گزرے دن کا ہاروسکوپ

لوگوں کے رویے کے پیچھے موجود وجوہات جاننے کی کوشش کریں،اس طرح آپ انہیں زیادہ بہتر طریقے سے ڈیل کرسکیں گے۔یہ وجوہات کچھ بھی ہو سکتی ہیں:آپ کی ذات پر عدم اعتماد،تعلیم کی کمی،احساسِ محرومی،وقت گزاری،عدم تحفط کا احساس ،عادت سے مجبوری وغیرہ۔اگر آپ درست وجہ کو جان لیں تو آپ کے دوسروں سے تعلقات بھی درست ہو جائیں گے۔
اعتدال پسندی سے کام لیں،تا کہ صحت کے مسائل پیش نہ آئیں،کیونکہ صحت، دولت سے بھی زیادہ قیمتی چیز ہے۔
کوشش کریں کہ ہر وقت باوضو رہیں،آپ کو پر اسرار طور پرایکسٹرا انرجی ملے گی۔

 
یہ دن کتنا لکی ثابت ہو گا؟
موڈ

دولت

محبت

کیریئر

 
اِس دن آپ کے لئے موزوں افراد
فیملی، فرینڈز
جاب، بزنس
یہ دن کتنا لکی ثابت ہو گا؟
موڈ

دولت

محبت

کیریئر

اِس دن آپ کے لئے موزوں افراد
فیملی، فرینڈز
جاب، بزنس
Pisces Sign
Taurus Sign
 


 

 
 

 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

بانو قدسیہ کا بُرج
اصل نام قدسیہ چٹھہ ہے۔ پاکستان کی بے مثال مصنفہ، دانشور اور روحانی خاتون ہیں۔ انکی تحریروں میں جہاں تفریح کیلئے سنسی خیز کہانیاں ہیں، وہیں ان میں دین و دنیا کے بھی کئی فارمولےموجود ہیں۔ آج کے زمانے کی جدید کہانیاں جن سے عام شخص کا تعلق ہے۔ یہ تقسیم ہند کے بعد پاکستان آئی تھیں۔ ان کی فیملی میں مختلف آرٹس میں ماہر لوگ موجود تھے، تبھی بانو نے بھی پانچویں جماعت سے ہی چھوٹی چھوٹی کہانیاں لکھنا شروع کر دی تھیں۔ اردو میں ہی ماسٹرزکیا اور کالج میں پھر پڑھانا شروع کردیا۔
انکی شادی نامور مصنف اشفاق احمد سے ہو ئی۔ دونوں کی ملاقات گورنمنٹ کالج لاہور میں ہوئی اور دونو ں زندگی کے آخری لمحوں تک ساتھ رہے۔ دونوں کا تعلق ایک ہی شعبے سے تھا، تبھی جہاں جہاں بانو قدسیہ کا ذکر ہوتا ہے اشفاق احمد کی بھی بات لازمی ہوتی ہے۔ انکے شوہر نے انکو بہتر بنانے میں انکا بہت ساتھ دیا۔ بانو قدسیہ کی مشہور تحریر راجا گدھ اپنی مثال آپ ہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 28 نومبر 1928ء۔ مقام: فیروزپور، انڈیا
آئیے ذرا بانو قدسیہ کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج قوس ہے۔ برج قوس کے لوگوں میں بہت سی خصوصیات پائی جاتی ہیں جیسا کہ یہ لوگ انتہائی مزاحیہ طبیعت کے مالک ہوتے ہیں، بڑی سنجیدہ بات بھی بہت اچھے انداز میں لوگوں تک پہنچا دیتے ہیں۔ یہ لوگ کافی سخی ہوتے ہیں۔ لیکن ذرا سے بے صبرے ہوتے ہیں، ہر کام انھیں جلدی جلدی کرنے کی عادت ہوتی ہیں۔ انھیں تھوڑا تحمل سیکھنا چاہیئے۔
بانو قدسیہ میں یہ تمام خوبیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

 


اپنے تاثرات بیان کریں !