Secrets of Personality

نام کے پہلے حرف کے ذریعے مزاج معلوم کریں
نام کے پہلے حرف کے ذریعے مزاج معلوم کریں
ہر نام کی اپنی ایک فریکونسی ہوتی ہے۔ نام کا پہلا حرف انسانی مزاج پر بہت اثرانداز ہوتا ہے۔ نام کے پہلے حرف کے ذریعے ہم اپنے اور دوسروں کے مزاج کے متعلق بہت کچھ جان سکتے ہیں۔
نیچے A سے Z تک تمام حروف دیے گئے ہیں۔ کسی بھی حرف پر کلک کرکے آپ اس حرف سے شروع ہونے والے نام کے حامل شخص کی خصوصیات جان سکتے ہیں:

 
 

 
 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

سلمان خان کا بُرج
Salman Khan
سلمان خان کا اداکاری سے کوئی خاص لگاؤ نہ تھا۔ وہ اپنے والد کی طرح لکھنا چاہتے تھے لیکن قسمت میں شاید کچھ اور لکھا تھا۔ انھیں پینٹنگ کا بھی شوق ہے کافی اچھی تصویریں بنالیتے ہیں۔ عامر خان نے انکی کچھ پینٹنگز خریدی بھی ہیں۔ اپنی وجاہت کے باعث ہر خاتون انکی فین ہے لیکن انھوں نے دل صرف ایشوریا رائے پہ ہی ہارا۔ ایشوریا کی شادی کے بعد کوئی سلمان کو چھیڑے تو لڑ پڑتے ہیں کیونکہ اپنی محبت کے معاملے میں سلمان بہت حساس ہیں۔ غصہ ویسے ہی انھیں جلد آتا ہے، تبھی انکی اور شاہ رخ خان کی اکثر لڑائی رہتی ہے۔
سلمان خان کو نت نئے صابن لینے اور استعمال کرنے کا بہت شوق ہے۔ یہ اپنی چیزوں اور کام دونوں میں ہی پرفیکشن چاہتے ہیں۔کوئی بھی کام ہو اس کو بڑی توجہ اور صحیح انداز میں کرتے ہیں۔ باڈی کو فٹ رکھنے کے لیے ورزش کے ساتھ ساتھ تیراکی بھی کرتے ہیں۔ یہ جناب کترینہ کیف کی کوئی بھی فلم نہیں دیکھتے، شاید اس لئے کہ انھیں کترینا کے ساتھ کسی اور کو دیکھنا اچھا نہیں لگتا۔ دل کے بہت اچھے ہیں، لوگوں کی فلاح کے کاموں کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ چاہے گاؤں کے گھر وں میں سفیدی ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا سلمان خان کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 27 دسمبر 1965 (عمر 52 سال)۔ مقام: مدھیا پردیش، انڈیا
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج جدی ہے۔ برج جدی کے لوگ وقت کے ساتھ چلنے کے ماہر ہوتے ہیں۔ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانا انکا شیوہ ہوتا ہے۔ انکی طبیعت کافی سنجیدہ ہوتی ہے اور لوگوں سے زیادہ گھلتے ملتے نہیں ہیں۔ خود مختاری کا جذبہ ہونے کے باعث یہ ہر کام میں آ گے بڑھتے رہتے ہیں۔ اچھے منصوبے بناتے ہیں ۔ لیڈروں والی تمام خصوصیات ان میں پائی جاتی ہیں۔
سلمان خان میں یہ خصوصیات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

 

ریحام خان کا بُرج
پورا نام ریحام نیئر خان ہے۔ پاکستان کی جانی مانی ہستی جن سے ہم سب ہی واقف ہیں۔ آج کل تو ویسے ہی ہیڈ لائنز میں صف اول میں پائی جاتی ہیں۔ بی بی سی میں موسم کی فور کاسٹنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی یہ خاتون آہستہ آہستہ صحافت میں ترقی کرتی گئیں اور پاکستان میں تو انکی چاندی ہوگئی۔ 19 سال کی عمر میں انکی شادی اپنے چچا زاد سے کروائی گئی اورانکے تین بچے ہیں۔ پھر طلاق کے بعد ریحام نے صحافت شروع کر دی۔
خان صاحب کی بیوی تو بنی، لیکن بد قسمتی سے صرف چند مہینوں کیلئے۔ اب تو دونوں میں د یوار کھڑی ہو چکی ہے۔ ریحام کی کتاب پاکستان کے نیوز چینلز کا ہاٹ ٹاپک بنی رہی ہے، جس میں میڈم نے عمران خان پر کئی قسم کے الزام لگائے ہیں بلکہ وسیم اکرم صاحب کو بھی نہیں چھوڑا۔ تمام لوگوں نے ریحام کی کتاب کی مخالفت کی اور شائد یہ کتاب شائع ہونے سے پہلے ہی بین ہو جائے۔ ریحام کو حمزہ علی عباسی سمیت بہت سے لوگوں کی طرف سے کیس کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔ دیکھتے ہیں یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 3 اپریل 1973ء (عمر45 سال)۔ مقام: لیبیا
آئیے ذرا ریحام خان کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج حمل ہے۔ برج حمل کے لوگوں کو قدرت نے کئی خوبیوں سے نوازا ہے جیسے کہ پرجوش، باہمت، نڈر، پر اعتماد اور ایماندار۔ لیکن ان میں کچھ خامیاں بھی پائی جاتی ہیں جیسا کہ بے صبرے، من موجی اور غصے کے تیز ہوتے ہیں۔ انھیں خود کو کنٹرول کرنا سیکھنا چاہیئے۔
ریحام خان میں تو یہ تمام خوبیاں پائی جاتی ہیں۔

 


اپنے تاثرات بیان کریں !