلوٹو
خصوصیات
بلند ہمت، بد گمان، جوشیلا، تلخ، طنزیہ، قبضہ پسند، حاسد
موزوں برج
غیر موزوں برج
غیرجانبدار برج
تاریخ پیدائش:
24 اکتوبر تا 22 نومبر
حاکم سیارہ:
مریخ اور پلوٹو
خصوصیات:
بلند ہمت، بد گمان، جوشیلا، تلخ، طنزیہ، قبضہ پسند، حاسد
موزوں برج:
غیرموزوں برج:
قابل برداشت برج:
غیرجانبدار برج:
عقرب افراد کیسے ہوتے ہیں؟
عقرب ایک ایسا برج ہے جسے سب سے زیادہ غلط سمجھا گیا ہے۔ اس برج کا تعلق عام طور پر جنس مخالف، طاقت اور سازش سے ہوتا ہے۔ پارٹی میں کسی شخص کا یوں تعارف کرانا کہ میرا برج عقرب ہے، لوگوں کو خائف کر دیتا ہے۔ جب یہ شخص پارٹی سے چلا جائے تو لوگ اسے برا بھلا کہہ کر اطمینان کا سانس لیتے ہیں۔ عقرب کو غلط سمجھنے کی وجہ یہ ہے کہ اس برج کے تحت پیدا ہونے والے افراد اپنی سرگرمیوں کو حد درجہ خفیہ رکھتے ہیں۔ ان کی پراسرار سرگرمیاں دوسروں کو شک و شبہ میں مبتلا کر دیتی ہیں۔یہ لوگ اپنی نجی زندگی میں کسی کی مداخلت پسند نہیں کرتے، اور اپنے آپ کو لپیٹ کر رکھتے ہیں۔ یہ دوسروں سے دوستی کرنے میں بے حد محتاط ہوتے ہیں۔ سماجی تقریبات میں ان کا جانا بہت کم ہوتا ہے۔ اور اگر جائیں بھی تو زیادہ تر الگ تھلگ رہتے ہیں۔ اپنی انہی عادات کے باعث یہ اوائل عمر میں ہی اپنے جذبات کو کنٹرول کرنا سیکھ جاتے ہیں۔اور کبھی بھی جذباتی پیچید گیوں کا شکار نہیں ہوتے ۔

ان کی شخصیت میں کنٹرول اور طاقت اہم ترین عنصر ہیں۔ برج عقرب کے لوگوں کا کسی کے کنٹرول میں ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور ان پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑتی ہے۔ عقرب جنس ‘ موت اور وجدان کا برج ہے۔ ان افراد کے ذہن پر جنس کا بھوت سوار ہوتا ہے، جو بے حد اثر انگیز اور خوفناک ہوتا ہے۔ جنس کی طاقت کا ہماری زندگی کے تمام پہلوؤں سے تعلق ہوتا ہے۔ عقرب فطری طور پر عاشقانہ مزاج کے ہوتے ہیں اس لئے وہ ہر طرح سے اپنی جنسی خواہشات کی تسکین کرتے ہیں۔ جنس کے معاملے میں ان کی تسکین جسمانی نوعیت کی ہوتی ہے اور یہ تسکین اکثر ادھوری رہتی ہے۔ کیونکہ اس تسکین کا تعلق ذہن سے نہیں ہوتا۔ اگر یہ اپنی جنسی خواہشات کو ذہن کے تابع بنا لیں تو جنسی لحاظ سے بے حد طاقتور ہو سکتے ہیں۔
اقرب افراد طاقت حاصل کرنے کے لئے ہر وقت بے چین رہتے ہیں۔ ان کا موڈ لمحہ بہ لمحہ بدلتا رہتا ہے۔ کبھی یہ غصّے میں ہیں تو کبھی شدید پریشانی کے عالم میں ٹہل رہے ہیں ۔کبھی یہ خوفزدہ ہیں اور کبھی تنہائی محسوس کر رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں یہ طاقت کی خواہش کرتے ہیں جو انہیں حالات کے ظالم تھپیڑوں سے بچا سکے۔ یہ لوگ ذرا سی محنت اور کوشش سے اپنے آپ کو بدل سکتے ہیں، اپنی زندگی میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں۔ ایک عقرب مجرم اگر اپنے دل کی آواز پر عمل کرتے ہوئے ذہن کی شکتی حاصل کرلے تو وہ شہرت اور دولت کی بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔ہمارے مشاہدے میں اسے مریض بھی آئے ہیں جو موت سے صرف چند قدم کے فاصلے پر تھے کہ ذہن کی طاقت نے انہیں بچا لیا۔ لیکن اس کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ عقرب افراد اپنی بعض نقصان دہ عادتوں کی قربانی دیں۔
ایک اوسط درجے کا عقرب اپنی خود پسندی کو طاقت سمجھتا ہے اور جب کبھی بھی ان کی خودی کا مسئلہ پیدا ہوجائے تو پھر وہ ہر قیمت پر اس کی حفاظت کرتا ہے۔ عقرب افراد اگر اپنی خودی کو اہمیت دیں یا کسی بھی معمولی معاملے کو زندگی موت کا مسئلہ بنا لیں تو اکثر وہ اپنے دوست احباب سے کٹ کر رہ جاتے ہیں اور وہ اس کا احساس تک بھی نہیں کرتے۔ ایسی صورتحال میں بہت سے عقرب افراد ایک ایسی زندگی گزارنے پر تیار ہو جاتے ہیں جہاں انہیں اگر شہرت حاصل نہ ہو سکی تو بدنامی بھی نہ ملے گی۔اگر انہیں دولت نہ مل سکی تو وہ بالکل غریب بھی نہیں ہو جائیں گے۔یہ لوگ اگر اسی معمول کے تحت زندگی گزارتے رہیں تو پھر ان کی زندہ دلی ختم ہو جاتی ہے اور صرف تنہائی ہی ان کی ساتھی رہ جاتی ہے۔

