تاریخ پیدائش سے برج سنبلہ کی شخصیت جانیئے
تاریخ پیدائش سے برج سنبلہ کی شخصیت جانیئے
23 اگست
یہ افراد بہادر ہوتے ہیں اور قائدانہ صلاحیتیں رکھتے ہیں۔اپنے شعبے میں بہت کامیاب رہتے ہیں۔ میڈیکل یا قانون کی فیلڈ میں بڑا نام پیدا کر سکتے ہیں۔ اپنی دھن کے پکے ہوتے ہیں لیکن کبھی کبھی بے صبری کا مظاہرہ بھی کر جاتے ہیں۔
24 اگست
اس دن پیدا ہونے والے لوگ جلد غصہ میں آجانے والے اور رقم و جائیداد کے معاملے میں بہت لاپروا ہوتے ہیں۔ ان میں مستقل مزاجی کی بھی کمی ہوتی ہے۔ یہ لوگ تعریف کو پسند کرتے ہیں۔
25 اگست
اس دن پیدا ہونے والے لوگ محنتی اور عملی ہوتے ہیں۔ اپنی روحانی اصلاح کے لیے مذہبی معاملات پر توجہ دیتے ہیں۔ پر اعتماد ہوتے ہیں۔ یہ لوگ غیر ضروری الجھنوں سے دور بھاگتے ہیں۔
26 اگست
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے خوش قسمت ہوتے ہیں۔ یہ پرجوش اورحساس طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ لوگ بھی انہیں پسند کرتے ہیں۔ زندگی کے متعلق ان کا نقطہ نظر بڑا حقیقت پسندانہ ہوتا ہے۔
27 اگست
اس دن پیدا ہونے والے لوگ عمومی طور پر خوشحال ہوتے ہیں۔ یہ اچھی حس مزاح رکھتے ہیں۔ انہیں صورتحال سے سمجھوتا کرنے کے لیے محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ اچھے آرگنائزر ثابت ہوتے ہیں۔
28 اگست
اس دن پیدا ہونے والے لوگ عاجز مزاج ہوتے ہیں اور سادہ چیزوں کو پسند کرتے ہیں۔ تنقیدی اورتجزیاتی نقطہ نظر بھی رکھتے ہیں۔ اپنی محنت اور قابلیت کی وجہ سے عموماً عالمی شہرت بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس دن جرمنی کے عالمی شہرت یافتہ شاعرگوئٹے پیدا ہوئے۔
29 اگست
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے ذہین ثابت ہوتے ہیں۔ محنت کے شوقین ہوں گے۔ جو چاہیں، اسے حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہیں عام طور پرقانون کے پیشے میں زیادہ کامیابیاں نصیب ہوتی ہیں۔
30 اگست
اس دن پیدا ہونے والے لوگ دولت کمانے کی قدرتی صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں لیکن یہ کچھ لاپروا اور بے باک سے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ اکثر نقصان بھی اُٹھاسکتے ہیں۔ تھوڑے سے شرمیلے بھی ہو سکتے ہیں۔

31 اگست
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے حساس ہوتے ہیں۔ یہ ذمہ داریوں سے نہیں گھبراتے اور کام کرنا پسند کرتے ہیں۔ایماندار ہوتے ہیں اور کشادہ دل رکھتے ہیں۔ اسی لیے دوسرے لوگ انہیں پسند کرتے ہیں۔
1 ستمبر
اس تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگ اچھے رویے کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ لوگ سچائی کے متلاثی ہوتے ہیں اور بڑے رحم دل بھی ہوتے ہیں۔ عملی زندگی میں اکثر اچھے بزنس مین ثابت ہوتے ہیں۔
2 ستمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے محتاط طبع اور سوچ بچار کے عادی ہوتے ہیں۔ یہ فنکارانہ صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں لیکن ان میں کاہلی اور سستی بھی پائی جاتی ہے ۔جب تک ان کی ہمتوں اور جرأتوں کو جگایا نہ جائے یہ اپنی بہترین حالت میں نہیں آتے۔
