آپ کا ہفتہ کیسا گزرے گا؟

دنیا کا کوئی مسئلہ ایسا نہیں جس کا حل نہ ہو۔پلاننگ کریں،محنت کریں،دعا کریں،اور نتیجہ خدا پر چھوڑ دیں۔ ناکامی پر دل نہ ہاریں۔دنیا آپ کی توقع سے زیادہ وسیع ہے۔بے شمار مواقع ابھی بھی آپ کے منتظر ہیں۔ محنت جاری رکھیں،اچھا وقت آنے والا ہے۔
وقت یونہی کھڑا نہیں رہے گا۔زندگی ایک سفر کا نام ہے،جو آپ کو کہیں نہ کہیں لے کر ہی جائے گا۔اگر آپ اپنی مرضی کی منزل تک پہنچنا چاہتے ہیں توباقاعدگی سے محنت کو اپنا معمول بنا لیں۔کامیاب ہونے کا سب سے بہترین فارمولا یہ ہے کہ آپ جب بھی ناکام ہوں،صرف ایک بار مزید کوشش کر لیں۔شکست آپ کو صرف اُس وقت ہو گی،جب آپ کوشش چھوڑ دیں گے۔
اپنے غصے کو کنٹرول میں رکھیں۔ٹھنڈے دل و دماغ سے صورتحال کا تجزیہ کریں۔غصے کی حالت میں اندھا دھند کیا گیا ایکشن بعد میں آپ کے لئے پچھتاوے کا باعث بن سکتا ہے۔جبکہ نارمل حالت میں کیا گیا عمل اس سے کئی درجہ بہتر ہے،کیونکہ یہ عقل کے زیرِ تابع ہوگا،اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کرکیا گیا ہو گا۔
کوئی ایسی کتاب جس کی آپ نےکبھی تعریف سُنی ہو،اُسے خریدلیں یا کسی سے اُدھار لے لیں۔اس کتاب کا مطالعہ آپ کو لطف دے گا۔فیملی یا دوستوں کے ساتھ منتخب مواد کوشیئر کریں۔سب آپ کے انتخاب کی تعریف کریں گے۔
اپنے کمرے کی چیزوں کی ترتیب بدلناآپ کی بوریت دور کرے گا اور آپ کو ایک نیا احساس دے گا۔


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

نرگس کا بُرج
اصل نام غزالہ ہے۔ پاکستان کی معروف ترین فلم ایکٹریس اور سٹیج ڈانسر رہ چکی ہیں۔ کچھ سال پہلے تک یہ سٹیج کی دنیا کی ملکہ تھیں۔ نرگس نے لاہور سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ لولی وڈ میں آتے ہی اپنا نام بدلا اور پھر ایک کے بعد ایک پاکستانی فلموں میں اپنے جوہر دکھاتی رہیں۔ 104 فلموں میں نرگس جلوہ گر ہوچکی ہیں۔ نرگس نے لاہور کے تھیٹر پر بھی سالوں تک راج کیا ہے اور ہر ایونٹ پر نرگس کی خصوصی پرفارمنس ہوا کرتی تھی۔ اس دور میں انھوں نے فوٹو شوٹ، ماڈلنگ اور ہوسٹنگ سب کچھ کیا۔ ہر شعبے میں نرگس نے کھلے دل سے کام کیا۔ انکے دوستوں کے ساتھ ساتھ کچھ دشمن بھی تھے، جو اسے نیچے دیکھنا چاہتے تھے لیکن نرگس آگے بڑھتی رہی۔
نرگس کی شادی فلم پروڈیوسر زبیر شاہ سے ہوئی اور اب اپنے دو بچوں کیساتھ دونوں کینیڈا میں رہتے ہیں۔ 15 سال بعد ایک بار پھر سے نرگس نے سٹیج اور تھیٹر کا رخ کیا لیکن اس با ر ایک ڈانسر بن کر نہیں بلکہ پرفارمر بن کر۔ اب یہ معاشرے میں ہونے والی برائیوں کو ہائی لائٹ کرنے والی پرفارمنس کرتی ہیں تا کہ لوگوں میں آگاہی بڑھائی جائے۔ نرگس نے اپنا راستہ بدل کر اب خود کو لوگوں کی بھلائی کی راہ پر ڈال دیاہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 12اگست1974 (عمر44 سال)۔ مقام: لاہور، پاکستان
آئیے ذرا نرگس کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج اسد ہے۔ برج اسد کے لوگ خوش مزاج اور انسانیت کے پیکر ہوتے ہیں۔ خوش رہتے بھی ہیں اور رکھتے بھی ہیں۔ نرم دل اور جوش و جذبے سے لبریز ہوتے ہیں۔ لیکن خود غرض اور مغرور ہوتے ہیں۔۔۔ سستی میں بھی انکی کو ئی مثال نہیں۔ انھیں خود پر کافی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ تا کہ بہتر زندگی گزار سکیں۔
نرگس میں یہ تمام خوبیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

 

جیکی چن کا بُرج
ہانگ کانگ کے نامی گرامی ایکٹر جو اپنے فائٹنگ سٹائل کیلئے پوری دنیا میں جانے جاتے ہیں۔ بچپن سے ہی مارشل آرٹس سے انکا تعلق رہا ہے۔ پھر چاہے بازو ٹوٹے،ہڈی ٹوٹے یا اور کچھ، انھوں نے اپنا شوق ہمیشہ جاری رکھا ہے۔ جیکی چین صرف ایک نہیں بلکہ 7 زبانیں بولنا جانتے ہیں۔ فلموں میں یہ خطرناک سین کے سٹنٹس خود کرتے ہیں۔ جیکی پیدائشی طور پر ایک وزنی بچہ تھا۔ جب اسے سکول میں داخل کروایا گیا تو پہلے سال میں ہی فیل ہوگیا۔ جس کی وجہ سے والدین نے سکول سے ہٹا کر مارشل آرٹس کی اکیڈمی میں داخلہ دلوا دیا۔بچپن میں ہی اس نے تھیٹر میں کام شروع کر دیا تھا۔
لڑکیاں انکے پیچھے اتنی دیوانی ہو جائیں گی یہ تو انھوں نے کبھی نہیں سوچا تھا۔لیکن کوئی لڑکی ان کی خاطر خود کشی کر لے گی، یہ تو کسی نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا۔ جی بالکل ! انکی ایک فین کو جب پتہ چلا کہ جیکی کی شادی ہو گئی ہے تو لڑکی نے اپنی جان ہی لے لی۔ جیکی نے 1982 میں ہی ایک اداکارہ سے شادی کر لی تھی اور انکا ایک بیٹا بھی ہے۔ ایک اور اداکارہ، جو کہ کئی سال قبل مس ایشیاکا مقابلہ بھی جیت چکی ہیں، سے جیکی چین کی ایک بیٹی بھی ہے۔ لیکن جیکی چین اپنے اس تعلق پر نہایت شرمندہ ہے اور اسے اپنی بہت بڑی غلطی قرار دیتا ہے۔مارشل آرٹس کے اس ماہر کو ڈر لگا تو صرف پبلک میں بولنے سے۔ یہ کام جیکی کو ہمیشہ خوفزدہ کر دیتا ہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا جیکی چن کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 7 اپریل 1954 (عمر 64 سال)۔ مقام: ہانگ کانگ
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج حمل ہے۔ برج حمل کے لوگوں کی خوبیوں کی طرف دیکھا جائے تو یہ کافی خود اعتماد ہوتے ہیں۔ انکو اپنی صلاحیتوں کو صحیح طرح استعمال کرنے کا طریقہ آتا ہے۔ لیکن یہ لوگ خود پر قابو ایک منٹ میں کھو دیتے ہیں۔انکا پارہ چھوٹی سی بات پر ساتویں آسمان پر پہنچ جاتا ہے۔ انکو ان خامیوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔
جیکی چن میں یہ عناصر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !