Ilm e Ramal Urdu

علم رمل کے ذریعے اپنا مستقبل جانیں
علم رمل کے ذریعے اپنا مستقبل جانیں
علمِ رمل کے ذریعے آپ مستقبل سے متعلق کسی بھی سوال کا جواب تین سکے اچھال کر نہایت آسانی سے معلوم کر سکتے ہیں۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ اپنے سوال کو ذہن میں رکھیں اور کوئی سےتین سکے اچھال کر کسی سطح پر پھینک دیں۔ سکے کے سیدھے رخ یعنی ہیڈ کی قیمت 3 ہے، جبکہ الٹے رخ یعنی ٹیل کی قیمت 2 ہے۔ سکے اچھالنے سے جتنے ہیڈ یا ٹیل آئیں، اسی لحاظ سے تینوں سکوں کی قیمت جمع کر لیں۔ اگریہ جمع شدہ قیمت طاق عدد میں آئے تو آپ ایک لکیر لگادیں، اور اگر یہ جفت ہو تو آپ ایک نقطہ لگادیں۔
اس طریقے سےچاردفعہ ان سکوں کو اچھالیں اور ہر دفعہ پرانی لکیر یا نقطہ کے بعد ایک نئی لکیر یا نقطہ لگا لیں۔ جب چار دفعہ یہ عمل مکمل ہو جائے گا تو آپ کے پاس نقطوں اور لکیروں سے بنی ایک شکل مثلاً .|.. یا ||.| یا |... یا |||| وغیرہ آ جائے گی۔ اب مندرجہ ذیل ٹیبل میں جا کر دیکھ لیجئے کہ اس شکل کے سامنے کیا لکھا ہوا ہے۔ یہی آپ کے سوال کا جواب ہو گا۔

مثال
مثلاً آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کے دل کی مراد پوری ہو گی یا نہیں؟ اس کے لیے آپ نے تین سکے اچھالے، جن میں سے دو ہیڈ آئے اور ایک ٹیل۔ ان ہیڈز اور ٹیل کی قیمت جمع کی توجواب 8=2+3+3 آیا، جو کہ ایک جفت عدد ہے، لہذا آپ نے ایک نقطہ لگا لیا۔
دوسری بار پھر سکے اچھالیں۔ فرض کیااب ہیڈ اور ٹیل کی قیمتیں جمع کرنے سے جواب 7 آیا ہے، جو کہ ایک طاق عدد ہے، لہذا آپ نے پہلے والے نقطے کے بعد ایک لکیر لگا دی۔
فرض کریں کہ چار دفعہ سکے اچھالنے اور نقطہ یا لکیر لگانے کے بعد آپ کے پاس .||. کی شکل حاصل ہوجاتی ہے۔ اب آپ اس سوال کے نیچے دیے گئے ٹیبل میں جاکر دیکھ لیں کہ .||. کی شکل کے سامنے کیا درج ہے؟ یہی آپ کے اس سوال کا جواب ہو گا۔
سکے اچھالنے سے حاصل ہونے والی شکلوں کے معانی
سکے اچھالنے سے حاصل ہونے والی شکلوں کے معانی
نیچے روزمرہ زندگی سے متعلق مختلف سوالات اور سکے اچھالنے کے نتیجے میں حاصل ہونے والی شکلوں کا مطلب دیا گیا ہے۔ ان کے ذریعے آپ اپنے ذہن میں آنے والے ہرسوال کا جواب باری باری معلوم کرسکتے ہیں:
میرے دل کی مراد پوری ہوگی یا نہیں؟
....
بہتری نصیب ہوگی۔
|.|.
فی الحال اپنی خواہش ترک کردیں۔
.|..
آپ کی جائز خواہشات پوری ہوں گی۔
|..|
اس ارادے سے ہاتھ کھینچ لیں ورنہ نقصان ہو سکتا ہے۔
|||.
ایک دوست کے ذریعے مراد پوری ہو گی۔
||.|
آپ کی خواہش فضول ہیں۔
|...
جواب نفی میں ہے۔
||..
آپ کی امیدیں پوری ہوں گی۔
..||
حسب منشا کامیابی ہوگی۔
...|
بہتر ہے کہ ان ارادوں سے ہاتھ کھینچ لیں۔
|.||
دلی مراد پوری ہو گی۔
.|||
جلد دلی مرادیں پوری ہوں گی۔
.||.
خدا کے دیے پر قناعت کریں۔
..|.
ایسی امیدیں نہ رکھیں۔
.|.|
اپنی قسمت پر اتنا بھروسہ نہ کریں۔
||||
خدا کے دیے ہوئے پر صبر شکر کریں۔
مجھے فلاں کام میں کامیابی ہوگی یا نہیں؟
....
آپ کا مقدر اچھا ہے۔
|.|.
آپ کا ستارہ گردش میں ہے۔
.|..
اللہ تعالٰی اس مصیبت کے بدلے آپ کو مسرت عطا کرے گا۔
|..|
اپنوں کے درمیان رہنا بہتر ہے۔
|||.
آپ کی کامیابی میں ابھی دیر ہے۔
||.|
اللہ تعالٰی کرم کرے گا۔
|...
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ۔
||..
مصیبت آنے والی ہے۔
..||
اس کام میں خاطر خواہ کامیابی نصیب ہوگی۔
...|
رنج و تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا۔
|.||
خوش قسمتی آپ کے قدم چومے گی۔
.|||
آپ کو بڑی کامیابی نصیب ہوگی۔
.||.
آپ غموں سے دور شادمانی سے ہم آغوش ہوں گے۔
..|.
بفضل خدا گوہر مقصود جلد ہاتھ آئے گا۔
.|.|
آپ شان و شوکت اور آسائش سے رہیں گے۔
||||
ابھی آپ کا نصیب ٹھیک نہیں ہے۔
میں فلاں مقدمہ جیت جاؤں گا یا نہیں؟
....
آپ کو بہت نفع ہوگا۔
|.|.
اس کام سے آپ کو خود فائدہ حاصل ہوگا۔
.|..
چند دنوں تک مطلوب مل جائے گا۔
|..|
تھوڑی دیر صبر کریں، خوب مال ملے گا۔
|||.
یہ کام منافع بخش ثابت نہ ہوگا۔
||.|
اس کام سے دست کش ہوجائیں تو بہتر ہے۔
|...
اللہ کی ذات پر کامل بھروسہ رکھیں۔
||..
سردست کامیابی کی امید نہ رکھیں۔
..||
بہت تھوڑے فائدے کی امید ہے۔
...|
فائدہ نہیں ہوگا اس لیے یہ خام خیالی چھوڑ دیں۔
|.||
آپ کو بہت جلد خلاف توقع کامیابی ہوگی۔
.|||
فائدے کی لالچ میں آپ کو فریب ملے گا۔
.||.
آپ کی قسمت چمک جائے گی اور خوش نصیب ہوگی۔
..|.
کامیابی کے لیے اچھی طرح کوشش کریں۔
.|.|
اللہ تعالٰی آپ کا حامی و ناصر ہو۔
||||
محتاط رہیں اس میں فائدے کی امید نہیں ہے۔
میں بیرون ملک جاؤں گا یا نہیں؟
....
آپ کو دیارغیر میں دولت ملے گی۔
|.|.
آپ کا مقدمہ بڑا ہے۔
.|..
پردیس آپ کے لیے منافع بخش ثابت ہوگا۔
|..|
اپنے پیاروں میں گھر پر رہنا محفوظ ہے۔
|||.
پردیس میں آپ مٹی کو سونا بنالیں گے۔
||.|
پردیس میں مطلب حاصل نہ ہو گا۔
|...
پردیس میں آپ کو مسرت و اطمینان حاصل ہوگا۔
||..
گھر میں رہ کر ہی تمام کام درست انجام پائیں گے۔
..||
پردیس میں حسب منشا کامیابی ہوگی۔
...|
دھوکہ باز عورتوں سے بچیں ورنہ نقصان ہوگا۔
|.||
بیرون ملک سے خوبصورت شریک حیات ملے گا۔
.|||
دس ناخنوں سے کمائی کریں، برکت ہوگی۔
.||.
پردیس میں راحت و آرام میسر آئے گا۔
..|.
آپ جلد ہی اس جگہ سے الگ ہوجائیں گے۔
.|.|
آپ کا یہاں ٹکنا ذرا مشکل ہے۔
||||
آپکی قسمت میں پہلے والی جگہ پر رہنا لکھا ہے۔
مسافر سفر سے واپس آئے گا یا نہیں؟
....
مسافر جلدی واپس نہیں آئے گا۔
|.|.
واپسی مسافر کے بس کا روگ نہیں ہے۔
.|..
مسافر ایک دم واپس آجائے گا۔
|..|
مسافر کسی خاص وجہ کے سبب نہیں آسکتا۔
|||.
مسافر عنقریب آیا چاہتا ہے۔
||.|
مسافر عرصہ دراز تک باہر رہے گا۔
|...
مسافر کامیاب گھر آنے والا ہے۔
||..
مسافر اپنے بکھیڑوں کی وجہ سے بمشکل آئے گا۔
..||
مسافر دیر سے آئے گا۔
...|
مسافر کے آنے کی امید دم توڑ جائے گی۔
|.||
بیماری کے باعث اس کے آنے کی امیدنہیں ہے۔
.|||
مسافر دیر سے آئے گا۔
.||.
مسافر جلد سفر سے کامیاب واپس آئے گا۔
..|.
اس کی محبت سے گھر آنا مشکل ہے۔
.|.|
مسافر خود بیمار ہے۔
||||
بچھڑے ہوئے کا ملنا مشکل نظر آتا ہے۔
میری گم شدہ چیز مجھے ملے گی یا نہیں؟
....
مستقل مزاجی سے کام لیں، مال مل جائے گا۔
|.|.
اس نقصان پر صبر کریں۔
.|..
مال نہیں ملے گا اس لیے امید نہ لگائیں۔
|..|
ایک تیز طرار شخص کے ذریعے مال مل جائے گا۔
|||.
مال مسروقہ برآمد نہ ہوگا مگر چور کو سزا ملے گی۔
||.|
مال نہیں ملے گا مگر چور پکڑا جائے گا۔
|...
تھوڑے عرصے میں مال برآمد ہوجائے گا۔
||..
آپ کی چوری برآمد نہ ہوگی۔
..||
مال مسروقہ جلد برآمد ہوجائے گا۔
...|
گمشدہ مال نہیں ملے گا۔
|.||
آپ کا مال عجیب انداز سے مل جائے گا۔
.|||
آپ کا چوری شدہ مال ملنا مشکل ہے۔
.||.
آپ کا مال اتفاقاً مل جائے گا۔
..|.
کھوئی ہوئی شے کا ملنا دشوار ہے۔
.|.|
کچھ دردسری اور خرچ سے آپ کا مال برآمد ہوجائے گا۔
||||
گمشدہ مال ملنے کے امکانات روشن ہیں۔
میں سفر پر جاسکوں گا یا نہیں؟
....
یہ سفر مبارک ہے۔
|.|.
سفر مفید ثابت نہ ہوگا۔
.|..
سفر مبارک ہے۔
|..|
سفر رحمت کی بجائے زحمت بن جائے گا۔
|||.
یہ سفر آپ کے لیے مفید ہے۔
||.|
گھر سے دست تعاون طلب نہ کریں۔
|...
اگر اسباب ہیں تو ضرور سفر اختیار کریں۔
||..
کمر ہمت باندھیں، فائدہ ہوگا۔
..||
سفر مبارک ہے۔
...|
یہ سفر مفید نہیں۔
|.||
سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔
.|||
یہ سفر وسیلہ ظفر ثابت نہ ہوگا۔
.||.
احتیاط کو کام میں لاکر سفر اچھا گزرے گا۔
..|.
ہو سکتا ہے کہ سفر کا پروگرام بن ہی جائے۔
.|.|
سفر مبارک ہے۔
||||
سفر مختصر ہے اس لئے لمبی تیاری نہ کریں۔
لڑکا پیدا ہوگا یا لڑکی؟
....
لڑکا پیدا ہوگا جو نامور ہوگا۔
|.|.
لڑکی پیدا ہوگی۔
.|..
خوبصورت فرزند پیدا ہوگا۔
|..|
جڑواں لڑکیاں پیدا ہونگی۔
|||.
لڑکا پیدا ہوگا جو کہ ضدی ہوگا۔
||.|
ایک قبول صورت لڑکی۔
|...
اس عورت کے ہاں ذہین و فطین بچہ پیدا ہوگا۔
||..
لڑکی پیدا ہوگی مگر اسکی خصوصی دیکھ بھال کرنا ہوگی۔
..||
خوبصورت فرزند پیدا ہوگا۔
...|
لڑکی پیدا ہو گی، جو خاندان کا نام روشن کرے گی۔
|.||
خوبصورت لڑکا پیدا ہوگا۔
.|||
لڑکی پیدا ہوگی جوکہ کمزور ہوگی۔
.||.
خوبصورت بیٹا پیدا ہوگا۔
..|.
خوبصورت لڑکی پیدا ہوگی۔
.|.|
لڑکا پیدا ہوگا۔
||||
لڑکی پیدا ہوگی۔
بیمار تندرست ہوگا یا نہیں؟
....
مریض صحت پاکر دوبارہ بیمار ہوجائے گا۔
|.|.
مرض کے زائل ہونے میں شک ہے۔
.|..
بیمار تندرست ہوگا۔
|..|
گمشدہ شے نہیں ملے گی لہٰذا اپنی تلافی کی تدبیر کرلیں۔
|||.
اب اس کی جان بچ جائے گی۔
||.|
مریض کا صحت یاب ہونا مشکل لگتا ہے۔
|...
مریض تندرست ہوجائے گا۔
||..
مرض طول پکڑجائے گا۔
..||
اچھی غذا کی ضرورت ہے۔
...|
مریض شاید ہی اچھا ہو۔
|.||
مریض صحت مند ہوجائے گا۔
.|||
مریض اچھا ہوجائے گا۔
.||.
مریض تندرست ہوجائے گا۔
..|.
مریض بمشکل ہی تندرست ہوگا۔
.|.|
مریض شفا پائے گا۔
||||
صحت بحال ہوتی نظر نہیں آتی۔
قیدی رہائی پائے گا یا نہیں؟
....
قیدی رہائی پاکر بخوشی گھر آئے گا۔
|.|.
قیدی نجات پائے گا۔
.|..
سخت دن کٹ جائیں گے اور اس کا مقام بلند ہوگا۔
|..|
قیدی سخت تکلیف میں ہے۔
|||.
اسے مشکل ہی سے خلاصی ملے گی۔
||.|
قیدی کا رہائی پانا دشوار ہے۔
|...
قیدی رہائی پائے گا۔
||..
قرض جلد ادا ہوگا۔
..||
قیدی رہائی پائے گا۔
...|
قیدی کا رہائی پانا مشکل ہوگا۔
|.||
قیدی طویل قید کے بعد رہا ہوگا۔
.|||
قیدی بلا تاخیر رہا ہوگا۔
.||.
قیدی رہا ہوجائے گا۔
..|.
قیدی جلد رہا نہ ہوگا۔
.|.|
کوئی رحم دل شخص قیدی کی رہائی کا باعث ہوگا۔
||||
قیدی طویل المیعاد قید کاٹے گا۔
میرا آج کا دن اچھا گزرے گا یا نہیں؟
....
آج آپ کو خوشی نصیب ہوگی۔
|.|.
آج کا دن آپ کے لیے نحس ہے۔
.|..
آج کا کام سوچ بچار کرکے کریں۔
|..|
دشمن آپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا۔
|||.
آج محتاط رہیں ورنہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
||.|
آج کے تمام پروگرام منسوخ کردیں۔
|...
قیدی تکلیف میں ہے اور رہائی مشکوک ہے۔
||..
آج ارادہ بدل دیں، نحس ہے۔
..||
آج کل آپ کا ستارہ گردش میں ہے۔
...|
خوش قسمتی آپ کا مقدر ہوگی۔
|.||
دشمنوں سے ہوشیار رہیں۔
.|||
مل جائیں، آپ کے حق میں اچھا ہے۔
.||.
دشمنوں کی آپس کی پھوٹ آپ کے حق میں جائے گی۔
..|.
بدقسمتی کی شکایت کا موقعہ نہ ملے گا۔
.|.|
عنقریب آپ کی قسمت کا ستارہ چمکنے والا ہے۔
||||
نحوست کے سائے آپ پر منڈلا سکتے ہیں۔
میرے فلاں خواب کی تعبیر اچھی ہوگی یا نہیں؟
....
آپ دوستوں کے درمیان خوش باش وقت گزاریں۔
|.|.
آپ کو تکلیف اور رنج پہنچے گا۔
.|..
کوئی شخص آپ پرمہربانی کرے گا۔
|..|
دونوں ربط باہم رکھیں گے۔
|||.
آپ کا مقصد کسی قدر تاخیر اور مشکل سے حاصل ہوگا۔
||.|
دشمن آپ کو نیچا دکھانے کی فکر میں ہے۔
|...
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو دکھ برداشت کرنا پڑے گا۔
||..
تھوڑی دیر میں دشمنوں کے نرغے سے نکل جائیں گے۔
..||
آج آپ کا مقدر اچھا ہے۔
...|
مصیبت ٹل جائے گی۔
|.||
بدخواہ تاک میں ہیں، خبردار رہیں۔
.|||
کہیں سے دولت کے حصول کی توقع ہے۔
.||.
آپ سے نکاح کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔
..|.
غم آپ سے دور اور دل مسرور ہوگا۔
.|.|
عنقریب آپ کو خوش قسمتی ملنے والی ہے۔
||||
محتاط رہیں، آج کا دن آپ کے لیے نحس ہے۔

 
 


اپنے تاثرات بیان کریں !