آپ کا ہفتہ کیسا گزرے گا؟

آپ ٹینشن سے گھبرائیں نہیں،بلکہ اسے اپنے فائدے کے لئے استعمال کریں۔زندگی میں کچھ کرنے کے قابل رہنے کے لئےایک حد تک ذہنی دباؤ ضروری ہے،کیونکہ یہ ذہنی دباؤ ہی ہے جو انسان کو مختلف کام کرنے کی تحریک دیتا ہے۔ورنہ انسان ہر وقت سستی کا شکار رہے۔سوچیں کہ اس دباؤ کوآپ کسطرح کسی مثبت کام کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔
صبح جلد اٹھنے کی عادت اپنائیں،اُس وقت فضا کائناتی انرجی سےبھرپور ہوتی ہے،ان لمحات میں یہ تصور ذہن میں رکھیں کہ کائناتی انرجی آپ کے جسم میں داخل ہو رہی ہے اور آپ کے جسمانی،روحانی اور نفسیاتی مسائل کو حل کر رہی ہے۔
اگرآپ کا خیال یہ ہے کہ کچھ لوگ آپ کو دل سےپسند نہیں کرتے توکچھ دیر کے لیے خود کو اُن کی جگہ پر رکھ کر سوچیں کہ آپ کا کونسا طرزِعمل ناقابلِ برداشت ہے۔یاد رکھیں کہ دنیا باہمی تعاون کی بنیاد پر چل رہی ہے۔اگر آپ کو اپنا طرزِ عمل بدلنا بھی پڑے تودوسروں کی نظروں میں بلند مقام پانے کے لئے،ایسا کر گزرئیے۔
ہر حال میں اپنا کردار پاکیزہ رکھیں،قدرت غیر متوقع طور پرآپ کونوازے گی۔
کیا آپ ہر سال زکوٰۃ ادا کرتے ہیں؟اگر نہیں تو لازمی طور پرایکسٹرا دولت کی زکوٰۃادا کریں۔آنے والی مصیبتوں سے محفوظ رہنے کا اس سے آسان طریقہ اور کوئی نہیں۔


 
 
 
ہوم پیج دیگر منتخب آرٹیکلز

مرینا خان کا بُرج
مرینا خان کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ مرینا خان کی والدہ انگریز جبکہ والد کا تعلق پاکستان کے شہر پشاور سے ہے اور انہوں نے پاکستان ایئر فورس میں اپنی خدمات سر انجام دیں۔ مرینا خان کا اداکاری میں آنے کا سبب ان کی ایک دوست بنی، جس کے ساتھ وہ اکثر اس کے ڈرامے کی شوٹنگ پہ جاتی۔ یوں اس کی ملاقات ایک ڈائریکٹر سے ہوئی اور انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا۔ مرینا خان نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل "راشد منہاس شہید" سے کیا، لیکن ان کی کامیابی کے سفر کا آغاز ڈرامہ سیریل "تنہائیاں" سے ہوا۔ اسی ڈرامے کے ایک کردار جلیل اختر کو انہوں نے اپنا جیون ساتھی چنا۔
مرینا خان کی کوئی اولاد نہیں مگر وہ ایک خوش زندگی گزار رہی ہیں۔ مرینا خان کا ذاتی پروڈکشن ہاؤس بھی ہے جس کا نام "فیٹ کیٹ" ہے۔ مرینا خان کو لکس سٹائل ایوارڈ کی طرف سے بہترین اداکارہ ہونے کا ایوارڈ بھی حاصل ہے۔ عام لوگوں کے نزدیک مرینا خان کے چھوٹے بالوں کی کوئی خاص وجہ ہے، مگر حقیقت میں ایسا کچھ نہیں بلکہ مرینا خان کے بالوں کا انداز عام ہے جو کہ ان پہ جچتا ہے۔ مرینا خان کے بالوں کا رنگ بھورا ہے۔ مرینا خان جانور پالنے کا بھی خاص شوق رکھتی ہیں اور انہوں نے کتے اور بلی بھی پال رکھے ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
تاریخ پیدائش: 25 دسمبر 1962ء (عمر56 سال)۔ مقام: پشاور، پاکستان
آئیے ذرا مرینا خان کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کی شخصیت کا حال جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
ان کے برج جدی کے مطابق وہ حقیقت میں زندہ دل،مزاحیہ،رومانٹک اور حساس طبیعت کی مالک ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ جانور خصوصا بلی اور کتے پالنے کا خاص شوق بھی رکھتی ہیں۔

 

بل گیٹس کا بُرج
دنیا کے امیر ترین انسان بل گیٹس کا اصل نام ولیم گیٹس ہے (آپ کے لیے یہ بات دلچسپی کا باعث ہو گی کہ انگریزوں کے ہاں ولیم نام کو مختصر کر کے بل پکارا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے نام کے شروع میں بھی بل لکھا جاتا ہے، حالانکہ ان کا اصل نام ولیم کلنٹن ہے۔ اور یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں)۔ بل گیٹس کی دولت میں اضافہ اتنی تیزی سے ہوا ہے کہ تیل سے دولت کمانے والے عرب شیخ بھی حیران رہ گئے۔
بل گیٹس کی کامیابی میں ایک اور شخص کا بھی ہاتھ ہے؟ جی ہاں اور وہ شخص ہے ان کا بچپن کا دوست ایلن۔ ان دونوں نے مل کر 1975 میں مائیکروسافٹ کمپنی کی بنیاد رکھی۔ اس وقت بل گیٹس کی عمر صرف 20 سال تھی۔ بل گیٹس نے ونڈوز (Windows) بنا کر ایک ایسا کارنامہ سرانجام دیا کہ آج دنیا کے تقریباً ہر کمپیوٹر میں مائیکروسافٹ کی بنائی ہوئی ونڈوز ہی چل رہی ہے جسے چلانا نہایت ہی آسان ہے۔ اسی ونڈوز نے بل گیٹس کو دنیا کا امیر ترین شخص بنا دیا۔
بل گیٹس کی کمپنی مائیکروسوفٹ کا اپنی مخالف سوفٹ وئیر کمپنی ایپل سے ہمیشہ سخت مقابلہ رہا ہے۔ ایپل کمپنی کے بانی کا نام سٹیو جابز (Steve Jobs) ہے۔ ماضی میں دونوں میں دوستی اور دشمنی کا رشتہ رہا ہے، اور دونوں ایک دوسرے پر اپنے آئیڈیاز چرانے کا الزام بھی لگا چکے ہیں۔
بل گیٹس نے 1994 میں ملینڈا سے شادی کی۔ شادی کی تقریب ایک جزیرے کے ہوٹل میں ہوئی۔ میڈیا کی غیر ضروری مداخلت سے بچنے کے لیے بل گیٹس نے ہوٹل کے تمام کمرے اپنے نام پر بُک کروا لیے۔ اس کے علاوہ جزیرے کی طرف آنے والے تمام ہیلی کاپٹر بھی بل گیٹس نے اپنے نام پر بُک کروا لیے تا کہ غیر ضروری لوگ جزیرے پر نہ پہنچ سکیں۔ بل گیٹس کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ بل گیٹس اپنے بچوں کے لیے کافی فکرمند ہیں، حتٰی کہ انہوں نے چودہ سال کی عمر تک اپنے کسی بچے کو موبائل فون لے کر نہیں دیا۔ دونوں میاں بیوی اپنے بچوں پر اندھا دھند دولت نچھاور نہیں کرتے تا کہ کہیں وہ بگڑ نہ جائیں اور محنت سے گھبرانے والے نہ بن جائیں۔
Scorpio Horoscope of Bill Gates in Urdu
دولت کے انباروں کے مالک ہونے کے باوجود بل گیٹس مذہبی شخص ہیں اور اپنی فیملی کے ساتھ چرچ بھی جاتے ہیں۔ بل گیٹس اپنی بیوی کے ہمراہ خدمت خلق کے بہت سے ادارے بھی چلا رہے ہیں۔ حال ہی میں ان سے پوچھا گیا کہ امیر ترین شخص ہونے کے باوجود وہ امریکہ کا صدر بننے کے لیے الیکشن میں حصہ کیوں نہیں لیتے؟ تو ان کا جواب یہ تھا کہ خدمت خلق کے ادارے میں کام کرنے سے مجھے جو سکون اور خوشی ملتی ہے وہ امریکہ کا صدر بن کر نہیں ملے گی۔
بل گیٹس کئی سالوں تک دنیا کے امیر ترین انسان رہے ہیں۔ لیکن اس وقت دولت کے لحاظ سے ان کا دنیا میں دوسرا نمبر ہے۔ پہلے نمبر پر جو شخص ہے اس کا نام ہے جیف بیزوز (Jeff Bezos)۔ جیف بیزوز آن لائن شاپنگ کی مشہور ویب سائٹ امیزون (Amazon) کے بانی ہیں۔ ان کی دولت اس وقت یعنی 2018 میں تقریباً 119 ارب ڈالر ہے۔ جبکہ بل گیٹس کی دولت 92 ارب ڈالر ہے۔ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی دولت اس وقت 77 ارب ڈالر ہے اور وہ دولت کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں نمبر پر ہیں۔
تاریخ پیدائش اور بُرج
آئیے ذرا بل گیٹس کی تاریخ پیدائش پر غور کرتے ہیں اور ان کے بُرج کا حال اور ان کی کامیابی کا راز جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
تاریخ پیدائش: 28 اکتوبر 1955 (عمر 62 سال)۔ مقام: واشنگٹن امریکہ
تاریخ پیدائش کے لحاظ سے بل گیٹس کا بُرج عقرب (Scorpio) ہے۔ بُرج عقرب والےتیز دماغ اور شاطر ہوتے ہیں۔ اگر اپنے دماغ کو مثبت کاموں میں استعمال کریں تو بہت ترقی کرتے ہیں۔یہ بہادر بھی ہوتے ہیں اور کسی قسم کا خوف نہیں رکھتے۔لگن سے بھرپور ہوتے ہیں اور محنت کرنا پسند کرتے ہیں اور اسی وجہ سے جلد کامیاب بھی ہو جاتے ہیں۔ لیکن اگر محنت اور عقل سے کام نہ لیں اور منفی سرگرمیوں میں پڑ جائیں تو بہت پیچھے رہ جاتے ہیں۔
بُرج عقرب کے لوگ ضدی بھی ہوتے ہیں اورجیلسی کا عنصر بھی ان میں پایا جاتا ہے جو کہ ان کی کامیابی میں ہمیشہ رکاوٹ بنتا ہے اور وہ نقصان اٹھاتے ہیں۔
اگر بُرج عقرب والے خواتین و حضرات اپنے اندر سے ضد، جیلسی اورغصہ نکال دیں تو بہت کامیاب ہوں گے۔


اپنے تاثرات بیان کریں !