Sun Moon Planet Energy

سیاروں کی انرجی کے آپ پر اثرات
تمام سیاروں (عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری، زحل، یورینس، نیپچون، پلوٹو) کی اپنی مخصوص انرجی اور خصوصیات ہوتی ہیں۔ اور انہی خصوصیات کے مطابق وہ آپ کے زائچہ پر اثرات ڈالتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم یہ دیکھیں گے کہ کون سا سیارہ کس قسم کی انرجی اورخصوصیات رکھتا ہے اور آپ کے کن معاملات پر اثرانداز ہوتا ہے۔

سیارہ عطارد(مرکری)
سیارہ عطارد آپ کے مندرجہ ذیل معاملات پر اثر انداز ہوتاہے:
  • دوسروں کے ساتھ بات چیت
  • سوچنے کا مخصوص انداز
  • معلومات کا حصول اور ان کا تجزیہ
جب آپ کی شخصیت کا عطارد والا پہلو طاقتور ہوتا ہے تو اس وقت آپ باتونی، متجسس، اور گفتگو میں اپنا پُر جوش حصہ ڈالتے ہیں۔ لیکن جس وقت آپ کا یہ پہلو کمزور ہو جاتا ہے تو آپ نروس، بے ربط، بے معنی، اور کنفیوز ہوجاتے ہیں۔ لوگ آپ کی بات اور آپ کا نقطہ نظر درست طریقے سے سمجھ نہیں پاتے۔ اس وجہ سے آپس میں غلط فہمیاں بھی پیدا ہونے کا امکان ہوتا ہے۔
عطارد سیارہ اپنی گردش کے دوران آپ کے زائچہ کے مختلف گھروں یعنی شعبوں میں سے گزرتا ہے۔ یہ آپ کے زائچہ کے جس گھر یعنی شعبہ میں جاتا ہے، اس شعبہ سے متعلقہ معاملات میں آپ زیادہ غوروفکر کرنا شروع کر دیتے ہیں اور اسی شعبے میں آپ خود کو زیادہ ایکسپریس کرنا شروع کر دیتے ہیں، بات چیت وغیرہ کے ذریعے۔ (یاد رہے کہ ہم پچھلے ایک آرٹیکل میں پڑھ چکے ہیں کہ ماہرین آسٹرالوجی نے زندگی کے تمام معاملات کو 12 شعبوں میں تقسیم کیا ہوا ہے؛ مثلاً بات چیت، تعلیم، شادی، دولت وغیرہ۔ ان شعبوں کو آپ کے زائچہ کے 12 گھر بھی کہا جاتا ہے؛ مثلاً آپ کے دولت کے معاملات کو گھر نمبر 2 ظاہر کرتا ہے؛ فیملی، والدین اور گھریلو معاملات کو گھر نمبر 4 ظاہر کرتا ہے؛ وغیرہ )
سیارہ زہرہ (وینس)
سیارہ زہرہ آپ کے مندرجہ ذیل معاملات پر اثر انداز ہوتاہے:
  • لوگوں کے ساتھ تعلقات
  • دوسروں کے خیالات اور ذہن سے ہم آہنگی
  • محبت کے معاملات
  • خوشی اور لطف
  • دولت، جائیداد
  • خوبصورتی اور جاذبیت
جب آپ کی شخصیت کا زہرہ والا پہلو طاقتور ہوتا ہے تو اس وقت آپ کے محبت کے معاملات آگے بڑھتے ہیں، منگنی یا شادی کا بھی امکان ہوتا ہے۔ اپنے آس پاس کے لوگوں اور فیملی وغیرہ سے تعلقات خوشگوار ہو جاتے ہیں۔ آپ امن اور سلامتی میں داخل ہو جاتے ہیں۔ اس دوران کسی صورتحال پرسمجھوتا کرنا بھی آپ کے لیے آسان ہوتا ہے۔ لیکن جس وقت آپ کا یہ پہلو کمزورہو جاتا ہے تو ان تمام معاملات میں آپکو دشواری پیش آتی ہے۔ آپ خود غرض ہوجاتے ہیں، صرف اپنا فائدہ سوچتے ہیں، اور لوگوں سے آپ کے تعلقات بگڑ جاتے ہیں۔
زہرہ سیارہ اپنی گردش کے دوران آپ کے زائچہ کے مختلف گھروں یعنی شعبوں میں سے گزرتا ہے۔ یہ آپ کے زائچہ کے جس گھر یعنی شعبہ میں جاتا ہے، اس شعبہ سے متعلقہ معاملات میں آپ کو زیادہ خوشیاں ملنا شروع ہو جاتی ہیں۔ اگر یہ گھر نمبر 4 میں موجود ہے توآپ کو اپنی فیملی، جذباتی معاملات اوروالدین کے حوالے سے کوئی خوشی ملنے کا امکان ہے۔ اگر یہ گھر نمبر 6 میں موجود ہے توآپ کو روزمرہ کی روٹین کے کام کاج اورصحت کے حوالے سے کوئی خوشی ملنے کا امکان ہے۔ اگر یہ گھر نمبر 9 میں موجود ہے توآپ کو اعلیٰ تعلیم، غیر ملکی سفر یا مذہبی معاملات کے حوالے سے کوئی خوشی ملنے کا امکان ہے۔ وغیرہ
سیارہ مریخ
سیارہ مریخ آپ کے مندرجہ ذیل معاملات پر اثر انداز ہوتاہے:
  • انرجی، ایکشن، جذبہ
  • انسان کے اندر پائی جانے والی تھوڑی سی حیوانی فطرت
  • جارحیت، غصہ، جنسی خواہش
  • لڑائی جھگڑا، تنازعہ، جنگ
جب آپ کی شخصیت کا مریخ والا پہلو طاقتور ہوتا ہے تو اس وقت آپ چست، پراعتماد، نڈر اور بہادر ہوتے ہیں اوردرست سمت میں قدم اٹھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ رسک لینے پر بھی تیار ہو جاتے ہیں۔ مریخ وہ دھکا ہے جو آپ کو صبح بستر سے باہر نکلنے پر مجبور کرتا ہے۔ یہ آپ کی انرجی ہے جو آپ کو سرگرم رکھتی ہے۔ لیکن جس وقت آپ کا یہ پہلو کمزورہو جاتا ہے تو آپ سستی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ آپ ناامید، بے صبرے اور بے چین ہوتے ہیں۔ آپ کو خواہ مخواہ غصہ آتا ہے اور آپ جارحیت پسندی پر اتر آتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں آپ جلد بازی میں غلط قدم اٹھا بیٹھتے ہیں۔
مریخ سیارہ اپنی گردش کے دوران آپ کے زائچہ کے مختلف گھروں یعنی شعبوں میں سے گزرتا ہے۔ یہ آپ کے زائچہ کے جس گھر یعنی شعبہ میں جاتا ہے، اس شعبہ سے متعلقہ معاملات میں آپ زیادہ جارحیت پسند ہو جاتے ہیں۔ اگر یہ گھر نمبر 4 میں موجود ہے توآپ اپنی فیملی، جذباتی معاملات اوروالدین کے حوالے سے جارحیت پسند ہو جاتے ہیں۔ اگر یہ گھر نمبر 6 میں موجود ہے توآپ روزمرہ روٹین کے کام کاج میں جارحیت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اگر یہ گھر نمبر 2 میں موجود ہے توآپ دولت کے معاملات کے حوالے سے جارحیت پسند ہو جاتے ہیں۔ اگر یہ گھر نمبر 10 میں موجود ہے توآپ اپنے کیرئیر، جاب، کاروبار اور دفتر میں سرگرمی اور جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ وغیرہ
سیارہ مشتری
سیارہ مشتری آپ کے مندرجہ ذیل معاملات پر اثراندازہوتا ہے:
  • اچھی قسمت، کامیابی، سخاوت و فیاضی
  • قوت برداشت، اخلاقیات
  • دوسروں پر بھروسہ
جس وقت آپ کی شخصیت کا مشتری والا پہلو طاقتور ہوتا ہے توآپ خوش قسمت بن جاتے ہیں، آپ ترقی کرتے ہیں اور بہتر سے بہتر ہوتے جاتے ہیں۔
سیارہ مشتری اپنی گردش کے دوران آپ کے زائچہ کے مختلف گھروں یعنی شعبوں میں سے باری باری گزرتا ہے۔ یہ آپ کے زائچہ کے جس گھریعنی شعبہ میں جاتا ہے، اس شعبہ سے متعلقہ معاملات میں آپ زیادہ خوش قسمت ہو جاتے ہیں۔
سیارہ زحل
سیارہ زحل آپ کے مندرجہ ذیل معاملات پر اثراندازہوتا ہے:
  • بری قسمت، رکاوٹیں، مشکلات
  • معاشرے کی طرف سےنافذ کردہ قوانین، ضابطے اور حدود
  • آپکی ذمہ داریاں اور وعدے
ایک لحاظ سے دیکھا جائے تو سیارہ زحل کی رکاوٹیں آپ کو ماحول اور حالات کوسمجھنے اور خود کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ جیسے بچپن میں آپ کے والدین اور ٹیچرز آپ پرکچھ پابندیاں اور حدود لگاتے ہیں، جو آپ کو خوشگوار نہیں لگتیں۔ لیکن درحقیقت ان کی وجہ سے آپ کو ارد گردکی دنیا کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔
سیارہ زحل اپنی گردش کے دوران آپ کے زائچہ کے مختلف گھروں یعنی شعبوں میں سے باری باری گزرتا ہے۔ یہ آپ کے زائچہ کے جس گھریعنی شعبہ میں جاتا ہے، اس شعبہ سے متعلقہ معاملات میں آپ کو رکاوٹوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سیارہ یورینس
سیارہ یورینس آپ کے مندرجہ ذیل معاملات پر اثراندازہوتا ہے:
  • انفرادیت، روایت کی خلاف ورزی
  • جدت، دریافت، کھوج
  • ٹیکنالوجی
جس وقت آپ کی شخصیت کا یورینس والا پہلو طاقتور ہوتا ہے توآپ کا ذہن بہت ایکٹیو ہو جاتا ہے اور آپ نئی نئی تحقیقات اور دریافتیں کرتے ہیں اور نئے راستے نکالتے ہیں۔
سیارہ یورینس اپنی گردش کے دوران آپ کے زائچہ کے مختلف گھروں یعنی شعبوں میں سے باری باری گزرتا ہے۔ یہ آپ کے زائچہ کے جس گھریعنی شعبہ میں جاتا ہے، اس شعبہ سے متعلقہ معاملات میں آپ منفرد ہو جاتے ہیں۔
سیارہ نیپچون
سیارہ نیپچون آپ کے مندرجہ ذیل معاملات پر اثراندازہوتا ہے:
  • روحانیت، معصومیت
  • خواب و خیالات
  • کنفیوژن
جس وقت آپ کی شخصیت کا نیپچون والا پہلو طاقتور ہوتا ہے توآپ کی روحانی صلاحیتیں بلند ہو جاتی ہیں اور آپ سچے خواب دیکھنا شروع کر دیتے ہیں۔
سیارہ نیپچون اپنی گردش کے دوران آپ کے زائچہ کے مختلف گھروں یعنی شعبوں میں سے باری باری گزرتا ہے۔ یہ آپ کے زائچہ کے جس گھریعنی شعبہ میں جاتا ہے، اس شعبہ سے متعلقہ معاملات میں آپ کنفیوز ہو جاتے ہیں۔
سیارہ پلوٹو
سیارہ پلوٹو آپ کے مندرجہ ذیل معاملات پر اثراندازہوتا ہے:
  • کوئی بہت بڑی تبدیلی
  • طاقت اور اختیار کے لئے جدوجہد
جس وقت آپ کی شخصیت کا پلوٹو والا پہلو طاقتور ہوتا ہے توآپ طاقت اور اختیار حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کرتے ہیں۔
سیارہ پلوٹو اپنی گردش کے دوران آپ کے زائچہ کے مختلف گھروں یعنی شعبوں میں سے باری باری گزرتا ہے۔ یہ آپ کے زائچہ کے جس گھریعنی شعبہ میں جاتا ہے، اس شعبہ سے متعلقہ معاملات میں آپ طاقت اور کنٹرول کے حصول کی جدوجہد کرتے ہیں۔

 


 
 


اپنے تاثرات بیان کریں !