Ilm ul Adad Numerology Easy

Panda Security - Antivirus & VPN WW

علم الاعداد کے ذریعے مزاج معلوم کریں
علم الاعداد کے ذریعے مزاج معلوم کریں
ہر انسان کا اپنا ایک عدد ہوتا ہے، جو اس پر اثرانداز ہوتا ہے۔اس عدد کے ذریعے انسان کی شخصیت کا جائزہ لیا جا سکتا ہے اور اسکی خوبیاں اور خامیاں معلوم کی جاسکتی ہیں اور انہیں دور بھی کیا جا سکتا ہے۔ ہمارا عدد ہمیں یہ بھی بتاتا ہے کہ ہمارا لکی دن، لکی تاریخ، لکی نمبر، لکی رنگ اور لکی سٹون کون سا ہے۔ ہم یہ بھی جان سکتے ہیں کہ کسی خاص عدد کی حامل خواتین کا مزاج کیسا ہوتا ہے۔ ہم اپنے عدد کو جان کر بہت سے فائدے اٹھا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم دوسروں کے عدد کو جان کر ان کی شخصیت کو زیادہ بہتر طریقے سے سمجھ سکتے ہیں اور غیر ضروری اختلافات اور غلط فہمیوں سے بچ کران سے بہتر تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں۔
عدد معلوم کرنے کا طریقہ
عدد معلوم کرنا نہایت آسان ہے۔ آپ جس دن پیدا ہوئے تھے، اس دن کیا تاریخ تھی؟ بس اس تاریخ کے ہندسوں کو آپس میں جمع کر لیں، جو بھی جواب آئے، وہی آپ کا عدد ہو گا۔
مثال
مثلاً اگر کوئی شخص 3 تاریخ کو پیدا ہوا ہے تو اسکا عدد 3 ہی ہے۔ اگر 9 تاریخ کو پیدا ہوا ہے تو اسکا عدد 9 ہی ہے۔ لیکن اگر کوئی شخص 24 تاریخ کو پیدا ہوا ہے تو اسکا عدد 6 ہوگا کیونکہ 6 = 4 + 2 ہوتا ہے۔ اس طریقہ سے ہر شخص کا عدد معلوم کیا جاسکتا ہے، جو کہ 1 سے 9 کے درمیان کوئی بھی ہندسہ ہو سکتا ہے۔
آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ عدد معلوم کرنے کے لیے پیدائش کا مہینہ اور سال شامل کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی، بلکہ صرف پیدائش کی تاریخ ہی کافی ہوتی ہے۔
اعداد اور انکے دلچسپ حقائق
آپ کا عدد 1 سے 9 تک کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ ذیل میں ہر عدد کے حامل شخص کی خوبیاں و خامیاں، لکی دن، لکی رنگ اور لکی سٹون وغیرہ بیان کیے گئے ہیں۔ انہیں پڑھ کر یقیناً آپ کے علم میں اضافہ ہو گا۔

Panda Security - Antivirus & VPN WW