آپ کا ہفتہ کیسا گزرے گا؟

اگر آپ کو لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے خوف آتا ہے تو جان لیں کہ یہ خوف محض ذہنی ہوتا ہے،جسمانی سطح پر کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے آپ مارے نہیں جائیں گے۔اس سلسلے میں آپ جتنی زیادہ مشق کریں گے،اُتنا ہی خود کوبہتر محسوس کریں گے۔
یہ درست ہے کہ کشتی کے لئے محفوظ جگہ کنارہ ہے،لیکن کشتی کنارے پر رہنے کے لئے تو نہیں بنائی گئی۔کشتی کا اصل کام دریا میں چلنا ہے۔حرکت زندگی اور ٹھہراؤ موت ہے۔زمین ہر وقت گردش کر رہی ہے،دل ہر وقت دھڑک رہا ہے،بچہ پیدا ہوتے ساتھ ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیتا ہے۔آپ بھی ہاتھ پر ہاتھ دھرنے کی بجائے میدانِ عمل میں آئیں،قدرت آپ کا ساتھ دے گی۔
آپ چاہتے ہیں کہ آپ پر اعتماد کیا جائے اورآپ کی رائے کو عزت و احترام دیا جائے۔اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ مذاق میں بھی جھوٹ بولنا چھوڑ دیں۔سچ بولیں یا خاموش رہیں۔چند ہی دنوں میں آپ محسوس کریں گے کہ لوگ آپکی باتوں کو اہمیت دینا شروع ہو گئے ہیں۔
رات کو سات بادام بھگو کر رکھ دیں۔صبح نہار منہ کھا لیاکریں۔دماغی کارکردگی میں بھی اضافہ ہو گا،اوراگر بالوں کے مسائل سے دوچار ہیں تو چند ماہ میں بال گرنا بھی بند ہو جائیں گےاور سفید بال کالے بھی ہو جائیں گے۔
ماں باپ کو اہمیت دیں۔والدین جتنے مرضی بوڑھے ہو جائیں،گھر کا سب سے مضبوط ستون والدین ہی ہوتے ہیں۔


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

شردھا کپور کا بُرج
شردھا کپور، بولی وڈ کی نئی اداکارہ ہے جو کہ شکتی کپور کی بیٹی بن کر نہیں، بلکہ اپنے بل بوتے پر دن رات محنت کر کے کامیابی کے سفر پر چل نکلی ہیں۔ کم وقت میں اپنی الگ پہچان بنا کر انھوں نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ یونیورسٹی میں ٹاپر ہونے کے باوجود شردھا نے اداکاری کی خاطر سب چھوڑ دیا۔ بگ بی کی بہت بڑی فین ہونے کیوجہ سے شردھا نے کیریئر کا آغاز بھی انکی فلم میں ایک رول سے کیا۔ شردھا اتنی سی عمر میں انتہائی نڈر اور ایڈونچر لور ہیں۔ سوئمنگ کی اتنی شوقین ہیں کہ پوری ٹریننگ لے رکھی ہے۔
اتنی کامیاب اداکارہ بن جانے کے بعد بھی شردھا کو کچی سبزیا ں کھانے کا بہٹ شوق ہے، فاسٹ فوڈ چھوڑ کر یہ سبزیوں کیطرف زیادہ جاتی ہیں۔ ایک چیز جسکے بغیر شردھا کا گزارا نہیں، وہ چائے ہے۔ چائے میں انکی طاقت کا راز چھپا ہے۔ انکا ماننا ہے کہ چائے پی کر یہ خوش اور ایکٹو ہو جاتی ہیں۔ انکا صرف ایک ہی کرش ہے اور وہ ہے جونی دیپ۔ شردھا کو جونی کی ہر ادا سے پیار ہے۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ گانا بھی گا لیتی ہیں۔ عامر خان اور پر یانکا چوپڑا کیساتھ کام کرنا انکی دلی خواہش بھی ہے اور ان دونوں کوکافی پسند بھی کرتی ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 3 مارچ 1987ء (عمر31 سال)۔ مقام: انڈیا
آئیے ذرا شردھا کپور کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج حوت ہے۔ برج حوت کے لوگوں کی معصومیت اور شرافت انھیں فائدہ پہنچاتی ہے۔ یہ لوگ ہنرمند اور عقلمند ہوتے ہیں تبھی ہر کام میں جان ڈال دیتے ہیں۔ لیکن پھر بھی لوگوں پہ زیادہ بھروسہ انھیں کافی مہنگا پڑتا ہے اور پھر انھیں تکلیف ہوتی ہے۔ انھیں حقیقت پسند ہونا پڑے گا تا کہ بہتر زندگی گزار سکیں۔
شردھا کپور کی شخصیت میں یہ تمام خوبیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

 

امیتابھ بچن کا بُرج
امیتابھ بچن، بگ بی کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ بچپن میں ان کا نام انقلاب تھا،جو انقلاب زندہ باد کے نعرے سے متاثر ہو کر رکھا گیا تھا کیونکہ اس وقت بھارت کی آزادی کی جدوجہد زوروں پر تھی۔بعد میں ان کا نام بدل کر امیتابھ رکھا گیا جس کے معنی ہمیشہ رہنے والی روشنی کے ہیں۔ ان کی والدہ کا تعلق پاکستانی علاقہ فیصل آباد کے ایک سکھ گھرانے سےتھا۔اپنے فلمی سفر میں امیتابھ نے کئی بار ناکامی دیکھی۔شروع میں انکی بھاری اور منفرد آواز کے باعث کسی نے بھی کام نہ دیا، بعد میں یہی آواز انکی کامیابی کی وجہ بنی۔ لگاتار 12 فلمیں فلاپ ہونے کے بعد بھی انھوں نے ہمت نہ ہاری اور آخر تیر ہویں فلم نے انھیں شہرت بخشی۔ 1970ء میں ان کی شہرت کا آغاز ہوا، ا ور آج بولی وڈ میں انکا ہم پلہ کوئی نہیں ہے۔ 1982ء میں فلم کی شوٹنگ کے دوران لڑائی کا منظر کرتے ہوئے میز کا کونا لگنے سے امیتابھ سچ مچ شدید زخمی ہو گئے اور ان کی تلی پھٹ گئی اور کافی خون ضائع ہو گیا۔ ان کو فوراً ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ کئی مہینے زندگی اور موت کی کشمکش میں رہے۔ ان کے مداحوں نے مندروں میں دعائیں کیں اور چڑھاوے پیش کیے۔ بالآخر کئی ماہ کے علاج کے بعد وہ صحت مند ہو گئے۔
امیتابھ ہمیشہ سے ایئر فورس میں جانے کے خواہشمند تھے لیکن بد قسمتی سے ایسا نہ ہو پایا۔ ان کے پاس ڈبل ایم اے کی ڈگری ہے۔ ان میں ایک نمایاں خوبی یہ ہے کی دونوں ہاتھوں سے لکھ لیتے ہیں ۔جی جی دونوں ہاتھوں سے بیک وقت۔ انھیں پین اور گھڑ یاں جمع کرنے کا بے حد شوق ہے، ہزاروں کے قریب پین موجود ہیں انکے پاس۔ لوگ انھیں تحفےمیں بھی پین دیتے ہیں۔ یوں تو بولی وڈ کی بہت سی اداکارائیں انکی فین ہیں اور کہتی ہیں کی امیتابھ سا وجہیہ شخص کوئی نہیں۔لیکن امیتابھ صرف ایک ہی خاتون کی خوبصورتی کے اسیر ہیں اور وہ ہیں وحیدہ رحمان۔ امیتابھ نے اداکارہ جیا بچن سے شادی کی۔ بگ بی پولیو سے بچاؤ کی مہم میں بھی کوشاں رہتے ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا امیتابھ بچن کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 11 اکتوبر 1942 (عمر 75 سال)۔ مقام: اترپردیش، انڈیا
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج میزان ہے۔ برج میزان کے لوگ پرامن اور انصاف پسند ہوا کرتے ہیں۔ ان کو اکیلے رہنا ہر گز اچھا نہیں لگتا۔ دوسروں کی مدد کا جذبہ تو رکھتے ہیں لیکن ساتھ ساتھ ڈپلومیٹک بھی ہوتے ہیں۔ بحث سے اجتناب کرنا انکی عادت ہوتی ہے۔ لیکن فیصلہ لینے میں یہ لوگ ذرا ڈھیلے ہوتے میں، جسکی وجہ سے مار کھا جاتے ہیں۔ اگر یہ لوگ سوچ سمجھ کر فیصلے لیں تو ان کے لیے بہتر ہے۔
امیتابھ بچن میں یہ تمام خصوصیات واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !