کیا آپکے دو بُرج ہیں؟
کبھی کبھار آپ نے نوٹ کیا ہو گا کہ کسی شخص کا انداز اور مزاج اسکے برج (سٹار) سے مختلف ہے۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اس تضادکی وجہ یہ ہے کہ اس شخص کا صرف ایک برج نہیں ہوتا بلکہ اسکا ایک دوسرا برج بھی ہوتا ہے، اس دوسرے برج کواسکا "ظاہری برج" کہا جاتاہے۔
اگر ایسی صورتحال ہے تو آپکا پہلا بُرج (جو کہ تاریخ پیدائش کے ذریعے معلوم کیا جاتا ہے)، وہ آپ کی اصل اور اندرونی شخصیت کی نمائندگی کرتا ہے۔ جبکہ آپکا دوسرا بُرج یعنی ظاہری بُرج آپکی اُس شخصیت کی نمائندگی کرتا ہے، جو دوسروں کی نظروں میں آپکی ہوتی ہے۔ یعنی وہ خصوصیات جو دوسرے لوگ پہلی نظر میں آپ کے اندر دیکھتے ہیں؛ خاص طور پر اجنبی افراد کہ جو آپ کو گہرائی سے نہیں جانتے۔ ظاہری بُرج، ہمارے اصل بُرج سے ہٹ کر، ایک طرح کا ماسک ہوتا ہے جو قدرت نے ہمارے چہرے پر چڑھایا ہوتا ہے تا کہ ہم بیرونی ماحول سے مطابقت قائم کر سکیں اور اپنا تحفظ بھی کر سکیں۔
مثال
مثلاً کسی شخص کا برج جدی ہے تو وہ حقیقت میں پر عزم اور اپنے کام میں مصروف رہنے والا ہوگا۔ لیکن اگر اسکا ظاہری برج قوس ہے، تو وہ بظاہر لاپرواہ اور کم ہمت نظر آئے گا۔ لیکن اصل میں وہ، ہر وقت، اپنے ظاہری قوس انداز کو استعمال کرتے ہوئےاپنے اندرونی جدی مقاصد کی تکمیل کر رہا ہوگا۔
دوسرا بُرج معلوم کرنے کا طریقہ
پچھلے ایک آرٹیکل میں ہم 12 برجوں کے دائرے اور 12 گھروں کے دائرے کے متعلق پڑھ چکے ہیں۔ ماہرِ آسٹرولوجی ان میں سے ایک دائرہ کو دوسرے دائرہ کے اوپر رکھ دیتے ہیں۔ اس طرح جو مجموعی دائرہ حاصل ہو تا ہے، اسے آپکا ہاروسکوپ کہتے ہیں۔
گھروں کا دائرہ
برجوں کا دائرہ
مجموعی دائرہ
کیا آپکا دوسرا یعنی ظاہری برج بھی موجود ہے؟ یہ جاننے کے لیے ماہر آسٹرولوجی آپ کی پیدائش کے وقت کا ہاروسکوپ بناتا ہے۔ اب اس ہاروسکوپ میں وہ برج چیک کیا جاتا ہے کہ جس میں گھر نمبر 1 کی لائن آتی ہے؛ وہ برج آپ کا ظاہری برج ہو گا۔
یاد رکھیں کہ ظاہری برج ہرچند منٹوں بعد تبدیل ہو جاتا ہے، کیونکہ گھر نمبر 1 کی لائن چند منٹوں کے بعد کسی دوسرے برج میں چلی جاتی ہے۔ لہذا دو جڑواں بچے، جو چند منٹوں کے وقفے میں پیدا ہوتے ہیں، ان کا ظاہری برج ایک دوسرے سے مختلف ہو گا۔
اوپر والےہاروسکوپ میں آپ باآسانی دیکھ سکتے ہیں کہ سورج برج میزان میں موجودہے، لہذا اس شخص کا برج میزان ہے۔ چونکہ گھر نمبر 1 کی لائن برج سنبلہ میں موجودہے، لہذا اس شخص کا ظاہری برج سنبلہ ہے۔
آسٹرولوجی سیکھئے