Sal 2019 kesa guzray ga

آپ کا سال 2019ء کیسا گزرے گا؟
سیاروں کی پوزیشن اور مستقبل کا حال
آنے والا وقت آپ کے لیے کیسا ثابت ہوگا؟ یہ جاننے کے لیے آسٹرالوجی کے ماہرین تمام سیاروں کی مستقبل کی پوزیشن معلوم کرتے ہیں۔ پوزیشن سے مراد یہ ہے کہ وہ سیارے کس بُرج میں موجود ہوں گے نیز ان سیاروں کے درمیان (لکی یا غیرموزوں) کون سا زاویہ بنے گا؟
ویسے تو ہر سیارے کی پوزیشن آپ پراثر انداز ہوتی ہے۔لیکن آپ کے بُرج کے حکمران سیارہ (Ruling Planet) کی پوزیشن آپ پر زیادہ اثر انداز ہوتی ہے۔
اپنے حکمران سیارہ کے علاوہ جو سیارہ آپ پر زیادہ اثر انداز ہوتا ہے، وہ سیارہ زہرہ (Venus) ہے۔ اسے محبت، فیملی اور معاشرتی تعلقات کا سیارہ بھی کہتے ہیں۔ اس سیارہ کی پوزیشن کے ذریعے یہ اندازہ لگایا جاتا ہے کہ آپ کے محبت کے معاملات کیسے رہیں گے؟
سال 2019ء کا ایک جائزہ
پچھلے سال کے آخر میں آپکو کچھ مشکلات پیش آئی ہوں گی، کچھ غیر متوقع خبریں ملی ہوں گی۔ اور ممکن ہے کچھ مایوسیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا ہو۔ اس لیے اپنے جذبات کا برملا اظہار کرنا آپکو مناسب نہیں لگ رہا ہو گا۔ اور کچھ معاملات کو شدت سے محسوس کرنے کے باوجود اپنے خیالات و جذبات کا اظہار کرنا مناسب نہ سمجھ رہے ہوں گے۔ تا کہ آپ دوسروں کی غیر ضروری تنقید سے بچے رہیں۔
جون کے آخر سے جولائی کے آخر تک جب سورج آپ کے برج میں موجود ہو گا تو آپ خود کو زیادہ محفوظ اور زیادہ پراعتماد محسوس کریں گے۔اور زندگی آپکو خوبصورت بھی لگے گی۔ اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ ٹائم گزارنا آپکو خوب لطف دے گا۔ اور رومانوی معاملات میں بھی کچھ نہ کچھ بہتری ضرور آئے گی۔
سیارہ پلوٹو موسم خزاں میں سیدھی چال سے حرکت کرے گا۔ بہت سے شکوک و شبہات جو پچھلے چند ماہ سے آپ کے ذہن میں موجود ہیں، وہ دور ہو جائیں گے۔ الغرض اس سال اپنی زندگی پر آپ زیادہ بہتر کنٹرول حاصل کر سکیں گے اور موجودہ وقت اس کا آغاز کرنے کے لیے نہایت بہترین وقت ہے۔
محبت، فیملی اور سوشل لائف
فروری میں سیارہ زہرہ اور سیارہ زحل کا ملاپ ہو گا۔ آپ اداسی کا شکار ہو سکتے ہیں۔لوگوں کے رویے میں سردمہری آسکتی ہے، جو کہ ہرگز آپ کا مزاج نہیں ہے۔ لیکن یاد رکھیں کہ اچھے حالات انہی کے پاس آتے ہیں جو ان کا انتظار کرتے ہیں۔ آپ کی باری بھی ضرور آئے گی۔
آپ کا برج ان برجوں میں شامل ہے جو تعلقات کو بڑی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو چاہا جائے۔ آپ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ مارچ کے آغاز میں ایک نیا چاند ہو گا، جسکی وجہ سے آ پ کے سوشل تعلقات میں اطمینان اور سکون آئے گا۔ میاں بیوی کے درمیان ہم آہنگی پیدا ہو گی، وہ ایک دوسرے کے قریب آئیں گے ۔ آپس کی غلط فہمیاں دور ہوں گی۔
جون کے آغاز میں سیارہ عطاردآپ کے برج میں آجائے گا۔آپ کو ایک مرتبہ پھر موقع ملے گا کہ اپنے اصل جذبات و احساسات دوسروں تک پہنچا سکیں۔ کسی بھی مسئلہ کے متعلق دوسروں سے کھل کر بات چیت کرنا آسان ہو گا۔ جس وقت آپ اپنے مخصوص موڈ میں ہوں گے تو دوسروں کو کافی محنت کرنا پڑے گی کہ آپ کو اس موڈ سے باہر لایا جائے۔ لیکن اس دوران آپ اندر سے بہت خوشی محسوس کریں گے کہ لوگ آپ کا کتنا خیال رکھتے ہیں۔
جون، جولائی میں سیارہ زہرہ آپ کے برج میں کچھ ٹائم گزارے گا۔ جذباتی اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آپ اپنے چاہنے والوں کے لیے حفاظتی مائنڈ سیٹ میں آسکتے ہیں اوراپنی محبت کا ثبوت دینے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں آپ سے ٹکر لینا کسی کے لیے بھی آسان نہ ہو گا۔
موسمِ گرما میں ہی سیارہ نیپچون الٹی چال میں آجائے گا۔ کچھ ایسی حقیقتیں سامنے آسکتی ہیں، جنہیں آپ نظر انداز کرنا مناسب سمجھتے ہیں۔ لیکن اب آپ کو ان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آپ بے اطمینانی بھی محسوس کر سکتے ہیں لیکن اس صورتحال کے ختم ہونے پر آپ بہت کچھ سیکھ چکے ہوں گے۔
نومبر میں سیارہ زہرہ، برج قوس میں آ جائے گا۔ باہمی تعلقات کے حوالے سے یہ ایک پُر امید وقت ہو گا، لیکن آپ کو اس سے بھی اچھے وقت کی تلاش ہے۔ جب آپ فیملی کے ساتھ ہوں تو ان لمحات کو یادگار اور قیمتی بنانے کی کوشش کریں۔ اگرچہ آپکے ذہن میں پچھلی کچھ تلخ یادوں کا عکس ہی کیوں نہ ہو۔ اگر آپ غیرشادی شدہ ہیں تو کوئی ساتھی آپکی زندگی میں شامل ہو سکتا ہے۔ اس لیے خاندان کی تقریبات میں جاتے ہوئے ظاہری شکل وصورت کے ساتھ اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ آپ کس طرح لوگوں میں گھلتے ملتے ہیں۔
دولت، جاب اور کاروبار
اپنی توجہ کو مختلف اطراف میں بھٹکنے سے بچائیں، آپ کے پاس اچھے خیالات اور منصوبوں کی کمی نہیں ہے۔ اپنی توجہ کو مثبت کاموں کی تکمیل پر لگائیں۔ اگر آپ ایک بار غلط راہ پر چل نکلے تو آپ اپنے اصل مقصد سے دور ہٹ جائیں گے۔ اور پھر دوبارہ درست راہ پر آنا مشکل ہوجائے گا۔ اگر مالی معاملات بہتر کرنے کے لیے زیادہ دیر تک کام کرنا پڑے تو بالکل مت گھبرائیں۔
مارچ کے آغاز میں ایک نیا چاند آپ کے کیرئیر، جاب اور دولت کے معاملات کو متاثر کرے گا۔اگر آپ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اچھے طریقے سے استعمال کریں تو بہت کچھ ممکن ہے۔ بڑی سوچ رکھیں کیونکہ آپ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔ مالی معاملات میں جوش وخروش کیساتھ متحرک رہیں۔ اگر آپ دولت اور کیرئیر میں اچانک تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو اس سے پہلے چند حقائق کو ضرور دیکھ لیں۔ اس کے بعد کوئی قدم اٹھائیں۔
اکتوبر کے آغاز میں طاقتور سیارہ مریخ، برج میزان میں داخل ہو جائے گا۔ یہ آپ کے لیے بہت سے مواقع لے کر آئے گا، جن سے فائدہ اٹھا کر آپ کافی ترقی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو کسی بات پر سمجھوتا بھی کرنا پڑے تو ضرور کریں، کیونکہ فائدہ آپ کا ہی ہے۔ اگر آپ بہت زیادہ غصیلے پن کا مظاہرہ کریں گے تو آپ کے کیریئر اور مالی معاملات پربرے اثرات بھی پڑسکتے ہیں۔ اپنے غصے کوکنٹرول کیجیئے۔ ایسے افراد جو نوکری کی تلاش میں ہیں انہیں چاہیے کہ لالچ سے بچیں اور غلط لوگوں کے ہتھے نہ چڑھیں۔صحیح اور غلط کی پہچان بہت ضروری ہے۔ کسی ایسی مشکل میں نہ پھنسیں جس سے آپ نکل نہ سکیں۔


 


اپنے تاثرات بیان کریں !