3 ستمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ عقل مند اور نفاست پسند ہوتے ہیں۔ آرٹ سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ لوگ سخت دلوں کو نرم کرنے کے بڑے ماہر ہوتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی گفتگو میں جچے تلے الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ لوگ ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتے۔
4 ستمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے اچھے معاون اور شریک کار ہوتے ہیں۔ عملی زندگی میں بہترین ٹیچر ثابت ہوتے ہیں۔ یہ لوگ ہمیشہ اعلیٰ عہدوں پر رہنا پسند کرتے ہیں۔ کسی کی ماتحتی ان کے بس کی بات نہیں۔ دولت کی حفاظت کرتے ہیں لیکن ضرورت مندوں کی مدد بھی کرتے ہیں۔
5 ستمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ اکثر سیاح، ملاح، جہاز ران اور اخبار نویس ہوتے ہیں۔ ان کا جمالیاتی ذوق قابل ستائش ہوتا ہے۔ یہ لوگ فطرت کے پرستار ہوتے ہیں۔ یہ ذہین اور عمل پسند ہونے کے ساتھ ساتھ تھوڑے موڈی بھی ہوتے ہیں۔
6 ستمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ توانائی سے بھرپورہوتے ہیں اور اپنی توانائیاں درست سمت میں لگاتے ہیں۔ بعض اوقات ان کے بارے میں اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے۔ یہ ایکٹیو ہوتے ہیں اور فارغ نہیں بیٹھ سکتے۔ باصلاحیت تخلیق کار اور فنکار بھی ہوتے ہیں۔
7 ستمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگوں میں حیرت انگیز باتوں کا علم حاصل کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ موجود ہوتی ہے۔ یہ لوگ بامقصد چیزوں کو پسند کرتے ہیں۔ یہ اپنے معاملات میں دوسروں کی مداخلت پسند نہیں کرتے۔
8 ستمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ کام سے محبت کا جذبہ لے کر پیدا ہوتے ہیں۔ عملی زندگی میں یہ لوگ اپنے فرائض درست طریقے سے انجام دیتے ہیں۔ دوسروں کی مدد کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ یہ لوگ سخت محنت کے عادی ہوتے ہیں۔
9 ستمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ خیال اور عمل کی آزادی چاہتے ہیں۔ عملی زندگی میں بڑی گرمجوشی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ان کا رویہ تھوڑا سا پُراسرار ہوتا ہے۔ تاہم انتہائی فرض شناس اور ذمہ داریوں کا احساس کرنے والے ہوتے ہیں۔
10 ستمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ فطرت کے شوقین ہوتے ہیں۔ اپنے ارد گرد ہر جانب قدرتی مناظر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ یہ لوگ انسانی بھائی چارے پر یقین رکھتے ہیں اور انسانی بھلائی کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔
11 ستمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ حالات کی اُونچ نیچ اور نت نئی تبدیلیوں کی آغوش میں پرورش پاتے ہیں۔ یہ لوگ بہت محنتی ہوتے ہیں۔ عملی طور پر عمدہ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ عمدہ شخصیت بن کر اُبھرتے ہیں۔
12 ستمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ بڑے ذہین اور عمل پسند ہوتے ہیں۔ مگر قدرے موڈی ہوتے ہیں۔ بعض اوقات فورا ًمشتعل ہونے والے اور معمولی سی بات کا بُرا منانے والے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ عملی زندگی میں اچھے آرٹسٹ اور تخلیق کار ثابت ہوسکتے ہیں۔
13 ستمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ دلکش شخصیت رکھنے والے اور اعلیٰ عہدوں پر کام کرنے والے ہوتے ہیں۔ ان کا حلقہ احباب ان کے اعلیٰ ظرف اور کشادہ دل کے باعث بڑا وسیع ہوتا ہے۔ مقبول شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔
14 ستمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ عمل اور عزم کا پیکر ہوتے ہیں۔ یہ لوگ پابندیوں سے گھبراتے ہیں اور آزادی سے محبت کرتے ہیں۔ یہ لوگ محتاط طرز عمل کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ لوگ سنجیدہ ہوتے اور متین ہوتے ہیں لیکن انہیں بدھو نہیں کہا جاسکتا۔ یہ صاف گو ہوتے ہیں۔
15 ستمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ دوسروں سے محبت رکھنے والے، نفیس خیالات رکھنے والے اور برجوش طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ ایمانداری سے کام کرتے ہیں اور مغرور نہیں ہوتے۔حقیقت سے نظریں نہیں چراتے لیکن ساتھ ساتھ اپنی دنیا بھی بسائے پھرتے ہیں۔
16 ستمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ مشکل سے مشکل کام کو تکمیل کے درجے پر پہنچا دینے والے ہوتے ہیں۔ یہ علوم مخفیہ کے شوقین ہوتے ہیں اور پیشن گوئی کے فن سے واقف ہوتے ہیں۔ یہ لوگ عموماً انجینئر، ایڈمنسٹریٹر، مصنف اور اداکار کی حیثیت میں موزوں رہتے ہیں۔
17 ستمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ تجارتی میدان میں اکثر کامیاب رہتے ہیں۔ عملی زندگی میں بڑے ذہین اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہوتے ہیں۔ یہ لوگ خود مختار طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ لوگ شائستہ اور مخلصانہ ہوتے ہیں۔
18 ستمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ اپنی مرضی سے کام کرنے والے ہوتے ہیں۔ جس کام کی طرف ان کا رجحان ہوگا یہ اس کام میں کامیاب ہوتے ہیں۔تحقیق و تفتیش کے شوقین ہوتے ہیں۔ اچھی صحت اور قوت والے ہوتے ہیں۔
19 ستمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ پیار کرنے والے اور بڑے بے تکلف ہوتے ہیں لیکن دوستی کرنے میں عموماً پہل نہیں کرتے۔ ان کا حلقہ احباب محدود ہوتا ہے۔ بامقصد تعلقات کے قائل ہوتے ہیں۔ یہ لوگ دلیل پسند ہوتے ہیں۔
20 ستمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ محبت اورنفرت دونوں معاملات میں انتہا پسند ہوتے ہیں۔ یہ لوگ نظم و ضبط کے پابند ہوتے ہیں اور عملی اور مادی سطح پر رہنا پسند کرتے ہیں۔ یہ لوگ تصوراتی کہانیوں پر یقین نہیں رکھتے۔
21 ستمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ فنکارانہ مزاج کے حامل ہوتے ہیں۔ عملی زندگی میں بے حد ذہین، عقل مند اور آرٹ سے محبت کرنے والے ہوتے ہیں۔ ان میں بعض اوقات جلد بازی اور غیر مستقل مزاجی کا عنصر بھی پایا جاتا ہے۔
22 ستمبر
اس تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگ عملی طور پر بڑے پرعزم اور قوت استقلال رکھنے والے ہوتے ہیں۔ خود بھی عمل پسند ہوتے ہیں اور عمل پسند لوگوں کو پسند بھی کرتے ہیں۔ غوروفکر کے شوقین ہوتے ہیں اور اچھے ایڈمنسٹریٹر ثابت ہوتے ہیں۔
23 ستمبر
اس دن پیدا ہونے والے لوگ آزاد خیال طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ شعروشاعری کو پسند کرتے ہیں۔ بہت محنتی ہوتے ہیں اور اچھی قوت فیصلہ رکھتے ہیں۔ اس تاریخ میں پیدا ہونے والی مشہور شخصیت مرزا غالب کی ہے، جو کہ بہت مشہور شاعر ہیں اور ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اردو شاعری پر غالب ہیں۔


 


اپنے تاثرات بیان کریں !