Sal 2019 kesa guzray ga

آپ کا سال 2019ء کیسا گزرے گا؟
سیاروں کی پوزیشن اور مستقبل کا حال
آنے والا وقت آپ کے لیے کیسا ثابت ہوگا؟ یہ جاننے کے لیے آسٹرالوجی کے ماہرین تمام سیاروں کی مستقبل کی پوزیشن معلوم کرتے ہیں۔ پوزیشن سے مراد یہ ہے کہ وہ سیارے کس بُرج میں موجود ہوں گے نیز ان سیاروں کے درمیان (لکی یا غیرموزوں) کون سا زاویہ بنے گا؟
ویسے تو ہر سیارے کی پوزیشن آپ پراثر انداز ہوتی ہے۔لیکن آپ کے بُرج کے حکمران سیارہ (Ruling Planet) کی پوزیشن آپ پر زیادہ اثر انداز ہوتی ہے۔
اپنے حکمران سیارہ کے علاوہ جو سیارہ آپ پر زیادہ اثر انداز ہوتا ہے، وہ سیارہ زہرہ (Venus) ہے۔ اسے محبت، فیملی اور معاشرتی تعلقات کا سیارہ بھی کہتے ہیں۔ اس سیارہ کی پوزیشن کے ذریعے یہ اندازہ لگایا جاتا ہے کہ آپ کے محبت کے معاملات کیسے رہیں گے؟
سال 2019ء کا ایک جائزہ
آپکا حکمران سیارہ یورینس اس سال چند بڑی تبدیلیوں سے گزرے گا۔ یہ ایک سست رفتار سیارہ ہے جو کہ ہر برج میں چھ سے سات سال گزارتا ہے۔ اب یہ برج ثور میں مارچ کے آغاز میں داخل ہو جائے گا۔ یورینس تجربات کا سیارہ ہے لیکن برج ثور روائتی طور طریقوں کا برج ہے۔ کسی بھی فیصلہ پر پہنچنے سے پہلے مکمل معلومات حاصل کرنا نہایت ضروری ہے۔ نامکمل معلومات کی بنیاد پر کیے گئے فیصلے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔
سیارہ زحل سارا سال برج جدی میں گزارے گا۔ آپکو کچھ معاملات سے متعلق بہت سنجیدہ ہونا پڑے گا۔ اسکی الٹی چال اپریل کے آخر سے وسط ستمبر تک ہو گی۔ اس دوران آپکو چاہیئے کہ اپنے آپ میں بہت زیادہ گم نہ رہیں۔ ٹھیک ہے کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق لینا چاہیے لیکن ہر معاملے میں آپ کی غلطی نہیں تھی۔ کچھ وقفہ لیجیئے اور مثبت سوچیئے۔
سیارہ یورینس اگست کے وسط سے سال کے آخر تک الٹی چال سے حرکت میں رہے گا۔ اپنی مصروفیات میں سے کچھ وقت ضرور نکالیے تا کہ مختلف معاملات میں جو کمی بیشی رہ گئی ہے وہ پوری ہو سکے۔ آپ کبھی کبھی باہمی تعلقات اور دولت کے حوالے سے آئیڈیل ازم اور غیرحقیقت پسندی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ لوگوں سے اپنے تعلقات اور مالی معاملات پر خصوصی توجہ دیں۔ چیزوں کو حقیقت کی آنکھ سے دیکھیں۔
سیارہ مریخ ایک طاقتور سیارہ ہے، لیکن اکتوبر میں جب یہ برج میزان میں آئے گا تو اس کی رفتار ذرا آہستہ ہو جائے گی۔ آپ اس وقت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ وقت مناسب نہیں کہ آپ لوگوں سے الجھتے پھریں۔ آپکو اپنی حکمت عملی بہتر بنانی چاہیے، اسطرح آپ زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
محبت، فیملی اور سوشل لائف
سیارہ زہرہ آپکی محبت اور آپکے سوشل تعلقات پر حکمرانی کرتا ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ یہ سیارہ سارا سال سیدھی چال میں رہے گا اور ایک مرتبہ بھی الٹی چال میں نہ جائے گا۔
