Sal 2019 kesa guzray ga

آپ کا سال 2019ء کیسا گزرے گا؟
سیاروں کی پوزیشن اور مستقبل کا حال
آنے والا وقت آپ کے لیے کیسا ثابت ہوگا؟ یہ جاننے کے لیے آسٹرالوجی کے ماہرین تمام سیاروں کی مستقبل کی پوزیشن معلوم کرتے ہیں۔ پوزیشن سے مراد یہ ہے کہ وہ سیارے کس بُرج میں موجود ہوں گے نیز ان سیاروں کے درمیان (لکی یا غیرموزوں) کون سا زاویہ بنے گا؟
ویسے تو ہر سیارے کی پوزیشن آپ پراثر انداز ہوتی ہے۔لیکن آپ کے بُرج کے حکمران سیارہ (Ruling Planet) کی پوزیشن آپ پر زیادہ اثر انداز ہوتی ہے۔
اپنے حکمران سیارہ کے علاوہ جو سیارہ آپ پر زیادہ اثر انداز ہوتا ہے، وہ سیارہ زہرہ (Venus) ہے۔ اسے محبت، فیملی اور معاشرتی تعلقات کا سیارہ بھی کہتے ہیں۔ اس سیارہ کی پوزیشن کے ذریعے یہ اندازہ لگایا جاتا ہے کہ آپ کے محبت کے معاملات کیسے رہیں گے؟
سال 2019ء کا ایک جائزہ
اس سال آپ کے برج میں کچھ طاقت ور سیارے بڑی خوش قسمتی لے کر آئیں گے۔
سال کے آغاز میں آپکے برج میں ایک نیا چاند ہو گا۔آپ کے لیے نئے منصوبوں پر کام کرنا آسان ہو گا۔ آپکا برج ایک پُرعزم برج ہے، آپ مقاصد ڈھونڈتے ہیں اور پھر انہیں حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن تدبیر کرتے ہیں۔لہذا یہ نیا چاند آپکے لیے بہت اچھا سٹارٹ فراہم کر رہا ہے۔ آپ بڑی آسانی سےقدرت کے دیے گئے اشاروں کو سمجھ لیں گے، اور جان جائیں گے کہ آپکوکب آگے بڑھنا ہے اور کب رک کر اپنا راستہ تبدیل کرنا ہے۔ان اشاروں سے آپکو پتہ چلتا رہے گا کہ کیا آپ درست سمت میں جا رہے ہیں یا نہیں۔
آپکا حکمران سیارہ زحل اس سال آپ کے برج میں ہو گا۔ لہذا زندگی کے ہر پہلو میں آپ کو بہت سے امکانات ملیں گے۔آپ کو کچھ وقت درکار ہوتا ہے تا کہ آپ تمام تفصیلات کا جائزہ لے سکیں۔ اس کے بعد آپ آگے بڑھتے ہیں۔ آپ اس چیز کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں کہ کام کو بہتر انداز میں کیا جائے، بجائے یہ کہ کام کو سب سے پہلے کیا جائے۔ ہاں یہ الگ بات ہے کہ آپ اکثر کام کو سب سے پہلے بھی کرتے ہیں اور سب سے بہتر بھی کرتے ہیں۔
سیارہ زہرہ اپریل کے آخرسے ستمبر کے وسط تک الٹی چال میں چلا جائے گا، اس دوران آپکی رفتار میں کمی آئے گی۔ ہو سکتا ہے کچھ دیر کے لیے آپ رک جائیں۔ اپنے آس پاس سے مدد ڈھونڈیے، یا پھر اپنے منصوبوں کی ڈیڈ لائن کو کچھ آگے بڑھا دیجیئے۔
اکتوبر کے آغاز میں سیارہ پلوٹو آپکے برج میں سیدھی چال سے حرکت کرے گا۔ اگرچہ اس کی وجہ سے زیادہ بڑی تبدیلیاں تو نہ آئیں گی، لیکن یہ مناسب وقت ہے کہ آپ کچھ چیزوں کا آغاز نئے سرے سے کریں، خواہ وہ آپکی سوچ اور آپکے تصورات ہوں یا نیا گھر خریدنا ہو۔جب اس سیارہ کی الٹی چال شروع ہو گی تو اس وقت آپکو رک کر دیکھنا ہو گا کہ آپ نے کچھ غلط تو نہیں کیا۔اسکا آپ کو یہ فائدہ ہو گا کہ آپکی بنیاد مضبوط ہو جائے گی۔
محبت، فیملی اور سوشل لائف
سال کے آغاز میں سورج آپ کے برج میں ہو گا۔ آپ خود اعتمادی محسوس کریں گے اور باہمی تعلقات کے حوالے سے آپ کے ذہن میں جو بھی ٹارگٹس ہوں گے، آپ انہیں حاصل کر سکیں گے۔ آپ ایک اچھے ساتھی ہیں اور اپنے موجودہ تعلقات میں خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔ ایک بات کا خیال رکھیں کہ باہمی معاملات کے متعلق بہت زیادہ کھوج لگانے کی کوشش مت کریں۔ اس سے مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ اگر آپ کچھ جاننا ہی چاہتے ہیں تو اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ڈائریکٹ متعلقہ شخص سے پوچھ لیں۔
مارچ میں بات چیت کا سیارہ عطارد الٹی چال سے حرکت کرے گا۔ ان حالات میں آپ کواپنا مطلب دوسروں کو سمجھانے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ اپنی گھریلو ذمہ داریوں کا ازسرِ نو جائزہ لیں کہ کہیں کوئی کمی بیشی تو نہیں ہے، کوئی پہلو نظر انداز تو نہیں ہورہا۔ سوچیں کہ آپ مزید ایسا کیا کر سکتے ہیں کہ آپ ایک اچھےفیملی ممبر بن سکیں اور آپ کا گھرجنت کا نمونہ بنے۔ یہ جائزہ لینا وقت کی ضرورت ہے۔اس سے آپ کا تعلق بھی مضبوط ہوگا۔
