Yoga Techniques

یوگا سے جسمانی و روحانی قوتوں کا حصول
یوگاکا مطلب مراقبے میں روح کو پانا اور اس میں سما جانا ہے۔ یوگا میں کچھ جسمانی و سانس کی ورزشیں اور مراقبہ شامل ہے۔یوگا کرنے سے نہ صرف جسمانی اور روحانی فٹنس ملتی ہےبلکہ ذہنی دباؤ، بے چینی اور غصے کا بھی خاتمہ ہوتاہے اور جسم سکون میں آجاتا ہے۔ یوگا انسان کی پوشیدہ قوتوں کو بیدار کرتا ہے۔ اس کے علاوہ جسمانی بیماریوں بشمول کینسر وغیرہ کے لیے بھی یہ بطور علاج کام کرتا ہے۔
یوگا کی تاریخ تقریباً پانچ ہزار سال پرانی ہے، اسکا آغاز قدیم وادیٔ سندھ اورانڈیا سے ہوا۔لیکن آج بھی اس طریقہ کار نے امریکہ اور برطانیہ سمیت پوری دنیا کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔ اندازاً 20 ملین سے زیادہ امریکی یوگا کرتے رہتے ہیں اور ان میں سے 90 فیصد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یوگا نے انہیں فائدہ پہنچایا ہے۔
مختلف مذاہب مثلاً اسلام اور بدھ مت کی جسمانی عبادات کے دوران کیے جانے والے اعمال بھی یوگا سے ملتے جلتے ہیں، یعنی گھٹنے ٹیکنے سے عبادت بھی مراد لی جاسکتی ہے اور یہ بھی سوچا جا سکتا ہے کہ میں تو صرف ایک ورزش کر رہا ہوں۔

Yoga Poses
یوگا کی بے شمار ورزشیں ہیں۔ آپ اپنی جسمانی ساخت کے مطابق چند ایک کا انتخاب کر لیں۔ ہفتے دس دن میں ہی آپ خود میں نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے۔ اگر آپ سکون بخش ادویات کے بغیر نہیں رہ سکتے تو یوگا کی مشقیں ان مضر صحت ادویات سے نجات دلا کر آپکو حقیقی سکون عطا کریں گی۔
یوگا کرنے کا طریقہ
یوگا میں مختلف آسن یعنی جسمانی پوزیشنیں ہیں، کہ جن کے دوران ذہنی توجہ کو جسم کے کسی خاص حصہ پر مرکوز کیا جاتا ہے اور سانس کی تکنیک کے ذریعے جسم کو ذہن سے اور ذہن کو روح سے مربوط کیا جاتا ہے۔
یوگا میں تین قسم کی جسمانی پوزیشنیں ہیں: ایکشن، سیل اور لاک۔ ایکشن میں انرجی کو ریڑھ کی ہڈی میں اوپر نیچے حرکت دی جاتی ہے؛ سیل میں انرجی کو ایک جگہ پر جمع کیا جاتا ہے؛ جبکہ لاک میں مسلز کے سکڑاؤ کے ذریعے توجہ کو مرکوز کیا جاتا ہے۔
انسٹرکٹر آپ سے کہہ سکتا ہے کہ اپنے جسم کے کسی حصہ مثلاً ریڑھ کی ہڈی پر ساری توجہ مبذول کریں؛ اسطرح جسم اور ذہن کے درمیان کنکشن مضبوط ہوتا ہے اور ذہن غیر ضروری خیالات سے پاک ہو جاتا ہے۔ مثلاً یوگا کی ایک پوزیشن یہ ہے کہ آپ آنکھیں بند کر کے کمر فرش پر لگا کر لیٹ جائیں، اپنے خیالات سے لڑیں نہیں بلکہ انہیں آنے اور جانے دیں۔ آہستہ آہستہ آپ ریلیکس حالت میں آجائیں گے۔ یہ آخری پوزیشن ہے کہ جس کے بعد سانس کی مشق کی جاتی ہے۔
سانس کی مشقوں کے ذریعےسانس کو کنٹرول کر کے جسم میں انرجی کے بہاؤ کو کنٹرول کیا جاتا ہے اور جسم، ذہن اور روح کی یکسوئی حاصل کی جاتی ہے۔
Mental Peace by Yoga
یوگا کب اور کتنی دیر کیا جائے؟
یوگا کے آسن صبح یا شام کو کسی بھی وقت کیے جاسکتے ہیں۔ ہفتے میں آپ کتنی دفعہ یوگا کرتے ہیں یہ آپکی اپنی پسند ہے۔ بعض لوگ روزانہ یوگا کی پریکٹس کرتے ہیں اور بعض لوگ ہفتے میں صرف تین دن۔ یوگا کا ایک سیشن 15 سے 20 منٹ کا ہو سکتا ہے۔

 


 
 


اپنے تاثرات بیان کریں !