Astrology in Urdu Leo Asad Star 2018

آج کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ دو طرح کی چیزوں سے ٹینشن لیتے ہیں۔ایک وہ جو آپ کے کنٹرول میں ہیں:مثال کے طور پراگر لیٹ ہونے پرآپ کو ٹینشن ہوتی ہے،تو سُستی چھوڑ دیں،آپ لیٹ نہیں ہوں گے،لہذا ٹینشن بھی نہیں ہوگی۔دوسری وہ چیزیں ہیں جو آپ کے کنٹرول میں نہیں ہیں،ارے بھائی ! جو چیز آپ کے کنٹرول میں ہی نہیں ہے،اُس نے تو ہونا ہی ہونا ہے،لہذا اُس پر ٹینشن لینے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔اُسے برائے مہربانی خدا پر چھوڑ دیں۔
رات کو سات بادام بھگو کر رکھ دیں۔صبح نہار منہ کھا لیاکریں۔دماغی کارکردگی میں بھی اضافہ ہو گا،اوراگر بالوں کے مسائل سے دوچار ہیں تو چند ماہ میں بال گرنا بھی بند ہو جائیں گےاور سفید بال کالے بھی ہو جائیں گے۔
آپ آخری دفعہ کب ہنسے تھے؟اگر اس کو کئی دن گزر چکے ہیں تو آپ اپنے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔

 
یہ دن کتنا لکی ثابت ہو گا؟
موڈ

دولت

محبت

کیریئر

 
اِس دن آپ کے لئے موزوں افراد
فیملی، فرینڈز
جاب، بزنس
یہ دن کتنا لکی ثابت ہو گا؟
موڈ

دولت

محبت

کیریئر

اِس دن آپ کے لئے موزوں افراد
فیملی، فرینڈز
جاب، بزنس
Gemini Sign
Virgo Sign
 


 

 
 
مشہور اسد شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
نپولین
جارج برنارڈشا
راجر فیڈرر
ملنڈا بل گیٹس
نیل آرمسٹرانگ
مشہور اسد شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
جارج برنارڈشا
نپولین
راجر فیڈرر
ملنڈا بل گیٹس
نیل آرمسٹرانگ

 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

ملکہ برطانیہ کا بُرج
یہ ملکہ الزبتھ میری کے نام سے جانی جاتی ہیں۔ برطانیہ کی موجودہ کوئین ہیں۔ یہ خاتون یونائیٹڈ کنگڈم میں بہت مقبول ہیں عوام انھیں انکے وقار اور سخاوت کی وجہ سے بہت پسند کر تی ہے۔ ملکہ نے کسی سکول سے تعلیم حاصل نہیں کی بلکہ انکی تعلیم کا سارا انتظام انکے گھر میں ہی کیاگیا تھا۔
برطانیہ کی تاریخ میں بادشاہت کے 63 سال مکمل کرنے والی یہ پہلی خاتون ہیں۔ پاسپورٹ کے بغیر دنیا میں کہیں بھی آ جا سکتی ہیں۔ اسکے علاوہ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والی بھی یہ واحد خاتون ہیں۔ انھیں پپی (کتے کے بچوں) سے بہت محبت ہے۔ ایک خا ص نسل کے کئی کتے انھوں نے پال رکھے ہیں۔ انکے پاس اپنا ذاتی شاعر بھی ہے جسے یہ ڈالر میں نہیں، بلکہ شراب میں ادا ئیگی کرتی ہیں۔ جی ہاں ! شراب میں۔ ملکہ کو پبلک میں ہمیشہ اوورکوٹ پہنے ہوئے اور سر پہ دلکش ہیٹ رکھے ہوئے ہی دیکھا گیا ہے۔ اس طرح وہ لوگوں کے ہجوم میں بھی با آسانی نظر آجاتی ہیں۔
الزبتھ نے ایک ہی شخص کو اپنا دل دیا اور انھی سے شادی کی۔ وہ شخص پرنس فلپ ہیں جو کہ انکے کزن بھی ہیں۔اپنےکزن سے شادی کرنے والی یہ پہلی شاہی لڑکی تھی۔ ملکہ اور ان کے شوہر نہایت اچھی صحت کے حامل ہیں، اور 100 سال کی عمر کے قریب ہیں۔ اپنا برتھ ڈے سال میں دو مرتبہ مناتی ہیں۔ شازونادر ہی انٹرویو دیتی ہیں اور پبلک میں بہت کم بولتی ہیں۔آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ ملکہ خوف خدا رکھنے والی بہت مذہبی خاتون ہیں۔ حضرت عیسیٰ کی تعلیمات پر مکمل ایمان رکھتی ہیں اورباقاعدگی سے چرچ میں مذہبی رسومات ادا کرتی ہیں۔ انھیں گھڑ سواری، کبوتروں کی ریس اور فٹ بال بہت پسند ہے بڑے اہتمام سے دیکھتی ہیں، بلکہ خود بھی حصہ لیتی ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا ملکہ برطانیہ کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 21اپریل 1926 (عمر 92سال)۔ مقام: لندن
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج ثور ہے۔ برج ثور کے لوگوں میں بہت سی نمایاں خصوصیات موجود ہیں جیسا کہ لوگوں کے کام آنا، راز رکھنا، کسی کا برا نہ کرنا، کوئی بھروسہ کرے تو اسکی لاج رکھنا وغیرہ۔ لیکن عام طورپر یہ لوگ زندگی میں سمجھوتا نہیں کرتے۔ کبھی بھی دوسرے کا پوائنٹ نہیں سمجھتے، البتہ دوسروں سے امیدیں ضرورلگاتے ہیں۔ اپنی چیزوں کے معاملے میں کافی حساس ہوتے ہیں۔ انھیں اس معاملے میں سوچنا چاہیئے۔
ملکہ برطانیہ میں یہ تمام خوبیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

 

سچن ٹنڈولکر کا بُرج
انڈیا کے جوشیلے کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو کون نہیں جانتا۔ یہ انڈیا، پاکستان سمیت پوری دنیا میں مقبول ہیں۔ سچن 19 سال کی عمر میں انٹر نیشنل کرکٹ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ سچن نے کرکٹ کے ساتھ ساتھ بہت سے کمرشلز میں بھی کام کیا ہے۔ دلچسپ شخصیت رکھتے ہیں۔ پریکٹس کے دوران انھیں جب جب ٹائم ملتا تھا، یہ صاحب سب کچھ چھوڑ چھاڑکر جا کر سو جایا کرتے تھے۔ انکا کہنا ہے کہ اس وقت نیند انھیں بہت پیاری ہوا کرتی تھی۔ سچن کو اب گاڑیوں اور گھڑ یوں کا ہی شوق ہے بس۔ اسی شوق میں انھوں نے فراری گاڑی لے رکھی ہے۔ اور اس فراری سے وہ اتنی محبت کرتے ہیں کہ انکی بیوی تک کو وہ گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہے۔ ان کی مرضی ہے ، ہم کیاکہہ سکتے ہیں۔
خاموش اور بے ضرر سچن سکول کے زمانے میں بہت شیطان تھےاور لوگوں کے ساتھ بڑے الٹے کھیل کھیلاکرتے تھے۔ کرکٹ کے اس لور کو 17 سال کی عمر میں ہی مرض عشق ہو گیا تھا ۔ایئر پورٹ پر انجلی کو دیکھتے ہی دل دے بیٹھے اور پھر انجلی سے شادی کی۔ اب دونوں کے 4 بچے ہیں اور اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد فیملی کے ساتھ بہت خوش ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا سچن ٹنڈولکر کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 24 اپریل 1973 (عمر 45 سال)۔ مقام: ممبئی، انڈیا
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج ثور ہے۔ برج ثور کے لوگوں کے عادات و خصائل پر غور کیا جائے تو ان میں مستقل مزاجی دیکھنے کو ملتی ہے خواہ وہ کام کے معاملہ میں ہو یا رویے کے معاملہ میں۔ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہیں لیکن کسی کی بات زبردستی مان لینا انھیں پسندنہیں ۔ہر چیز میں اپنی مرضی کرنا انکی عادت سی ہوتی ہے۔ اگریہ اس پر قابو پا لیں تو دوسروں کو ان سے کوئی شکایت نہ ہو گی۔
سچن ٹنڈولکر میں یہ تمام اوصاف واضح ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !