Astrology in Urdu Gemini Joza Star 2018

برج جوزا کا مختصر جائزہ
تاریخ پیدائش
22 مئی تا 21 جون
حاکم سیارہ
عطارد
خصوصیات
باتونی، لچکدار، تیز، بے صبرا
موزوں برج
غیرجانبدار برج
تاریخ پیدائش:
22 مئی تا 21 جون
حاکم سیارہ:
عطارد
خصوصیات:
باتونی، لچکدار، تیز، بے صبرا
موزوں برج:
غیرموزوں برج:
قابل برداشت برج:
غیرجانبدار برج:
جوزا افراد کیسے ہوتے ہیں؟
جوزا افراد بے حد متحرک ہوتے ہیں اور ایک جگہ ٹک کر نہیں بیٹھتے۔ یہ لوگ اپنے تمام مسائل کا سر اٹھا کر مقابلہ کرتے ہیں اور ان کے پاس اپنے تمام محرکات خاص طور پر جذباتی محرکات کے بارے میں مخصوص وجوہات ہوتی ہیں۔اس برج کے تحت پیدا ہونے والے افراد بے حد سمارٹ‘ سوشل‘ ہوشیار اور چرب زبان ہوتے ہیں نیز یہ افراد مشکل ترین حالات میں اپنا راستہ نکال لیتے ہیں۔

جوزا افراد کامیڈین‘ صحافی‘ رائٹر اور تبصرہ نگار ہو سکتے ہیں۔یہ لوگ بہت جلد بور ہو جاتے ہیں۔یہ بے حد چلبلے ہوتے ہیں اور اکثر کام ادھورے چھوڑ دیتے ہیں۔ یہ شیخ چلی کی طرح ہوتے ہیں۔ان پر اعتبار کرنا گھاٹے کا سودا کرنے کے مترادف ہوتا ہے۔ان کا دماغ صرف اپنے متعین کردہ دائرے کے اندر کام کرتا ہے۔ یہ لوگ بذلہ سنجی‘ چارم اور خود ستائشی کے باعث اپنا راستہ بنا لیتے ہیں اور اس ضمن میں نتائج کی پرواہ نہیں کرتے۔ جوزا افراد بڑے اعلیٰ مقام پر پہنچنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ کسی طرح دوسروں کو متاثر کریں اور سب انہیں اہمیت دیں۔فطری طور پر ایسے افراد سے دوستی کرتے ہیں جو ان کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔ ان سب باتوں کے پیچھے طاقت حاصل کرنے کا جنون شامل ہوتا ہے۔
جوزا افراد کو اکثر یہ معلوم نہیں ہوتا کہ وہ کیا ہیں جس کے باعث وہ تکالیف میں بھی مبتلا رہتے ہیں تاہم اگر ان تکالیف کا شعوری طور پر تجزیہ کریں تو انہی میں سے باہر نکلنے کا راستہ نکلتا ہے۔ تمام جوزا افراد کو چاہیے کہ وہ اپنے اعلیٰ جواہر کی سچائی کے ذریعے زندگی گزارنا سیکھیں۔
جوزا افراد کی ایک بڑی کمزوری اپنی قابلیت کی اہمیت کو جتانا ہوتا ہے۔ یہ لوگ قابلیت کا مطلب نہیں جانتے اور نہ ہی اس کی حقیقت سے آگاہ ہوتے ہیں۔جب آپ کو اس بات کی سمجھ آ جائے کہ وابستگی کیا ہے تب آپ اس کے بارے میں بصیرت حاصل کر سکتے ہیں۔اس لئے اگر جوزا افراد اس نقطہ نظر سے اپنے ذہن کو دیکھیں تو انہیں انتہائی گہرائی میں جاکر یہ معلوم ہوگا کہ وہ خود کیا ہیں اور ان کی اصل پہچان کیا ہے۔ اس احساس میں بڑی طاقت ہے کہ کوئی بھی آپ کو کنٹرول نہیں کر رہا ہے۔کوئی بھی آپ پر حاوی نہیں ہے اور نہ ہی آپ کی خود فریبی کا آپ پر سایہ ہے۔ خود فریبی ایک طرح سے ہمیں ایک جیل خانے میں رکھتی ہے جہاں ہمارے دماغ سے مثبت سوچ کو علیحدہ کر دیا جاتا ہے۔

جوزا افراد کا ذہن بے حد حساس ہوتا ہے اور یہ بیرونی اثر کو بہت جلد قبول کر لیتا ہے۔اس لئے اس ذہن کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی طاقت کے ساتھ ساتھ اس بات سے بھی آگاہ ہو کہ جلد اثر قبول کر لینے والی کمزوری ان کے لئے کس قدر تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔
جوزا افراد کو چاہیے کہ وہ اپنے تجسس کے ساتھ اپنے ذہن کی طاقت کی شعوری طور پر نشوونما کریں اور اسے اپنے شعور کی گہرائی تک جانے کے لئے ایک ذریعے کے طور پر استعمال کریں۔ اس طاقت کو جس کا اکثر ایک منقسم شخصیت سے تعلق ہوتا ہے۔اس شخصیت کو یکجا کرنے کے لیے استعمال کریں کیونکہ منقسم ہونے کی صورت میں طاقت بھی منتشر ہو جائے گی اور ایسی صورت میں تمام اچھائیاں بھی ضائع ہو جائیں گی۔ آپ انہیں صحیح طور پر استعمال نہیں کر سکیں گے۔ آپ کے ذہن میں پیچید گیاں پیدا ہوں گی۔ خوش‘ صحت مند اور آزاد رہنے کے لیے جوزا افراد کو یہ جان لینا چاہیے کہ ذہانت آپ کے لئے محض ایک فلٹر کا کام دیتی ہے تاکہ آپ کی کمزوریاں اس فلٹر میں سے نکل جائیں۔ جب اس فلٹر کے ذریعے آپ کا خوف‘ تعصب اور غلط نظریات سب نکل جائیں گے تو ذہانت باقی رہ جا ئے گی۔ جس کے بھرپور استعمال سے آپ کو خوشی ملے گی اور آپ صحت مند نظر آئیں گے۔
جوزا عظیم آفاقی انسان کے سر اور بازوؤں کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس لئے اس برج کے تابع پیدا ہونے والے افراد کی فطرت میں توسیع پسندی اور پراسراریت پائی جاتی ہے۔ اس برج کے افراد کی ہستی ایسی ہوتی ہے جس کو ہم نابغہ قسم کی ہستی کہتے ہیں۔ یہ لوگ بڑی چالاکی سے اسکیمیں بناتے ہیں۔ ان میں قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے کی صلاحیت بھی ہوتی ہے۔ ان کی عادتیں پر کشش‘ پسندیدہ اور خوشگوار احساس دلانے والی ہوتی ہیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ لوگ ان کو دیکھیں اور ان کا احترام کریں۔یہ نہایت تیز اور حساس ذہن کے مالک ہوتے ہیں۔ جذباتی لحاظ سے یہ پیار کرنے والے اور سخی ہوتے ہیں۔ ان کی ان خصوصیات کی وجہ سے بعض لوگ انہیں غلط سمجھنا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ لوگ بہت غصے والے ہوتے ہیں اور براہ راست غصّہ کر کے ایک ناخوش گوار قسم کے چڑچڑاپن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔عام حالات میں یہ ایک لمبی مدت تک کینہ چھپا کر نہیں رکھتے۔ ان کا ذہن چونکہ بہت زیادہ مصروف رہتا ہے‘ اس لیے یہ بہت سے موضوعات پر بہت سی باتیں کرتے ہیں۔ ان افراد میں واضح انداز میں سوچنے اور ہنسی مذاق کرنے کا اچھا شعور ہوتا ہے۔ یہ لوگ آسانی سے نئی بات سیکھ لیتے ہیں۔ جب جوزا افراد کے خواب ٹوٹتے ہیں تو ان کا دل بھی ٹوٹ جاتا ہے۔ یہ لوگ اپنی قوت کو تعمیری کاموں میں منصوبہ بندی سے صرف کرتے ہیں۔ ان لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ہر قسم کا علم حاصل کریں۔
کاروباری اور پیشہ ورانہ امور میں ان کی یاداشت بڑی مہارت سے کام کرتی ہے۔ یہ لوگ اپنے ذہن کی بجائے جذبات سے کام لیتے ہیں۔ ان کا وجدان بہت تیز ہوتا ہے جس کی قوت سے یہ حقیقی اور نظریاتی خیالات میں تمیز کر سکتے ہیں۔ ان کے اندر یہ صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں کہ یہ نئے اور جدید نظریات کے بارے میں سوچ سکیں۔ اس برج کے زیر اثر پیدا ہونے والے افراد شاندار قلم کار‘ آرٹ کے نئے نمونوں کے خالق‘ موہد اور موسیقی کے کمپوزر وغیرہ ہوتے ہیں۔
بحیثیت عاشق جوزا افراد بے حد حساس‘ پیار کرنے والے اور شائستہ مزاج ہوتے ہیں۔ محبت کے معاملے میں چونکہ ان کا مزاج بدلتا رہتا ہے اس لئے انہیں بہت سی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔یہ زندگی میں ایک بار محبت کرتے ہیں۔یہ لوگ جسمانی صلاحیتوں کی بجائے ذہنی صلاحیتوں کی قدر کرتے ہیں۔ جوزا کا گھر آرام دہ اور خوش کن ہوتا ہے۔ وہ اپنے گھر میں لوگوں کی دعوت کرنا پسند کرتے ہیں اور بہت اچھے مہمان نواز ہوتے ہیں۔ جوزا افراد جب گھر میں تنہا ہوتے ہیں تو خود کو بہت سے مشاغل اور کاموں میں مصروف رکھتے ہیں۔

جوزا افراد کے اندر خود غرضی کا فقدان پایا جاتا ہے۔اس وجہ سے ان کا بنا بنایا کام بگڑ جاتا ہے۔ اگر یہ اس عادت پر قابو پا لیں تو یہ بہتر کامیاب زندگی بسر کر سکتے ہیں۔ جوزا افراد جب اپنی پسند کا لباس زیب تن کرتے ہیں تو انہیں بے حد خوشی اور راحت محسوس ہوتی ہے۔ یہ لوگ مصروف رہنا چاہتے ہیں اور وقت کو ضائع کرنا اپنے آپ کو ضائع کرنا سمجھتے ہیں۔
جوزا افراد کو بارش کا موسم بے حد اچھا لگتا ہے اور اس موسم میں یہ بے حد لطف اندوز ہوتے ہیں۔ جوزا افراد حسن پرستی اور قناعت پسندی سے دور بھاگتے ہیں۔ یہ ایک جگہ بیٹھ کر کام کرنے کی بجائے گھومتے پھرتے ہیں۔ جوزا افراد بے حد سخی اور دریا دل ہوتے ہیں۔ یہ ہر اس شخص کی مدد کرتے ہیں جو ضرورت مند ہو یا ان سے اپنی حاجت بیان کرے۔ اس عادت کی وجہ سے بعض دفعہ انہیں نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔ جوزا افراد جس کام کا ارادہ کر لیتے ہیں اسے پایہ تکمیل تک ضرور پہنچاتے ہیں۔ ان کے ارادے چٹان کی طرح مضبوط ہوتے ہیں۔ اور یہ پابندیوں سے سخت نفرت کرتے ہیں۔ جوزا افراد پر مکمل بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ ہمیشہ دوسروں کے معیار اور اعتماد پر پورا اترتے ہیں۔
یہ کبھی بھی دوسروں کو نقصان نہیں پہنچاتے اور نہ ہی کسی کے مفاد کے خلاف کام کرتے ہیں۔ جوزا افراد خود مختاری کو پسند کرتے ہیں اور ایمانداری سے اپنا کام کرتے ہیں اور اسی کو بنیاد بنا کر ترقی کرنا چاہتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے منصوبوں میں جدّت پسندی چاہتے ہیں۔ اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ لوگ ان کی ہر چیز میں جدت دیکھیں اور ان کی ہر چیز میں جدّت ہو۔ جوزا افراد کو اگر کوئی ذمہ داری سونپی جائے تو وہ اس کو پوری کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہیں۔


 


اپنے تاثرات بیان کریں !