فروری کے آغاز میں سیارہ زہرہ اور سیارہ یورینس کا ملاپ ہو گا۔ آپ کے موجودہ تعلقات میں ایک نیا پن آئے گا۔ آپ تعلقات میں بھی تجربات کرنا پسند کرتے ہیں تا کہ انہیں بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔ اگر آپ دیانت داری اور اخلاص سے کام لیں تو آپ کو ہر معاملہ میں کامیابی ہو گی۔ آس پاس کے لوگ آپ کے طرزِعمل کی تعریف کریں گے اور آپ کی مقبولیت میں اضافہ ہو گا۔
فروری کے آغاز میں آپکے برج میں ایک نیا چاند ہو گا۔ آپکی محبت کی زندگی پر اچھے اثرات پڑیں گے۔ کنوارے افراد کی منگنی یا شادی کا امکان ہے۔ میاں بیوی کے تعلقات میں بھی بہتری آئے گی۔ غصے میں آ کر بعض اوقات فوری ردعمل دکھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ کیونکہ کبھی کبھی اس سے بڑا نقصان بھی ہوسکتا ہے۔ اچھی زندگی گزارنے کے لیے انسان کوٹھنڈے مزاج کا حامل ہونا چاہیے۔
جون کے آغاز میں بات چیت کا سیارہ عطارد، برج سرطان میں داخل ہو گا۔ آپ کے موڈ میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے۔ آپ جذباتی لحاظ سے حساس ہو جائیں گے۔ ان حالات میں ضرورت ہے کہ آپ صبروتحمل کا دامن تھامے رکھیں۔ اور شریکِ حیات اور دوست و احباب سے اپنے دل کا حال بیان کرتے رہیں۔
خواب و خیال اور روحانیت کا سیارہ نیپ چون، اس سال برج حوت میں رہے گا۔ آپ اپنے شریکِ حیات، فیملی اور دوستوں کے قریب رہنا چاہیں گے۔ نہ صرف جسمانی اور جذباتی لحاظ سے، بلکہ روحانی لحاظ سے بھی۔ آپ کی بے غرض شخصیت لوگوں کے سامنے آئے گی۔ بچوں کو خاص وقت اور توجہ دیں تاکہ وہ اپنے مسائل آپ سے ڈسکس کر سکیں، اور احساس کمتری کا شکار نہ ہوں۔ فیملی کے اندر بات چیت کی کمی سے نفسیاتی مسائل پیدا ہوتے ہیں، اس لیے گھر میں خوشگوار فضا قائم رکھیں۔
جون کے آخر میں جب سیارہ نیپ چون کی الٹی چال شروع ہو گی تو باہمی تعلقات کے حوالے سے کچھ ایسے نئے پہلو سامنے آ سکتے ہیں، جو پہلے آپ کی نگاہوں سے اوجھل تھے یا آپ نے خود ہی انہیں نظر انداز کیا ہو اتھا۔ معاملات کو حقیقت کی آنکھ سے دیکھنا ہر گز بری بات نہیں ہے۔
جون کے آخر میں سیارہ زہرہ اور سیارہ مشتری کا ملاپ ہو گا۔ یہ آپس میں گھلنے ملنے کا وقت ہو گا۔ دوست و احباب اور رشتہ داروں کو اپنے گھر دعوت دیں یا دوسروں کے گھر بطور مہمان جائیں۔ اپنے دکھ سکھ دوسروں کے ساتھ شیئر کریں۔ آپ کو احساس ہوگا کہ بلا وجہ کی لڑائیوں اور فسادات سے گریز کرنا بہتر ہے، کیونکہ زندگی مختصر ہے لہذا سب سے تعلقات بگاڑنے میں اپنا وقت کیوں برباد کیا جائے۔ یہی وقت کسی اور مقصد کے لیے بھی تو استعمال کیا جاسکتا ہے۔
دسمبر کے آخر میں سیارہ زہرہ آپ کے برج میں آ جائے گا۔ آپ ایک آزاد قسم کے شخص ہیں لیکن آپ دوسروں سے اپنے تعلقات کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔ اگر آپ لوگوں کے ساتھ تعلقات متاثر ہونے کے حوالے سے کنفیوژن کا شکار ہیں۔ تو اس دوران آپکو چاہیے کہ اچھی طرح غوروفکر کریں کہ آپ کو خود میں کیا تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ۔ دوسرے لوگوں کا جائزہ لیجئے کہ ان میں کیا خوبیاں ہیں اوروہی خوبیاں اپنے اندر پیدا کرنے کی کوشش کریں۔
دولت، جاب اور کاروبار
بات چیت اور معلومات کا سیارہ عطارد، برج حوت میں فروری کے آخر میں داخل ہو گا۔ آپ اپنے کام کے حوالے سے عام حالات کی نسبت زیادہ حساس ہو جائیں گے۔ اگرچہ آپ تنقید کی زیادہ پرواہ نہیں کرتے لیکن اس دوران آپ چیزوں کو پرسنلی لے سکتے ہیں۔اچھی خبر یہ ہے کہ آپ میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ آپ اس صورتحال میں اچھا فیصلہ لے سکیں۔ دولت میں اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔ مناسب منصوبہ بندی کامیابی کے لئے ضروری ہے۔ فضول بحث اور جھگڑوں سے دور رہیں، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کسی بات پر سوال نہیں اُٹھا سکتے۔ درست رویہ اختیار کرنا نہایت ضروری ہے۔ کسی سے اختلاف کرنا ہو تو ہمیشہ تعریف سے کریں تا کہ لوگ مائنڈ نہ کریں۔
مال و دولت کا سیارہ زہرہ جون کے آغاز میں برج جوزا میں داخل ہو جائے گا۔ دولت کمانے کے آپ کو اچھے مواقع ملیں گے۔ان حالات میں آپ کو اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ سوچ سمجھ کر ایک فیصلہ کریں اور پھر اس پر قائم رہیں۔ آپ اپنے پروفیشن اور کیرئیر کے بارے میں واضح اور صاف ذہن کیساتھ سوچنے کی پوزیشن میں ہیں۔ جب آپ کے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ رہے ہونگے تو آپ اطمینان محسوس کریں گے۔ ذہنی سکون کے لئے کچھ لوگوں کے ساتھ بنا کررکھنے میں ہی بھلائی ہوتی ہے، باوجود یہ کہ آپ ان سے اتفاق نہیں کرتے۔ طاقتور لوگوں کے خلاف اسی وقت زبان کھولنی چاہیئے جب وقت مناسب ہو۔
اگست کے وسط میں جب آپ کے برج میں مکمل چاند ہو گا تو آپ کے لیے اپنی انفرادیت سے فائدہ اٹھانے کا اچھا موقع ہے۔ ہو سکتا ہے کہ کچھ چیزیں دوسروں نے نظر انداز کر دی ہوں لیکن آپ جانتے ہیں کہ کون سی چیز کتنی قیمتی ہے۔ آپ ان معاملات کو بھی دیکھ سکتے ہیں، جنہیں دوسرے نظر انداز کر سکتے ہیں۔ مقابلے کی دوڑ میں آپ کو اس کا بہت فائدہ ہو گا۔ اپنی خفیہ صلاحیتوں کو استعمال کیجیئے، دولت آپ کا پیچھا کرے گی۔ لوگوں کو اپنی بات سمجھانا آپ کے لیے آسان ہوگا۔ باہمی غلط فہمیاں دور ہونگی۔ اپنے مقاصد پر توجہ مرکوز رکھیں۔ ایسے لوگ جو جاب کی تلاش میں ہیں، ان کے لئے یہ بہترین وقت ہےکہ وہ مختلف جگہوں پراپلائی کریں۔ جبکہ ایسے افراد جو پہلے سے جاب یا بزنس کررہے ہیں ان کے لئے نئےمنصوبے شروع کرنا آسان ہوگا۔


 


اپنے تاثرات بیان کریں !