Astrology in Urdu Virgo Sumbla Star 2018

برج سنبلہ کا مختصر جائزہ
تاریخ پیدائش
23 اگست تا 23 ستمبر
حاکم سیارہ
عطارد
خصوصیات
تنقیدی، تجزیہ، منظم، عملی، مددگار
موزوں برج
غیرجانبدار برج
تاریخ پیدائش:
23 اگست تا 23 ستمبر
حاکم سیارہ:
عطارد
خصوصیات:
تنقیدی، تجزیہ، منظم، عملی، مددگار
موزوں برج:
غیرموزوں برج:
قابل برداشت برج:
غیرجانبدار برج:
سنبلہ افراد کیسے ہوتے ہیں؟
سنبلہ افراد کو اچھے برے کی تمیز خدا کی طرف سے عطا ہوتی ہے۔ یہ لوگ خوب صورت چیزوں کو پسند کرتے ہیں۔ بصیرت ان کی کامیابی کے راستے کھولتی ہے۔ ان کا کیرئیر بناتی ہے، صحت اچھی رکھتی ہے اور زندگی کے بارے میں ان کے تجربات کو خوشگوار بناتی ہے۔
سنبلہ افراد اکثر فیصلہ کرنے میں ہچکچاتے ہیں اور اس طرح اپنے آپ کو کچھ اصولوں کے تابع کرلیتے ہیں۔ پھر ان کا ذہن ان اصولوں پر پرورش پاتا رہتا ہے۔ اگر یہ اصول ان کے ذہنوں میں نقش ہو جائیں تو پھر یہ بعض بیماریوں کا بھی شکار ہو جاتے ہیں۔ اس لیے انہیں اپنے فیصلے خوب سوچ سمجھ کر کرنے چاہییں۔سنبلہ افراد بعض دفعہ نفسیاتی رد عمل کا شکار ہو جاتے ہیں۔ عمر کے ہر حصے میں ان میں نفسیاتی کشمکش موجود رہتی ہے۔
سنبلہ افراد دبلے پتلے مگر صحت مند ہوتے ہیں ۔یہ شرمیلے اور محتاط ہوتے ہیں۔ ان میں عاجزی کا عنصر بھی پایا جاتا ہے۔ گفتگو کرتے وقت یہ اپنی آنکھیں مخاطب کے چہرے پر رکھتے ہیں۔ یہ اپنے کپڑے بڑے اچھے سلواتے ہیں اور ان کے بالوں کا سٹائل بھی دلکش ہوتا ہے۔سنبلہ افراد کی شخصیت پروقار، حسین اور پرکشش ہوتی ہے۔ یہ اپنی خوبصورت شخصیت کی بدولت دوسروں کو بہت جلد متاثر کرلیتے ہیں۔

دوستی اور محبت
ایک عام سنبلہ کے لیے محبت ایک عجیب و غریب تجربہ ہوتا ہے۔ اس کے لیے وہ بہت گہری خواہش رکھتے ہیں اور اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے وہ بعض اوقات التجا بھی کرتے نظر آتے ہیں۔ تاہم جب انہیں محبت مل جاتی ہے تو پھر وہ عام طور پر اسے تکلیف دہ بنا دیتے ہیں۔ ان افراد کے دل و دماغ کے درمیان اکثر جذباتی فاصلہ ہو جاتا ہے۔محبت کے معاملے میں ان کے خواب ٹوٹنے اور مجروح ہونے پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
دوستی میں سنبلہ افراد صرف ان خاص افراد کو پسند کرتے ہیں جن میں مطلوبہ صفات پائی جاتی ہوں۔ ان کے دوستوں میں ذہین اور تصوراتی قسم کے لوگ شامل ہوتے ہیں۔ یہ دوستوں کی برائیاں بھی خوب کرتے ہیں۔ ان کو سماجی سرگرمیوں سے بڑی خوشی حاص ہوتی ہے۔ یہ اچھے مہمان نواز بھی ہوتے ہیں جس کا ان کے مہمانوں اور دوستوں پر اچھا اثر پڑتا ہے۔ان لوگوں میں مزاح کی حس بھی ہوتی ہے اور جب یہ اپنی سنجیدگی سے نکل آتے ہیں تو پھر یہ اپنی حس مزاح سے خود بھی لطف اندوز ہوتے ہیں اور دوسروں کو بھی تفریح مہیا کرتے ہیں۔ سنبلہ افراد کو چاہیے کہ وہ دوسروں کی تعریف کرنا سیکھیں۔
فیملی تعلقات
گھریلو زندگی کے بارے میں ان کا آئیڈیل نہایت بلند ہوتا ہے لیکن ان کی گھریلو زندگی میں بے قراری کا ایک عنصر پایا جاتا ہے۔ یہ لوگ گھر کی ظاہری حالت کو تنقیدی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ بدنظمی انکی فطرت کے خلاف ہے۔سنبلہ افراد کو ان کے گھر والے، رشتہ دار اور دوسرے لوگ بعض دفعہ غلط سمجھتے ہیں مگر سنبلہ کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ سب کے ساتھ گزارہ کرسکیں۔سنبلہ افراد اپنے والدین کے بڑے پیارے ہوتے ہیں جبکہ یہ اپنے بچوں سے بھی بڑی محبت کرتے ہیں۔ ایک پختہ ذہن کا سنبلہ مہربان ہوتا ہے اور دوستوں اور رشتہ داروں کی مدد کرتا رہتا ہے۔سنبلہ افراد ازدواجی زندگی میں بڑے باعمل ہوتے ہیں۔ وہ اپنے رفیق حیات کو خوش رکھنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔ سنبلہ عورت کو اپنے محبوب کے بارے میں تمام معلومات ہوتی ہیں۔ مثلا وہ کیا پسند کرتا ہے۔ اس کا پسندیدہ کھلاڑی کون ہے وغیرہ۔

دولت
سنبلہ کام کا برج ہے لیکن یہ اپنی اور دوسروں کی صلاحیتوں کے بارے میں کم تر اندازے لگاتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی صلاحیتوں کا صحیح اندازہ نہ لگا سکنے کے باعث چھوٹے موٹے کام کرنے پر تیار ہو جاتے ہیں۔ ان کاموں میں وہ اس قدر کھو جاتے ہیں کہ جب ان کی آنکھ کھلتی ہے تو ان کے سامنے ذمہ داریوں کا ایک انبار لگا ہوتا ہے جو ایک بار پھر ان کے ذہن کو ماؤف کر دیتا ہے۔ یہ افراد اس بات کو سمجھنے میں کافی دیر لگا دیتے ہیں کہ کمزوریاں ہرشخص میں ہوتی ہیں اور اگر ان کمزوریوں کو خود پر حاوی کرلیا جائے تو یہ آپ کو کھا جائیں گی۔
اگر سنبلہ افراد یہ طے کرلیں کہ کون سا کام واقعی ضروری ہے تو پھر وہ اسے پایہ تکمیل تک پہنچا کر چھوڑتے ہیں۔ اس طرح انہیں ایک ایسی بنیاد مل جاتی ہے جس کی مدد سے وہ زندگی میں فضول کاموں پر اپنا وقت ضائع نہیں کرتے۔سنبلہ افراد اس وقت بہت خوش ہوتے ہیں جب وہ بڑے بڑے کام مکمل کرلیتے ہیں۔سنبلہ افراد ذہنی اور جسمانی طور پر مستقل حرکت میں رہتے ہیں۔ لیکن یہ لوگ جسمانی محنت کی بجائے ذہنی محنت کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔سنبلہ افراد ذمہ دار اور ایمان دار ہوتے ہیں۔ ان میں خدمت کا جذبہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ یہ لوگ بہترین ڈاکٹر، بزنس مین، ماہر نفسیات اور آرٹسٹ ہوتے ہیں۔ ان کے مالی حالات اچھے رہتے ہیں اور اپنے مالی حالات کو بہتر بنانے کے لیے ان کو زندگی میں بہت سے مواقع ملتے ہیں۔
صحت
سنبلہ افراد باقی تمام برجوں کے مقابلے میں اپنی صحت کے بارے میں زیادہ فکر مند ہوتے ہیں اور ہمیشہ اپنی صحت کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ صحت مند رہنے کے ساتھ ساتھ بڑی عمر پاتے ہیں۔ سنبلہ افراد کا معدہ خراب رہتا ہے اور انہیں ہاضمے کی شکایت رہتی ہے۔ بعض دفعہ یہ لوگ اعصابی دباؤ کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔


 


اپنے تاثرات بیان کریں !