برج عقرب میں بچھو اور سانپ جیسی خصوصیت ہوتی ہیں۔ بچھو کی یہ خصوصیت ہے کہ وہ ڈنگ مارتا ہے مگر جب وہ گھیرے میں آ جائے یا خطرہ محسوس کرے تو خود اپنے آپ کو ڈنگ مار لیتا ہے۔ سانپ کا تعلق برج عقرب کی عقل اور دانشمندی سے ہے۔ یہ انہیں دنیا کی موجودگی کا احساس کراتا ہے جس کے بعد یہ لوگ ترقی اور خوشحالی کے لئے کوسش کرتے ہیں اور ایک با مقصد زندگی بسر کرتے ہیں۔ یہ انہیں ایک ایسی سطح پر لا کھڑا کرتا ہے جہاں ان کا شعور وسیع ہو جاتا ہے۔ یہاں سے ان کی نفسیاتی طاقت کا آغاز ہوتا ہے اور وہ اپنی عقل اور طاقت کے امتزاج سے ہر طرح کے ناموافق حالات کا بخوبی مقابلہ کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔
یاد رکھیں کہ آخر میں انسان کے پاس صرف ایک حقیقی طاقت رہ جاتی ہےاور وہ ہمارے اندر موجود ہوتی ہے۔ کیونکہ بادشاہ ہو یا مزدور، جب وہ مرے گا تو اکیلا ہی مرے گا ، اور اس کی جسمانی تکلیف کا احساس اسی کا جسم کر سکتا ہے۔ جب کوئی شخص خوف زدہ ہوتا ہے تو بھی وہ اکیلا ہی ہوتا ہے۔ ان تمام تجربات میں عقرب افراد خود سے یہ سوال کرتے ہیں کہ تمہاری اصل حقیقت کیا ہے؟ اس کا جواب بہت سادہ ہے کہ ہمیں اپنی جرّات، قابلیت اور سچائی پر اعتماد کرنا چاہیے ، اپنی حقیقت کا ہمیں خود پتہ چل جائے گا ۔ عقرب افراد وفادار، قابل اعتبار اور بھروسہ کرنے کے لائق ہوتے ہیں۔ اگر وہ خود اپنا کاروبار کر یں تو بڑی کامیابی سے اپنا کاروبار چلاتے ہیں۔ عقرب افراد انسانی فطرت کو بھی خوب سمجھتے ہیں، اس وجہ سے ان کو دھوکہ دینا بہت مشکل ہوتا ہے۔
رومانوی معاملات میں ان کو کامیابی کا ہمیشہ یقین نہیں ہوتا ۔ اگر ایک مرتبہ ان کے اندر محبت کرنے کا تعمیری جذبہ پیدا ہوجائے ،محبوب اس کو تسلیم کرے اور مناسب رد عمل ظاہر کرے یعنی پیار کا جواب پیار سے دے تو پھر وہ بہت خوش ہوتے ہیں۔ یہ پر کشش ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خوش گوار تاثر منعکس کرتے ہیں۔ یہ لوگ بہت جلد خود غرض بن جاتے ہیں۔ ان کی دوستی پائیدار ہوتی ہے اور ایسی غلط فہمی سے مبرا ہوتی ہے جس کی وجہ سے تعلقات خراب ہو سکتے ہوں۔
عقرب افراد کنوارہ پن کی بجائے شادی شدہ ہونے کے بعد زیادہ خوش رہتے ہیں۔ ان کو اپنی بری عادات پر قابو پا لینا چاہیے تا کہ لوگوں سے ان کے تعلقات خوشگوار رہیں۔ گھریلو معاملات ان کی زندگی میں بڑا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کی خواہش ہوتی ہے کہ حالات مستقل طور پر یکسانیت سے چلتے رہیں۔یہ اپنے گھر کے آرام و سکون سے بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔
اس برج کے مرد و خواتین ہر قسم کے کام میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ان میں اچھی کاروباری صلاحیت ہوتی ہے۔عقرب افراد کی سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے کہ وہ لیڈر بن جائیں۔ عقرب افراد خفیہ طور پر اپنی منزل پر پہنچ جاتے ہیں اور کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہوتی۔ عقرب افراد فطری طور پر باطن پرست ہوتے ہیں ۔ ان کو ایسے شریک حیات کی تلاش ہوتی ہے جو خوش مزاج ‘ محنتی ‘ قابل قبول ‘ مضبوط اور سہل پسند ہو۔ عقرب کو سمجھنے کے لئے بڑی مدت درکار ہوتی ہے کیونکہ وہ آسانی سے کبھی کھل کر بات نہیں کرتے ۔
یہ لوگ مالیاتی امور سے ایک قدرتی لگاؤ رکھتے ہیں ۔ان میں کمائی کرنے کی اچھی صلاحیت ہوتی ہے ۔ زیادہ کفایت شعار عقرب افراد بہت دولت جمع کر لیتے ہیں۔ ان کو جب کوئی چیز پسند آتی ہے تو اسے خرید لیتے ہیں۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کے پاس ہر قسم کی معلومات ہوں۔ ان کے نزدیک دوسروں کو جاننا ایک مذہبی فریضہ ہے۔ یہ افراد انتقام لینے کے لیے ہر حربہ استعمال کرتے ہیں۔ جنس اور موت ان کے دو پسندیدہ کھیل ہیں۔


 


اپنے تاثرات بیان کریں !