Sal 2019 kesa guzray ga

آپ کا سال 2019ء کیسا گزرے گا؟
سیاروں کی پوزیشن اور مستقبل کا حال
آنے والا وقت آپ کے لیے کیسا ثابت ہوگا؟ یہ جاننے کے لیے آسٹرالوجی کے ماہرین تمام سیاروں کی مستقبل کی پوزیشن معلوم کرتے ہیں۔ پوزیشن سے مراد یہ ہے کہ وہ سیارے کس بُرج میں موجود ہوں گے نیز ان سیاروں کے درمیان (لکی یا غیرموزوں) کون سا زاویہ بنے گا؟
ویسے تو ہر سیارے کی پوزیشن آپ پراثر انداز ہوتی ہے۔لیکن آپ کے بُرج کے حکمران سیارہ (Ruling Planet) کی پوزیشن آپ پر زیادہ اثر انداز ہوتی ہے۔
اپنے حکمران سیارہ کے علاوہ جو سیارہ آپ پر زیادہ اثر انداز ہوتا ہے، وہ سیارہ زہرہ (Venus) ہے۔ اسے محبت، فیملی اور معاشرتی تعلقات کا سیارہ بھی کہتے ہیں۔ اس سیارہ کی پوزیشن کے ذریعے یہ اندازہ لگایا جاتا ہے کہ آپ کے محبت کے معاملات کیسے رہیں گے؟
سال 2019ء کا ایک جائزہ
آپکا حکمران سیارہ عطارد اس سال تین دفعہ الٹی چال میں جائے گا، یعنی مارچ، جولائی اور نومبر کے مہینوں میں۔ پچھلے سال یہ الٹی چال آتشی برجوں میں تھی، کہ جو اپنا ردِعمل دکھانے میں جلدی دکھاتے ہیں۔ لیکن اس سال یہ الٹی چال آبی برجوں میں ہو گی کہ جو جذباتی قسم کے ہو تے ہیں اور وجدانی سوچ رکھتے ہیں۔لہذا آپکو اپنے لیے راستہ تلاش کرنے کے لیے اپنی اندرونی وجدانی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنا پڑے گا۔اگرچہ یہ چیز آپکے منطقی اور عقلی مزاج کے خلاف ہےکہ جس میں آپ حقائق کا تجزیہ کر کے آگے بڑھتے ہیں۔لیکن کامیابی حاصل کرنے کے لیے آپکو کسی حد تک اپنے قدرتی مزاج کے خلاف چلنا پڑ سکتا ہے۔
مارچ کے آغاز میں سیارہ یورینس برج ثور میں جائے گا، جسکی وجہ سے کافی ہلچل مچے گی۔جس چیز کا فائدہ نہیں اسے چھوڑ دینا بہتر ہے، خواہ وہ کوئی تعلق ہو یا کوئی بزنس۔ اپنے ظاہری سٹائل میں تبدیلی کرنا بھی آپکو فائدہ دے سکتا ہے۔
مئی کے آخر سے جون کے آخر تک سورج آپ کے برج میں ہو گا۔ آپ میں کام کرنے کی طاقت اور جذبہ پیدا ہوگا۔ آپکا وقت نہایت خوشگوار گزارے گا۔ آپکی قدرتی صلاحیتیں عروج پر ہونگی اور آپکو کامیابیاں ملنے کا امکان ہے۔ اپنے تمام معاملات کو بہتر سے بہتر بنائیں۔
محبت، فیملی اور سوشل لائف
جنوری کے وسط میں آپ کے برج میں سیارہ پلوٹو اور سورج کا ملاپ ہو گا۔ آپ کو باہمی رشتوں کے حوالے سے ایک طرح کی اتھارٹی مل سکتی ہے۔ بہت سے معاملات آپ کی مرضی کے مطابق حل ہو سکتے ہیں۔ اگرچہ ہمیشہ کی طرح کچھ غیر یقینی صورتحال کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، لیکن آپ کے بہت سے اندازے درست ثابت ہوں گے۔ اس وقت کو اپنے تعلقات کی بہتری کے لیے استعمال کریں۔
جنوری کے آخر میں سیارہ زہرہ اور سیارہ مشتری ایک لکی زاویہ بنائیں گے۔ فیملی میں آپکی عزت اور وقعت بڑھے گی۔ خوش قسمتی آپ کی طرف کھنچی چلی آئے گی۔
جون میں سیارہ زہرہ آپ کے برج میں آجائے گا۔ شائد آپکی عادت ہے کہ خواہ مخواہ کچھ نہ کچھ محض یہ جاننے کے لیے کرتے رہتے ہیں کہ دوسرا شخص اس پر کیا ردِ عمل دے گا۔ آپکو تو اس سے لطف آتا ہو گا لیکن دوسرے لوگ اس سے اکتا سکتے ہیں۔ اس بات کا ہمیشہ خیال رکھیں کہ آپ کا طرزِ عمل دوسروں پر کیا اثر چھوڑتا ہے، تا کہ آپ کے تعلقات اچھے رہیں۔
جون کے آخر سے نومبر کے آخر تک سیارہ نیپچون الٹی چال میں ہو گا۔ بہت سے معاملات غیر واضع شکل اختیار کر لیں گے۔ اگرچہ آپ ہمیشہ عقل کا دامن تھامے رکھتے ہیں لیکن اس صورتحال میں آپ الجھ بھی سکتے ہیں۔ آپ کی خواہشات اور حقیقت میں جو فرق پایا جاتا ہے، اسی کو بہترین انداز سے سنبھالنے کا نام کامیابی ہے۔
اگست کے وسط میں سورج اور سیارہ زہرہ کا ملاپ ہو گا۔ آپکی تخلیقی صلاحیت عروج پر ہو گی۔ کنوارے لوگوں کے لیےیہ اچھا وقت ثابت ہو سکتا ہے۔ نئے رشتے آسکتے ہیں۔ ٹکراؤ سے ہر ممکن حد تک پرہیز کریں۔ جہاں تک ہوسکے، افہام وتفہیم کے ذریعے معاملات حل کریں۔ اپنی فیملی اور رشتہ داروں کے قریب ہوں۔ ایک دوسرے کی غمی خوشی کو شیئر کریں اور اپنے تعلقات مضبوط کریں۔
نومبر میں سیارہ عطارد الٹی چال میں ہو گا۔ اپنےچاہنے والے لوگوں کے متعلق باریک سے باریک باتیں جاننے کی کوشش مت کریں۔ ایسا کر کےآپ ان کی پرائیویسی میں مداخلت کریں گے، جس سے وہ ناراض بھی ہو سکتے ہیں۔کسی کے متعلق ہر بات جاننا لازمی نہیں ہوتا۔
دولت، جاب اور کاروبار
یہ سال کام کرنے کاسال ہے۔ لیکن ساتھ ساتھ کامیابی کا سال بھی ہے۔
جون کے آغاز میں ایک نیا چاند آپ کے مالی معاملات کے لحاظ سے اچھی خبریں لا رہا ہے۔ آپکو دولت کمانے کے مواقع ملیں گے۔ آپ کے ذہن میں بہت زیادہ آئیڈیاز ہیں۔ آپ کو سمجھ نہ آئے گی کہ آپ کس آئیڈیا پر کام کریں اور کس پر نہ کریں۔ اپنے اگلے لائحہ عمل کے بارے میں سکون سے سوچیں، جلدبازی کی کوئی ضرورت نہیں۔ احتیاط سے ٹھنڈے دماغ کے ساتھ فیصلہ کریں۔ آپ میں بے شمار صلاحیتیں موجود ہیں، جنھیں ہر کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ لیکن آپ جانتے ہیں کہ آپ کا ذہن ہروقت مصروف رہتا ہے۔ اور درست وقت آنے پر آپ اس کے مطابق عمل کرتے ہیں۔
وسط ستمبر میں جب سیارہ عطارد ، برج میزان میں آجا ئے گا تو اس وقت آپ کے لیے اچھا موقع ہو گا کہ آپ اپنی مفاہمت اور بات چیت کی صلاحیت کے ذریعے، اپنے کیرئیر سے متعلق کسی ایشو کو حل کر سکیں۔باہمی مذاکرات کے بعد کچھ لو اور کچھ دو کے نتیجے پر پہنچنا ایک اچھا طرزِعمل ہو گا۔ پیشہ ورانہ مقابلے کی فضا پیدا ہوگی۔ کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ آپ خاص قسم کی مہارت رکھتے ہوں۔ آپ کو محنت کرنے کی ضرورت ہے، خواہ آپ جاب کی تلاش میں ہوں یا پہلے سے جاب کررہے ہوں۔ بے صبرے پن کا مظاہرہ نہ کریں۔ چاہے آپ درست ہی کیوں نہ ہوں۔ ضدبازی سے پرہیز کریں۔


 


اپنے تاثرات بیان کریں !