آپ کا ہفتہ کیسا گزرے گا؟

آپ کو کچھ مشکلات کا سامنا ہے،جس کی وجہ سے آپ دل برداشتہ ہیں،یاد کریں کہ آپ کی والدہ نے کبھی آپ کی بچپن میں پٹائی کی ہو، کیا وہ ظالم تھیں؟ہرگز نہیں،وہ محض آپ کا بھلا چاہ رہی تھیں۔بالکل اسی طرح خدا بھی ظالم نہیں ہے،وہ آپ کو مشکلات دے کرآپ کی تعمیر کرنا چاہتا ہے۔
آپ کس لئے جی رہے ہیں؟ اپنی زندگی کا ایک مقصد بنائیں۔زندگی میں مقصد کا ہونا انسان کو وہ کام کرنے کے قابل بھی بنا دیتا ہے کہ جسے وہ ناممکن سمجھ رہا ہوتا ہے۔ زندگی میں مقصد کا تعین،ہر قسم کی مایوسی کا بہترین علاج ہے۔ کسی مادی شے کے حصول سے جتنی خوشی ملتی ہے،اُس سے زیادہ خوشی اس شے کے حصول کے لئے کی جانے والی کوشش سے ملتی ہے۔
اگر آپ اپنی توانائیاں محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی اپنائی جاسکتی ہے۔جیسے ہی صورتحال واضع ہوجائےتو پھر آپ مناسب حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں۔بغیر سوچے سمجھے کئے گئےفیصلے اکثر غلط ثابت ہوتے ہیں۔اپنی ترجیحات کا تعین کریں اور جو کام سب سے پہلے کرنے والا ہے،اُسے پہلے کریں۔
کسی غلطی کی صورت میں اپنی ذاتی انا کو ایک طرف رکھ کرمتاثرہ فریق سے معافی مانگ لیں، اس کے دوررس نتائج نکلیں گے۔
خوراک میں کالی مرچ کا استعمال کریں۔یہ معدے اور جلد کے لئے بھی اچھی ہےاوروزن گھٹانے کے ساتھ ساتھ جسم میں موجود بیکٹیریا کا بھی خاتمہ کرتی ہے۔


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

نریندر مودی کا بُرج
نریندر مودی انڈیاکے وزیر اعظم ہیں۔صوبہ گجرات کے وزیراعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔ دنیاکی بااثر شخصیات میں انکا شمار ہوتا ہے۔ انکی سمجھداری اور تیزی نے نہ صرف انڈیا کو طاقتور بنایا ہے بلکہ یہ خود بھی پوری دنیا میں مشہور ہو چکے ہیں۔ انھیں پنڈت بننے کا بہت شوق تھا،تبھی گھر بار چھوڑ کر ہمالیہ کی پہاڑیوں میں دو سال تنہا گزارے۔ ان کے والد ریلوے سٹیشن پر چائے بیچتے تھے، جبکہ والدہ لوگوں کے گھروں میں کام کرتی تھیں۔ مودی بھی والد کے ساتھ ٹرینوں میں چائے بیچا کرتے تھے۔ آج بھی غیر ملکی لیڈر ان کے ہاتھ کی بنی چائے بڑے شوق سے پیتے ہیں۔
17 سال کی عمر میں ان کی شادی کر دی گئی،لیکن حیران کن طور پر دونوں میاں بیوی آج تک ساتھ نہیں رہے اور یہ فیصلہ مودی کا تھا۔ ان کی بیگم نے ٹیچنگ شروع کر دی تھی اور اب ریٹائرڈ ہو چکی ہیں۔ انہیں پرائم منسٹر کی بیوی ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی بھی دی گئی ہے، باوجود اس کے کہ دونوں میاں بیوی کبھی بھی ساتھ نہیں رہے۔ مودی کے اس طرز عمل کو میڈیا تنقید کا نشانہ بھی بناتا ہے۔ البتہ مودی کا اپنی والدہ کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے۔ مودی کے مخالفین انھیں تفرقہ پیدا کرنے والی شخصیت گردانتے ہیں۔ سنہ 2002ء کے گجرات فسادات کے دوران مودی گجرات کا وزیراعلی تھا جس کی وجہ سے ان پر الزام ہے کہ وہ پس پردہ فسادات میں ملوث تھے۔
مودی صاحب کا فیشن دنیا بھر میں مشہور ہے۔ ان کا آدھے بازو کا کرتا اور جیکٹ ہر دلعزیز بن چکا ہے۔ انھیں ایک بار مگرمچھ کی خوراک بننے کا شرف بھی حاصل ہو چکا ہے لیکن خد انے بچا لیا۔ مودی صرف 5 گھنٹے سوتے ہیں اور 5:30 پر ہر حال میں اٹھ جاتے ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا نریندر مودی کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 17 ستمبر 1950 (عمر 67 سال)۔ مقام: گجرات، انڈیا
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج سنبلہ ہے۔ برج سنبلہ کے لوگ محنت پر یقین رکھتے ہیں ۔تبھی ہر کام پوری ایمانداری کیساتھ کرتے ہیں۔ یہ خیالی دنیا میں رہنے کی بجائے اپنے زور بازو پر بھروسہ کرتے ہیں اور ہر کام کو سر پر سوار کر لیتے ہیں۔ مہربا نی اور سخاوت ان کے نمایا ں پہلو ہیں،لیکن تھوڑے شرمیلے ہوتے ہیں۔ اگر یہ ذرا ٹھنڈے رہیں تو زیادہ اچھا ہے، انکے لیے بھی اور ان کے آس پاس کے لوگوں کے لئے بھی۔
نریندر مودی میں یہ تمام خصوصیات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

