Astrology in Urdu Aries Hamal Star 2018

آج کا دن کیسا گزرے گا؟

جب کوئی شخص اپنی زندگی کا ایک مقصد بنا لیتا ہے اور اسے اپنے اخلاص پر یقین ہوتا ہے،تو اُس کی زندگی میں کچھ بھی ہو جائے،وہ اُس مقصد کے حصول کا راستہ بنا لیتا ہے۔آپ میں بھی یہ صلاحیت موجود ہے کہ حالات کی اونچ نیچ کے باوجودآپ مثبت سوچ اپنا کر اپنے اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔
کچھ لوگ زندگی میں صرف اس لئے آتے ہیں کہ اُن جیسے دوسرے لوگوں سے بچا جائے۔
دوپہر کا کھانا تھوڑا کھایا کریں، اس طرح آپ خود کو زیادہ چُست محسوس کریں گے،ورنہ آپ پر سُستی اور غنودگی چھائی رہے گی۔بہتر حکمتِ عملی یہ ہے کہ صبح کا ناشتہ بہت اچھا کیا جائے تا کہ دوپہر کو بھوک کم لگے۔

 
یہ دن کتنا لکی ثابت ہو گا؟
موڈ

دولت

محبت

کیریئر

 
اِس دن آپ کے لئے موزوں افراد
فیملی، فرینڈز
جاب، بزنس
یہ دن کتنا لکی ثابت ہو گا؟
موڈ

دولت

محبت

کیریئر

اِس دن آپ کے لئے موزوں افراد
فیملی، فرینڈز
جاب، بزنس
Gemini Sign
Virgo Sign
 


 

 
 

 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

جان کینڈی کا بُرج
سابق امریکی صدر ہیں۔ یہ "جے ایف کے" نام سے بھی منسوب ہیں۔ جے ایف کے امریکہ کے موسٹ فیورٹ صدر بھی تھے۔ گو کہ انکی صحت ہمیشہ سے خراب تھی اور یہ مختلف جان لیوا بیماریوں میں گھرے رہے۔ انکی طبیعت اتنی خراب ہو جاتی تھی کہ لوگ انھیں آخری کلمات ادا کروا دیتے تھے۔ چار بار ایسا ہوا لیکن یہ پھر سے اٹھ بیٹھتے اور آخری کلمات وہیں رہ جاتے۔ انکی صحت کیوجہ سے آرمی اور نیوی دونوں نے انھیں ریجیکٹ کر دیا، لیکن اپنے والد کے تعلقات کی وجہ سے انہوں نے امریکی نیوی تک رسائی حاصل کر ہی لی۔
جان امریکہ کے امیر ترین صدر تھے۔ یہ اپنی تنخواہ خود پر خرچ نہیں کرتے تھے، بلکہ ساری تنخواہ چیرٹی کر دیاکرتے تھے۔ جان کو جانوروں کا اتنا شوق تھا کہ انکے دور میں وائٹ ہاؤس، گھر کم اور چڑیا گھر زیادہ تھا، جہاں بہت سے جانور تھے۔ جان حیرت انگیز صلاحیت رکھتے تھے، جہاں عام شخص ایک منٹ میں 300 الفاظ پڑھتا ہے، وہاں جان ایک منٹ میں 1200 الفاظ پڑھ لیا کرتے تھے جی جی 1200۔ انکی سپیڈ غیر معمولی تھی۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 29 مئی 1917ء۔ مقام: امریکہ
آئیے ذرا جان کینڈی کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج جوزا ہے۔ برج جوزا کے لوگوں میں معصومیت، شفقت، رحمدلی اور تجسس پایا جاتا ہے۔ ان لوگوں کی فطرت انھیں ہر راز کے پیچھے چھپی وجہ تک پہنچا ہی دیتی ہے۔ لیکن انکو مسئلہ تب ہوتا ہے جب کوئی فیصلہ لینا پڑے، ایسے پوائنٹ پر آکر انکی سیٹی گم ہو جاتی ہے۔ اگر یہ تھوڑا ٹھنڈے دماغ سے سوچیں تو کچھ بھی مشکل نہیں لگے گا۔
جان کینڈی میں یہ تمام چیزیں دیکھی جا سکتی ہیں۔

