Astrology in Urdu Sagittarius Qos Star 2018

آج کا دن کیسا گزرے گا؟

اپنے بارے میں دوسروں کے تبصروں پر کوئی ردِعمل نہ دیں۔مخالفین آپ کو زچ ہوتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں،آپ کی طرف سے کوئی ردِعمل نہ پا کروہ خود زچ ہو جائیں گے۔اس طرح کی صورتحال میں خود کو ٹھنڈا رکھنا اور اپنے حواس پر قابو رکھنا ہی سب سے بہترین حکمتِ عملی ہے۔
اپنی سرگرمیوں سے وقت نکال کرصحت کو بہتر بنانے کی کوشش ضرور کریں،کیونکہ جان ہے تو جہان ہے۔
گھر میں کسی مناسب جگہ پرپرندوں کے لئےپانی اور باجرہ کا انتظام کریں۔اس سے آپ کے رُکے ہوئے کام بھی ہو جائیں گے۔

 
یہ دن کتنا لکی ثابت ہو گا؟
موڈ
Processing ...

دولت
Processing ...

محبت
Processing ...

کیریئر
Processing ...

 
اِس دن آپ کے لئے موزوں افراد
فیملی، فرینڈز
جاب، بزنس
یہ دن کتنا لکی ثابت ہو گا؟
موڈ
Processing ...

دولت
Processing ...

محبت
Processing ...

کیریئر
Processing ...

اِس دن آپ کے لئے موزوں افراد
فیملی، فرینڈز
جاب، بزنس
Processing...
Processing...
 


 

 
 
مشہورقوس شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
مشہورقوس شخصیات کے متعلق دلچسپ حقائق
فریال گوہر
والٹ ڈزنی
چرچل (برطانوی وزیراعظم)

 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

اکبر بادشاہ کا بُرج
پورا نام ابوالفتح جلال الدین محمد اکبر تھا۔ لیکن صرف اکبر کے نام سے مشہور تھے۔ برصغیر میں مغل سلطنت کے تیسرے بادشاہ تھے۔ آپکو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ تاریخ کے اتنے بڑے بادشاہ نہ لکھنا جانتے تھے نہ پڑھنا۔ 13 سال کی عمر میں ہی انھیں بادشاہت نوازی گئی، تبھی پوری زندگی تعلیم حاصل نہ کر پائے۔ انھیں شکا ر کا بہت شوق تھا اور اکیلے شکار کیا کرتے تھے، وہ بھی ہرن کا نہیں بلکہ شیر اور چیتے کا۔ اکبر بادشاہ برصغیر میں کئی مذاہب کو دیکھتے آئے تھے تو انھیں ہر مذہب کا احترا م کرنا پسند تھا۔ انھوں نے تمام مذاہب کی اچھی باتیں اکٹھا کر کے ایک دین بھی بنایا جسکا نام دین الٰہی رکھا، اگرچہ اسکی شدید مخالفت بھی کی گئی۔
اکبر ہیرے جواہرات کی بجائے انسانوں کی صلاحیتوں کے قدر دان تھے، تبھی انکے دربار کے 9 قابل ترین آدمیوں کو"نورتن" پکارا جاتا تھا۔ ان صاحب نے 300 شادیاں کی اور 5000 کنیزیں انکے حرم میں ہوا کرتی تھیں۔ جودھا اکبر سے انکی محبت مثالی تھی۔ کئی شادیاں صرف اپنی ریاست کو بڑھانے کیلئے کیں۔ لیکن آخر میں آکر بادشاہ سلامت نے مان لیا کہ میں نے غلط کیا، شادی صرف ایک ہونی چاہیئے اور یہ قانون بھی بنا دیا۔ بڑے وقت پر خیال آیا اکبر صاحب کو۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 15 اکتوبر 1542ء۔ مقام: عمر کوٹ
آئیے ذرا اکبر بادشاہ کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج میزان ہے۔ برج میزان کے لوگوں کے بارے میں تبصرہ کیا جائے تو یہ لوگ انصاف پسند، سخی اور مددگار ہوتے ہیں۔ لیکن یہ خود پر بھی رحم کھانا شروع کر دیتے ہیں اور فیصلہ نہیں لے پاتے۔ انھیں مضبوط کرنا چاہیئے خود کو۔
اکبر بادشاہ میں یہ تمام اوصاف دیکھے جا سکتےہیں۔

 

چارلی چپلن کا بُرج
کامیڈی کی دنیا کے کنگ جنھوں نے اپنی اداکاری سے ہر شخص کے چہرے پر ہنسی کی لہر دوڑائی۔ انکی اداکاری کی خاص بات یہ تھی کہ ایک لفظ بھی بولے بغیر انھوں نے دنیا کو اپنی حرکات و سکنات سے ہنسایا۔ انکی زندگی میں بہت سی مشکلات تھیں۔ بہت سخت دن دیکھے چارلی نے پیسے کے بغیر ۔لیکن پھر ایکٹنگ شروع کی اور اپنے حالات بدلے اور دنیا کے سامنے ایک مثال قائم کی۔ انکے والد صاحب شرابی تھے جو کہ ان پر ظلم کرتے تھے تو ایک تنظیم نے چارلی اور انکے بھائی کو ان کے والد کے ظلم سے بچایا۔ امریکہ نے چارلی کو بین بھی کیا کیونکہ چارلی اپنی موویز میں مختلف مسائل جیسا کہ کیپٹلزم یعنی سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف آواز اٹھایا کرتے تھے۔
چارلی نے 4شادیاں کیں اور انکے 11 بچے تھے۔ چارلی کا مخصوص لباس اتنا مشہور ہوا کہ اس زمانے میں باقاعدہ مقابلے کروائے جاتے تھے کہ کون سب سے زیادہ چارلی جیسا لگتا ہے۔ چارلی کی مونچھیں نقلی تھیں، اصل میں انکا حلیہ ایسا نہیں تھا۔ انکی وفات سٹروک سے ہوئی لیکن حیرت کی بات تو یہ ہے کہ قبر سے انکی ڈیڈ باڈی کو چوری کر لیا گیا اور چوروں نے اس کی فیملی سے تاوان کا مطالبہ کیا۔ ایک بڑے پولیس آپریشن کے ذریعے چور پکڑے گئے اور چارلی کی ڈیڈ باڈی برآمد کر لی گئی۔ اس کے بعد کنکریٹ کی مدد سےچارلی کی مضبوط قبر بنائی گئی تا کہ پھرایسا واقعہ نہ ہو سکے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا چارلی چپلن کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 16اپریل 1889 (عمر 88سال)۔ مقام:انگلینڈ
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج حمل ہے۔ برج حمل کے لوگوں کے بارے میں ایک بات بہت قابل تعریف ہے کہ کام ہو یا رشتے، دونوں میں ہی انکی ایمانداری اور وفاداری کی کوئی مثال نہیں۔ ہر چیز دل سے کرتے ہیں اور لوگوں کا بھروسہ آخری دم تک قائم رکھتے ہیں۔ لیکن کبھی کبھی اپنی سوچ میں ہی محدود ہو کر رہ جاتے ہیں اور اس سے آگے دیکھتے ہی نہیں ۔ یہ صرف انکا بچپنا ہی تو ہے ۔ اگر یہ اس کو کنٹرول کرلیں تو انکی زندگی آسان ہو جائے گی۔
چارلی چپلن میں یہ تمام باتیں دیکھی جا سکتی ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !