آپ کا مہینہ کیسا گزرے گا؟

اگر لوگوں سے بات چیت کرتے وقت آپ کے پاس ذخیرہ الفاظ کم پڑ جاتا ہے،یا آپ کو سمجھ نہیں آتا کہ کس موضوع پر بات کریں توآپ کو چاہیے کہ کسی فارغ وقت میں اُن موضوعات کی فہرست بنالیں جن پر عام طور پر باتیں کی جاتی ہیں۔اسی طرح مختلف وقتوں میں لوگوں کے کہے گئے الفاظ بھی نوٹ کر لیا کریں۔اس طرح آپ اپنی اس مشکل پر قابو پا سکتے ہیں۔
اچھا فیصلہ اسی وقت ہو سکتا ہے جب آپ کے پاس صورتحال کے متعلق مکمل معلومات ہوں۔کوئی بھی بڑا قدم اٹھانے سے پہلے اس بات کی تسلی کر لیں کہ کہیں آپ کو جان بوجھ کر غلط معلومات تو نہیں دی گئیں،کہیں کوئی پہلو آپ سے چُھپا تو نہیں رہ گیا، کہیں آپ کسی کے ہاتھوں میں تو نہیں کھیل رہے۔اگر آپ کو ذرا سا بھی شک گزرے تو پھر محتاط حکمت عملی اپنائیں۔
اپنے بارے میں دوسروں کے تبصروں پر کوئی ردِعمل نہ دیں۔مخالفین آپ کو زچ ہوتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں،آپ کی طرف سے کوئی ردِعمل نہ پا کروہ خود زچ ہو جائیں گے۔اس طرح کی صورتحال میں خود کو ٹھنڈا رکھنا اور اپنے حواس پر قابو رکھنا ہی سب سے بہترین حکمتِ عملی ہے۔
آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے،لیکن اپنی سوچ کو عملی شکل دینا اتنا آسان نہیں۔ اس کے لئے آپ کو سُستی اور لاپرواہی سے جان چھڑانی پڑے گی۔ مناسب منصوبہ بندی کر کے باقاعدگی سے کام کو جاری رکھیں۔جو شخص کچھ نہیں کرتا،اُسے بعد میں سب کچھ کرنا پڑتا ہے۔
کامیابی ایک تتلی کی مانند ہے،اگر آپ اس کے پیچھے بھاگیں گے تو یہ دور بھاگ جائے گی،لیکن اگر آپ اپنے کام میں مگن ہو جائیں گے تو یہ آپ کے کندھے پر آ بیٹھے گی۔انسان کی زندگی میں بعض اوقات ایسے لمحات بھی آتے ہیں کہ جب بہترین راستہ یہی ہوتا ہے کہ ہر طرف سے آنکھیں بند کر کےصرف اپنے مقصد پر توجہ دی جائے۔
گھڑی کی طرف مت دیکھیں،بلکہ وہ کام کریں جو گھڑی کرتی ہے،یعنی ہر وقت آگے بڑھتے رہیں۔
زندگی صرف دس فیصد اس چیز کا نام ہے کہ آپ کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟باقی نوے فیصد یہ ہے کہ آپ اس پر کیسا ردِعمل دیتے ہیں۔


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

ریما خان کا بُرج
پاکستان کی فلم انڈسٹری پر سالوں تک راج کرنے والی بہترین اداکارہ ریما آج بھی اتنی ہی مقبول ہیں۔ ریما کا انداز بیان اور اداکاری دونوں ہی میں شائقین کھو جا یا کرتے تھے۔ انکی اردو کی ادائیگی اور شاعری کا انداز آج تک لوگ سننے کی فرمائش کرتے ہیں۔ 1990 سے لیکر 2008 تک انھوں نے ایک کے بعد ایک کامیاب ترین فلموں میں کام کیا۔ لیکن 2011 میں انکی آخری فلم " لومیں گم" بری طرح فلاپ ہوئی اور انکی رپیوٹیشن کو خاصا متاثر بھی کیا۔ تبھی ریما نے اداکاری چھوڑ دی اور امریکہ کے ڈاکٹر طارق صاحب سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ انکا کہنا تھا کہ میرا دل اتنا ٹوٹا ہے کہ اب مجھے ایک دل کے ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔ شکر ہے دل ہی ٹوٹا تھا جوتا ٹوٹتا تو شاید موچی سے شادی کر لیتی۔
ریما کو شادی کے بعد بھی کئی آفر ز آئیں ، پڑوسی ملک نے بھی انکو آفر ز دیں، لیکن ریما نے انھیں بھی منع کر دیا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستانی لوگ انڈیا کی فلمیں دیکھنا تو پسند کرتے ہیں لیکن اگر وہی کردار پاکستانی ایکٹرز ادا کریں تو ا نھیں بے عزت کر دیا جاتا ہے۔ ریما نے سادہ، شوبز سے دور امریکہ میں عام زندگی کو ترجیح دی ہے۔ سننے میں آیا ہے کہ دوبارہ ڈرامہ انڈسٹری کیطرف آرہی ہیں۔ انھیں اب مختلف ایونٹس میں انکی خدمات کی وجہ سے بلایا جاتا ہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 27 نومبر 1971ء (عمر47 سال)۔ مقام: لاہور، پاکستان
آئیے ذرا ریما خان کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج قوس ہے۔ برج قوس کے لوگ مزاح میں بہت اچھے ہوتے ہیں۔ جسکےساتھ بیٹھتے ہیں، محفل جمالیتے ہیں۔ انتہائی ملنسار سی طبیعت رکھتے ہیں۔ لیکن انھیں کچھ بھی بول دینے کی عادت ہوتی ہے، چاہے اس بات کیوجہ سے کتنا ہی نقصان ہو۔ اتنا کام نہیں کرتے جتنے وعدے کر لیتے ہیں۔ انھیں اپنے قول و فعل پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔
ریما خان میں یہ تمام اوصاف موجود ہیں۔

 

ٹیلرسوئفٹ کا بُرج
لوگ انہیں ٹی سوفٹی بھی کہتے ہیں۔ انکی آواز نے ہر کسی کو جھومنے پر مجبور کیا اور آج بہترین سنگرز میں انکا شما ر ہوتا ہے۔ ٹیلر کو ہر قسم کا میوزیکل انسڑومنٹ بجانا آتا ہے خواہ وہ پیانو ہو، گٹارہو یا الیکٹرک گٹار ہو۔ اپنے گانے بھی خود لکھ لیتی ہیں۔ خوبصورتی اور ہنر دونوں میں ہی انکا کوئی ہم پلہ نہیں۔
یہ خاتون گھڑسواری کے مقابلوں میں بھی حصہ لیتی ہیں۔ لیکن انھیں ایک چیز سے بہت ڈر لگتا ہے اور وہ ڈرائیونگ ہے۔ تین بار ایکسڈینٹ ہوا جسکی وجہ سے ٹیلر کے دل میں خوف بیٹھ گیا ہے۔ ٹیلر نے آج تک جسم پر کوئی ٹیٹو نہیں بنوایا کیونکہ انکا ماننا ہے کہ پوری زندگی وہ کوئی نشانی ساتھ لیکر نہیں چل سکتی۔ صرف ان مردوں سے تعلق رکھنا پسند کرتی ہیں، جنکا تعلق موسیقی سے ہو۔ انکی بہترین دوست بھی سنگر سلینا گومز ہیں۔ فیشن کی طرف آیا جائے تو خاتون کو پرانا فیشن پسند ہے، وہی سرخ لپ سٹک اور بھرا ہوا مسکارا۔ انکا اپنا نرالا انداز ہے جو کہ کسی کا محتاج نہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 13 دسمبر 1989ء (عمر29 سال)۔ مقام: پنسلوینیا
آئیے ذرا ٹیلر سوئفٹ کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج قوس ہے۔ برج قوس کے لوگوں کی طرف رخ کیا جائے تو ان لوگوں میں سخاوت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ملتی ہے۔ انکا انداز نرالا ہوتا ہے۔ لیکن یہ لوگ بڑی بڑی پھینکتے ہیں۔ اتنا کرتے نہیں، جتنی ڈینگیں مار بیٹھتے ہیں۔ بے صبرے سے ہوتے ہیں صبر نہیں کر پاتے، جسکی وجہ سے الجھے رہتے ہیں۔ اگر یہ لوگ ان خامیوں پر قابو پالیں تو اچھی زندگی گزار سکتے ہیں۔
ٹیلرسوئفٹ میں یہ تمام اوصاف دیکھے جاسکتے ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !