Astrology in Urdu Taurus Sor Star 2018

آج کا دن کیسا گزرے گا؟

اگر کوئی شخص آپ کے کندھے پر بندوق رکھ کر چلانا چاہےتو اسے اپنا کندھا استعمال کرنے کی اجازت مت دیں۔کیونکہ اُس کا مقصد تو پورا ہو جائے گا مگربعد میں آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ہو سکتا ہے کہ بعد میں اُن دونوں کی آپس میں صلح ہو جائے،مگر آپ تو اپنے تعلقات خراب کر بیٹھے۔ایسے معاملات میں محتاط رہنا اچھا ہوتا ہے۔
کسی غلطی کی صورت میں اپنی ذاتی انا کو ایک طرف رکھ کرمتاثرہ فریق سے معافی مانگ لیں، اس کے دوررس نتائج نکلیں گے۔
کبھی کبھار تنہائی میں اپنے آپ سے بھی باتیں کر لیا کریں،اس کا ایک فائدہ یہ ہےکہ آپ کو تسلی ہو گی کہ کم از کم کوئی تو توجہ سے سُن رہا ہے۔

 
یہ دن کتنا لکی ثابت ہو گا؟
موڈ
Processing ...

دولت
Processing ...

محبت
Processing ...

کیریئر
Processing ...

 
اِس دن آپ کے لئے موزوں افراد
فیملی، فرینڈز
جاب، بزنس
یہ دن کتنا لکی ثابت ہو گا؟
موڈ
Processing ...

دولت
Processing ...

محبت
Processing ...

کیریئر
Processing ...

اِس دن آپ کے لئے موزوں افراد
فیملی، فرینڈز
جاب، بزنس
Processing...
Processing...
 


 

 
 
مشہورثور شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
ڈیوڈ بیکھم
کارل مارکس
جنرل ایوب خان
سگمنڈ فرائیڈ
سقراط
فلورنس نائٹ انگیل (نرسنگ کی بانی)
 
مشہورثور شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
جنرل ایوب خان
سقراط
کارل مارکس
ڈیوڈ بیکھم
سگمنڈ فرائیڈ
فلورنس نائٹ انگیل (نرسنگ کی بانی)

 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

شاہ رخ خان کا بُرج
بھارت کے نامی گرامی اداکار شاہ رخ خان جو ایس آر کے کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ یہ انڈیا کے سب سے زیادہ دولت مند ایکٹر ہیں۔ اب تک 80 سے زائد بالی وڈ فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ دل والے دلہنیا لے جائیں گے ان کی کامیاب فلموں میں سے ایک ہے، اس فلم میں شاہ رخ نے راج نامی لڑکے کا کردار ادا کیا تھا جو سمرن نامی لڑکی کی محبت میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ شاہ رخ صرف ایکٹر ہی نہیں بلکہ ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز ڈگری بھی رکھتے ہیں۔ انکا لکی نمبر 555 ہے جو کہ یہ ہر چیز میں لانے کی کوشش کرتے ہیں۔ شاہ رخ اپنی رومانوی شخصیت کی وجہ سے خواتین میں عرصہ دراز سے ہی مقبول ہیں۔ 18 سال کی عمر سے اب 52 کے ہو جانے کے بعد بھی ہر دوسری عورت انکی فین ہے۔ تبھی یہ صاحب رات کو سوتے وقت بھی اپنے پجامے استری کر وا کے پہنتے ہیں،کیونکہ انکو لگتا ہے کہ خواب میں نہ جانے کون ان سےملنے آجائے۔ سگریٹ کا استعمال بے دھڑک کرتے ہیں۔
اس مایہ ناز اداکار کو گھوڑوں سے بہت ڈر لگتا ہے۔ یہ جناب آئس کریم کو بھی بالکل پسند نہیں کرتے۔ کچھ بھی دے دو، لیکن آئس کریم نہیں۔ انھیں لوگوں کیساتھ تھیٹر میں جا کرفلم دیکھنا پسند نہیں ہے۔ بلکہ یہ فلم اپنی بی ایم ڈبلیو گاڑی میں اکیلے بیٹھ کر دیکھتے ہیں۔ ہاں! اپنی فیملی سے بہت محبت کرتے ہیں خواہ وہ ان کی بیوی گوری خان ہو یا انکے تین بچے ہوں۔
نومبر 2015ء میں شاہ رخ خان نے بھارت میں بڑھتی عدم رواداری پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان کے اس بیان سے شیو سینا اور کئی ہندو تنظیمیں مشتعل ہوگئی تھیں اور انہوں نے شاہ رخ خان کی جاری فلم دل والے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا۔ فلم کے علاوہ کرکٹ کے میدان میں بھی شاہ رخ نے نام کمایا ہے ۔ انڈین پریمئر لیگ کی ٹیم ’کولکتہ نائٹ رائیڈرز‘ کے شریک مالک بن کر 2012ء میں ان کی ٹیم نے آئی پی ایل ٹائٹل اپنے نام کیا ۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا شاہ رخ خان کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 2 نومبر 1965 (عمر52 سال)۔ مقام: نئی دلی، انڈیا
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج عقرب ہے۔ برج عقرب کے لوگ بہت جنونی اور قابل ہوا کرتے ہیں۔ انکا جوش و جذبہ انہیں ہر منزل تک لے جاتا ہے۔ بہادری اور ہمت ان کے پاس کثرت سے پائی جاتی ہیں۔ یہ لوگ سچے دوست ثابت ہوتے ہیں اور وفاداری ان میں نمایاں ہوتی ہے۔ یہ لوگ اچھے لیڈر والی تمام خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں۔ چیزیں راز میں رکھنا انکا شیوہ ہوتا ہے۔ سچ کی تلاش میں لگے رہنا اور حقیقت جاننا انکے لیے بہت ضروری ہے۔
شاہ رخ خان میں یہ تمام خصوصیات نوٹ کی جا سکتی ہیں۔

 

شیخ رشید کا بُرج
پاکستان کے نامی گرامی کنوارے سیاست دان جو اپنی بڑی بڑی باتوں اور پیشن گوئیوں کے باعث آئے روز خبروں کا حصہ بنے رہتے ہیں۔ ٹاک شوز اور جلسوں میں اپنی باتوں کا جادو چلاتے رہتے ہیں ، اور اکثر انھی باتوں کی و جہ سے اپنے پاؤں پہ کلہاڑی بھی مار لیتے ہیں۔ بڑا بول بول جاتے ہیں اور پھر خود کو بچانے کے لئے یو ٹرن لے لیتے ہیں۔انکی مصالحے دار باتیں بڑی مزے کی ہوتی ہیں۔ عمران خان کا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں ۔ ایک جلسہ میں جوش میں آکر استعفیٰ دینے کی بات تک کر گئے لیکن پھر وہی، ہمیشہ کی طرح یو ٹرن۔
زمانہ طالب علمی سے سیاست میں حصہ لے رہے ہیں۔ سیاست کے ہی نہیں بلکہ مزاج کے بھی کافی رنگین ہیں، انکے افیئرزہمیشہ سے مشہور ہیں۔ انجمن سے لیکر ریما تک سب پہ کوشش کر چکے ہیں۔ ریما کے ساتھ شادی کرنے کے لیے اس کی والدہ کی کافی منتیں بھی کیں، لیکن بے سود۔ کئی کوششوں کے بعد بھی خالی ہاتھ۔ شیخ صاحب ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں۔ لیکن لڑکی نہ صحیح بریانی ہی صحیح۔ شیخ رشید صاحب بریانی کے بہت شو قین ہیں او ر اس محبت سے انکو کوئی دور نہیں کر سکتا۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا شیخ رشید کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 6 نومبر 1950 (عمر 67 سال)۔ مقام: راولپنڈی، پاکستان
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج عقرب ہے۔ برج عقرب کے لوگ بہت بہادر اور جوشیلے ہوا کرتے ہیں۔ ان میں جوش اور جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے۔ ہر کام کو کرنے کے لئے نت نئے طریقے ڈھونڈھ لیتے ہیں۔ اسکے علاوہ دوستی میں بھی ان کی کوئی مثال نہیں، ہر قدم پہ دوستی نبھاتے ہیں۔ بڑے رازدار لوگ ہوتے ہیں، اپنے راز کسی کو نہیں بتاتے۔ لیکن تھوڑے بچگانہ ہوتے ہیں۔ یہ لوگ تشدد پسند ہوتے ہیں اور حسدبھی کرتے ہیں۔ اگر یہ لوگ ان چیزوں پہ قابو پا لیں تو بہت اچھے رہ سکتے ہیں۔
شیخ رشید میں یہ تمام خصوصیات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !