تاریخ پیدائش سے برج عقرب کی شخصیت جانیئے
تاریخ پیدائش سے برج عقرب کی شخصیت جانیئے
24 اکتوبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ زندگی میں مشکلات کو خاطر میں نہیں لاتے بلکہ مردانہ وار ان کا مقابلہ کرتے ہیں۔ یہ ایک پرعزم شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کی یادداشت بھی اچھی ہوتی ہے۔
25 اکتوبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ افسانہ نگاری کی طرف مائل ہوں گے۔ ان کو علم و ادب، معلوماتی لٹریچر اور نامور لوگوں کے ناول پڑھنے سے اپنے ذوق میں ترقی ملے گی۔
26 اکتوبر
اس دن پیدا ہونے والے افراد خوش قسمت واقع ہوں گے۔ زندگی میں ہر آسائش مہیا ہوگی۔ یہ ذرا جذباتی بھی ہوتے ہیں۔ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے اپنا کیریئر بنا سکیں گے۔
27 اکتوبر
اس دن پیدا ہونے والے افراد دوسروں پر زیادہ اعتبارنہیں کرتے اور کسی قدر شرمیلے بھی ہوں گے۔ یہ آرٹسٹک سرگرمیوں میں حصّہ لینا پسند کرتے ہیں۔ ان میں لوگوں کو جانچنے کی اچھی صلاحیت ہوتی ہے۔
28 اکتوبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بظاہر خاموش طبع ہوسکتے ہیں مگر حقیقت میں بڑے پرجوش ہوں گے۔ ہوسکتا ہے کہ ان کا خیال یہ ہو کہ ہر معاملہ میں ان کی رائے حتمی ہے ، لیکن انہیں دوسروں سے رائے ضرور لینی چاہیے تا کہ انہیں نئے آئیڈیاز مل سکیں۔
29 اکتوبر
اس دن پیدا ہونے والے افراد کامیاب بننا پسند کرتے ہیں۔ یہ اپنے شعبے میں غیرمعمولی بننا چاہتے ہیں۔ یہ ہر چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ اگر صورتحال واضع نہ ہو تو یہ اپنا ردعمل فوری نہیں دیتے۔

30 اکتوبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ سیکھنا پسند کرتے ہیں۔ زندگی کے تجربات مختلف شکلوں میں سامنے آتے ہیں اور یہ ان سے سبق حاصل کرتے ہیں۔ یہ اندر سے ٹھنڈے مزاج کے حامل ہوتے ہیں، مگر یہ صورتحال کے مطابق بدل بھی سکتے ہیں۔
31 اکتوبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ کامیابی کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ یہ محنتی اور نظم و ضبط کو پسند کرتے ہیں۔اگر حالات ان کی توقع کے خلاف ہوجائیں تو یہ سبق سیکھ کر مزید مضبوط ہوجاتے ہیں۔
1 نومبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ عموماً پراسرار اور عجیب علوم میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ محنت کرنا پسند کرتے ہیں۔ اس دن پامسٹری اور علم نجوم کےعالمی شہرت یافتہ ماہر کیرو پیدا ہوئے۔
2 نومبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ زندگی میں بہت سی تبدیلیوں سے گزرتے ہیں۔ یہ لوگ بڑے خود سر اور خود دار ہوتے ہیں۔ اپنی خوبیوں اور خامیوں سے پوری طرح آگاہ ہوتے ہیں۔ یہ لوگ عموماً کام اور آرام میں توازن نہیں رکھتے۔
3 نومبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ عملی زندگی میں بہترین ہنرمند ہوتے ہیں۔ آرٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اپنے کام میں مگن رہنے والے ہوتے ہیں اور زیادہ توجہ کے متقاضی نہیں ہوتے۔
4 نومبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے عمل پسند ہوتے ہیں۔ اپنی دانش و توانائی کا حتٰی الامکان بہترین استعمال کرتے ہیں۔ یہ بات چیت کے بھی شوقین ہوتے ہیں۔ یہ لوگ بڑے حوصلہ مند اور نڈر ہوتے ہیں۔
5 نومبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگوں کے بارے میں کوئی راۓ قائم کرنا بہت مشکل ہوتی ہے کیونکہ ان کے بارے میں کچھ علم نہیں ہوتا کہ یہ کب کیا کر گزریں۔ یہ لوگ جس کام میں دلچسپی لیتے ہیں اسے پورا کرتے ہیں۔
6 نومبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ زندہ دل اور پر امید ہوتے ہیں۔اچھا لباس پہننا پسند کرتے ہیں۔ فنون لطیفہ سے ان کا گہرا تعلق ہوتا ہے۔ یہ کسی خاص مقصد کے تحت زندگی بسر کرتے ہیں۔اپنی بات کا مان رکھتے ہیں اور دوسروں سے بھی اس کی توقع رکھتے ہیں۔
7 نومبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ تجسّس پسند ہوتے ہیں۔ انہیں راز و اسرار سے گہری دلچسپی ہوتی ہے۔ ان کی آنکھوں میں اتنی کشش ہوتی ہے کہ اپنی مقناطیسی نظروں اور چبھتے سوالات سے بڑے بڑے راز اگلوا لیتے ہیں۔
8 نومبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے بڑے خواب دیکھتے ہیں۔ یہ لوگ عملی زندگی میں ہر معاملے میں سرخرو ہوتے ہیں اور ہمیشہ جیتتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی شکست برداشت نہیں کر سکتے ۔
9 نومبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ آزادی پسند ہوتے ہیں۔ شاعری سے محبت کرتے ہیں۔ یہ لوگ متحمل مزاج اور ثابت قدم ہوتے ہیں۔ اس تاریخ کو علامہ اقبال پیدا ہوئے۔
10 نومبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے دل پسند ہوتے ہیں۔ یہ لوگ زندگی اور موت ہر معاملے میں جذباتی ہوتے ہیں۔ ان کے قول و فعل میں شدت پائی جاتی ہے۔ ان کی ڈکشنری میں ناممکن کا لفظ نہیں ہوتا۔
11 نومبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے ذہین اور قابل ہوتے ہیں۔ عملی طور ایک عمدہ شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ لچکدار شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ زندگی میں ہمیشہ متحرک رہنا پسند کرتے ہیں۔
12 نومبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ پیدائشی فنکار ہوتے ہیں۔ یہ لوگ عقل شعور رکھنے والے اور نفاست پسند طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ اچھے محنتی لوگ ہوتے ہیں لیکن اپنی توجہ ایک وقت میں کئی منصوبوں پر رکھتے ہیں۔
13 نومبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ عمل، ہمت اور کوشش کو پسند کرنے والے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ ہر شعبے میں اپنا کام اور مقام پیدا کرلیتے ہیں۔ یہ لوگ جدوجہد سے کامیابی حاصل کرتے ہیں۔
14 نومبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ عمل اور پختہ ارادی کی خصوصیات رکھتے ہیں۔ ان میں قدرتی صلاحیتیں بہت زیادہ ہوتی ہیں۔ یہ تجزیاتی لوگ ہوتے ہیں اور فطرت کو پسند کرتے ہیں۔
15 نومبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگوں کی طبیعت بڑی حساس اور متجسس ہوتی ہے۔ یہ لوگ ہر معاملے میں جذباتی ہوتے ہیں۔ یہ لوگ عزت و شہرت کے خواہش مند ہوتے ہیں۔
16 نومبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ جدوجہد سے نہیں گھبراتے۔ بہت محنتی اورسخت جان ہوتے ہیں اور اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا جانتے ہیں۔ لفظ پاکستان کی تخلیق کرنے والے چوہدری رحمت علی اسی روز پیدا ہوئے۔ پاکستان کے مشہور کرکٹر وقار یونس کی پیدائش بھی اسی روز ہوئی۔
17 نومبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ صبر و برداشت کا مادہ رکھنے والے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ عملی زندگی میں ہر شعبے میں کامیابی حاصل کرلیتے ہیں۔ یہ لوگ خود مختار رویے کے مالک ہوتے ہیں۔ ان میں مستقل مزاجی پائی جاتی ہے۔
18 نومبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے حوصلہ مند اور اپنی توانائياں کا خود امتحان لینے والے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ آزاد رہنا پسند کرتے ہیں۔ یہ لوگ اپنا ایک مخصوص انداز رکھتے ہیں اور اسی سے پہچانے جاتے ہیں۔
19 نومبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ محبت کرنے والے اور بےتکلف مزاج کے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ قابل بھروسہ اور اپنے پیشے سے محبت کرتےہیں۔ عملی زندگی میں بڑے جفاکش اور اپنی دھن کے پکے ہوتے ہیں۔
20 نومبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ علم و ادب کا شوق رکھتے ہیں۔ یہ چہرہ شناس ہوتے ہیں۔ بہت محنت کرتے ہیں۔ ان لوگوں کے اندازے بہت درست ہوتے ہیں۔ پاکستان کے نامور دانشور، صحافی اور شاعر احمد ندیم قاسمی کی پیدائش اسی روز ہوئی۔
21 نومبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگوں میں قدرتی ذہانت پائی جاتی ہے۔ یہ لوگ موقع کو تلاش نہیں کرتے بلکہ موقع انہیں خود تلاش کرتا ہے۔ یہ لوگ آرٹ اور ہنرمندی سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان کی صلاحیتیں انہیں اونچا مقام عطا کرتی ہیں۔
22 نومبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بہت زیادہ قوت برداشت کے مالک ہوتے ہیں۔ عملی زندگی میں یہ لوگ محنت پر ایمان رکھتے ہیں۔ جب بھی ان کے دوستوں کو مشورہ کی ضرورت ہوتی ہے، وہ ان سے رابطہ کرتے ہیں۔ یہ ہمیشہ اعلیٰ مقام پسند کرتے ہیں۔


 


اپنے تاثرات بیان کریں !