Lucky Unlucky Angles

سیاروں کے درمیان لکی اور غیر لکی زاویے
سیاروں کے درمیان لکی اور غیر لکی زاویے
آپ کا ہاروسکوپ بنانے اور آپکے مستقبل کے بارے میں پیشنگو ئی کرنے کے لئے ماہرین آسٹرولوجی کو مندرجہ ذیل معلومات کی ضرورت ہوتی ہے:
  1. آپ کا برج کون سا ہے؟
  2. آپکے زائچہ کے اندر سورج، چاند اور دیگر سیارے کس کس شعبے(گھر) میں موجود ہیں؟
  3. آپکے زائچہ کے اندر سورج، چاند اور دیگرسیاروں کے درمیان کون سے زاویےبن رہے ہیں؟
شروع کے دو پوائنٹس کے متعلق ہم پچھلے آرٹیکلز میں پڑھ چکے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم تیسرے پوائنٹ یعنی سیاروں کے درمیان زاویوں کی بات کریں گے۔

سیاروں کی انرجی
سورج، چاند اوردیگر سیاروں (عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری، زحل، یورینس، نیپچون، پلوٹو) کی اپنی اپنی فطرت ہے اور یہ اسی کے مطابق انرجی رکھتے ہیں جیسا کہ:
  • سورج برتری، کنٹرول اور ترجیحات کو ظاہر کرتا ہے۔
  • چاند جذبات و احساسات کو ظاہر کرتا ہے۔
  • سیارہ عطارد گفتگو اور اظہار خیال کا سیارہ ہے۔
  • سیارہ زہرہ( یعنی وینس) محبت ، دولت اور خوبصورتی کا سیارہ ہے۔
  • سیارہ مریخ غصہ،جھگڑا، جنگ اور طاقت کا سیارہ ہے۔
  • سیارہ مشتری خوش قسمتی اور کامیابی کا سیارہ ہے۔
  • سیارہ زحل بد قسمتی اور زوال کا سیارہ ہے ۔
  • سیارہ یورینس اچانک تبدیلی کا سیارہ ہے۔
  • سیارہ نیپچون کنفیوژن، خواب و خیال اور تصوراتی چیزوں کا سیارہ ہے۔
  • سیارہ پلوٹوایسی تبدیلیوں کا سیارہ ہے ، جن کے اثرات لمبے عرصے تک قائم رہیں۔
سیاروں کے درمیان باہمی زاویے
سیاروں کے درمیان زاویوں سے ماہرین آسٹرولوجی کو یہ پتہ چلتا ہے کہ ان کی انرجی آپکومثبت یا منفی ، کس انداز میں متاثر کرے گی؟ کیونکہ کچھ زاویے لکی ہوتے ہیں اور کچھ غیرلکی۔ زاویوں سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ کسی سیارہ کی انرجی آپکو باآسانی مل جائے گی یا آپ کو اس سے فائدہ اٹھانے کے لیےکچھ کوشش بھی کرنی پڑے گی۔
0° کا زاویہ
اگر دو سیاروں کے درمیان زاویہ °0 کا ہو تو اس کا اثر آپ پر مثبت ہوتا ہے، اگر وہ دونوں سیارے آپس میں مطابقت رکھتے ہوں (مثلاً زہرہ اور چاند)۔ تاہم اگر وہ سیارے ایسے ہوں جن کی آپس میں مطابقت نہیں ہے (مثلاً مریخ اور نیپچون)، تو پھر اس زاویہ کا اثر آپ پر منفی ہوگا۔
60° کا زاویہ
اگر دو سیاروں کے درمیان زاویہ °60 کا ہوگا تو اسکا آپ پر اثر مثبت ہوگا ۔کیونکہ یہ زاویہ ظاہر کرتا ہے کہ آپکو آسانی سے بہت سارے مواقعے حاصل ہونگے اور اگر آپ نے محنت کرکے ان سے فائدہ اٹھایا توآپ اپنے مقصد میں کامیاب ہونگے۔
90° کا زاویہ
اگر زاویہ °90 کا ہے تواس کا آپ پر اثر منفی ہوگا ۔کیونکہ یہ زاویہ ظاہر کرتا ہے کہ دونوں سیارے ایک دوسرےکی مخالفت میں ہیں۔ اس وجہ سےآپکو مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑےگا اور کامیابی میں تاخیر ہوگی۔ لہذا آپکو بہت زیادہ محنت کی ضرورت پڑے گی اور کچھ سمجھوتے کرنے پڑیں گے، ان معاملات پر کہ جن کی نمائندگی یہ سیارے کرتے ہیں۔
120° کا زاویہ
اگر زاویہ °120 کا ہے تو آپ پر سیاروں کی انرجی کا بہت مثبت اثر پڑےگا۔ یہ خوش قسمت ترین زاویہ ہے۔آسانیاں، خوش قسمتی، مواقع اور کامیابیاں آپکی منتظر ہوں گی۔ تاہم اگرآپ نے سستی دکھائی تو یہ مواقع ضائع ہوسکتے ہیں۔
180° کا زاویہ
اگر °180 کا زاویہ ہوتو اس کا اثر عموماً منفی ہوتا ہے۔ یہ زاویہ ذہنی دباؤ، ٹینشن اور فرسٹریشن کو ظاہر کرتا ہے۔اس ٹینشن کو دور کرنے کے لیے آپ کو ان دونوں سیاروں کی انرجی کے درمیان ایک توازن اختیار کرنا پڑے گا۔ اور دونوں کو ان کا مناسب مقام دینا پڑے گا۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو آپ کی زندگی ڈسٹرب رہے گی۔

 


 
 


اپنے تاثرات بیان کریں !