Urdu Totkay and Tips for Kitchen

کچن کے لئے کارآمد ٹوٹکے
کچن کے لئے کارآمد ٹوٹکے
سالن میں مرچیں کم کرنا
سالن میں سرخ مرچیں زیادہ پڑ جائیں تو ہنڈیا میں تھوڑا سا دہی چمچے سے پھینٹ کر ڈال دیں اور ہنڈیا کو بھون کر خشک کرلیں۔
سرخ مرچوں کو باریک پیسنے کے لئے
سرخ مرچوں کو باریک پیسنے کے لئے
اگر آپ سرخ مرچوں کو ان کے بیجوں کی وجہ سے بہت زیادہ باریک نہیں پیس پاتیں تو پریشان مت ہوں۔ ایک سادہ سی ترکیب آزما کر دیکھئے۔ مرچوں میں ایک بڑا چمچ کوکنگ آئل ڈالیں اور اب پیسیں۔ آپ حیران رہ جائیں گی کہ سارے کے سارے بیج غائب ہوجائیں گے اور آپ کوبالکل بازاری مرچوں کی طرح باریک پاؤڈر ملے گا۔
انڈوں کے لئے کارآمد ٹوٹکے
انڈوں کے لئے کارآمد ٹوٹکے
انڈوں کو زیادہ عرصہ تک محفوظ رکھیئے
انڈوں کو زیادہ عرصہ تک محفوظ رکھیئے
گرمیوں میں انڈے فریج میں رکھنے کے باوجود خراب ہونے کا ڈر ہوتا ہے۔ اگر فریج میں رکھنے سے پہلےانڈوں پر کوکنگ آئل یا گھی مل دیا جائے تو انڈے خراب نہیں ہوں گے اور زیادہ دن تک چلیں گے۔ بلکہ فریج کے بغیر بھی لمبے عرصے تک تازہ رہیں گے۔
اگر انڈوں کو پسے ہوئے نمک میں دبا کر رکھ دیا جائے تو کافی دیر تک انڈےخراب نہیں ہوتے۔
اگر انڈوں کو دھو کر تیل میں ڈال کر رکھ دیں توبھی انڈے خراب نہیں ہوں گے۔
برتنوں میں سےانڈے کی بو دور کرنا
برتنوں میں سےانڈے کی بو دور کرنا
صبح ناشتے میں انڈے کا استعمال عام سی بات ہے۔ کئی خواتین فوری برتن صاف کرنے کی بجائے رکھ چھوڑتی ہیں کہ بعد میں دیکھا جائے گا۔ ایسے برتنوں میں انڈے کی بو رچ جاتی ہے اور دھونے کے باوجود بھی نہیں جاتی۔ یاد رکھئے کہ برتنوں میں سے انڈوں کی بو کو ختم کرنے کے لیے انہیں ڈبل روٹی کے ٹکڑے سے اچھی طرح صاف کر لیا کریں، اس طرح بو پیدا ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