How to become rich

مال و دولت کی آسٹرولوجی
آسٹرولوجی میں انسانی زندگی کے تمام معاملات کو 12 شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان 12 شعبوں کو آسٹرولوجی کے 12 گھر کہا جاتا ہے۔ ہر گھر آپ کی زندگی کے ایک خاص شعبے کی نمائندگی کرتا ہے۔ مثال کے طور پر:
آپ کا گھر نمبر1 آپ کی ذاتی شخصیت کو ظاہر کرتا ہے۔ نیز یہ کہ آپ کسی بھی نئی صورتحال کا سامنا کس طرح کرتے ہیں۔ جب آپ کسی نئی جگہ پر جاتے ہیں تو آپ کیسا محسوس کرتے ہیں؟ خود اعتمادی، جوش و خروش یا اپنے آپ میں مست رہتے ہیں۔ یہ سب آپ کےہاروسکوپ کے گھر نمبر 1 کی صورتحال پر منحصر ہوتا ہے۔
آپ کا گھر نمبر 2 آپ کے مال و دولت اور روپے پیسے کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ وہ دولت ہے جو آپ خود کماتے ہیں۔
آپ کا گھر نمبر 8 آپ کےاُس مال و دولت کو ظاہر کرتا ہے، جو آپ کو دوسرے لوگوں یا رشتہ داروں کی طرف سے ملتی ہے، مثلاً وراثت، جہیز وغیرہ۔
آپ کا گھر نمبر6 آپ کی صحت و تندرستی کی صورتحال کو ظاہر کرتا ہے۔
اسی طرح باقی گھر بھی زندگی کے کسی نہ کسی شعبے کو ظاہر کرتے ہیں۔

Astrology of Money and Wealth
گھروں کا دائرہ
گھر پر اچھے یا بُرے اثرات
آپ کے ہاروسکوپ کے گھروں کو جو چیز اچھے یا بُرے اثرات سے متاثر کرتی ہے، وہ اس گھر کے "متعلقہ سیارے" ہیں۔ یعنی آپ پراعتمادی کا مظاہرہ کریں گے یا نروس ہو جائیں گے؟ آپ کی مال و دولت کی صورتحال کیسی رہے گی؟ آپ کی صحت کیسی رہے گی؟ یہ سب ان سیاروں پر منحصر ہے جو آپ کے ان گھروں پر اپنے اثرات ڈالتے ہیں۔ ایک سیارے کے زیرِاثر آپ کو دولت ملے گی تو عین ممکن ہے کہ کسی دوسرے سیارے کے زیرِاثر آپ کا مالی نقصان ہو جائے۔
کسی گھر کے متعلقہ سیارے کونسے ہوتے ہیں؟
کسی گھر کے متعلقہ سیارے کونسے ہوتے ہیں؟
آپکی زندگی کے کسی شعبہ (مثلاً دولت) کے بارے میں پیشن گوئی کرنے کے لیے اس شعبے/گھر سے متعلقہ سیاروں کی پوزیشن دیکھی جاتی ہے اور آپکا ہاروسکوپ بیان کر دیا جاتا ہے۔ کسی گھر کے متعلقہ سیارے مندرجہ ذیل ہیں:
  1. گھر کا موجودہ حکمران سیارہ
  2. گھر کا مستقل حکمران سیارہ
  3. گھر کے اندر موجود تمام سیارے
  4. گھر نمبر 1 کا موجودہ حکمران سیارہ
1:گھر کا موجودہ حکمران سیارہ
فرض کریں کسی گھر کی لائن برج حمل میں موجود ہے؛ تو چونکہ برج حمل کا حکمران سیارہ مریخ ہے، لہذا مریخ ہی اس گھر کا موجودہ حکمران سیارہ کہلائے گا۔
چونکہ سیارے ہر وقت حرکت میں رہتے ہیں، اس لیے وہ ہاروسکوپ چارٹ پر کبھی ایک برج میں موجود ہوتے ہیں تو کبھی دوسرے برج میں؛ نیز اس برج کے اندر کبھی ایک گھر میں موجود ہوتے ہیں تو کبھی دوسرے گھر میں۔ اس لیے کسی گھر کا موجودہ حکمران سیارہ مختلف وقتوں میں مختلف ہوتا ہے۔
2:گھر کا مستقل حکمران سیارہ
ہر گھر کا اپنا بھی ایک مستقل حکمران سیارہ ہے، کہ جسے اس گھر سے خاص مطابقت ہوتی ہے۔ یہ حکمران سیارہ اُس گھر کے لیے ہمیشہ مستقل رہتا ہے۔ گھر نمبر 1 کا اپنا حکمران سیارہ مریخ ہے، کیونکہ مریخ بھی ذات کی نمائندگی کرتا ہے۔ گھر نمبر 2 کا اپنا حکمران سیارہ زہرہ ہے، کیونکہ زہرہ بھی دولت کی نمائندگی کرتا ہے۔ گھر نمبر 11 کا اپنا حکمران سیارہ یورینس ہے، کیونکہ یورینس بھی انفرادیت، مقاصد، دریافت اور فلاح و بہبود کی نمائندگی کرتا ہے۔
3:گھر کے اندر موجود تمام سیارے
3:گھر کے اندر موجود تمام سیارے
آپکے ہاروسکوپ کے اندر جب تمام سیاروں کی پوزیشن نوٹ کر لی جاتی ہے، تو ہر سیارہ چارٹ کے اندر کسی نہ کسی گھر میں موجود ہوتا ہے۔ کسی گھر میں موجود تمام سیارے اپنی اپنی انرجی کے مطابق اس گھر کے معاملات پر اثرانداز ہوتے ہیں۔
4:گھر نمبر 1 کا موجودہ حکمران سیارہ
4:گھر نمبر 1 کا موجودہ حکمران سیارہ
گھر نمبر 1 سب سے اہم گھر ہے، کیونکہ یہ آپکی اپنی ذاتی شخصیت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گھر نمبر 1 کا موجودہ حکمران سیارہ آپ کے تمام گھروں کے معاملات پر اثرانداز ہوتا ہے۔ اس حکمران سیارے کا کیسے پتہ چلے گا؟ جی ہاں! اوپر بیان کیے گئے طریقہ کے مطابق آپکے گھر نمبر 1 کی لائن جس برج میں موجود ہو گی، اُس برج کا حکمران سیارہ ہی آپکے گھر نمبر 1 کا موجودہ حکمران سیارہ کہلائے گا۔
آپ کتنی دولت حاصل کریں گے؟
جیسا کہ شروع میں بیان کیا گیا ہے کہ آپ کے ہاروسکوپ کا گھر نمبر2 آپ کے اس پیسے اور مال ودولت کی نمائندگی کرتا ہے جو آپ خود کماتے ہیں۔ جبکہ آپکے ہاروسکوپ کا گھر نمبر 8 ایسے مال ودولت کی نمائندگی کرتا ہے، جو آپ دوسرے لوگوں یا رشتہ داروں سے حاصل کرتے ہیں، جیسے وراثت، جہیز وغیرہ۔ لہذا آپ کے دولت مند ہونے یا نہ ہونے کے امکانات آپ کے گھر نمبر 2 اور گھر نمبر 8 کے متعلقہ سیاروں کی پوزیشن پر منحصر ہیں۔

مثال
آئیے کسی شخص کے ہاروسکوپ کے گھر نمبر 2 کی فرضی صورتحال کا جائزہ لیتے ہیں۔
فرض کیا کہ اس کے گھر نمبر 2 کا موجودہ حکمران سیارہ مریخ ہے۔ مریخ کی پوزیشن چیک کی تو پتہ چلا کہ وہ اس وقت برج ثور میں موجود ہے، نیز یہ کہ برج ثور کے گھر نمبر 2 میں موجود ہے۔ چونکہ برج ثور عملی اور پرعزم برج ہے؛ لہذا اس سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ آجکل وہ شخص دولت کمانے کے معاملے میں بڑا عملی اور پرعزم ہے۔ مریخ کے زاویے چیک کیے تو پتہ چلا کہ مریخ، سیارہ مشتری (جو کہ خوش قسمتی کا سیارہ ہے) کے ساتھ 90 ڈگری کا زاویہ بنا رہا ہے؛ جبکہ سیارہ نیپچون (جو کہ یقین و ایمان کا سیارہ ہے) کے ساتھ 180 ڈگری کا زاویہ بنا رہا ہے۔ ہم ایک آرٹیکل میں پڑھ چکے ہیں کہ 90 اور 180 ڈگری کے زاویے لکی نہیں ہوتے؛ لہذا امکان ہے کہ یہ شخص اپنی کمائی ہوئی دولت کو سنبھال نہیں پائے گا اور زیادہ دولت مند نہ ہو سکے گا۔
اب ہم ایک دوسرے شخص کی مثال لیتے ہیں۔ فرض کیا کہ گھر نمبر 2 کا اپنا حکمران سیارہ یعنی زہرہ؛ اس شخص کے گھر نمبر 2 یا 8 میں موجود ہے۔ ایسی صورتحال میں اس شخص کے پاس زیادہ دولت آنے کے واضح امکانات موجود ہیں۔
اب ہم ایک تیسرے شخص کی مثال لیتے ہیں۔ فرض کیا کہ گھر نمبر 2 کا اپنا حکمران سیارہ یعنی زہرہ؛ اس شخص کے گھر نمبر 2 یا 8 میں تو موجود نہیں ہے، لیکن ان گھروں کے موجودہ حکمران سیاروں کے ساتھ لکی زاویہ بنا رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں بھی اس شخص کے امیر ہونے کے چانسز روشن ہیں۔

 


 
 


اپنے تاثرات بیان کریں !