 

رنویر سنگ کا بُرج
پورا نام رنویر سنگ بھوانی ہے، لیکن یہ نام فلم انڈسٹری کے لیے کافی لمبا تھا تبھی بھوانی کو ہٹا دیا۔ کم وقت میں سرحد پار تک شہرت حاصل کی۔ اچھی اداکاری کیساتھ ساتھ انکی شخصیت بھی انتہائی خوشگوار ہے۔ آن سکرین ہوں یا آف سکرین، انکی پازیٹو انرجی ہر جگہ کو خاص بنا دیتی ہے۔ یہ کما ل کے رائٹر بھی ہیں۔ رنو یر اپنی فٹنس کے معاملے میں کافی سنجیدہ ہیں۔ یہ روٹی، چاول، گوشت جیسا کچھ بھی نہیں کھاتے۔ انکا کہنا ہے کہ فٹ باڈی جتنی خود اعتمادی دیتی ہے وہ اور کوئی چیز نہیں دے سکتی۔ لیکن میٹھا انکی کمزوری ہے اسے نہیں چھوڑتے۔
رنو یر کو بار بار ہاتھ دھونے کی عادت ہے، انکے خیال میں جراثیم سے بچاؤ بے حد ضروری ہے۔ کافی لڑکیوں کیساتھ انکا نام جڑتا ہے لیکن دپیکا پڈکون جیسی محبت کسی سے نہیں کرتے۔ انکا کہنا ہے کہ پہلی نظر میں ہی دپیکا پر فلیٹ ہوگئے تھے۔ رنو یر اپنی ماں اور بہن سے کافی محبت کرتے ہیں۔ ابھی بھی چھوٹے بچے کی طرح ان سے لپٹے رہتے ہیں۔ لوگوں کو عزت دیتے بھی ہیں رنو یر اور لیتے بھی ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 6 جولائی 1985ء (عمر33 سال)۔ مقام: ممبئی، انڈیا
آئیے ذرا رنویرسنگ کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج سرطان ہے۔ برج سرطان کے لوگ اعلیٰ خصوصیات جیسا کہ ہمدردی، وفاداری اور ایمانداری سے لبریز ہوتے ہیں۔ لوگوں کا درد انھیں خود محسوس ہوتا ہے۔ اپنی ذاتی زندگی کو پرائیویٹ رکھتے ہیں۔ لیکن تھوڑے خود غرض اور غصے کے تیز ہوا کرتے ہیں جسکی وجہ سے لڑائیاں ہوتی رہتی ہیں۔ اگر یہ اپنے غصے پہ قابو پا لیں تو انکی مشکلات میں کمی آسکتی ہے۔ اور تھوڑا موڈ پر توجہ دینا بھی انکے لیے لازمی ہے۔
رنویرسنگ میں یہ تمام خصوصیات بخوبی دیکھی جا سکتی ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !