تاریخ پیدائش سے برج جدی کی شخصیت جانیئے
22 دسمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ آرٹسٹک ہوتے ہیں۔ یہ لوگ انٹیرئیر ڈیزائنگ یا آرکیٹکچر جیسے شعبوں میں اپنا کیریئر بناتے ہیں اور زندگی میں بڑے کامیاب رہتے ہیں۔
23 دسمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بہت خوش مزاج اور مہربان قسم کے ہوتے ہیں۔ ان میں خود اعتمادی کا فقدان ہوتا ہے مگر یہ اچھے لوگ ہوتے ہیں۔
24 دسمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگوں کو کامیاب زندگی گزارنے کے لیے محنت کی عادت اپنانی چاہیے اور کبھی بھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔
25 دسمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بہت شہرت پاتے ہیں۔ اس تاریخ کو حضرت عيسیٰ پیدا ہوئے۔ اس دن پیدا ہونے والوں میں پاکستان کے بانی محمد علی جناح بھی شامل ہیں۔ اسی دن پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی پیدا ہوئے۔ اسی تاریخ کو مصر کے صدر انور سادات پیدا ہوئے۔ اس دن پیدا ہونے والے لوگ چین سے نہیں بیٹھتے بلکہ ہمیشہ جدوجہد میں مصروف رہتےہیں۔
26 دسمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ سائنس یا انجینئرنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے اپنا نام کماتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے شعبوں میں نہایت موزوں ثابت ہوتے ہیں۔
27 دسمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ پیدائشی طور پر خوش قسمت ثابت ہوتے ہیں کیونکہ ان کی مالی پوزیشن بڑی اچھی ہوتی ہے۔ لیکن یہ لوگ کفایت شعار نہیں ہوتے
28 دسمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے ذہین اور باہمت ہوتے ہیں۔ لیکن ان میں یہ خامی ہوتی ہے کہ بغیر سوچے سمجھے قدم اٹھانے والے ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے انہیں اکثر پریشان کن حالات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔
29 دسمبر
اس دن پیدا ہونے والے افراد بڑے خوش مزاج اور مہربان ہوتے ہیں۔ نیک ہوتے ہیں۔ عملی زندگی میں بھی کامیاب رہتے ہیں۔
30 دسمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بہت خوش قسمت ہوتے ہیں۔ پیدائشی آرٹسٹک ہوتے ہیں۔ یہ انٹیرئیر ڈیزائننگ جیسے شعبوں میں کامیاب رہتے ہیں
31 دسمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگوں میں پر امیدی کا فقدان ہوتا ہے۔ خود اعتمادی کی کمی بھی ہوتی ہے۔ یہ لوگ پڑھائی کے معاملے میں بھی لا پرواہ واقع ہوتے ہیں۔
1 جنوری
اس دن پیدا ہونے والے بچوں کی ذہنی قوت بڑی زبردست ہوتی ہے ۔ یہ بڑے ہو کر کامرس کے شعبہ میں ترقی کر سکتے ہیں۔ اس دن پیدا ہونے والے بچے بے حد خوش قسمت ہوتے ہیں۔ وہ تجارت کے میدان میں ترقی پائیں گے۔ جہاں تک ملازمت کا تعلق ہے تو انہیں سول سروس میں شمولیت کی ترغیب دیں۔
2 جنوری
اس دن پیدا ہونے والے بچے نڈر اور بے خوف ہوں گے۔ اچھے کھلاڑی بننے کی صلاحیت رکھیں گے۔ تاہم پڑھائی کے معاملے میں کوئی لاپرواہی نہ ہونے دیں۔ ریاضی اور سائنس میں زیادہ دلچسپی لینے کی ترغیب دیں۔
3 جنوری
اس دن پیدا ہونے والے بچے اگر دوپہر بارہ بجے سے پہلے پیدا ہوئے ہوں تو نہایت چالاک اور ہوشیار ہوں گے۔ دوپہر 12 بجے کے بعد پیدا ہونے والے بچے لاپرواہ ہوں گے۔
4 جنوری
اس دن پیدا ہونے والے بچے تجزیاتی ذہن کے مالک ہوں گے۔ انہیں اکنامکس یا ہسٹری کے مطالعہ کی تلقین کریں۔ ہمیشہ محتاط رہنے اور عاقبت اندیشی سے کام لینے کی ترغیب دیں۔ یہ اپنے عمل میں تیز ہوں گے۔
5 جنوری
اس دن پیدا ہونے والے آرٹسٹک ہوں گے ۔ليکن با آسانی اداس اور پریشان ہو جایا کریں گے ۔ کفایت شعاری کی تعلیم دیں اور ان کی تعریف کریں۔ مستقبل میں یہ لوگ بڑے محنتی ثابت ہوں گے۔ ہر معاملات میں ثابت قدم رہیں گے۔ شہرت پائیں گے۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذولفقار علی بھٹو بھی 5 جنوری کو پیدا ہوئے۔
6 جنوری
اس دن پیدا ہونے والے لوگ الہامی قوت کے مالک اور غیر معمولی حد تک چالاک ہوتے ہیں۔ ان بچوں کو تعلیم دلوانا خاصا مشکل کام ہوگا۔ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں حصہ لینے کی بھی تلقین کریں۔ سکول کی رپورٹ اچھی آنے پر تعریف کریں تاکہ حوصلہ افزائی ہو اور پڑھائی کا شوق پیدا ہو۔
7 جنوری
اس دن پیدا ہونے والے بچے پڑھائی کے معاملہ میں بے حد سنجیدہ ہوں گے۔ انہیں سائنس کی تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دیں اور اعلیٰ تعلیم دلائیں۔ ان کے مزاج میں طنزومزاح اور آرٹ نوازی کا بڑا دخل ہوگا۔ انہیں غور و فکر کی عادت ہو گی۔ یہ موسیقی کے شعبے میں بھی ماہر ہوسکتے ہیں۔
8 جنوری
اس دن پیدا ہونے والے بچے غوروفکر کی صلاحیت کے مالک ہوں گے اور پڑھائی میں بے حد دلچسپی لیں گے۔ بڑے مشقت پسند ہوتے ہیں۔ مگر ترقی کے مدارج آہستہ آہستہ طے کرتے ہیں۔ ان کے لئے سرکاری ملازمت میں ترقی کے امکانات بڑے روشن ہوتے ہیں۔
9 جنوری
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے شکی مزاج ہوتے ہیں ۔ اگر اس تاریخ کو پیدا ہونے والا بچہ دوپہر 12 بجے کے بعد پیدا ہوا ہو تو یہ غیر معمولی طاقت کا مالک ہوگا۔ یہ لوگ کاروباری فراست سے کام لیتےہیں۔
10 جنوری
اس دن پیدا ہونے والے بچے ریاضی اور مکینیکل انجینٔرنگ کو سمجھنے کی اچھی صلاحیت رکھنے والے ہوں گے لیکن یہ بچے گرم مزاج بھی ہوں گے۔ بارہ بجے دوپہر کے بعد پیدا ہونے والے بڑے خوش قسمت اور ہر چیز کو پا لینے کے آرزو مند ہوتے ہیں۔
11 جنوری
اس دن پیدا ہونے والے بچے بڑے عجلت پسند اور تیز طرار ہوتے ہیں۔ ان میں صبرو تحمل کی کمی ہوتی ہے اور دوسروں کی پاسداری کرنے سے بھی گریز کرتے ہیں۔ اپنی علمی ادبی کاموں سے دلچسپی ہوتی ہے۔ مطالبہ کے بڑے شوقین ہوتے ہیں۔ معلوماتی لٹریچر بہت پڑھتے ہیں۔
12 جنوری
اس دن پیدا ہونے والے بچوں کو خطرناک کھیلوں میں حصّہ لینے کی حوصلہ شکنی کریں۔ یہ بچے غوروفکر کی صلاحیتوں کے مالک ہوں گے۔ یہ لوگ نہایت خوشگوار زندگی بسر کرتے ہیں۔
13 جنوری
اس تاریخ کو پیدا ہونے والے افراد زندگی کی آزمائشوں سے اپنی جرات اور استقلال کے سبب کامیابی سے ہمکنار ہوجاتے ہیں۔ اگر اس تاریخ کا بچہ اگر بعد دوپہر پیدا ہوا ہے تو انتہائی زیادہ خوش قسمت ہوتا ہے اور زندگی میں اہم مقام پر فائز ہوتا ہے۔
14 جنوری
اس تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگ صبرو تحمل کی صفت سے مالا مال ہوتے ہیں۔ ان میں قوت فیصلہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ یہ کیمسٹری کے مضمون میں زیادہ دلچسپی لیں گے۔ دلچسپی اور رحجان کے مطابق تعلیم دلوائیں۔
15 جنوری
اس تاریخ کو پیدا ہونے والے بچے بڑے دور اندیش اور احتیاط سے کام لینے والے ہوں گے۔ قوت برداشت، ایمانداری اور اخلاقی جرات ان کے کردار کے بہترین وصف ہوں گے۔ علم و ادب اور مذہبی معاملات میں دلچسپی لیں گے۔
16 جنوری
اس تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگ غیر معمولی کردار کے مالک ہوں گے۔ قوت ارادی، خود اعتمادی، محنت اور کام میں لگن ان کی پہچان ہوتی ہے۔ صحت مند انداز، فکر، فلاح و بہبود کے کاموں میں نمایاں کردار ادا کرینگے۔ یہ فکر و عمل میں خود مختار ہوتے ہیں اور ان کی زندگی کامیاب گزرتی ہے۔
17 جنوری
اس تاریخ کو پیدا ہونے والے بچوں کو بچت کی اہمیت سے آگاہ کریں اور ایسی جگہ کام کرنے کی تلقین کریں جہاں کام کے ساتھ ساتھ سیکھنے اور تعلیم حاصل کرنے کا بھی موقع ملے۔
18 جنوری
اس تاریخ کو پیدا ہونے والے بچے زیادہ جوش میں آجانے والے اور روپے پیسے کے معاملے میں لاپرواہ ہوں گے۔ انہیں کفایت شعاری ضرور سکھائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تعلیم میں دلچسپی لینے کی تلقین بھی کریں اور اعلیٰ تعلیم بھی دلوائیں۔ نامور لوگوں میں مصر کے صدر جمال عبدالناصر 18 جنوری کو پیدا ہوئے۔۔
19 جنوری
اس تاریخ کو پیدا ہونے والے بچے شاندار یاداشت کے مالک ہوں گے۔ انہیں ان کی مرضی کے مطابق روزگار کا شعبہ اختیار کرنے دیں۔ ایسے لوگ علم و ادب، تعلقات عامہ، صحافت یا لکھنے کے کسی شعبہ میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
20 جنوری
اس دن پیدا ہونے والے بچے مہم جو اور متجسس طبیعت کے مالک ہوں گے۔ سائنس میں خصوصی دلچسپی لیں گے۔ انہیں اگر بہترین مواقع میسر آجائیں تو بڑی شہرت پاسکتے ہیں۔ کسی نئی چیز کے موجد بھی بن سکتے ہیں۔
بُرج جدی (Capricorn)