Learn New Things in Dreams in Urdu

دوران نیند کیسے سیکھا جائے؟
دوران نیند کیسے سیکھا جائے؟
ہمارے دماغ میں ایک پراسرار صلاحیت موجود ہے اور وہ یہ کہ دوران نیند ہم جو آوازیں یا ہدایات سنتے ہیں وہ غیر محسوس طریقے سے خودبخود ہماری یادداشت بلکہ ہمارے مزاج کا حصہ بن جاتی ہیں۔
نیند کے مختلف مراحل ہیں۔ ہر مرحلے میں دماغ سے مختلف قسم کی شعاعیں خارج ہوتی ہیں۔ ان شعاعوں کو ایک مشین کے ذریعے کمپیوٹر کی سکرین پر دیکھا جاسکتا ہے۔کمپیوٹر سکرین پر ان شعاعوں کی شکل و صورت سے معلوم ہو جاتا ہے کہ سویا ہوا شخص نیند کے کس مرحلے سے گزر رہا ہے۔نیند کے ان مراحل کے دوران مختلف لوگوں میں نئی چیزیں سیکھنے کی صلاحیت مختلف ہوتی ہے۔ کچھ لوگ پہلے مرحلے کےدوران زیادہ بہتر سیکھ سکتے ہیں تو کچھ لوگ دوسرے، یا تیسرےمرحلےکے دوران زیادہ بہتر سیکھ سکتے ہیں۔

دوران نیند سیکھنے کا طریقہ
سوئے ہوئے شخص کو یکساں اور دھیمی آواز میں معلومات دی جاتی ہیں۔ آواز کے استعمال میں یہ دھیان رکھنا ضروری ہے کہ سویا ہوا شخص پُر سکون رہے اور اسکی نیند ڈسٹرب نہ ہو۔ یہ معلومات کچھ دیر تک بار بار دہرائی جاتی ہیں۔ سویا ہوا شخص چھ سے آٹھ گھنٹے کی نیند کے بعد جب بیدار ہوتا ہے تو وہ معلومات اس کے ذہن میں موجود ہوتی ہیں۔
اس طریقے کو استعمال کرتے ہوئے نہ صرف نئی معلومات ذہن میں محفوظ کی جاسکتی ہیں بلکہ نئی زبانیں بھی سیکھی جاسکتی ہیں۔ اسکے علاوہ نیند کے دوران ملنے والی ہدایات کے نتیجے میں اپنی کسی صلاحیت کو بڑھایا بھی جاسکتا ہے، نیز اپنی کسی ناپسندیدہ عادت سے چھٹکارا بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔
دوران نیند بری عادتوں سے چھٹکارہ کا طریقہ
دوران نیند بری عادتوں سے چھٹکارہ کا طریقہ
سائنسدانوں نے چند افراد پرکہ جو ناخن چبانے کی عادت میں مبتلا تھے، یہ تجربہ کیا کہ تیس راتوں میں دوران نیند روزانہ یہ جملہ انہیں کئی بارسنایا گیا کہ "میرے ناخنوں کا ذائقہ کڑوا ہے"۔ ایک ماہ بعد اکثر افراد نے خودبخود اس عادت کو چھوڑ دیا جبکہ دیگر افراد کے اندر بھی اس عادت میں خاصی کمی آگئی۔
دوران نیند زیادہ بہتر سیکھنے کی وجہ
حالت بیداری میں بھی ہم اس وقت نئی چیزوں کو جلدی سیکھ پاتے ہیں جب ہم ذہنی اور جسمانی طور پر زیادہ پرسکون ہوتے ہیں۔ لیکن اگر ہم پرسکون نہ ہوں، یا ہمارا دھیان ادھر ادھر بٹا ہوا ہو تو ہم نئی چیز یں نہیں سیکھ سکتے۔ نیند کی حالت میں چونکہ ہمارا جسم اور ذہن مکمل سکون میں ہوتا ہے نیز ماحول کے شعوری اثرات کم ہوتے ہیں۔ اس لئے ہمارے دماغ کی طاقت بہت بڑھ جاتی ہے اور یہ زیادہ توجہ سے نئی معلومات پر فوکس کرتا ہے۔
سا ئنسی طریقے سے نیند کے مرحلوں کو کنٹرول کرنا
سا ئنسی طریقے سے نیند کے مرحلوں کو کنٹرول کرنا
سائنسدانوں کی کوشش ہے کہ کوئی ایسی میڈیسن یاکوئی ایسا آلہ ایجاد کیا جائے جسکے ذریعے نیند کےمختلف مراحل کے دورانیے کو اپنی مرضی سے کم یا زیادہ کیا جا سکے۔ نیز کسی بیدارشخص پر نیند کےکسی بھی مرحلے کو مصنوعی طریقے سے فوراً طاری کیا جاسکے۔آپ کو یہ جان کر حیرت اور خوشی ہو گی کہ ایسے آلات ایجاد ہوچکے ہیں جن کے ذریعے ہم حالتِ بیداری میں اپنے دماغ پر اپنی مرضی سے نیند کے مختلف مراحل کی شعاعیں طاری کر سکتے ہیں۔
بہت جلد ایسا وقت آنے والا ہے کہ نیند کے دوران روزانہ ضائع ہونے والے ہمارے آٹھ گھنٹے بچ جائیں گے اور ہم نیند کے مزے لینے کے ساتھ ساتھ نئی نئی چیزیں بھی بغیر کسی محنت کے خود بخود سیکھ جایا کریں گے۔

 


 
 


اپنے تاثرات بیان کریں !