Sal 2019 kesa guzray ga

آپ کا سال 2019ء کیسا گزرے گا؟
سیاروں کی پوزیشن اور مستقبل کا حال
آنے والا وقت آپ کے لیے کیسا ثابت ہوگا؟ یہ جاننے کے لیے آسٹرالوجی کے ماہرین تمام سیاروں کی مستقبل کی پوزیشن معلوم کرتے ہیں۔ پوزیشن سے مراد یہ ہے کہ وہ سیارے کس بُرج میں موجود ہوں گے نیز ان سیاروں کے درمیان (لکی یا غیرموزوں) کون سا زاویہ بنے گا؟
ویسے تو ہر سیارے کی پوزیشن آپ پراثر انداز ہوتی ہے۔لیکن آپ کے بُرج کے حکمران سیارہ (Ruling Planet) کی پوزیشن آپ پر زیادہ اثر انداز ہوتی ہے۔
اپنے حکمران سیارہ کے علاوہ جو سیارہ آپ پر زیادہ اثر انداز ہوتا ہے، وہ سیارہ زہرہ (Venus) ہے۔ اسے محبت، فیملی اور معاشرتی تعلقات کا سیارہ بھی کہتے ہیں۔ اس سیارہ کی پوزیشن کے ذریعے یہ اندازہ لگایا جاتا ہے کہ آپ کے محبت کے معاملات کیسے رہیں گے؟
سال 2019ء کا ایک جائزہ
آپ کے سال کا آغاز ایک مکمل چاند اور سپر مون کے ساتھ ہوگا۔آپ کے لیے بڑا مشکل ہو گا کہ آپ اپنے اصل جذبات و احساسات دوسروں سے چھپا سکیں۔ آپ میں کچھ بڑی تبدیلیاں بھی آئیں گی۔ اپنی شخصیت کے اچھے پہلو دوسروں سے شیئر کرنا آپکو لطف دے گا۔ اپنے منفی پہلو اور ناکامیاں دوسروں سے شیئر کرنا آپکو کبھی بھی پسند نہیں رہا۔
جولائی کا مہینہ آپ کے لیے بہت اہم ہوگا۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ سیارہ مریخ، سیارہ زہرہ اور سورج آپکے برج میں اکٹھے ہو جائیں گے۔ یہ وقت پارٹی شروع کرنے کے لیے بہترین ہو گا۔ یہاں پارٹی سے مراد کچھ بھی ہو سکتا ہے، یہ سچ مچ کی پارٹی بھی ہو سکتی ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کسی خاص مقصد، منصوبے یا پروجیکٹ کے لیے کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر ایک گروپ بنا لیں۔ مقصد کچھ بھی ہو، آپکا ارادہ یہی ہو گا کہ آپ اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔
جولائی کے آخر میں سیارہ زہرہ آپکے برج میں آجائے گا۔ آپکی ساری توجہ ذاتی زندگی اور رومانوی و سوشل تعلقات کی طرف ہو جائے گی۔ آپکی کوشش ہو گی کہ ہر شخص آپکو
سراہے، خواہ وہ آپکے دوست ہوں، فیملی کے لوگ ہوں یا کام کے ساتھی۔ آپ اپنی عظمت سے اچھی طرح واقف ہیں، لہذا دوسروں کو بھی اسے تسلیم کرنا چاہیے۔ اب وقت ہے کہ لوگ آپکو توجہ دیں گے۔ آپکو دوسروں کا مرکز نگاہ بننا اچھا لگتا ہے۔
اگست کے وسط میں سیارہ عطارد آپکے برج میں داخل ہو گا۔ سیارہ عطارد بات چیت، خیالات کے اظہار، سوچ و فہم اور چیزوں کے تجزیہ کی علامت ہے۔ ان دنوں میں آپکی یہ صلاحیتیں عام حالات سے زیادہ بلندی پر ہوں گی۔ آپ اپنے تجربات اور اپنی کامیابیاں دوسروں کو بتائیں گے۔
محبت، فیملی اور سوشل لائف
جنوری کے وسط میں سیارہ عطارد اور سیارہ پلوٹو کا ملاپ ہو گا۔ اگر باہمی تعلقات کچھ مسائل کا شکار ہیں تو یہ مناسب وقت ہے کہ ان پر غوروفکر کیا جائے اور ان کی تہہ تک پہنچا جائے۔ والدین یا کسی بڑے سے مشورہ کرنا پڑے تو ضرور کریں۔ ممکن ہے کہ آپ کو اپنے مسائل کا حل مل جائے۔
فروری کے آخر میں سیارہ زہرہ اور سیارہ پلوٹو کا ملاپ ہو گا۔ مستقبل کی پلاننگ کے لیے یہ اچھا وقت ہے۔ آپ کے بنائے ہوئے منصوبے جب پایہ تکمیل تک پہنچیں گے تو آپ بہت خوشی محسوس کریں گے۔ میاں بیوی کا تعلق مضبوط ہو گا اور غلط فہمیوں کا ازالہ ہو گا۔
جولائی میں سیارہ مریخ، برج اسد میں آجائے گا۔ یہ بھی آپ کے لیے اچھا وقت ہو گا۔ فیملی کیساتھ تعلقات پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ اپنی فیملی کیساتھ مناسب وقت نہیں گزارتے تو باہمی تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔ اگراس سلسلے میں کچھ ایثاروقربانی کرنا پڑے تو ضرور کریں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ معاف کرنے والے اور بھول جانے والے ہوں۔ کیونکہ چھوٹی چھوٹی باتوں کو دل میں رکھنے سے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔
اگست میں سیارہ عطارد، آپ کے برج میں آ جائے گا۔ اگرچہ آپ کو اتنا زیادہ پتہ نہیں ہوتا کہ کس وقت کیا کہنا چاہیے، لیکن بولتے وقت آپ کا اعتماد لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔ اپنے ٹائم ٹیبل کو ڈسٹرب نہ ہونے دیں۔ اگر کوئی غیر متوقع مصروفیت نکل آئے تو مناسب حکمت عملی کے ساتھ اُسے اس طرح وقت دیں کہ آپ کے باقی معاملات ڈسٹرب نہ ہوں۔ وقت کی منصفانہ تقسیم نہایت ضروری ہے۔
ستمبر کے آخر میں آپ کو موقع ملے گا کہ اپنے بہت سے معاملات میں نیا پن لا سکیں۔ سوشل لائف پر بڑا اچھا اثر پڑے گا۔ آپ اپنے تعلقات کی بہتری کے لیے جو کوششیں کرتے آئے ہیں، اب ان کا آپ کو فائدہ ملے گا۔ لیکن اگر آپ نے ماضی میں رشتوں کو مضبوط کرنے پر توجہ نہیں دی تو اب آپ کو پچھتانا بھی پڑ سکتا ہے۔
اکتوبر کے آغاز میں سیارہ عطارد، برج عقرب میں آجائے گا۔ آپ باہمی تعلقات کے حوالے سے شدت پسندی کا مظاہرہ کریں گے۔ جہاں تک ممکن ہوسکے، افہام وتفہیم سے معاملات حل کریں۔ آپ کی شخصیت دوسروں کے لئے باعث رحمت ہونی چاہیئے۔ اپنے گھر میں اور آس پاس موجود بچوں پرخصوصی توجہ دیں۔
اکتوبر کے وسط میں برج حمل میں ایک نیا چاند ہو گا۔ اگر آپ نےاس وقت خواہ مخواہ اپنی اتھارٹی نہ جمائی تو تعلقات خوشگوار رہیں گے۔ اپنا رعب پھر کبھی جما لیجیئے گا۔ شادی شدہ جوڑوں کے درمیان اگر کچھ اختلافات موجود ہیں تو انہیں حل کرلیں۔ معافی تلافی کے بغیر آپ وہ حاصل نہیں کرسکتے جوآپ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ پیار میں غلط اندازے اورتوقعات وابستہ کرلینا کوئی نئی چیز نہیں ہے۔ مگر ان توقعات کودرست کرنا ضروری ہوتا ہے۔ امکان ہے کہ اکیلے لوگ کسی بندھن میں بندھ جائیں۔
دولت، جاب اور کاروبار
سال کے آغاز میں آپ کے لیے اچھا وقت ہے، کیونکہ سیارہ مریخ، برج حمل میں ہو گا۔ آپکو جوش و خروش اور اتھارٹی ملے گی۔ لیکن ایک وقت میں ایک مقصد پر فوکس کرنا آپ کے لیے زیادہ بہتر ہو گا، ورنہ آپ کی توجہ ادھر ادھر بکھر سکتی ہے۔ آپ کے خیالات اور منصوبے انمول ہیں اور آپ سمجھتے ہیں کہ ان کے ذریعے آپ کو بہت سے مالی فوائد حاصل ہونگے۔ کسی قسم کے لین دین یا سرمایہ کاری سے پہلے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ جو چیزیں بظاہرکاغذوں میں فائدہ مند دکھائی دے رہی ہے، کیا وہ حقیقت میں بھی اتنی ہی فائدہ مند ہیں۔
جولائی کے آغاز میں جب سیارہ مریخ آپ کے برج میں آئے گا تو آپ کا اعتماد بلندیوں پر ہو گا۔کامیابیاں آپ کے قدم چومیں گی۔ آپ پر واضح ہوجائے گا کہ اپنے مقاصد کی تکمیل کے لیے آپ کو مزید کیا کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنا بجٹ کنٹرول میں رکھیں اور اپنے پلان پر سختی سے عمل کریں۔
نومبر کے وسط میں سورج اور سیارہ عطارد ایک لکی زاویہ بنائیں گے۔ یہ آپ کے لیے ایک مصروف وقت ہو گا۔لیکن آپ کا غیر جذباتی، ایکٹیو اور تیز ذہن آپ کو اس صوتحال میں مدد فراہم کرے گا۔ ایسے لوگ جو کام کی تلاش میں ہیں ان کے لیے بھی یہ اچھا وقت ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ وقت آپکے دولت کے معاملات کے لیے نہایت موزوں ثابت ہو سکتا ہے۔ اور آپ کو اس وقت اس خوش قسمتی کی ضرورت بھی ہے۔ اگر چہ آپ ہر وقت پر امید رہنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن آپ نے مشکل وقت بھی دیکھا ہے۔ لیکن اب تمام معاملات ٹھیک ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔


 


اپنے تاثرات بیان کریں !