Astrology in Urdu Cancer Sartan Star 2018

آج کا دن کیسا گزرے گا؟

گھبرائیں نہیں،مشکلات انسان کی تراش خراش کرتی ہیں۔سائنسی لحاظ سے کوئلہ بھی کاربن ہے اور ہیرا بھی کاربن ہے۔مگر کم پریشروالی جگہ سےکوئلہ نکلتا ہے،اور زیادہ پریشر والی جگہ سے ہیرا نکلتا ہے۔بالکل اسی طرح مسائل آپ کی شخصیت میں نکھار لائیں گے۔
ماں باپ کو اہمیت دیں۔والدین جتنے مرضی بوڑھے ہو جائیں،گھر کا سب سے مضبوط ستون والدین ہی ہوتے ہیں۔
دنیا میں صرف ایک شخص ایسا ہے جو آپکی زندگی آپکی مرضی کے مطابق تبدیل کر سکتا ہے۔جانتے ہیں وہ شخص کون ہے؟ وہ آپ ہیں۔

 
یہ دن کتنا لکی ثابت ہو گا؟
موڈ

دولت

محبت

کیریئر

 
اِس دن آپ کے لئے موزوں افراد
فیملی، فرینڈز
جاب، بزنس
یہ دن کتنا لکی ثابت ہو گا؟
موڈ

دولت

محبت

کیریئر

اِس دن آپ کے لئے موزوں افراد
فیملی، فرینڈز
جاب، بزنس
Taurus Sign
Capricorn Sign
 


 

 
 
مشہورسرطان شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
فلمسٹار ندیم
حضرت مجدد الف ثانی
راک فیلر (سب سے امیر تاجر)
دلائی لامہ
سائنسدان ٹیسلہ
مشہورسرطان شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
حضرت مجدد الف ثانی
دلائی لامہ
فلمسٹار ندیم
سائنسدان ٹیسلہ
راک فیلر (سب سے امیر تاجر)

 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

بابرہ شریف کا بُرج
پاکستان کی مشہور اداکارہ بابرہ شریف سے تو سبھی واقف ہیں۔ کمرشلز سے کیریئر کا آغاز کرنے والی یہ خاتون شروع میں جیٹ پاؤڈر والی لڑکی کے نام سے جانی جاتی تھی کیونکہ اسکا کمر شل پاکستان ٹی وی پر چھا گیا تھا۔ بابرہ نے کمر شلز کی دنیا میں کچھ ایسا جادو کیا کہ بابرہ کے پروڈکٹس ہر گھر میں موجو د ہوتے تھے۔ لکس صابن کے کمرشل نے انھیں ترقی کی سیڑھیوں پر لا کھڑا کیا۔ انکی شکل و صورت عام عورتوں سے بہت مختلف تھی، جہاں اس زمانے میں کالی زلفیں خوبصورتی کی نشاندہی کرتی تھی وہاں بابرہ کے بال براؤن تھے جسکی وجہ سے یہ ہر نظر میں رہتی تھی۔
کمرشلز کیساتھ ساتھ 100 فلموں میں بھی بابرہ کام کر چکی ہیں۔ 1978 میں بابرہ نے فلم سٹار شاہد سے شادی کی لیکن وہ شادی چل نہ پائی اور جلد ہی دونوں کی علیحدگی ہو گئی۔ بابرہ کے پاس ایک اور صلاحیت بھی ہے، کافی خطرناک ہنر ہے، اور وہ یہ کہ بابرہ کافی زبردست فلرٹ کر لیتی ہیں۔ سامنے والے کیلئے یہ سمجھنا بہت مشکل ہو جاتا ہے کہ فلرٹ کر رہی ہیں یا سچ ہے۔ اپنے زمانے میں انھوں نے بڑے بڑے برینڈز کیساتھ کام کیا لیکن اب شوبز سے کنارہ کش ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 10 دسمبر 1954ء (عمر64 سال)۔ مقام: لاہور، پاکستان
آئیے ذرا بابرہ شریف کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج قوس ہے۔ برج قوس کے لوگوں کے بارے میں بات کی جائے تو یہ لوگ بڑا اچھا مزاح کر لیتے ہیں۔ انکی شخصیت میں سنجیدگی سے زیادہ مزاح ہوتا ہے۔ یہ ہر وقت مست رہتے ہیں، اپنی ہی دنیا میں مگن رہتے ہیں اور بہت سخی بھی ہوتے ہیں۔ لیکن انکی طبیعت میں صبر نہیں ہوتا۔ ذرا سا بھی برداشت نہیں کرتے اور پھٹ پڑتے ہیں۔ بولتے زیادہ ہیں لیکن اتنا کام نہیں کرتے۔ جسکی وجہ سے کئی لوگ ان سے تنگ بھی ہوتے ہیں۔ انھیں خود کو بدلنا چاہیئے۔
بابرہ شریف میں یہ خوبیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