مئی کے آغاز میں سیارہ زہرہ، برج ثور میں داخل ہو گا۔ کنوارے افراد کی منگنی یا شادی ہو سکتی ہے۔ شادی شدہ افراد کی زندگی میں بھی بہتری آئے گی۔ رحم دلی اور کھلے دل کا مظاہرہ کریں۔ بہتر تعلقات اور ذہنی سکون کے لیے آپ کو ماضی کی باتوں کو بھلانا ہوگا، اور ذہن میں موجود شکوک و شبہات کو دور کرنا ہوگا۔ اگر کچھ لوگوں کی زندگی میں آپ کا عمل دخل ا ور اختیار موجود ہے تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آپ ان کے جذبات سے کھیلیں۔آپ کے ذہن میں جو کچھ ہے، اسے خود تک محدود رکھنے کی بجائے ان لوگوں کو بھی بتائیں اور ان کے ساتھ شیئر کریں۔
نومبر میں پیار محبت اور سوشل تعلقات کا سیارہ زہرہ آپ کے برج میں آ جائے گا۔ شریکِ حیات، دوستوں اور رشتہ داروں سے تعلقات بہتر بنانے کا یہ اچھا موقع ہے۔ دوسروں کو اپنے منصوبوں سے آگاہ کریں، تا کہ آپ کو ان کا تعاون مل سکے۔ بلاشبہ دوسروں کی نظر میں اپنا امیج بہتر بنانا آپکی پہلی ترجیح ہے۔ اور جب آپ اپنی مکمل توجہ کسی کام کی طرف کرتے ہیں تو اس میں آپ کو ضرور کامیابی ملتی ہے۔
سال کے آخر میں سیارہ عطارد آپ کے برج میں داخل ہو گا۔ آپ کو موقع ملے گا کہ دوسروں سے اپنی بات چیت اور کمیونی کیشن کو اپنے انداز میں ہینڈل کر سکیں۔ اپنی بات مختصر، جامع اور ٹو دی پوائینٹ رکھیں تا کہ آپ سیاروں کی اس پوزیشن سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔ حالات کا تقاضا ہے کہ دوسروں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کےلیے آپ دیانت داری، نیک نیتی اور اخلاص کے ساتھ محنت کریں۔ بیٹھ کر سوچیں کہ اپنے محبت کے معاملات میں آپ کس طرح عملی بہتری لا سکتے ہیں۔ اس طرح بہت سی چیزیں درست ہو جائیں گی۔
دولت، جاب اور کاروبار
سیارہ زہرہ سارا سال ایک مرتبہ بھی الٹی چال میں نہ جائے گا۔ آپ کے بینک اکاؤنٹ کے لیے یہ ایک اچھی خبر ہے۔ جب سیارہ زہرہ فروری کے آغاز میں آپ کے برج میں کچھ ٹائم گزارے گا تو آپ کو اپنی مالی صورتحال کے متعلق سنجیدہ ہونا پڑے گا۔طویل عرصے کے لیے انویسٹمنٹ کرنا مفید ہو گا۔ دوسرے لوگوں کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں۔ اس وقت آپ جو بھی تعلقات بنائیں گے، آگے چل کر آپ کو مالی لحاظ سے فائدہ ہو گا۔
جولائی کے وسط میں جب آپ کے برج میں مکمل چاند ہو گا تو آپ کیرئیر یا مالی لحاظ سے کچھ مشکلات محسوس کرسکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کسی مالی ڈیل پر پچھتا رہے ہوں، لیکن خود کو زیادہ ہلکان کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کچھ عرصہ یہی صورتحال رہے گی، اگر آپ نے معاملات سدھارنے پر فوکس رکھا تو آپ کامیاب ہو جائیں گے۔ آپ پر کام کا دباؤ بڑھے گا، آپ کو (Do More) کا کہا جائے گا۔ اس بات کا امکان ہے کہ آپ اپنے باس یا کلائنٹ کی توقعات پر پورا نہ اتر سکیں۔ لہذا ایک مکمل حکمت عملی اورٹائم ٹیبل کے مطابق چلنا ہی آپ کے لیے فائدہ مند رہے گا۔
خوش قسمتی کا سیارہ مشتری آپ کے برج میں دسمبر کے آغاز میں داخل ہو گا۔ آپ میں پوری صلاحیت موجود ہے کہ آپ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکیں۔ ممکن ہے کہ دوسرے لوگ آپ کو بہت زیادہ خوش قسمت سمجھیں، لیکن حقیقت یہی ہے کہ آپ نے کامیابی حاصل کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے۔ ماضی کی غلطیوں کو ایک طرف کرکے جب تک آپ سیدھے راستے پر رہیں گے، آپ کی پوزیشن مضبوط رہے گی۔ ایک دفعہ آپ کامیابی کے ٹریک پر چڑھ گئے تو پھر آپ کو اپنے کام میں لطف آنا شروع ہو جائے گا۔


 


اپنے تاثرات بیان کریں !