Sal 2019 kesa guzray ga

آپ کا سال 2019ء کیسا گزرے گا؟
سیاروں کی پوزیشن اور مستقبل کا حال
آنے والا وقت آپ کے لیے کیسا ثابت ہوگا؟ یہ جاننے کے لیے آسٹرالوجی کے ماہرین تمام سیاروں کی مستقبل کی پوزیشن معلوم کرتے ہیں۔ پوزیشن سے مراد یہ ہے کہ وہ سیارے کس بُرج میں موجود ہوں گے نیز ان سیاروں کے درمیان (لکی یا غیرموزوں) کون سا زاویہ بنے گا؟
ویسے تو ہر سیارے کی پوزیشن آپ پراثر انداز ہوتی ہے۔لیکن آپ کے بُرج کے حکمران سیارہ (Ruling Planet) کی پوزیشن آپ پر زیادہ اثر انداز ہوتی ہے۔
اپنے حکمران سیارہ کے علاوہ جو سیارہ آپ پر زیادہ اثر انداز ہوتا ہے، وہ سیارہ زہرہ (Venus) ہے۔ اسے محبت، فیملی اور معاشرتی تعلقات کا سیارہ بھی کہتے ہیں۔ اس سیارہ کی پوزیشن کے ذریعے یہ اندازہ لگایا جاتا ہے کہ آپ کے محبت کے معاملات کیسے رہیں گے؟
سال 2019ء کا ایک جائزہ
آپ ہمیشہ کچھ نہ کچھ نیا سیکھنا چاہتے ہیں، نئے تجربات کرنا چاہتے ہیں۔ یہ سال آپکو قیمتی تجربات سے نوازے گا۔
سیارہ مشتری جو کہ آپکا حکمران سیارہ ہے، آپکے برج میں آ چکا ہے۔اس لیے آپ کھلے ذہن کے ساتھ تمام معاملات کو دیکھیں گے اور لطف اٹھائیں گے۔ اگرچہ آپکے لیے آپکے خیالات اور عقائد بہت اہم ہیں لیکن آپ خواہ مخواہ انکا پرچار کرنا مناسب نہیں سمجھتے۔آپ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جیو اور جینے دو۔لیکن آپ اپنے نظریات و تصورات کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں۔
اپریل کے آغاز سے اگست کے آغاز تک سیارہ مشتری الٹی چال میں جائے گا۔اس دوران آپکو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔آپکی شخصیت کا عکس دوسروں پر زیادہ پڑے گا۔آپ نے اپنے لیے جو ضابطہ بنایا ہوا ہے اسکی پیروی کریں اور جو آپکے ضمیر کی آواز ہے، اسکے مطابق چلیں۔
جون کے وسط میں آپکے برج میں مکمل چاند ہو گا۔ انسانیت پر آپکا جو یقین ہے، وہ تازہ ہو جائے گا۔ یہ اچھا وقت ہے کہ آپ نے جو کچھ سیکھا ہے، اس پر عمل کریں۔آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ قدرت نے آپکو جو سبق سکھایا ہے، اسکا کوئی خاص مقصد ہے۔ عقلمند انسان وہی ہے جو اپنے ماضی سے سبق حاصل کرے۔
بات چیت کا سیارہ عطارد آپکے برج میں سال کے آخر میں آجائے گا۔ اس وقت یہ اپنی الٹی چال سے باہر آرہا ہو گا۔ اگرچہ آپ اس کے کچھ اثرات محسوس کریں گے اور آپکو اپنا مطلب دوسروں کو پہنچانے میں کچھ دشواری بھی آئے گی۔لیکن آپ کچھ نہ کچھ نیا ضرور سیکھیں گے۔
محبت، فیملی اور سوشل لائف
جنوری کے آخر میں سیارہ زہرہ اور خوش قسمتی کے سیارہ مشتری کا باہمی ملاپ ہو گا۔ آپ ایک دلچسپ شخص ہیں اور لوگ آپ کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں۔ اس وقت نئے دوست بنانا اور پرانے دوستوں اور رشتہ داروں سے تعلق مضبوط کرنا آپ کے لیے بہت آسان ہو گا۔ شریک حیات، فیملی، رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ اچھا وقت گزاریں۔ اور ان کے دکھ سکھ میں شریک ہوں۔
فروری کے آغاز میں پیار محبت اور سوشل تعلقات کا سیارہ زہرہ ، نظم و ضبط کے برج جدی میں آ جائے گا۔ آپکو باہمی تعلقات پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ آنے والے وقت کی منصوبہ بندی کے لیے یہ مناسب وقت ہے۔ یادرکھیں کہ حقیقت اور خواب میں فرق ہوتا ہے۔ ماضی میں آپ نے جو غلطیاں کی تھیں انھیں اب مت دہرائیں۔دوسروں سے اپنے تعلقات بہتر بنانے کے لیے محنت اور کوشش کی ضرورت ہے۔ اگر آپ یہ کو شش نہیں کریں گے تو اس کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے۔
جولائی کے آغاز میں برج اسد میں ایک مکمل سورج گرہن ہو گا۔ یہ وقت ہو گا کہ آپ اپنے چاہنے والوں کو بتائیں کہ آپ ان کی کتنی قدر کرتے ہیں۔ آپ کا برج سیرو سیاحت کو پسند کرتا ہے۔ شریکِ حیات، فیملی یا دوستوں کے ساتھ کسی ٹرپ پر جانا نہایت مناسب رہے گا۔
اگست کے وسط میں سورج اور سیارہ زہرہ کا ملاپ ہو گا۔ کنوارے افراد کی شادی یا منگنی کا امکان ہے۔ شادی شدہ افراد کے تعلقات میں بھی بہتری آئے گی۔ پیار محبت کا سیارہ زہرہ اس سال ایک مرتبہ بھی الٹی چال میں نہ جائے گا۔ یہ چیز اچھے تعلقات اور دوستیوں کے حوالے سے نیک شگون ہے۔ محبت اور گھریلو معاملات نہایت خوشگوار رہیں گے۔ آپ گھر والوں کا بہت خیال رکھتے ہیں اور جب آپ کی وجہ سے کسی کا فائدہ ہو توآپ کو دلی سکون ملتا ہے۔
نومبر کے آغاز میں سیارہ زہرہ آپ کے برج میں داخل ہو جائے گا۔ نئے لوگوں سے آپ کی ملاقات ہو گی۔ پرانے تعلقات میں تازگی کا احساس ہو گا۔ آپ پرجوش اور کھلے ذہن کے ساتھ لوگوں سے اپنے معاملات کریں گے۔ گھر سے باہر کی مصروفیات کا دباؤ بڑھ جائے گا۔ آپ اس کشمکش میں ہوں گے کہ گھر کو ٹائم دیا جائے یا گھر سے باہر کی مصروفیات کو ٹائم دیا جائے۔ دونوں میں توازن قائم رکھنا ہی آپ کی زندگی کو خوبصورت بنائے گا۔
نومبر کے آخر میں سورج آپ کے برج میں آ جائے گا۔ آپ کے اندر میانہ رو اور آزادی پسند انرجی آئے گی۔ آپ اپنے تعلق کے لوگوں سے بہت مخلص ہیں، لیکن آپ ایک وسیع دنیا کا حصہ بھی ہیں۔ آپ اپنا دوست و احباب کا حلقہ بڑھائیں گے۔ اپنے اور دوسروں کے درمیان غلط فہمیوں کودور کرنے کےلیے اپنی بات چیت کی صلاحیت کو استعمال کریں۔
دولت، جاب اور کاروبار
مارچ کے آغاز میں جب مال و دولت اور محبت کا سیارہ برج دلو میں داخل ہو گا تو آپ غیر روائتی طریقوں سے دولت حاصل کر سکیں گے۔نئے طریقے سیکھنا آپ کو پسند ہے۔ کسی نئی جگہ انویسٹمنٹ کرنے سے پہلے اچھی طرح ریسرچ کر لیں۔ اگرچہ اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے لیکن ایک بار آپ نے اچھا موقع تلاش کر لیا تو سارا سال آپ کو اسکا فائدہ ہو گا۔ آپ اپنی مخصوص حکمت عملی کے ذریعے کامیاب ہوں گے۔ کچھ لوگ اس پر حیران بھی ہوں گے لیکن آپکی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ منزل پر پہنچنے کے لیے صرف ایک راستہ نہیں ہوتا بلکہ بہت سے راستے ہوتے ہیں۔ آپکو بہت سے مواقع ملیں گے اور آپ ان کا بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
سیارہ زحل اپریل کے آخر سے وسط ستمبر تک الٹی چال میں رہے گا۔ اس دوران آپ کو صبرو تحمل کی ضرورت ہے۔ اگرچہ یہ ایک مشکل کام ہے لیکن زحل کی الٹی چال کے دوران آپکو اس کی ضرورت ہے۔ اونچ نیچ آتی رہتی ہے مگرآپ ڈٹے رہیں۔انسان کی انفرادی کامیابی کی اہمیت اپنی جگہ ہے لیکن انسان کو ایک ٹیم کے اندر رہ کرکامیابی حاصل کرنے کا گُر بھی آنا چاہیے۔کیونکہ بعض اوقات حالات کا تقاضا یہی ہوتا ہے کہ ہم ایک ٹیم پلیئر کے طور پر کام کریں۔
سیارہ مشتری دسمبر کے آغاز میں برج جدی میں داخل ہو جائے گا۔ آپ کے لیے چھوٹے مواقعوں کو بڑے مواقعوں میں بدلنا آسان ہو گا۔ آپ میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ آپ کسی بزنس یا مالی صورتحال کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے سکیں۔ لہذا اس بات کے امکانات بہت کم ہیں کہ آپ کسی فراڈ کا شکار ہو ں۔ آپ جو کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں، محنت کرکے حاصل کر سکتے ہیں۔ آپکو دولت حاصل کرنے کے لیے کسی شارٹ کٹ یا آسان سکیم میں پھنسنے کی ضرورت پیش نہ آئے گی۔


 


اپنے تاثرات بیان کریں !