 

سنگر ریحانہ کا بُرج
مشہور امریکی گلوکارہ ریحانہ اپنی آواز کے باعث پوی دنیا میں جانی جاتی ہیں۔ ریحانہ کا بچپن کوئی خاص اچھا نہیں تھا کیونکہ اس کے والد کو نشہ کی عادت تھی اور گھر میں ٹینشن تھی۔ ماں باپ کے روز کے جھگڑوں کی وجہ سے وہ شدید ترین سر درد کی مریضہ بن گئی، حتیٰ کہ ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ اس کے سر میں ٹیومر بن چکا ہے، لیکن میڈیکل رپورٹس میں ایسا کچھ سامنے نہ آیا۔ جب ریحانہ 14 سال کی ہوئی تو ماں باپ الگ ہوگئے اوریوں ریحانہ کی صحت بہتر ہونا شروع ہو گئی۔ ریحانہ نے آرمی اسکول سے تعلیم حاصل کی لیکن ساتھ ساتھ گلوکاری بھی جاری رکھی۔ آواز اچھی تھی، لہذا سولہ سال کی عمر میں ہی اسے شہرت مل گئی۔
ریحانہ کی ٹانگیں بھی دنیا بھر میں مشہور ہیں ،تبھی انھیں انکی ٹانگوں پر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ ریحانہ نے کئی ملین ڈالرزمیں اپنی ٹانگوں کی انشورنس بھی کرواڈالی ہے۔ ریحانہ کی آئیڈیل مشہور گلوکارہ میڈونا ہے، ایک انٹرویو میں اس نے بتایا کہ وہ بلیک میڈونا بننا چاہتی تھی اور اس میں کامیاب ہوئی ہے۔ وہ مائیکل جیکسن کی بہن سنگر جینٹ جیکسن سے بھی متاثر ہے۔ ریحانہ نے بیمار بچوں کے علاج کیلئے ایک ادارہ بھی بنایا ہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا ریحانہ کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 20 فروری 1988 (عمر 30سال)۔ مقام: جزیرہ بارباڈوس، شمالی امریکا
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج حوت ہے۔ برج حوت کے لوگوں کو ہنر مند ہونے کے ساتھ ساتھ دوستانہ بھی ہوتے ہیں۔ لوگوں کو سمجھنے والے اور رحمدل لوگوں میں انکا شمار ہوتا ہے۔ عقلمند تو ہوتے ہی ہیں لیکن شرافت میں بھی یہ کسی سے کم نہیں ہوتے۔ لیکن تھوڑے اداس اور ڈرپوک سے ہوتے ہیں۔ دوسروں کی باتوں میں بھی آجاتے ہیں اور پھر مشکل اٹھاتے ہیں۔ ان کمزوریوں پر انھیں قابو پانے کی ضرورت ہے۔
ریحانہ میں یہ تمام خصوصیات دیکھی جا سکتی ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !