سبزیوں اور پھلوں سے علاج
شوگر (ذیابیطس)
  • پندرہ گرام کریلے کا رس، 100گرام پانی میں ملا کر تین ماہ تک پلانا باعث شفاء ہے۔
  • 60گرام دانہ میتھی ایک گرام پانی میں 12گھنٹے تک بھگوئے رکھنے کے بعد چھان کر روزانہ 2بار متواتر 40دن تک پیتے رہنے سے شوگر کا مرض بالکل ٹھیک ہوجاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سبز میتھی بطور سبزی پکا کر کھانا فائدہ پہنچاتا ہے۔
  • ٹماٹر کااستعمال زیادہ کریں۔ اس سے پیشاب میں شکر آنا بند ہوجاتی ہے۔
  • چنے کی روٹی متواتر دس دن کھاتے رہنے سے پیشاب میں شکر آنا بند ہوجاتی ہے۔
  • پیشاب زیادہ آنے اورزیادہ پیاس لگنے کی صورت میں آٹھ گرام ہلدی پاؤڈر پانی میں حل کرکے دن میں دو بار لیں۔
  • زیادہ پیاس کی صورت میں پانی میں لیموں کا رس نچوڑ کر پلائیں۔
احتیاط
نشاستہ دار چیزوں سے دور رہیں۔ پھلوں میں فالسہ، خوبانی، لوکاٹ، جامن، لیموں، آلوچہ اور سیاہ شہتوت کھاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ پیدل چلیں اور ورزش کریں۔
وجوہات
شوگر کی سب سے بڑ ی اور مشہور وجہ جسم میں انسولین نامی مادےکی کمی ہے۔ یہ مرض آہستہ آہستہ بڑھتا ہے لہٰذا کئی سالوں تک مریض کو علم ہی نہیں ہوتا۔ زیادہ میٹھی چیزوں کا استعمال اور کم پیدل چلنا اس کی بڑی وجوہات ہیں۔
علامات
شوگر کے مریض کو بار بار پیشاب آتا ہے۔ سر میں درد اور قبض ہوجاتی ہے۔ اگر کہیں زخم آجائے تو جلدی نہیں بھرتا۔ جسم پر خارش رہتی ہے۔

گردوں کا درد
  • لوکی کے ٹکڑ ے گرم کرلیں۔ انھیں پیس کر درد والی جگہ پر لیپ کرنے سے درد دورہوجاتا ہے۔
  • لوکی کے ٹکڑے گرم کرکے رس نکال لیں۔ درد والی جگہ پر رس سے مالش کریں، فائدہ ہوگا۔
  • انگور کی بیل کے پتے 30گرام پیس کر پانی میں ملا کر چھان لیں۔ تھوڑا سا نمک ملا کر پینے سے گردوں کا درد چاہے جتنا بھی شدید ہو، ختم ہوجاتا ہے۔
کینسر (سرطان)
  • رات کو گیارہ بادام پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ صبح نہار منہ کھالیں۔ اس کے ساتھ روزانہ تین کھجوریں اورمربہ گاجر کا ایک ٹکڑا بھی کھائیں۔
  • روغن زیتون روزانہ دودھ یا چائے میں ڈال کر استعمال کریں۔
  • روغن خشخاش میں بھی بھاری مقدار میں اینٹی کینسر اجزاء موجود ہیں، اسکا استعمال بھی دودھ یا چائے میں ڈال کرروزانہ کریں۔
  • روغن زیتون، روغن خشخاش، روغن کدو اور روغن بادام ملا کر رکھ لیں۔ اس تیل کی مالش جسم پر کیا کریں۔
  • روزانہ سیب کے جوس میں کالی مرچ، کالا زیرہ اور تھوڑا سا نمک ڈال کر پیئیں۔
  • دودھ میں ہلدی ملا کر گرم کر لیں۔ اسے روزانہ استعمال کریں۔
  • روزانہ دس دانے انجیر کھائیں۔ بے شک چند گھنٹے پانی میں بھگو دیں، اس کے بعد خوش ذائقہ پانی پی لیں اور نرم انجیر کھا لیں۔
  • روزانہ ایک جویہ یعنی ٹکڑا لہسن استعمال کریں۔
  • تربوز کے موسم میں روزانہ تربوز استعمال کریں۔
  • سردیوں میں مالٹے، گاجر اورچقندر کا جوس جی بھر کر پیئیں۔

پیٹ کا بھاری پن، ڈکاریں اورگیس
  • لیموں کے رس میں سونف بھگو دیں۔ ہر کھانے کے بعد یہ بھیگی ہوئی سونف کھانے سے پیٹ کا بھاری پن دور ہوجاتا ہے۔
  • لونگ پانچ عدد پیس کر ابلتے ہوئے آدھا کپ پانی میں ڈال کر ٹھنڈا کرکے پی لینے سے گیس خارج ہوجاتی ہے۔ یہ پانی دن میں تین مرتبہ پینا مفید رہتا ہے۔
  • اجوائن 6گرام، سیاہ نمک ڈیڑھ گرام ملا کر گرم پانی سے پھانک لینے سے گیس خارج ہوجاتی ہے۔
  • زیرہ ایک چمچ بھون کر پیس لیں۔ اس میں ایک چمچ شہد ملا لیں۔ ہر کھانے کے بعد چاٹ لینے سے ڈکاریں بند ہوجاتی ہیں۔
  • دس عدد کالی مرچ پیس کر گرم پانی میں ملا ئیں اور لیموں کا رس نچوڑ کراس میں شامل کرلیں۔ صبح و شام استعمال کریں۔
  • امرود کھانے سے گیس کی تکلیف ختم ہوجاتی ہے، مگر امرود نرم گداز ہو اور اسے نمک لگاکر استعمال کرنا چاہئے۔
  • سیب کا رس پینے سے اعضائے ہضم پر پتلی تہہ چڑھ جاتی ہے۔ اس تہہ کی وجہ سے گیس پیدا نہیں ہوتی۔
  • بچوں کو پیٹ کی بیماریوں میں روزانہ سیب کھلائیں۔ بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔
  • ہر کھانے کے بعد تھوڑا سا گڑ کھا لینے سے پیٹ کی ہواٹھیک رہتی ہے۔
پیٹ کا درد
  • گرم پانی میں لیموں نچوڑ کر پینے سے گیس اور پیٹ کا درد دور ہوجائے گا۔
  • اگر گیس کی وجہ سے پیٹ درد ہو تو قلیل مقدار میں دار چینی کا استعمال کریں۔
  • انار کے دانے نکال کر ان پر کالی مرچ پسی ہوئی اور نمک ڈال کر کھانا پیٹ درد کو خاص طور پر مفید ہے۔
  • اگر کسی چیز کے کھانے سے پیٹ میں درد ہو تو مریض کو چند دن شہد دیتے رہنے سے تکلیف دور ہوجاتی ہے۔
مردانہ قوت بڑھانا
  • سردیوں میں دو رتی یعنی 250 ملی گرام زعفران دودھ میں ملا کر پئیں۔ چند دنوں کا استعمال ہی کایا پلٹ دے گا۔
  • شہد اور دود ھ ملا کر پینے سے مردانہ قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔
  • آم کا رس دو تین ماہ پیتے رہنے سے قوت مردی بڑھ جاتی ہے۔
  • چلغوزے اگرچہ مہنگے ہیں، مگر پندرہ عدد روزانہ کھاتے رہنے سے مردانہ قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔
  • دیسی گھی دو چھوٹے چمچ اور ایک کیلا صبح ناشتے کے طور پر کھاکر اوپر سے دودھ پینے سے قوت مردی میں اضافہ ہوتا ہے۔
  • بادام پانچ عدد، ایک چمچہ دیسی گھی گرم دودھ میں ملا کر پینے سےبہت طاقت حاصل ہوتی ہے۔
  • انڈے کی زردی دو عدد کھا کر اوپر سے آدھا کلو دودھ پئیں۔ نہایت مفید ہے۔
  • ناریل کھاتے رہنے سے بھی مردانہ قوت حاصل ہوتی ہے۔

احتلام
  • دھنیا پیس کر مصری ملائیں۔ روزانہ ٹھنڈے پانی سے پھانک لیں۔ احتلام کے ساتھ پیشاب کی جلن بھی دور ہوجاتی ہے۔
  • جامن کی گٹھلی کا چورن صبح و شام پانی سے پھانک لینے سے احتلام بند ہوجاتا ہے۔
  • انار کے چھلکے پسے ہوئے 5گرام، صبح و شام پانی سے لینا احتلام میں فائدہ پہنچاتا ہے۔
  • احتلام کا سب سے بہتر اور آسان علاج یہ ہے کہ رات گرم دودھ نہ پئیں۔ اگر نیم گرم دودھ پینا ہو تو سونے سے تین گھنٹے پہلے پی لیا کریں۔ چت سیدھے نہ لیٹیں۔ سونے سے قبل منہ ہاتھ دھو لیا کریں۔ صبح جلدی اٹھ جایا کریں۔ اپنے خیالات نیک رکھیں اور برے دوستوں سے بچیں۔
انزال جلدی ہو جانا
  • بھنے ہوئے چنے اور بادام کی گری ہموزن مقدار میں کھا کر اوپر سے دودھ پی لینے سے جہاں مادہ تولید گاڑھا ہوتا ہے وہاں رکاوٹ بھی ہوتی ہے۔
  • چھوہارے پانچ عدد ٹوپی سمیت روزانہ کھانے سے رکاوٹ پیدا ہوگی۔
  • چھوہارے دودھ میں بھگو کر کھانے سے سرعت انزال کی شکایت دور ہوجاتی ہے اور مادہ تولید بھی گاڑھا ہوتا ہے۔
  • خشخاص کا شربت اور اسبغول 5 ،5 گرام، پانی میں ملا کر پینے سے سرعت انزال دور ہوجاتی ہے۔
  • کشمش یعنی منقی 60گرام دھو کر بھگو دیں۔ 12گھنٹے بعد کھا لینا مفید ہے۔
  • پسی ہوئی گوند کتیرا آدھی چمچ، ایک گلاس پانی میں بھگو کر رات بھر پڑی رہنے دیں۔ صبح اس میں شکر شامل کرکے کھالیں۔
نزلہ اور زکام
  • لیموں کا رس نچوڑ کر نیم گرم پانی میں ملا کر پینے سے زکام کو آرام ہوجاتا ہے۔
  • صبح، دوپہر اور شام کو لیموں اور شہد کی چائے پیجئے۔
  • شہد 2 چمچ ، ادرک کا رس 2 چمچ ، پانی میں ملا کر پینے سے زکام دور ہوجاتا ہے۔
  • جائفل کو پانی میں گھسا کر شہد میں ملا لیں۔ صبح و شام چاٹنے سے بچوں کو بار بار زکام نہیں ہوتا۔

 


 
 


اپنے تاثرات بیان کریں !