تاریخ پیدائش سے برج جوزا کی شخصیت جانیئے
تاریخ پیدائش سے برج جوزا کی شخصیت جانیئے
22 مئی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ دوسروں کی زندگیوں کو بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ آئیڈیلسٹ ہوتے ہیں۔ فیملی کے رسوم و رواج میں شرکت کرتے ہیں۔ کسی سے دھوکہ کھانا پسند نہیں کرتے۔
23 مئی
اس دن پیدا ہونے والے لوگوں میں اچھی حسِ مزاح ہوتی ہے۔ ہر طرح کی صورتحال میں خود کو ڈھال سکتے ہیں۔ یہ لوگ مصروف زندگی گزارتے ہیں۔ یہ اپنے فیملی ممبرز اور دوستوں میں وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔
24 مئی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ پیدائشی فنکار ہوتے ہیں۔ آرٹ کے شعبے میں اپنی قدرتی صلاحیتوں کی بناء پر بہت کامیاب رہتے ہیں۔ تخلیقی سرگرمیاں تیز رکھتے ہیں، علم وادب سے گہرا لگاؤ ہوتا ہے۔
25 مئی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ باتونی اور مزاحیہ ہوتے ہیں۔ لوگوں کے ساتھ اظہار خیال کرنا انہیں پسند ہوتا ہے۔ یہ ہر معاملے کی گہرائی میں جانا پسند کرتے ہیں۔ یہ پرامید ہوتے ہیں۔
26 مئی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ نرم دل ہوتے ہیں۔ دوسروں کے بولنے سے پہلے ہی جان لیتے ہیں کہ وہ کیا کہنا چاہتے ہیں۔ یہ عملی لوگ ہوتے ہیں اور اپنا کام ذمہ داری سے کرتے ہیں۔
27 مئی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ رازداری برتتے ہیں۔ انہیں جاننا ذرا مشکل ہوتا ہے۔ لیکن یہ دوسروں کی توجہ چاہتے ہیں اوردوسروں کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔ یہ منفرد لوگوں میں رہنا پسند کرتے ہیں۔
28 مئی
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بہادر ہوتے ہیں۔ یہ مشکل صورتحال میں آسانی سے خوفزدہ نہیں ہوتے۔یہ خودمختار ہوتے ہیں اور ایڈونچر کو پسند کرتے ہیں۔ یہ قہقہے لگانا پسند کرتے ہیں۔
29 مئی
اس دن پیدا ہونے والے اچھے مقرر ہوتے ہیں۔ یہ خوبی انہیں دوسروں سے ممتاز کرتی ہے۔ ان کی شخصیت پر اعتماد ہوتی ہے۔ یہ زندگی میں محتاط طرز عمل اپناتے ہیں۔ یہ بوریت نہیں چاہتے اورزندگی میں تنوع کو پسند کرتے ہیں۔

30 مئی
یہ لوگ عمدہ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کی شخصیت منفرد ہوتی ہے اوران کا سوچنے کا اپنا انداز ہوتا ہے۔ یہ لوگ گروپ کی بجائے انفرادی رابطہ پسند کرتے ہیں۔ یہ دوسروں سے رائے لیتے ہیں تا کہ کسی معاملہ کے مختلف پہلوؤں کو جان سکیں۔
31 مئی
اس دن پیدا ہونے والے افراد پرعزم ہوتے ہیں۔اپنے مقاصد کے حصول کے لیے محنت کرنا پسند کرتے ہیں۔ یہ دوسروں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔ ضرورت کے وقت دوسروں کے کام آتے ہیں۔
1 جون
اس دن پیدا ہونے والے لوگ خوش قسمت ہوتے ہیں ۔ یہ لوگ بہت چست اور اور ہر وقت خوش گوار موڈ میں رہتے ہیں۔ یہ محبت کرنے والے اور دوسروں کے کام آنے والے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ ہر لمحہ متحرک رہتےہیں۔
2 جون
یہ لوگ صحتمندانہ خیالات کے مالک ہوتے ہیں۔ اس دن پیدا ہونے والے لوگ اپنی بات کہنے کا فن جانتے ہیں۔ یہ اچھے رائٹر ہوتے ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ انگریز ادیب تھامس ہارڈی 2 جون کو پیدا ہوئے۔
3 جون
اس دن پیدا ہونے والے باتونی اور ہنسی مذاق کرنے والے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ بےغرض سخاوت کرنے والے ہوں گے۔ ادبی رحجان اور شاعرانہ طبعیت کے بھی حامل ہوتے ہیں۔
4 جون
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بہادر ہوتے ہیں ۔یہ عملی زندگی میں تبدیلیوں سے خوش رہتے ہیں۔ کاروباری معاملات بدلتے رہتے ہیں۔ ان کی تخلیقی صلاحیتیں لوگوں کو حیران کر دیتی ہیں۔
5 جون
اس دن پیدا ہونے والے لوگ عملی زندگی میں با صلاحیت اور باعمل ہوتے ہیں۔ خوش قسمتی سے ترقی کے مواقع حاصل کرتے ہیں۔ یہ اتنے با صلاحیت ہوتے ہیں کہ زندگی کے ہر شعبے میں کامیابی و کامرانی ان کا مقدر بنی رہتی ہے۔
6 جون
اس تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگ الہامی قوتوں کے مالک ہوتے ہیں۔ ان میں ادبی رحجان پایا جاتا ہے۔ یہ لوگ غیر متوقع حد تک ایکٹیو ہوتے ہیں۔ یہ لوگ فنکارانہ ذہن کے بھی مالک ہوتے ہیں۔
7 جون
اس دن پیدا ہونے والے لوگ کاروباری ذہن کے حامل ہوتے ہیں۔ انہیں غور و فکر کی عادت ہوتی ہے۔ طبیعت کے ذرا سے جذباتی ہوتے ہیں۔ ان کا حلقہ احباب وسیع ہوتا ہے۔
8 جون
اس دن پیدا ہونے والے لوگ زندگی کے اتار چڑھاؤ کا مقابلہ بڑی بہادری سے کرتے ہیں۔ اگر یہ اس دوڑ میں گر بھی جائیں تو حوصلہ مندی سے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔ اپنا کام مکمل کرنے کے لیے تمام ذرائع استعمال کرتے ہیں۔
9 جون
یہ لوگ دوستوں میں گھرے رہنا پسند کرتے ہیں۔ فیملی میں بھی سب کی توجہ کا مستحق بننا پسند کرتے ہیں۔ یہ فضول نہیں بیٹھ سکتے۔ یہ حساس بھی ہوتے ہیں۔ ان کی صحت اچھی ہوتی ہے لیکن بعض اوقات یہ نئی نئی خوراکیں کھانے کے چکر میں بیمار بھی پڑ جاتے ہیں۔
10 جون
اس دن پیدا ہونے والے لوگ تیز ذہن اور تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ اچھے کاروباری بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔ یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ انہوں نے زندگی میں کیا حاصل کرنا ہے۔ یہ مختلف مزاج لوگوں کو پسند کرتے ہیں۔
11 جون
یہ لوگ ہر وقت متحرک رہتے ہیں۔ اگرچہ عملی زندگی میں انہیں کچھ دشواریوں کا سامنا رہتا ہے لیکن جلد اپنے حالات پر قابو پا لیتے ہیں۔ یہ اپنے شعبے میں بااثر ہوتے ہیں۔ امریکی صدر جارج بش کے والد جارج بش سینئر 12 جون کو پیدا ہوئے تھے اور انہیں بھی امریکی صدر بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔
12 جون
اس دن پیدا ہونے والے لوگ محنت کے ذریعے کامیابی کا راستہ ڈھونڈنکالتے ہیں۔ یہ پرامید ہوتے ہیں اور انہیں صبر کرنا آتا ہے۔ یہ دنیا کو حقیقت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور نئی چیزیں باآسانی سیکھ لیتے ہیں۔
13 جون
یہ لوگ ایڈونچر کو پسند کرتے ہیں۔ یہ اچھے منصوبہ ساز ہوتے ہیں اورآنے والے وقت کے بارے میں پہلے سے تیار رہنا پسند کرتے ہیں۔ یہ ہر کام اپنے منفرد انداز میں کرتے ہیں۔
14 جون
اس دن پیدا ہونے والے لوگوں کے ذہن میں جو ہوتا ہے وہ بول دیتے ہیں۔ ان کا مطالعہ وسیع ہوتا ہے۔ یہ پڑھائی میں دلچسپی لیتے ہیں۔ قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے یہ اپنے پیروکار بھی پیدا کر لیتے ہیں۔
15 جون
اس دن پیدا ہونے والے لوگ زندہ دل ہوتے ہیں اور طنزومزاح کو پسند کرتے ہیں۔ ان لوگوں میں بھرپور فنکارانہ صلاحیتیں بھرپور موجود ہوتی ہیں۔ طبیعت کے بڑے حساس ہوتے ہیں۔
16 جون
اس دن پیدا ہونے والے لوگ علوم مخفیہ میں دلچسپی لینے والے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ عملی زندگی میں بہت رحمدل، ملنسار اور دوسروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے والے ہوتے ہیں۔
17 جون
اس دن پیدا ہونے والے لوگ عملی زندگی میں بڑے کامیاب رہتے ہیں۔ ان کے لئے تجارت اور کاروبار اکثر منافع بخش ثابت ہوتا ہے۔ یہ لوگ بعض معاملات میں بے صبرے بھی ہوجاتے ہیں۔ یہ لوگ خود مختار طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔
18 جون
اس دن پیدا ہونے والے لوگ ہمت، کوشش اور استقلال سے کام لینے والے ہوتے ہیں۔ عملی زندگی میں یہ لوگ اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوتے ہیں۔ یہ خیال اور عمل کی زندگی کے خواہاں ہوتے ہیں۔
19 جون
اس دن پیدا ہونے والے لوگ اتحاد و اتفاق کو اپنا شعار بناتے ہیں۔ یہ لوگ عملی زندگی میں محنت اور جدوجہد کرنے والے ہوتے ہیں۔ ان کا زیادہ تر وقت سفر میں گزرتا ہے۔ یہ لوگ کھیل، سیر و سیاحت کو پسند کرتے ہیں۔ یہ کسی ناکامی کو برداشت نہیں کر سکتے۔
20 جون
اس دن پیدا ہونے والے لوگ عملی زندگی میں بڑے ڈپلومیٹ اور ہوشیار ہوتے ہیں۔ انہیں زندگی میں اچھے برے ہر طرح کے حالات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ ان میں عمدہ کام کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
21 جون
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے ذہین، عقلمند، نفیس اور فنکارانہ مزاج کے حامل ہوتے ہیں۔ عملی زندگی میں یہ لوگ اپنی ذہانت اور قدرتی صلاحیتوں کی وجہ سے کامیابیاں حاصل کرتے ہیں۔


 


اپنے تاثرات بیان کریں !