 

آئن سٹائن کا بُرج
Albert Einstein
بیسویں صدی کا سب سے بڑا سائنس دان البرٹ آئن سٹائن تھا۔ اس کی تھیوریز نے تو گویا دنیا ہی بدل کر رکھ دی اور جہاں خلاؤں کے بھید کھولے، وہاں ایٹم بم کی بھی بنیاد رکھی۔ لیکن آئن سٹائن کو ایٹم بم کا ساری زندگی پچھتاوا ہی رہا۔ دنیا کا یہ غیر معمولی شخص جب پیدا ہواتواس کا سر بہت عجیب سا تھا۔ اسکی والدہ کا خیال تھا کہ شاید یہ کبھی ٹھیک نہ ہو، لیکن چند دنوں کے بعد اس کا سر ٹھیک ہو گیا۔ آئن سٹا ئن 4 سال کی عمر تک بات نہ کر سکتا تھا، اسے بولنے میں دشواری ہوتی تھی۔ لیکن وہ شروع سے ہی میتھ اور فزکس میں بہت دلچسپی لیتا تھا۔ اس کا والد اسے الیکٹریکل انجینئر بنانا چاہتا تھا لیکن آٗئن سٹائن کا خیال تھا کہ کالج کا روائتی رٹہ سسٹم اس کی تخلیقی صلاحیتوں کی راہ میں رکاوٹ بنے گا، لہذا اس نے انجینئرنگ کالج چھوڑ دیا۔
آئن سٹائن کو فوجی زندگی سے نفرت تھی۔اسی لیے اپنا ملک جرمنی چھوڑ دیا جہاں کچھ عرصہ فوجی ملازمت لازمی تھی۔ وہ سوئٹزرلینڈ آ گیا جہاں اس نے فزکس کے چارسالہ ڈگری پروگرام میں داخلہ کے لیے کالج کا انٹری ٹیسٹ دیا لیکن جنرل نالج کے پورشن میں اچھے نمبر نہ آنے کے سبب اسے داخلہ نہ مل سکا۔ لیکن اگلے سال دوسری کوشش میں داخلہ مل گیا۔گریجویشن کے بعد اس کے چند کلاس فیلوز کو کالج نے ہی جاب دے دی، لیکن آئن سٹائن کو جاب نہ مل سکی۔ دو سال تک اسے کوئی مناسب جاب نہ مل سکی۔ اس نے کچھ عرصہ عارضی ٹیچر کے طور پر بھی کام کیا، پھر اسے ایک دفتر میں کلرک کی جاب مل گئی۔ اور اس کے مالی حالات کچھ بہتر ہو گئے۔ اب اس نے اپنی کالج کی کلاس فیلو سے شادی کر لی۔ وہ خود یہودی تھا جبکہ اس کی بیوی عیسائی تھی۔آئن سٹائن نے ریسرچ جاری رکھی اور کچھ ریسرچ پیپرز شائع کئے۔ جس پر اسے سوئٹزرلینڈ کی یونیورسٹی نےPhD کی ڈگری دی اور پروفیسر بھی مقرر کر دیا ۔ چند سال بعد جرمنی سے اچھی تنخواہ کی آفر ہوئی تووہ واپس اپنے ملک جرمنی آگیا۔
آئن سٹائن کی پہلی بیٹی شادی سے پہلے پیدا ہوئی۔ جبکہ دوسرا بیٹا شادی کے چھ ماہ بعد پیدا ہوا۔جرمنی آنے کے بعد آئن سٹائن کے اپنی بیوی سے تعلقات کشیدہ ہو گئے۔جلد ہی طلاق ہو گئی اور اسکی بیوی غم سے نڈھال ہو کر واپس سوئٹزرلینڈ چلی گئی۔ وہاں اپنے بچوں کو اکیلے ہی پالا۔بیٹا پڑھ لکھ کر امریکہ میں پروفیسر بن کر چلا گیا اور جب آئن سٹائن کی بیوی کی وفات ہوئی تو ہسپتال میں اس کے پاس کوئی نہ تھا۔
آئن سٹائن پہلی جنگ عظیم کا سارا عرصہ جرمنی میں رہا۔یہاں اس کی ایک کزن اپنی جوان بیٹی کے ساتھ مقیم تھی۔ آئن سٹائن اسی کش مکش میں رہا کہ اپنی کزن سے شادی کرے یا اس کی جوان بیٹی سے۔ لیکن بیٹی نے آئن سٹائن میں دلچسپی نہ لی تو اس نے اپنی کزن سے ہی شادی کر لی۔ اپنی تھیوری سےشہرت پانے کے بعد آئن سٹائن نے دنیا بھر کے دورے کئے۔ اسےنوبل پرائز بھی دیا گیا۔ جب جرمنی میں یہود مخالف ہٹلر کی حکومت آئی تو اس نے جرمنی کو چھوڑ کر اپنی دوسری بیوی کے ہمراہ امریکہ کی شہریت لے لی اور یہاں پروفیسر لگ گیا۔
اب آئن سٹائن قدرت کی تمام طاقتوں کی ایک متحد تھیوری دریافت کرنا چاہتا تھا، لیکن اسے کامیابی نہ ہوسکی۔ وہ کوانٹم تھیوری کے بھی سخت خلاف تھا، اس کے مطابق یہ ایک عارضی تھیوری تھی اور جلد ہی ایک بہتر تھیوری سامنے آئے گی جس میں اس کی خامیاں نہ ہوں گی۔لیکن کوانٹم تھیوری سائنسدانوں میں مقبول ہوتی گئی۔
جب ہٹلر نے دوسری جنگ عظیم کا آغاز کر دیا تو آئن سٹائن نے امریکی صدر سے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ہٹلر ایٹم بم بنوا لے، لہذا اس سے پہلے امریکہ کو ایٹم بم بنا لینا چاہیے۔امریکہ نے اس تجویز پر عمل کرتے ہوئے ایٹم بم بنا لیا اور جاپان پر گرا بھی دیا، جو کہ جرمنی کا اتحادی تھا۔ایٹم بم سے لاکھوں لوگوں کی ہلاکت کے بعد آئن سٹائن کو سخت پچھتاوا ہوا۔
آئن سٹائن کو جرابیں پہننا پسند نہیں تھا، کسی بھی صورت میں جرابیں نہیں پہنتا تھا۔ اسے اسرائیل کا صدر بننے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن اس نے یہ پیشکش قبول نہ کی۔ آئن سٹائن اتنا مشہور ہو چکا تھا کہ عام لوگوں سے اپنے آپ کو چھپانے کے لیے وہ مکر جایا کرتا تھا کہ میں آئن سٹائن ہوں۔ مشہور امریکی اداکارہ مارلن منرو آئن سٹا ئن کی شخصیت سے بہت متاثر تھی۔آئن سٹا ئن کی موت کے بعد اس کی لاش کو جلا دیا گیا لیکن اس کے دماغ کو ریسرچ کیلئے محفوظ کر لیا گیا تا کہ یہ جانا جا سکے کہ کس چیز نے اسے غیر معمولی ذہین انسان بنا دیا۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 14مارچ1879 (عمر76 سال) ۔ مقام: جرمنی
آئیے ذرا آئن سٹائن کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا بُرج حوت ہے۔ برج حوت کے لوگ بہت باصلاحیت اور ہوشیار ہوتے ہیں۔ہر کام جوش اور جذبہ کے ساتھ کرتے ہیں۔ میوزک میں بھی دلچسپی لیتے ہیں۔ لیکن یہ لوگ حقیقت سے بھاگتے ہیں۔ یہ لوگوں پرانحصار کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں یہ بعد میں انھی کا شکار بھی ہوتے ہیں۔اگر یہ تھوڑا سا احتیاط کریں، تو بہتر زندگی گزر سکتی ہے۔
آئن سٹائن میں آپ یہ سب کچھ دیکھ سکتے ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !