Astrology in Urdu Virgo Sumbla Star 2018

آج کا دن کیسا گزرے گا؟

کامیابی ایک تتلی کی مانند ہے،اگر آپ اس کے پیچھے بھاگیں گے تو یہ دور بھاگ جائے گی،لیکن اگر آپ اپنے کام میں مگن ہو جائیں گے تو یہ آپ کے کندھے پر آ بیٹھے گی۔انسان کی زندگی میں بعض اوقات ایسے لمحات بھی آتے ہیں کہ جب بہترین راستہ یہی ہوتا ہے کہ ہر طرف سے آنکھیں بند کر کےصرف اپنے مقصد پر توجہ دی جائے۔
کھلی ہوا میں چند منٹ گہرے سانس لیناآپ کے لئے نہایت مفید ہے۔اس سے جسم میں موجود خون صاف ہو گا اور آپ فریش بھی لگیں گے۔
کسی غلطی کی صورت میں اپنی ذاتی انا کو ایک طرف رکھ کرمتاثرہ فریق سے معافی مانگ لیں، اس کے دوررس نتائج نکلیں گے۔

 
یہ دن کتنا لکی ثابت ہو گا؟
موڈ

دولت

محبت

کیریئر

 
اِس دن آپ کے لئے موزوں افراد
فیملی، فرینڈز
جاب، بزنس
یہ دن کتنا لکی ثابت ہو گا؟
موڈ

دولت

محبت

کیریئر

اِس دن آپ کے لئے موزوں افراد
فیملی، فرینڈز
جاب، بزنس
Taurus Sign
Leo Sign
 


 

 
 

 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

ابراہم لنکن کا بُرج
ابراہم لنکن امریکی سیاستدان اور وکیل تھا۔ جو کہ امریکہ کا 16 واں صدر منتحب ہوا۔ ابراہم بغیر کسی ڈگری کے وکالت کے پیشہ سے منسلک رہا۔ اس نے عورتوں کو ووٹ کا حق دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ابراہم کی منگنی "میری اونز" نامی خاتون سے ہوئی مگر اس نے ابراہم کی بد صورتی اور شرمیلے پن کے باعث شادی سے انکار کر دیا۔ بعدازاں ابراہم کی ملاقات "میری ٹوڈ" سے ہوئی اور ابراہم نے اسے اپنا جیون ساتھی چنا۔ ابراہم روزانہ بائبل کی تلاوت کرتے مگر وہ باقاعدہ طور پر کبھی کسی چرچ سے منسلک نہیں ہوئے۔ ابراہم نہ تو شراب پیتے اور نہ ہی سگریٹ۔ انہیں پسند نہیں تھا کہ کوئی انہیں"ابے" کہہ کر پکارے۔ وہ داڑھی رکھنے والے پہلے امریکی صدر تھے۔ ابراہم لنکن وہ پہلے صدر تھے جو اپنی وفات تک عہدہ صدارت سے منسلک رہے۔
ابراہم لنکن کو جانور بہت پسند تھے، انہوں نے نہ کبھی جانوروں کا شکار کیا اور نہ کبھی مچھلی پکڑی۔ ابراہم نے ایک کتا پال رکھا تھا جس کا نام "فاڈو" تھا ابراہم کو اس سے خاص لگاؤ تھا۔ ابراہم کی "ٹیبی" نامی ایک بلی بھی تھی جو کہ وائیٹ ہاؤس میں ابراہم کے ساتھ کھانے کی میز پر بیٹھ کر کھانا کھاتی۔ ابراہم کو اپنی موت سے ایک ہفتہ قبل روز رات خواب میں اپنی موت نظر آتی۔ ابراہم لنکن کو "جوئن والکز بوتھ" نامی اداکار اور جاسوس نے گولی ماری، جس سے انکی وفات ہوئی۔ ابراہم لنکن 5 بار الیکشن ہارے، لیکن پھر 2 مرتبہ امریکہ کے صدر منتحب ہوئے۔ ابراہم لنکن ایک سادہ طبیعت کے سادہ انسان تھے۔ انہوں نے غلامی کا نظام ختم کرنے کے لیے زبردست مہم چلائی جس میں وہ کامیاب رہے۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 12 فروری 1809ء۔ مقام: امریکہ
آئیے ذرا ابراہم لنکن کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج دلو ہے۔ برج دلو سے تعلق رکھنے والے لوگ گہری سوچ رکھنے والے، تخیلاتی، ذہین، ہار نہ ماننے والے، کامیابی کے خواہاں، آزاد، دوستانہ، اچھی صلاح دینے والے، سادہ اور اور اپنی پرانی غلطیوں سے سبق سیکھنے والے ہوتے ہیں۔ ابراہم اس کی منہ بولتی تصویر ہیں۔

 

ڈیرن سیمی کا بُرج
ڈیرن سیمی، ویسٹ انڈیز کے انٹر نیشنل کرکٹر ہیں۔ لیڈرشپ کی جو خصوصیات ان صاحب میں پائی جاتی ہیں،وہ بے نظیر ہیں۔ یہ صرف کرکٹ کی وجہ سے ہی نہیں بلکہ اپنی عجیب و غریب حرکتوں کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔ کرکٹ کا میدان ہو یا کوئی ذاتی ویڈیو، انکا ہر انداز نرالا ہوتاہے۔
1994ء میں میچ کے دوران انھیں پتہ چلا کہ وہ باپ بن گئے ہیں تو میچ کے بیچ میں ہی انھوں نے پوری ٹیم کیساتھ خوشی منائی۔ سیمی فیملی سے بہت پیار کرتے ہیں خواہ وہ بیوی ہو یا بیٹی۔ اپنی بیوی کو ہمیشہ سراہتے رہتے ہیں کہ انکی غیر موجودگی میں وہ گھر کو بخوبی سنبھالتی ہیں۔ یہ اپنی ہنسی روک نہیں پاتے اور بھر پور اظہار کرتے ہیں۔ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے کیپٹن کے طور پہ بخوبی کام کر رہے ہیں۔ چوٹ لگنے کے باوجود بھی ہمت نہیں ہارے اور میچ جیت کر ہی دم لیا۔ 2017ءکے پی ایس ایل میں سیمی نے جو حلف لیا اس نے پوری ٹیم کو ہلا دیا۔انھوں نے حلف اٹھایا تھا کہ اگر جیت گئے تو پوری ٹیم سر منڈوائے گی، اور جیتنے کے بعد ایسا ہی کیا گیا۔ یہ دل کے بہت صاف انسان ہیں ، زندہ دل اور نڈر۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا ڈیرن سیمی کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 20 دسمبر 1983 (عمر 34سال)۔ مقام: سینٹ لوسیا
تاریخ پیدائش کے مطابق انکا برج قوس ہے۔ برج قوس کے لوگ بہت سخی اور بڑے دل کے لوگ ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کو حقیقت جاننااور حقیقت میں ہی رہنا اچھا لگتا ہے۔ یہ لوگ مزاح کے معاملے میں کمال ہوتے ہیں۔انکی کمپنی بہت تفریح بخش اور کمال ہوا کرتی ہے۔ ہاں البتہ یہ لوگ کافی بے صبرے ثابت ہوتے ہیں جو کہ انھیں کبھی کبھی نقصان بھی پہنچاتا ہے۔
ڈیرن سیمی میں یہ تمام خصوصیات واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔


اپنے تاثرات بیان کریں !