Chinese Numerology Urdu

چینی علم الاعداد کے ذریعے اپنا مستقبل جانیں
چینی علم الاعداد کے ذریعے اپنا مستقبل جانیں
چینی علم الاعداد کے ذریعے مستقبل سے متعلق کسی بھی سوال کا جواب جاننےکے لیے اپنے سوال کو ذہن میں رکھ کر مندرجہ ذیل میں سے کوئی سے آٹھ اعداد منتخب کرلیں۔ (آپ کسی عدد کو ایک سے زائد بار بھی منتخب کر سکتے ہیں۔)
8 7 6 5 4 3 2 1
اب اپنے منتخب شدہ اعداد کو آپس میں جمع کرلیں۔ جمع کرنے سے آپ کے پاس آٹھ سے لے کر چونسٹھ کے درمیان کوئی بھی عدد بطور جواب آسکتاہے۔ جو عدد بھی جواب آئے، مندرجہ ذیل ٹیبل میں جا کر دیکھئے کہ اس عدد کے سامنے کیامعنی لکھا ہوا ہے۔ یہی آپ کے ذہن میں موجود سوال کا جواب ہو گا۔

مثال
مثلاً آپ نے یہ اعداد منتخب کیے: 4 5 3 8 5 3 2 1۔ اب ان کو آپس میں جمع کیا تو 31 کا عدد حاصل ہوا یعنی 31 = 4+5+3+8+5+3+2+1۔ اور مندرجہ ذیل ٹیبل میں جا کر دیکھا تو 31 کے آگے لکھا ہوا تھاکہ:
"فی الحال ہر چیز آپ کی کامیابی اور خوشی کے لیے سازگار ہے۔ ہمت کرکے آگے بڑھیں۔ آپ کی منزل دور نہیں۔ "
اس طرح آپ بوقت ضرورت اپنےذہن میں موجود کسی بھی سوال کا جواب حاصل کر سکتے ہیں۔
اعداد کے معانی
  1. کسی بات میں آپ بہت جلد کامیاب ہونے والے ہیں۔ لیکن محتاط رہیں آپ کی خوشی رنج میں بدل سکتی ہے۔ برے وقت سے ہر وقت خبردارر ہیں۔
  2. آپ پر عنقریب ایک مشکل امتحان آسکتا ہے، جو آپ کی شخصیت سے متعلق ہے۔ ایسے وقت میں اپنے کسی مخلص دوست سے مشورہ لیں مگر ساتھ ہی ساتھ اپنے ذہن سے بھی کام لیں۔
  3. دنیا جو کہتی ہے، کہنے دیں۔ وہ وقت دور نہیں جب آپ کی شہرت کافی پھیل جائے گی۔ آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔
  4. ہوسکتا ہے آپ کی پیچیدگیوں میں مزید اضافہ ہوجائے مگر آپ کو چٹان کی طرح اپنے ارادے پر قائم رہنا چاہیے۔ عنقریب آپ کے مالی حالات بہتر ہوجائیں گے۔
  5. آپ کے حالات بہت جلد سدھر جائیں گے۔ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔
  6. کسی واقعہ کا آپ پر بڑا اثر ہوگا۔ لیکن اس کے بعد آپ کو غیر متوقع خوشی نصیب ہوگی۔
  7. ایسے اثر اور صحبت سے دور رہیں ،جو آپ کی ہمت کو گرہن لگادے۔ بعض اوقات آپ کے جذبات بھڑک اٹھیں گے۔ اپنے جذبات پر قابو رکھیں۔
  8. آپ کو غیر متوقع طور پر کچھ پریشانی ہو سکتی ہے۔ جس کی وجہ آپ کو خود بھی معلوم نہ ہوگی۔
  9. اگر آپ نے اپنی عادات اور خصائل کو بروقت نہ سدھارا اور اپنے اندر ایک غیر معمولی تبدیلی پیدا نہ کی، تو آپ مصیبت میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔
  10. کامیابی و کامرانی عنقریب آپ کے قدم چومنے والی ہے اور اس فتح کا انحصار آپ کی محنت پر ہے، جو آپ لگاتار کئی سال سے کررہے ہیں۔
  11. یہ ایک خطرے کی علامت ہو سکتی ہے۔ ایک مصیبت آپ کی راہ دیکھ رہی ہے، جو آپ کے کسی قریبی دوست کی وجہ سے پیدا ہوسکتی ہے۔
  12. یہ ایک نہایت ساز گار علامت ہے۔ آپ کے لیے ایک بہت بڑی خوشی پیدا ہونے والی ہے۔ جو محبت کے سلسلے میں ہوگی۔
  13. آپ کے لیے زندگی کا میدان کھلا ہے۔ عقل و ہوش سے ہر بات کا جائزہ لیں اور کوئی کام کرنے سے پہلے تین بار سوچ لیں۔
  14. آپ کے لیے سوائے کامیابی کے اور کچھ نہیں۔ آپ دولت، شہرت اور مسرت کے مالک بنیں گے، بس کوشش جاری رکھیں۔
  15. مستقبل میں کچھ سیاہ بادل منڈلا رہے ہیں۔ آپ پر کوئی مصیبت آسکتی ہے ،لیکن کسی حقیقی دوست کی مدد آپ کی رہنمائی کرے گی۔
  16. آپ کی خواہشات اور ارادوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے آپ کو والدین کی دعاؤں کی ضرورت ہو گی۔
  17. اپنی حالت کو بدلنے کے لیے کسی کی مدد یا سہارا نہ ڈھونڈیں۔ ہر معاملہ میں اپنی ذات پر انحصار کریں۔
  18. اپنی ہٹ دھرمی پر اڑے رہنا آپ کے لیے نقصان دہ ہے۔ اس سے آپ بہت بڑا موقع ہاتھ سے کھوسکتے ہیں۔
  19. آپ اپنے دوستوں اور ہم پیشہ لوگوں سے خبردار رہیں۔ ایک مصیبت آپ کے راستے میں حائل ہو سکتی ہے۔
  20. آپ اپنے ارادے پر کاربند رہیں اور اس بات کی پرواہ نہ کریں کہ کوئی آپ پر ہنستا ہے۔ آپ وہ کام کرنے والے ہیں جو کوئی اور نہیں کرسکا ۔اورجو آپ کے لیے دولت اور مسرت کا باعث بھی ہوگا۔
  21. یہ بڑا خوش نصیب عدد ہے۔ آپ بالکل نہ گھبرائیں اور اس کام پر جمے رہیں جو آپ کر رہے ہیں۔
  22. آپ بہت جلد غصے میں آجانے سے محتاط رہیں۔ ان باتوں سے پرہیز کریں جو آپ کے غصہ کو بھڑکا دینے والی ہوں۔ ہوسکتا ہے کہ غصے میں آپ ایک شاندار موقع ہاتھ سے کھودیں۔
  23. جب تک آپ مضبوط ارادے اور بلند ہمتی کو اپنے کردار میں شامل نہ کریں گے، آپ ان مرحلوں میں کامیاب نہ ہوسکیں گے جو آپ کی ہمت کا امتحان لے رہے ہیں۔
  24. فی الحال ہر چیز آپ کی کامیابی اور خوشی کے لیے سازگار ہے۔ ہمت کرکے آگے بڑھیں۔ آپ کی منزل دور نہیں۔
  25. آپ کو ایک کٹھن مرحلے سے گزرنا پڑسکتا ہے۔ اور آپ کی مالی پوزیشن گر سکتی ہے۔ مناسب منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔
  26. آپ سنہرے خواب دیکھتے رہتے ہیں جو آپ کو کچھ فائدہ نہ پہنچاسکیں گے ، جب تک کہ آپ انہیں عملی جامہ نہ پہنائیں۔
  27. آپ کو بہت جلد کوئی سفر کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ سفر نہایت خوشگوار ہوگا۔
  28. آپ کو کسی با اثر شخص سے مدد ملنے والی ہے ،جس کی ملاقات آپ سے غیر متوقع طور پر ہوگی۔
  29. آپ کے لیے شادی نہایت زبردست اثر رکھتی ہے جس کے بعد آپ کی زندگی میں نہایت خوشگوار انقلاب آ سکتا ہے۔
  30. ہو سکتا ہے کہ آپ ناکامی کا منہ دیکھنے والے ہیں۔ جو جلد سامنے آسکتی ہے۔ بہرحال آپ کو ایک ادھیڑ عمر کی عورت سے خطرہ ہوسکتا ہے۔
  31. آپ کو چند اداسیاں یا دل ٹوٹنے کے واقعات پیش آنے کے امکانات موجود ہیں۔
  32. آپ کے لیے خطرہ درپیش ہے کہ آپ ایک موقعہ پر جلد بازی سے کام لیتے ہوئے ایک بہت بڑے واقعہ کو غلط سمجھ لیں گے۔ آپ کے محسوسات آپ کو صحیح سوچنے سے باز رکھ سکتے ہیں۔
  33. آپ کوئی ایسا کام کریں گے جو آپ کی خوشی کی راہیں کھول دے گا۔ ممکن ہے کہ ابتدامیں آپ اسے معمولی واقعہ خیال کریں ،مگر پھر آپ کو اس کی صحیح قدر و قیمت معلوم ہوجائے گی۔
  34. آپ کی ایک چھوٹی سی مہربانی آپ کو اندازے سے بڑا انعام دے گی اور آپ خوش ہو جائیں گے۔
  35. بہت سی کشمکش اور مایوسیوں کے بعد آپ کو فتح نصیب ہونے والی ہے۔ اپنے دوستوں کی قدر کریں، وہی آپ کےمسئلوں کو حل کرسکتے ہیں۔
  36. محبت کے سلسلے میں آپ کو ایک خطرہ لاحق ہو سکتاہے۔ آپ اس کا مضبوط دل سے مقابلہ کریں۔ آپ کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
  37. اگر آپ نے اپنے بہترین دوستوں کی نصیحت کا مذاق اڑایا تو پھر آپ کو ایک بہت بڑے امتحان سے گزرنا پڑ سکتاہے۔
  38. کوئی وفاداردوست آپ پر نہایت خوشگوار اثر ڈال سکتا ہے۔ بشرطیکہ آپ اس کی ہمدردی کی قدر کریں اور کسی وقت بھی اسے نظروں سے نہ گرائیں۔
  39. اگر آپ غیر شادی شدہ ہیں تو اپنے محبوب کے انتخاب میں احتیاط سے کام لیں۔ اگر آپ شادی شدہ ہیں تو اپنے رفیق حیات یا رفیقہ حیات سے کوئی جھگڑا نہ کریں ورنہ پریشانی ہوسکتی ہے۔
  40. صورتحال کا اچھی طرح تجزیہ کریں، اس کے بعد کو ئی قدم اٹھائیں تا کہ کامیابی حاصل کر سکیں۔
  41. آپ کے ارد گرد پرسکون، خوشگوار گھریلو زندگی اور بہت سے بچے اور وفا دار دوست ہیں۔
  42. ان لوگوں سے خبردار رہیں جو آپ کا مقابلہ کرتے رہتے ہیں۔ ان میں سے کوئی ایک ایسا بھی ہے جو بظاہر آپ کا دوست ہے مگر وہ ہر وقت کسی ایسے موقعہ کی تاک میں رہتا ہے کہ آپ کو نقصان پہنچاسکے۔
  43. ایک عورت آپ کے لیے برا وقت لاسکتی ہے۔ اس سے آپ کی عزت و شہرت کو بڑا نقصان پہنچے گا۔ اگر اس عورت کے سلسلے میں آپ کوئی امید لگائے بیٹھے ہیں تو اسے ختم کردیں۔
  44. ایک آدمی جس سے آپ ابھی تک نہیں ملے، آپ سے بڑا جھگڑا کرے گا اور پھر نتیجہ کے طور پر آپ کا دشمن بن سکتا ہے۔ اس سے خبردار رہیں۔
  45. آپ کو اپنے کسی عزیز، کسی دوست کے لیے قربانی دینا پڑسکتی ہے۔ لیکن یاد رکھیں کہ نیکی کا بدلہ ضرور ملتا ہے۔
  46. اپنی امید کو بروئے کار لانے کے لیے آپ کو بڑی جدوجہد کرنا پڑ سکتی ہے۔ اگر آپ نے دانائی سے کام لیا تو تمام دشواریوں پر فتح پالیں گے اور جو چاہتے ہیں ،مل جائےگا۔
  47. کاروبار کے سلسلے میں آپ کو ایک مصیبت پیش آسکتی ہے۔ ایک رقیب آپ کی قوت برداشت کا امتحان لینے والا ہے۔ اس کے پنجے سے نکلنے کے لیے آپ کودانش مندی اور جرأت کی ضرورت ہے۔
  48. آپ ایک ایسے قانونی نکتے میں پھنس سکتے ہیں، جس کی وجہ سے عدالت میں آپ کی یا آپ کے نمائندہ کی حاضری ضروری ہوگی۔ اگر آپ کمزور دل اور غیر مستقل مزاج ثابت ہوں گے تو نقصان اٹھا سکتے ہیں۔
  49. آپ اپنی حرکات سے محتاط رہیں اور ان فیصلوں کو سوچ سمجھ کر کریں جن کا تعلق آپ کے نزدیک رہنے والوں سے ہے۔ اس بات کا خطرہ ہے کہ آپ ایک ایسا قدم اٹھا بیٹھیں گے جس کے لیے پچھتانا پڑ سکتا ہے۔
  50. آپ کا ایک غلط قدم اٹھ جانے سے ایک بہت بڑی ناخوشگوار صورت حال آپ کے راستے میں ہے۔اس ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے جو بھی قدم اٹھائیں، سوچ سمجھ کر اٹھائیں۔
  51. ایک غیر دانش مندانہ قدم آپ کے لیے مصیبت لاسکتا ہے۔ ممکن ہے کہ آپ اپنی موجودہ پوزیشن کو کچھ عرصے کے لیے کھوبیٹھیں ۔ احتیاط کریں۔
  52. شروع شروع میں آپ کو تکلیف اور کشمکش ہوسکتی ہے۔ مگر بعد میں آپ کا کوئی عزیزیا دوست آپ کی مدد کرے گا۔ اور آپ کا بوجھ ہلکا بھی ہوجائے گا۔
  53. اگرچہ مشکلات موجود ہیں لیکن اگر آپ نے سوچ بچار سے کام لیا تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔
  54. آپ کو بہت جلد کامیابی نصیب ہوگی۔ لیکن وقتی طور پر مشکل مرحلے اور مایوسیاں پیش آئیں گی۔ ان نشیب و فراز میں سب مشکلات آپ کی اپنی پیدا کردہ ہوں گی۔ لاپرواہی نہ کریں ورنہ آپ اپنے برے دنوں کے لیے اپنے ہاتھوں سے راستہ تیار کریں گے۔
  55. آپ دنیا میں بڑی ترقی کرنے والے ہیں ۔ آپ محبت کے معاملے میں کاروبار نہ کیجئے۔ محبت اور دولت دو الگ چیزیں ہیں۔
  56. مشکلات میں آپ بڑے شوق سے اپنے دوستوں سے مدد حاصل کریں۔ مگر کامیابی کا دارومدار آپ کی اپنی کوششوں پر ہے۔
  57. سستی اور ڈر کو اپنے دل میں جگہ نہ دیں۔ انتہائی پریشانی میں بھی مسکرائیے، آپ کےغم کا یہی علاج ہے۔

 
 


اپنے تاثرات بیان کریں !