آپ کا ہفتہ کیسا گزرے گا؟

آپ دو طرح کی چیزوں سے ٹینشن لیتے ہیں۔ایک وہ جو آپ کے کنٹرول میں ہیں:مثال کے طور پراگر لیٹ ہونے پرآپ کو ٹینشن ہوتی ہے،تو سُستی چھوڑ دیں،آپ لیٹ نہیں ہوں گے،لہذا ٹینشن بھی نہیں ہوگی۔دوسری وہ چیزیں ہیں جو آپ کے کنٹرول میں نہیں ہیں،ارے بھائی ! جو چیز آپ کے کنٹرول میں ہی نہیں ہے، اُس نے تو ہونا ہی ہونا ہے، لہذا اُس پر ٹینشن لینے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔اُسے برائے مہربانی خدا پر چھوڑ دیں۔
اگر آپ زیادہ ٹی وی دیکھتے ہیں توآپ آہستہ آہستہ عملیت پسندی سے دور ہوتے جائیں گے۔شوبز محض کاغذی پھول ہے،حقیقی زندگی اس سے بہت مختلف ہے۔اُس دنیا میں ہیرو کوئی اور ہے،جبکہ اپنی زندگی کے ہیرو تو آپ خود ہیں،آپ کی زندگی بذاتِ خود ایک سٹوری ہے،جسے خدا نے تحریر کیا ہے،اور اس سٹوری میں کامیڈی ، ٹریجڈی ، ایڈونچر ، سسپنس سب کچھ ہے۔
آپ کے ذہن میں بہت سے منصوبے ہیں،آپ بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں۔لیکن سارے منصوبے اکٹھے شروع کرنا عقلمندی نہیں ہے،ان سب کو پایہ تکمیل تک پہنچانا بہت مشکل ہو جائے گا۔یہ چیز اہم نہیں ہوتی کہ زندگی میں آپ کیا کچھ شروع کرتے ہیں،اہم چیز یہ ہے کہ زندگی میں آپ کیا کچھ مکمل کرتے ہیں۔
گھڑی کی طرف مت دیکھیں،بلکہ وہ کام کریں جو گھڑی کرتی ہے،یعنی ہر وقت آگے بڑھتے رہیں۔
آپ آخری دفعہ کب ہنسے تھے؟اگر اس کو کئی دن گزر چکے ہیں تو آپ اپنے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

شاہد آفریدی کا بُرج
Cricketer Shahid Afridi
پورا نام صاحبزادہ شاہد خان آفریدی ہے لیکن بوم بوم آفریدی کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ یہ نام ان کو بھارت کے مشہور کرکٹر اور کمنٹیٹر روی شاستری نے دیا۔ جب بھی شاہد آفریدی کا نام لیا جاتا ہے تو چوکوں چھکوں کی برسات اور16 سال کی عمر میں دنیا کی تیز ترین سنچری ذہن میں آ جاتی ہے۔ تیز بلے بازی کی وجہ سے اکثر جلدی آؤٹ ہوتے رہے ہیں اور اسی وجہ سے اکثر ٹیم سے باہر بھی رہے ہیں۔ لیکن جب تک گراؤنڈ پر موجود رہے، مخالف ٹیم کے لئے مستقل خطرہ بنے رہے۔ ان کا سب سے پسندیدہ شاٹ سیدھا ہوا میں کھیلنا ہے۔
آفریدی اپنے مضبوط مصافحہ اور اپنے غصے کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔2010 میں بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ ٹی وی کیمروں کی مدد سے دیکھی گئی تصاویر میں وہ گیند چبا رہے تھے ۔اگرچہ سابق کرکٹروں عمران خان اور رمیز راجہ نے آفریدی کا دفاع بھی کیا، لیکن آفریدی پر دو میچوں کی پابندی لگا دی گئی۔ 2007 کے ورلڈ کپ سے کچھ پہلے آفریدی نے ایک میچ میں آوٹ ہونے کے بعد جنوبی افریقہ کے ایک شخص کے سر پر بلا مار دیا جس کی وجہ سے ان پر ورلڈکپ کے دو میچوں کی پابندی لگا دی گئی۔ بھارتی ماڈل و اداکارہ عرشی خان نے کچھ عرصہ قبل بیان دیا کہ بوم بوم آفریدی کا اس کے ساتھ افئیر چل رہا ہے۔ گو کہ وہ بات جھوٹی تھی مگر عرشی خان میڈیا کی نظروں میں آ گئیں۔
شاہد آفریدی کے ساتھ ایک دفعہ یہ دلچسپ واقعہ پیش آیا کہ ایک لڑکی دلہن کا لباس پہن کر گاڑی چلاتی ہوئی آفریدی کے گھر پہنچ گئی اور آفریدی کو باہر بلا کر کہاکہ ابھی میرے ساتھ چلو ، میں نے تم سے شادی کرنی ہے۔ اس پر آفریدی نے اسے کہا کہ ابھی میری عمر بہت کم ہے اور میرا ابھی شادی کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ شاہد آفریدی نے اس لڑکی کو اچھے طریقے سے بات سمجھا کر اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں ۔ اور بڑی مشکل سے اُسے واپس بھیجا۔
آفریدی نا صرف کرکٹ کے میدانوں میں مشہور ہیں بلکہ ٹی وی میں بھی اکثر نظر آتے ہیں۔ کم عمری میں ہی شادی ہو گئی۔ آفریدی کی بیوی کا نام نادیہ آفریدی ہے اور ان کی چار بیٹیاں ہیں۔ انشا، اقصا، اجوہ اور اسمارہ۔
Star of Shahid Afridi in Urdu
شاہد آفریدی مشہورِ زمانہ ہستی تو ہیں ہی لیکن ایک پر کشش شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت سخی انسان بھی ہیں۔ خدا نےانہیں بہت نواز رکھا ہے۔ انہوں نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے نام سے ایک فلاحی ادارہ قائم کیا ہے۔ اس فلاحی ادارے کا سلوگن ہے Hope...Not Out۔ یہ ادارہ بے سہارہ لوگوں کو تعلیم اور صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا شاہد آفریدی کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کے بُرج کا حال اور ان کی کامیابی کا راز جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: یکم مارچ 1980 (عمر 38 سال)۔ مقام: فاٹا خیبر پختون خواہ پاکستان
تاریخ پیدائش کے لحاظ سے شاہد آفریدی کا بُرج حوت (Pisces) ہے۔ بُرج حوت والے بڑے دل والے ہوتے ہیں اور ان کے پاس دوسروں کو دینے کے لیے بے پناہ محبت ہوتی ہے۔ یہ ہمیشہ بہترین لوگوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ دوسروں کی بات سچے دل سے سنتے ہیں۔ اپنی ضرورت پر دوسروں کی ضرورت کو فوقیت دیتے ہیں اور یہی ان کی کامیابی کا راز ہے۔
شاہد آفریدی میں یہ تمام خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

 

فہد مصطفٰی کا بُرج
پورا نام فہد صلاح الدین ٹو نیو ہے۔ اداکاری کے علاوہ شو بز کے دیگرشعبوں میں بھی اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔ ہاں البتہ گانے کے معاملے میں تھوڑے اناڑی ہیں۔ خاصی ایکٹو اور مزاحیہ طبیعت کے مالک ہیں۔پروگرام جیتو پاکستان کو اپنے نرالے انداز سے انھوں نے ہر دلعزیز بنا دیا ہے۔ انکا "سوچ لو" بہت مشہور ہے۔پروگرام کی ہیلپر فبیہہ شیرازی کے ساتھ انکی دوستی تنقید کا نشانہ بھی بنی اور آخر تنگ آکر فبیہہ نے شو ہی چھو ڑ دیا۔
مشہور اداکارہ صنم بلوچ ان کی کزن ہیں۔ فہد کافی دوستانہ انسا ن ہیں،لیکن انکا انڈسٹری میں احسن خان جیسا جگری دوست کوئی نہیں ہے۔ انھیں فٹ رہنے کا شوق تو ہے ہی، لیکن چاول اور چکن پھر بھی نہیں چھوڑتے۔ فارمیسی کی تعلیم حاصل کر رہے تھے لیکن ایکٹنگ کی مصروفیات کی وجہ سے تیسرے سال میں فارمیسی کو خیر باد کہہ دیا۔ فہد انتہائی سست بھی ہیں، جنھیں سونا اور کھانا بہت پسند ہے۔ اپنی زندگی کو پرائیویٹ رکھتے ہیں۔ یہ مارننگ شوز میں جانا پسند نہیں کرتے، انھیں نفرت ہے صبح اٹھ کر کسی شو میں جانے سے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا فہد مصطفٰی کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 26 جون 1983 (عمر 34 سال)۔ مقام: کراچی، پاکستان
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج سرطان ہے۔ برج سرطان کے لوگوں کو سمجھنا خاصا مشکل کام ہے۔ انکی شخصیت میں کئی پہلو ہوتے ہیں۔ یہ لوگ انتہائی حساس اور جذباتی ہوتے ہیں۔ وفاداری اور ہمدردی ان میں کوٹ کوٹ کر بھر ی ہوتی ہے۔ لیکن یہ لوگ مستقل مزاج نہیں ہوتے، موڈ کے مطابق چلتے ہیں۔ شک کی عادت بھی ان میں نمایاں ہوتی ہے جسکی وجہ سے نقصان اٹھاتے ہیں۔ اگر یہ اس عادت پر قابو پا لیں تو اچھا وقت گزار سکتے ہیں۔
فہد مصطفٰی میں یہ تمام اوصاف موجود ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !